Tag: ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم

  • شہباز شریف کا ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم پر ہراساں کرنے کا الزام

    شہباز شریف کا ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم پر ہراساں کرنے کا الزام

    لاہور : مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم پرہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا اور کہا ایف آئی اے کی ٹیم نے غیر مناسب رویہ رکھا اور بے ہودہ گفتگو کی۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اےتفتیشی ٹیم نے میرےساتھ غیرمناسب رویہ رکھا اور  بیہودہ گفتگو کی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایف آئی اےتفتیشی ٹیم کا رویہ مجھ سے برداشت نہ ہوا تو میں نےکھڑےہوکرکہامیرےساتھ ایساکیوں کررہےہو؟ جس پر ایف آئی اےافسران اونچی آوازمیں ہنس کرمذاق اڑاتےرہے۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میں نےشوگرملزمیں اپنی فیملی کےاربوں روپےکانقصان کیا، میں نےبیواؤں اور پنجاب کے غریب عوام کی خدمت کی اور فیملی کے افراد کی مخالفت کے ساتھ ساتھ عوام کو سستی چینی دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت آنے سے پہلے 20،20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی تھی ، 1320 میگاواٹ ساہیوال کاکوئلےکامنصوبہ سی پیک کے حصے کے طور پر  لگا، منصوبہ 22 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیاگیا جو دنیا میں ایک ریکارڈ ہے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چین کی کمپنی نے سرمایہ کاری کی تھی، مدت سے 7 ماہ پہلے مکمل کرلیاگیا، چین میں کسی منصوبے کی تکمیل کی کم سے کم مدت کے مقابلے میں یہ نیا ریکارڈ تھا، 7 ماہ پہلےمنصوبہ مکمل ہونے سےپاکستانی معیشت کواربوں روپے کافائدہ ہوا۔

    اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ 18 سے20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے معیشت کو اربوں کا نقصان ہورہا تھا، ساہیوال کوئلے کے منصوبے سے 1320میگاواٹ سے لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی ہوئی، منصوبے سےصنعت اور کارخانوں کا پہیہ چلا ،معیشت میں بہتری آنا شروع ہوئی اور تکمیل کے7 ماہ منصوبہ چلنے  سے قومی معیشت کو 60 سے70 ارب کا فائدہ ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ منصوبہ عوامی فلاح وبہبود کے حوالے سے بھی پاکستان کی تاریخ میں مثال بنا، چینی حکومت کےتعاون سےمنصوبے کا2 فیصد سالانہ خالص منافع تعلیم و صحت کےلیےتھا، 2فیصد سالانہ اوسط خالص منافع 40 یا 50 کروڑروپے بنتا ہے، منصوبے کی مدت کا تخمینہ 30 سال بھی لگائیں تو 12 یا 15ارب روپے بنتےہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب میں 5ہزار میگاواٹ کےمنصوبوں میں 400 ارب کی بچت کی گئی، منصوبے شفافیت کےساتھ وقت سے پہلے پایہ تکمیل تک پہنچائے گئے، پنجاب کے لیےآمدن کا ذریعہ تلاش کی،صحت اور تعلیم کے لیے وسائل میسر آئے۔

    نیب مقدمات کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے صدرکا کہنا تھا کہ نیب مقدمات کےبعد ایف آئی اے کومیرے خلاف وہی کیسز دے دیے گئے، مجھ پر الزام ہے کہ میں نے منصوبوں میں کمیشن کھایا، تمام الزامات کا میں ایف آئی اے کو پہلے ہی جواب دے چکا ہوں۔

  • سٹہ مافیا کی پشت پناہی کون کرتا ہے؟ چینی سٹے باز کے تہلکہ خیز انکشافات

    سٹہ مافیا کی پشت پناہی کون کرتا ہے؟ چینی سٹے باز کے تہلکہ خیز انکشافات

    لاہور : چینی سٹے باز خرم عرف دوائی نے اربوں روپے کے سٹے میں ملوث رہنے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا شوگرملوں میں سٹہ مافیا کی پشت پناہی چنار شوگر مل کرتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے شوگر سٹہ باز خرم عرف دوائی نے ہوشربا انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ نے چند سالوں میں اربوں کے سٹے میں ملوث رہا ہوں اور تمام سٹے بازوں کے نیٹ ورک کو بخوبی جانتا ہوں۔

    خرم عرف دوائی نے انکشاف کیا کہ سٹہ بازایک کلو چینی بھی اصل ڈیلرتک نہیں پہنچنے دیتے، سٹے کی کمائی چھپانے کےلیےشوگرملز نے بھی خفیہ اکاؤنٹس کھولے۔

    خرم نے بتایا کہ سٹہ مافیا کی پشت پناہی چنارشوگرمل کرتی ہے، چنارشوگرمل کے مالک جاوید کیانی ہیں، جواسحاق ڈار کےدست راست ہیں حدیبیہ منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی ملزم بھی رہےہیں۔

    چنارشوگر مل اور مریم نوازکی چوہدری شوگر مل کے قریبی روابط ہیں، دونوں شوگر ملز اے سیون نیو مسلم ٹاؤن سے آپریٹ کرتی رہی ہیں جبکہ جہانگیر ترین کی ملز کے بھی سٹہ بازوں سے قریبی روابط ہیں۔

    اس سے قبل  وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے چالیس بڑے چینی ڈیلرز کے اکاؤنٹس سمیت 424 اکاؤنٹس منجمد کردیئے ، منجمد کئے گئے بینک اکاؤنٹس میں جعلی اور بے نامی اکاؤنٹس شامل ہیں۔