Tag: ایف آئی اے گرفتار

  • جعلی دستاویزات پر سفر کرنیوالا مسافر ائیرپورٹ سے گرفتار

    جعلی دستاویزات پر سفر کرنیوالا مسافر ائیرپورٹ سے گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنیوالے مسافر کو ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا، ملزم پاکستانی پاسپورٹ پر ایران سے کراچی ائیرپورٹ پہنچا تھا۔

    ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کلئیرنس کے دوران ملزم کے پاسپورٹ پر لگا جرمن (شینجن) ویزہ مشکوک پایا گیا، مشکوک معلوم ہونے پر پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات کو سیکنڈ لائن آفس کے فرانزک پراسیس سے گزارا گیا، پاسپورٹ پر لگے ویزہ پر ضروری سیکیورٹی و دیگر خصوصیات موجود نہ تھیں۔

    ایف آئی اے نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے عمان میں مقیم مبشر نامی ایجنٹ سے سفری دستاویزات بشمول ویزہ و ٹکٹ حاصل کیں اس مقصد کے لیے ملزم نے مذکورہ ایجنٹ کو 20 لاکھ روپے ادا کئے۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

    آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

    ایف آئی اے نے آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

     ایف آئی اے ترجمان نے کہنا تھا کہ ملزم فہد سعید متاثرہ خاتون کو بلیک میل کرنے میں ملوث تھا، ملزم نے خاتون کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، ملزم نے قابل اعتراض مواد متاثرہ کے رشتےداروں کو بھی بھیجا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم سے 4 موبائل فون، 2 لیپ ٹاپ، 1 سی پی یو اور دیگر شواہد ملے، موبائل فون اور لیپ ٹاپ سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لئے۔

  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 ملزمان گرفتار

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 ملزمان گرفتار

    لاہور: ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر انسانی اسمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایف آئی نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

     ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں اشتہاری عابد حسین اور محمد ذیشان شامل ہیں، ملزمان کو لاہور اور ننکانہ صاحب کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، اشتہاری عابد حسین نے شہری کو کینیڈا بھجوانے کیلئے لاکھوں روپے ہتھیائے تھے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری کو کینیڈا کا ورک ویزہ فراہم کرنے کیلئے 10 لاکھ 90 ہزار وصول کیے، ملزم سال 2022 سے ایف آئی اے کو مطلوب تھا، اس کے علاوہ ملزم محمد ذیشان نے ساتھیوں کیساتھ مل کر شہری سے 6 لاکھ 60 ہزار ہتھیائے تھے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم شہری کو یو اے ای ملازمت کی غرض سے بھجوانے میں ناکام رہا، گرفتار ملزمان متاثرین سے رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔

  • سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کویت سے گرفتار

    سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کویت سے گرفتار

    ایف آئی اے انٹرپول نے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کویت سے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کویت سے گرفتار کرلیا، ملزم کو کویت سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم علی شمشاد پنجاب پولیس کو مطلوب تھاملزم سال 2023 میں قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھاملزم کے خلاف تھانہ رنگ محل لاہور میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

     ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔