Tag: ایف آئی اے کی کارروائی

  • ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے نے کراچی ائیرپورٹ سے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔

    ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان وزٹ ویزے پر سنیگال جا رہے تھے۔

      ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی شناخت محمد عدیل اور مجاہد علی کے نام سے ہوئی ملزمان کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا ملزمان کے پاسپورٹ پر یونان اور پاکستان آمد کی جعلی مہریں لگی ہوئی تھی۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو بعد ازاں مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

  • ججوں کیخلاف مہم پر ایف آئی اے نے کارروائی کی، آزادی اظہار لامحدود نہیں، وزیر اطلاعات

    ججوں کیخلاف مہم پر ایف آئی اے نے کارروائی کی، آزادی اظہار لامحدود نہیں، وزیر اطلاعات

    اسلام آباد: نگراں وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ عدلیہ کے خلاف مہم چلانے پر جے آئی ٹی بنائی گئی، آرٹیکل 19 کے تحت آزادی اظہار لامحدود نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات، جےآئی ٹی سربراہ اور متعلقہ حکام نے پریس کانفرنس کی۔ اس دوران نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ تنقید کو تہذیب کے دائرے میں رکھیں، بہتان سے گریز کریں۔

    انھوں نے کہا کہ اب تک جو بھی کارروائی ہوئی وہ قانون کے تحت ہوئی۔ ججوں کیخلاف مہم پر ایف آئی اے نے قانون کے مطابق کارروائی کی۔

    مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ کسی کو ہراساں نہیں کیا گیا، نہ کسی کو اٹھایا نہ رات کو دروازہ کھٹکھٹایا۔ اعلیٰ عدلیہ قانون کے مطابق شکایات پر فیصلے کرے گی۔ جو کچھ عدلیہ سے متعلق بولا گیا وہ تنقید کے زمرے میں نہیں آتا۔

    نگراں وزیراطلاعات نے کہا کہ جےآئی ٹی اپنا کام کرجاری رکھے ہوئے ہے۔ کسی کو نوٹس ملنے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ مجر م ہے۔ ہم آئین اورعدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کوئی ایف آئی اے میں جائے اور گرفتارکرلیا جائے اس طرح کی اندھی ملک میں نہیں۔ جے آئی ٹی بننے کے بعد کسی کو گرفتارنہیں کیا گیا نہ ہراساں کیا گیا۔ جے آئی ٹی بننے کے بعد بہتان تراشی اور غلیظ مہم میں واضح کمی آئی ہے۔

    مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ہم آئین اور عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔ قانون سازی پارلیمان کا اختیار ہے۔ کسی کو نوٹس دینا متعلقہ اداروں کا اختیار ہے۔ 100 کے قریب انکوائریز ہوچکی ہیں۔ عدلیہ پر حملے ہوں تو ہم چپ ہوکر نہیں بیٹھ سکتے۔

    اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ نوٹس دینے کا مطلب ہے کہ آپ آکر اپنا موقف دیں۔ نوٹس ملنے پر افراتفری پھیلائی گئی ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ نوٹس ملنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم آپ کو گرفتار کرلیں گے۔

  • ایف آئی اے کی کارروائی، 13کرنسی اسمگلر گرفتار، 3 لاکھ 50 ہزار سعودی ریال برآمد

    ایف آئی اے کی کارروائی، 13کرنسی اسمگلر گرفتار، 3 لاکھ 50 ہزار سعودی ریال برآمد

    پشاور: ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے 13کرنسی اسمگلروں کو گرفتار کرکے 3 لاکھ 50 ہزار سعودی ریال برآمد کرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے ایک لاکھ غیرملکی کرنسی برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ریاض خان نے کہا کہ ملزم غیرملکی کرنسی یواےای سمگل کررہاتھا، ملزم نےتفتیش کےدوران دیگر ساتھیوں کے نام بھی بتائے۔

    ریاض خان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اےنے دیگرملزمان کوبھی گرفتارکر لیا ہے ، دیگرملزمان سے ایک لاکھ 63 ہزار500 سعودی ریال برآمد ہوئے۔

    ڈپٹی ڈائیریکٹرایف آئی اے نے بتایا کہ 3دنوں کےدوران 13کرنسی اسمگلروں کوگرفتارکیاجاچکاہے، کرنسی اسمگلروں سے3 لاکھ 50 ہزار سعودی ریال برآمد کیے گئے۔

    ریاض خان کا کہنا تھا کہ تمام ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی گئی ہے۔

  • ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی شناختی کارڈ کے اجراء میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی شناختی کارڈ کے اجراء میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    کراچی : وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر ملکی شہریوں کو جعلی شناختی کارڈ کے اجراء میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے نادرا ملازم سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں میگا سینٹر نادرا کا ڈیٹا انٹری آپریٹر موسیٰ عباسی اور غیرملکی شناختی کارڈ ایجنٹ معراج بھی شامل ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق تیسرے ملزم امین نے جعلی دستاویزات کے تحت شناختی کارڈ بنوایا، ملزم کا شناختی کارڈ نادرا ملازمین کی ملی بھگت سے بنا اور گرفتار ایجنٹ نے امین سے تیس ہزار رشوت طلب کی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ فراڈ میں ملوث اب تک نادرا ملازمین سمیت تیرہ ملزمان گرفتار ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتےڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون وَن عامر فاروقی نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ہے کہ نادرا سے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کے لیے شناختی کارڈز بنوائے گئے ہیں۔

    عامر فاروقی کا کہنا تھا کہ نادرا سے القاعدہ کے دہشت گردوں کو بھی کارڈز بنوا کر دیے گئے، بھارتی شہری عمران علی کا شناختی کارڈ بنایا گیا، جو صفورا حملے میں ملوث تھا۔

    ڈائر یکٹر ایف آئی اے نے بتایا تھا کہ چینی قونصل خانے پر حملے میں بھی شناخت تبدیل کی گئی تھی، نادرا سے اللہ نذر اور قوم پرست دہشت گردوں نے بھی شناختی کارڈ بنوائے، عامر فاروقی کے بیان کے مطابق نادرا سے متعدد دہشت گردوں کے شناختی کارڈ بنوائے گئے ہیں۔

  • ایف آئی اے کی کارروائی ، پاکستان میں غیرقانونی طور پرداخل ہونے والا ایرانی نژاد امریکی  گرفتار

    ایف آئی اے کی کارروائی ، پاکستان میں غیرقانونی طور پرداخل ہونے والا ایرانی نژاد امریکی گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے نے کراچی کے فائیواسٹارہوٹل میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستان میں غیرقانونی طورپرداخل ہونےوالاایرانی نژاد امریکی کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع پرفائیواسٹارہوٹل میں کارروائی کی اور پاکستان میں غیرقانونی طورپرداخل ہونےوالاایرانی نژاد امریکی کو گرفتار کرلیا۔

    حکام نے بتایا کہ سائرس اسماعیل نامی ایرانی نژادامریکی 8جون سے ہوٹل میں مقیم تھا، ملزم سائرس ایران سےبغیرسفری دستاویزات پاکستان میں داخل ہوا، ملزم نے انسانی اسمگلرز کی مددسے سرحدعبورکی۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم نے سرحد عبور کرنے کے عوض اسمگلرز کوہزاروں ڈالرزدیے۔

  • وفاقی افسران بن کر شہریوں سے ڈیڑھ کروڑ کا فراڈ کرنے والے گرفتار

    وفاقی افسران بن کر شہریوں سے ڈیڑھ کروڑ کا فراڈ کرنے والے گرفتار

    اسلام آباد: شہریوں سے فراڈ کرنے والے گروہ کے دو ملزموں کو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا، ملزمان وفاقی اداروں کے افسران بن کر شہریوں سے اب تک کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کے فراڈ کرچکے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ اسلام آباد ذوالقرنین حیدر کے مطابق ملزمان آصف اور افتخار چوہان اب تک شہریوں سے ایک کروڑ 60 روپے سے زائد مالیت کے فراڈ کرچکے ہیں جن کے مقدمات درج کیے جاچکے ہیں، ایک ملزم ڈپٹی ڈائریکٹر وزارت داخلہ جب کہ دوسرا ڈپٹی ڈائریکٹر وزیراعظم ہائوس بن کر لوگوں سے فراڈ کرتا تھا۔

    ایف آئی نے ان دونوں ملزمان کو فرار ہونے کی کوشش پر موٹر وے ٹول پلازا کے قریب سے گرفتار کرلیا ہے۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ اس گروہ کے ساتھ وفاقی پولیس کے 5 افسران بھی ملوث ہیں جن کی نشاندہی ہوچکی ہے اور ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور بہت جلد ان افسران کو بھی گرفتار کرلیا جائےگا۔