Tag: ایف آئی اے

  • خواتین کو جنسی ہراساں کرنے والے 2 ملزمان پکڑے گئے

    خواتین کو جنسی ہراساں کرنے والے 2 ملزمان پکڑے گئے

    کراچی: ایف آئی اے نے خواتین کو جنسی ہراساں کرنے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان متاثرہ خواتین کو بلیک میل کر رہے تھے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ اور حیدرآباد کی کارروائیاں جاری ہیں، خواتین کو جنسی ہراساں کرنے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان قابل اعتراض تصاویرسے متاثرہ خواتین کو بلیک میل کر رہے تھے۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم محمد اشرف کو سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نےعسکری پارک سے گرفتار کیا ہے۔

    ملزم غفران علی کو سائبر کرائم سرکل حیدرآباد کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے، دوران تلاشی ملزمان سے موبائل فون اور سمز برآمد ہوئے ہیں، برآمد شدہ موبائل فونز کو فرانزک کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اور اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے۔

  • جدہ جانے والوں کے بیگ سے آئس برآمد، ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا

    جدہ جانے والوں کے بیگ سے آئس برآمد، ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا

    راولپنڈی: جدہ جانے والے مسافروں کے بیگ سے ایک کلو 200 گرام آئس برآمد کر لی گئی، ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے منشیات کے خلاف ملک گیر کارروائیاں جاری ہی، اسلام آباد ایئرپورٹ پر غیرملکی پروازسے جدہ جانے والے 2 ملزمان گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے ٹرالی بیگ سے ایک کلو 200 گرام آئس برآمد ہوئی ہے۔

    ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ بُرہان انٹرچینج اٹک کے قریب گاڑی سے 4 کلو 800 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    موٹروے ٹول پلازہ شیخو پورہ پر 2 گاڑیوں سے 18 کلو افیون برآمد ہوئی ہے، گاڑی میں موجود 2 ملزمان کو حکام نے گرفتارکر لیا ہے۔

    اینٹی نارکوٹکس فورس کے حکام نے بتایا کہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیرملکی پرواز سے قطر جانے والا مسافر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، ملزم کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 999 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔

    ترجمان اےاین ایف کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے ان سے مزیدتفتیش جاری ہے۔

  • واٹس ایپ گروپس کے ذریعے قربانی کے سستے جانور لینے والے ہوشیار

    واٹس ایپ گروپس کے ذریعے قربانی کے سستے جانور لینے والے ہوشیار

    کراچی: واٹس ایپ اور فیس بک گروپس کے ذریعے قربانی کے سستے جانور لینے والے ہوشیار ہو جائیں، ایف آئی اے نے نوسرباز گروہ سے خبردار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں قربانی کے سستے اور پرکشش جانور ہوم ڈیلیوری کے جھانسے کے ساتھ فروخت کرنے والے نوسر باز سرگرم ہو گئے ہیں۔

    ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت سے عوام کو خبردار کر دیا، ادارے کا کہنا ہے کہ فیس بک اور واٹس اپ گروپ پر قربانی کے جانوروں کی فروخت پر عوام محتاط رہیں۔

    اس سلسلے میں ایف آئی اے نے نوسر باز گروہوں سے خبردار کرنے کی ایک مہم شروع کر دی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ جعل ساز سوشل میڈیا پر قربانی کے جانوروں کی پرکشش قیمت دکھاتے ہیں۔

    ایف آئی اے کے مطابق سستے جانور کے حصول میں شہری رقم ایزی پیسہ کرتے ہیں، جانور ہوم ڈیلوری کے چارجز علیحدہ وصول کیے جاتے ہیں، جعل ساز ایڈوانس رقم لے کر بکنگ کے جانور کی پکچر واٹس اپ کر دیتے ہیں، تاہم اس کے بعد وہ ہر قسم کا رابطہ منقطع کر دیتے ہیں۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق آگاہی کا مقصد آن لائن فراڈ کو روکنا اور عوام میں شعور بیدار کرنا ہے، اس سلسلے میں ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوسرباز کیسے دھوکا دیتے ہیں۔

  • پاکستان میں انسانی اسمگلرز کیخلاف بڑا ایکشن : یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم گرفتار

    پاکستان میں انسانی اسمگلرز کیخلاف بڑا ایکشن : یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم گرفتار

    اسلام آباد : وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلروں کیخلاف بڑا ایکشن کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم و انسانی اسمگلر کو وہاڑی سے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسانی اسمگلروں کیخلاف گھیرا تنگ ہوگیا کردیا گیا ، پنجاب پولیس نے یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم وانسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ انسانی اسمگلنگ اور یونان کشتی حادثہ کے مرکزی ملزم ممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا، ممتاز آرائیں سے واقعہ کے دوسرے مرکزی ملزم اسلم کا موبائل بھی برآمد کر لیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے اہم دستاویزات، موبائل ڈیٹا سمیت اہم شواہد بھی برآمد کرلیے گئے ہیں اور مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب ایف آئی اے لاہور نے لنک آفس یونان کی معلومات پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث عابدحسین کوگرفتار کرلیا، ملزم عابد نے نوجوان کو یونان بھجوانے کیلئے پینتیس لاکھ روپے لیے تھے۔

    ملزم کا بیٹا طلحہ شاہزیب پہلے سے گرفتارہے، ملزم کاتعلق شیخوپورہ سے ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

  • ایف آئی اے کی کالی بھیڑیں انسانی اسمگلرز کی پشت پناہی کرتی ہیں، سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر کا انکشاف

    ایف آئی اے کی کالی بھیڑیں انسانی اسمگلرز کی پشت پناہی کرتی ہیں، سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر کا انکشاف

    لاہور: سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سجاد باجوہ نے انکشاف کیا ہے کہ ایف آئی اے کی کالی بھیڑیں انسانی اسمگلرز کی پشت پناہی کرتی ہیں، ملزمان کو پکڑنے کے لیے نیت ہو تو ملزمان ضرور پکڑے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سجاد باجوہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایجنٹ مافیا کے خلاف صحیح معنوں میں اب تک کارروائی نہیں ہو سکی، ایجنٹ مافیا کرپشن اور ملی بھگت سے بچ نکلتی ہے، دیگر ممالک میں ان کے بڑے پیمانے پر گہرے روابط ہیں۔

    انھوں نے کہا 2018 میں ایف آئی اے کے ایک کانسٹیبل کو ایجنٹ مافیا نے قتل کرایا، کانسٹیبل کو شہید کرنے والے انسانی اسمگلر کا تعلق گجرات سے تھا، لیکن پھر ایف آئی اے اور ایجنٹ مافیا کے کچھ افسران نے مل کر اس ایجنٹ کو بچایا، ایف آئی اے کے کچھ افسران نے لواحقین پر دباؤ ڈال کر ایجنٹ سے صلح کرائی۔

    سجاد باجوہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کا خیال ہے کہ جو یورپ جائے گا اس کی زندگی بدل جائے گی، پاکستان سے کچھ لوگ زمینی بلوچستان، ایران اور ترکی کے زمینی راستے سے جاتے ہیں، کچھ لوگ فضائی راستے سے لیبیا جاتے ہیں، اور پھر وہاں سے سمندری راستے کے ذریعے یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں۔

    یونان کشتی حادثہ، ملک بھر میں آج یوم سوگ منایا جا رہا ہے

    انھوں ںے کہا گجرات اور گوجرانوالہ ڈویژن میں ایجنٹ مافیا بہت سرگرم ہے، یہاں ایسی کارروائیاں نہیں ہوئیں جو ہونی چاہیے تھیں، ملزمان کو پکڑنے کے لیے نیت ہو تو ملزمان ضرور پکڑے جائیں گے۔

    سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے میں کچھ ایسی کالی بھیڑیں ہیں جو ایجنٹ مافیا کی پشت پناہی کرتی ہیں، ہزاروں ایجنٹ ہیں جن کو پکڑنے کے لیے ایک لائحہ عمل بنانا پڑے گا، اور وزیر اعظم کو ذاتی طور پر نگرانی کر کے ایجنٹس کے خلاف کارروائی کرنی ہوگی۔

    واضح رہے کہ یونان کشتی حادثے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق 14 پاکستانی انسانی اسمگلرز کے نام سامنے آئے ہیں، جن میں سے پانچ کا تعلق گجرات سے ہے، انسانی اسمگلرز میں شفقت، فیصل سنیارا، آصف سنیارا، حاجی ذوالفقار، میاں عرفان، جاوید اقبال، ساجد وڑائچ، مدثر، رانا نقاش، عابد، ریاست، ندیم اسلم، طلعت کیانی کے نام شامل ہیں۔

  • 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ میں ملوث تحریک انصاف کے رہنماؤں کے گرد گھیرا مزید تنگ

    9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ میں ملوث تحریک انصاف کے رہنماؤں کے گرد گھیرا مزید تنگ

    کراچی : وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے   9 مئی کو جلاؤگھیراؤ میں ملوث پی ٹی آئی کے 200سے زائد رہنماؤں اورکارکنوں کے نام ایگزٹ پوائنٹس پرڈال دیے۔

    تفصیلات کے مطابق نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ میں ملوث تحریک انصاف کے رہنماوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ، دو سو سے زائد اہم رہنماوں اور کارکنوں کے نام ملک کے تمام ایگزٹ پوائنٹس پر فراہم کردئیے گئے۔

    ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ فہرست میں شامل نام مختلف اداروں کو مقدمات میں مطلوب ہیں، ناموں کی فہرست کراچی سمیت تمام ایئرپورٹس، سی پورٹس پر امیگریشن حکام کو فراہم کی گئی ہے۔

    فہرست میں موجود افراد کی بیرون ملک روانگی کو ہرصورت روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    گزشتہ روز ایف آئی اے نے بیرون ملک سے سوشل میڈیا پر ملک مخالف مہم چلانیوالے پاکستانیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    ذرائع ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو ریڈ نوٹسز جاری کئے جائیں گے، انٹرپول اور متعلقہ سفارتخانےریڈ نوٹس کے حوالے سے معاونت کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے منفی پروپیگنڈا کرنا پیکا ایکٹ 2016 کی خلاف ورزی تصور ہوگا۔

  • ایف آئی اے نے نوٹس کیوں دیا؟ مونس الہٰی نےبتادیا

    ایف آئی اے نے نوٹس کیوں دیا؟ مونس الہٰی نےبتادیا

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے طلبی پر سابق رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی کا ردعمل آگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مونس الہٰی نے لکھا کہ میڈیا، سوشل میڈیا سے پتہ چلا کہ ایف آئی اے نےطلبی کانوٹس نکالاہے، ایف آئی اے کسی اورکیس کی تفتیش میں ٹرانزیکشن سےمتعلق جاننا چاہتی ہے۔

    سابق رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ یہ آٹھ ڈائریکٹ ڈپازٹ میرے اکاؤنٹ میں ہوئے ہیں،یہ رقم کسی اورکے اکاؤنٹ سے میرے اکاؤنٹ میں نہیں آئی، یہ رقم متعلقہ سال کے ٹیکس ریٹرن میں ڈیکلیئرڈ ہے۔

    مونس الٰہی نے شکوہ کیا کہ ایف آئی اے متعلقہ سالوں کے ٹیکس ریٹرن دیکھتی تو نوٹس نہ نکالتی، نوٹس کا اصل مقصد مجھے وہاں بلا کرکسی اورکیس میں گرفتار کرنا ہے۔

    واضح رہے کہ ایف آئی اے نے سابق رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی کو 22 مئی کو طلب کررکھا ہے، ایف آئی اے کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کےلیے مونس الہٰی کو طلب کیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق مونس الہٰی کے اکاؤنٹس میں 2021 سے 2022 کے دوران کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئیں، حکام نے یہ بھی کہا کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں یکطرفہ کارروائی کی جاسکتی ہے۔

  • جعلی سفری دستاویزات پر قبرص جانے والے 4 مسافر آف لوڈ

    جعلی سفری دستاویزات پر قبرص جانے والے 4 مسافر آف لوڈ

    کراچی: جعلی سفری دستاویزات پر قبرص جانے والے 4 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر ایک بڑی کارروائی میں جعلی سفری دستاویزات پر مشرق وسطیٰ کے ملک قبرص جانے والے 4 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔

    گرفتار ملزمان میں ولید اشفاق، عامر سہیل، مبشر حسن اور فہد رسول شامل ہیں، مذکورہ مسافر بین الاقوامی پرواز نمبر PC132 سے قبرص جا رہے تھے، ان کے سفری دستاویزات دوران چیکنگ مشتبہ پائے گئے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے پیش کیے جانے والے اسٹڈی ایگزمپشن لیٹر جعلی نکلے تھے، اسٹڈی ایگزمپشن لیٹر کی آن لائن تصدیق کے مطابق ملزمان کے کاغذات ٹی آر این سی (TRNC) کی جانب سے رد کیے گئے۔

    ملزمان نے فی کس 10 لاکھ کے عوض ایجنٹ سے اسٹڈی ایگزمپشن لیٹر حاصل کیے تھے۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • پاکستانی بارڈر پر جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے استعمال کا انکشاف

    پاکستانی بارڈر پر جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے استعمال کا انکشاف

    اسلام آباد: پاکستانی بارڈر پر جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے خصوصی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی سرحد پر جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

    اس حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈی جی نے تمام زونز کو خصوصی تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ 2 سال میں مشتبہ افراد نے جعلی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کا استعمال کیا، مشتبہ افراد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہو سکتے ہیں۔

    ایف آئی اے نے ہدایت کی ہے کہ تمام زونز خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر کارروائی کریں، جعلی پاسپورٹ سے انٹری کرنے والے افراد کو ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے۔

    خیال رہے کہ ایف آئی اے نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ہدایات پر خصوصی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

  • انٹرنیشنل منی لانڈرنگ کریمنل نیٹ ورک کا انکشاف، جعلی کمپنیاں بنانے والا گرفتار

    انٹرنیشنل منی لانڈرنگ کریمنل نیٹ ورک کا انکشاف، جعلی کمپنیاں بنانے والا گرفتار

    اسلام آباد: ایف آئی اے نے انٹرنیشنل منی لانڈرنگ نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے جعلی کمپنیاں بنانے والے ایک اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انسداد منی لانڈرنگ سیل کی ایک بڑی کارروائی میں انٹرنیشنل منی لانڈرنگ کریمنل نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا ہے، نیٹ ورک کا مرکزی ملزم کارروائی میں دھر لیا گیا۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل منی لانڈرنگ نیٹ ورک کے مرکزی ملزم افتخار رسول نے 41 جعلی کمپنیاں بنا کر ان کے ذریعے منی لانڈرنگ کی۔

    حکام کے مطابق ملزم افتخار رسول کی سربراہی میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کا ریکارڈ ایف آئی اے نے حاصل کر لیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق گارڈن ٹاؤن کے رہائشی افتخار رسول نے شریک ملزم قیصر مشتاق اور عاصم حسین کے ساتھ منی لانڈرنگ کی۔