Tag: ایف آئی اے گوجرانوالہ

  • کشتی حادثے میں ملوث مطلوب انسانی اسمگلر مصر سے گرفتار

    کشتی حادثے میں ملوث مطلوب انسانی اسمگلر مصر سے گرفتار

    گوجرانوالہ : ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے مراکش کشتی حادثے میں ملوث اشتہاری انسانی اسمگلر کو مصر سے گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انٹرپول کے ذریعے بڑی کارروائی کی ہے۔

    کشتی حادثات میں ملوث اور ریڈ بک میں مطلوب خطرناک انسانی اسمگلر عمران ٹونی کو مصر سے گرفتار کرلیا گیا

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم عمران ٹونی سال 2023میں یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم ہے،
    ملزم کو مصر سے گرفتارکرکے ضروری قانونی کارروائی کے بعد گجرانوالہ منتقل کردیا گیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ عمران عرف ٹونی انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک کاحصہ ہے، ملزم سال2012سے لیبیا سے آپریٹ کر رہا تھا۔

    ملزم سیف ہاؤسز کے نیٹ ورک کے ذریعےانسانی اسمگلنگ کی سہولت کاری کرتا تھا، ملزم شہریوں کو سمندر کے راستے لیبیا سے یورپ بھجوانے میں ملوث ہے۔

    ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نے شہریوں کو غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے کیلئے لاکھوں روپے ہتھیائے، ملزم کیخلاف غیرقانونی انسانی اسمگلنگ کے الزام میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

    مزید پڑھیں : مراکش کشتی حادثے میں ملوث اشتہاری انسانی اسمگلر سمیت 4 ملزمان گرفتار

    قبل ازیں گزشتہ ماہ مارچ میں ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کارروائی کرتے ہوئے مراکش کشتی حادثے میں ملوث اشتہاری انسانی اسمگلر سمیت 4 ملزمان گرفتار کیے تھے۔

    ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت اعجاز فیصل، طارق محمود، شہباز احمد اور تنویر طارق کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزم اعجاز فیصل اشتہاری ہے اور انسانی سمگلنگ میں ملوث گینگ کا اہم کارندہ ہے

  • سمندر کے راستے شہروں کو یورپ بھجوانے میں ملوث 4 ایجنٹ گرفتار

    سمندر کے راستے شہروں کو یورپ بھجوانے میں ملوث 4 ایجنٹ گرفتار

    ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے شہروں کو یورپ بھجوانے میں ملوث ملزم سمیت 4 ایجنٹ گرفتار کرلئے۔

      ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد ادریس، عمر فاروق، مرزا نعیم بیگ اور اللہ دتہ کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کو گجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے لوٹتے رہے تھے، ملزم نعیم بیگ نے شہری سے 73 لاکھ روپے لیکر اٹلی بھجوانے کے معاملات طے کیے تاہم ملزم نے شہری کو اٹلی کی بجائے لیبیا بھجوایا اور وہاں سے غیر قانونی طور یورپ بھجوانے کی کوشش کی۔

    شہری نے کشتی کے ذریعے یورپ جانے سے انکار کر دیا اور واپس آ گیا، ملزم ادریس اور عمر فاروق نے شہریوں کو یورپ اور دیگر ممالک میں ملازمت کا جھانسہ دے کر 1 کروڑ 31 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے جبکہ ملزم اللہ دتہ نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ملزمان کے ساتھ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں۔

  • لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزم گرفتار

    لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزم گرفتار

    ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثہ 2023 میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 2 ایجنٹ گرفتار کرلئے گئے۔

      ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی شناخت محمد پرویز اور عمران صابر کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کو گجرات اور گجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزم پرویز کا نام انتہائی مطلوب اسمگلرز کی فہرست میں شامل ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم ریڈ بک کا مطلوب انسانی اسمگلر اور لیبیا کشتی حادثہ کا اہم ملزم ہے، ملزم کا تعلق گجرات سے ہے، ملزم کمپوزٹ سرکل گجرات میں درج متعدد مقدمات میں نامزد ہے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پایا گیا ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں لوکڑی ملاں گجرات سے گرفتار کیا گیا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام سال 2023 سے ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی فہرست میں شامل ہے، ملزم نے شہریوں کو اٹلی بھجوانے کی غرض سے فی کس 30 لاکھ روپے بٹورے ملزم متاثرہ شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لیبیا کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے میں ملوث پایا گیا۔

    متاثرہ شہریوں کو لیبیا میں بنائے گئے سیف ہاؤسز میں محصور کر کے شہریوں کے خاندان سے تاوان کا مطالبہ کرتا تھا، تاوان نہ ملنے پر متاثرہ شہریوں پر تشدد بھی کیا جاتا تھا، یورپ سفر کے دوران مسافر کشتی کو حادثہ پیش آ گیا جس میں متعدد پاکستانیوں کی موت واقع ہوئی۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم سے 12 عدد پاکستانی پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے، ملزم پاسپورٹ برآمدگی کے حوالے سے تسلی بخش جواب نہ دے سکا، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    ملزم عمران صابر نے شہری کو سعودی عرب ملازمت کی غرض سے بھجوانے کا جھانسہ دے کر 41 لاکھ بٹورے ملزم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے تھے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کارروائی کرتے ہوئے ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلئے۔

      ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت ساجد محمود، محمد افضل اور وسکین احمد کے نام سے ہوئی، ملزمان کو کھاریاں اور گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔

    ملزم ساجد نے شہری کو اٹلی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 8 لاکھ 60 ہزار روپے ہتھیائے جبکہ ملزم محمد افضل اور وسکین احمد نے شہریوں کو ملائیشیاء ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 55 لاکھ روپے وصول کیے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 3 انتہائی مطلوب اشتہاری سمیت 200 انسانی اسمگلرز گرفتار

    لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 3 انتہائی مطلوب اشتہاری سمیت 200 انسانی اسمگلرز گرفتار

    ایف آئی اے نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 3 مطلوب اشتہاریوں سمیت 200 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے گزشتہ 2 ماہ میں 542 انکوائریاں کی تحقیقات مکمل کیں اس کریک ڈاون کے دوران مجموعی طور پر 200 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کی ہدایت پر ایف آئی اے نے دو ماہ کے دوران 542 انکوا ئریز کو میرٹ پر مکمل کیا، 82 ملزمان کے چالان مکمل کرکے عدالت میں بھجوائے گئے۔

    ترجمان نے بتایا کہ لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث 3 انتہائی مطلوب اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا ساتھ ہی ریڈ بک میں مطلوب اشتہاری سمیت 15 اشتہاری ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ حوالہ ہنڈی اور دیگر جرائم میں ملوث پرائیوٹ  افراد اور سرکاری  ملازمین بشمول پاسکو افسران کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 2 کروڑ روپے سرکاری خزانے میں جمع کروائے گئے۔

    ترجمان نے بتایا کہ سیالکوٹ ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن  نے کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 17 مشکوک مسافروں کو آف لوڈ کیا، ملزمان کی جانب پیش کی جانے والی سفری دستاویزات جعلی نکلی جبکہ 5 مسافروں سے جعلی کاغذات برآمد کرتے ہوئے مسافروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔