Tag: ایف آئی اے

  • رانا ثنا اللّٰہ کا شیریں مزاری کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

    رانا ثنا اللّٰہ کا شیریں مزاری کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    وزیر داخلہ راناثنااللہ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ڈاکٹر شیریں مزاری کا بیان قابل مذمت اور لاقانونیت کی انتہا ہے، ان کے ٹوئٹ کو قانونی کارروائی کے لئے ایف آئی اے کو بھجوا دیا گیا ہے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ افسران کے خلاف جھوٹ بول کر عوام کو اکسانا جرم ہے، سوشل میڈیا پر  پراپیگنڈہ، جھوٹ، جعلی وڈیوز پر آپریشن کلین اپ کرینگے، فرض شناس افسران اور پولیس کے خلاف دہشت پھیلانا اور عوام کو بھڑکانا جرم ہیں۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ اس جرم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ہے، فارن ایجنٹ ریاست کے خلاف کھل کر سامنے آچکے ہیں، انجام کو پہنچائیں گے۔

  • فراڈ کیس میں مطلوب نوشین اشرف ترکی ویزے پر فرار کی کوشش کرتے پکڑی گئی

    فراڈ کیس میں مطلوب نوشین اشرف ترکی ویزے پر فرار کی کوشش کرتے پکڑی گئی

    کراچی: فراڈ کیس میں مطلوب خاتون نوشین اشرف ترکی ویزے پر فرار کی کوشش کرتے کراچی ایئرپورٹ پر پکڑی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے فراڈ کیس میں مطلوب خاتون نوشین اشرف کے بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔

    ایف آئی اے کے مطابق خاتون ملزمہ ترکی کے ویزے پر فرار کی کوشش کر رہی تھی، نوشین اشرف کے خلاف کراچی اور حیدر آباد میں مقدمات درج ہیں، خاتون سے متعلق پولیس کی جانب سے ایف آئی اے کو خط تحریر کیا گیا تھا۔

    ملزمہ کے خلاف درج مقدمات کے مطابق خاتون نے کئی افراد سے لاکھوں روپے کا فراڈ کیا، خاتون کے خلاف درج مقدمات کاروباری لین دین پر چیک باؤنس سے متعلق ہیں۔

     

    ملزمہ کے پاسپورٹ کی منسوخی کے لیے سندھ پولیس نے وزرات داخلہ کو ایک خط بھی تحریر کیا تھا، ملزمہ کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے لیے بھی نادرا کو خط بھیجا گیا۔

    ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے کافی عرصے سے اس خاتون کی گرفتاری کے لیے مانیٹرنگ جاری تھی، ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمہ کو حیدرآباد پولیس کے حوالے کر دیا۔

  • 55 ٹوئٹر اور ایک یوٹیوب چینل سے عدلیہ کے خلاف مہم چلائی گئی، ایف آئی اے رپورٹ

    55 ٹوئٹر اور ایک یوٹیوب چینل سے عدلیہ کے خلاف مہم چلائی گئی، ایف آئی اے رپورٹ

    اسلام آباد: سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف نفرت انگیز مہم پر ایف آئی اے رپورٹ اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے عدلیہ مخالف مہم کے سلسلے میں ایک رپورٹ تیار کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 55 ٹوئٹر اور ایک یوٹیوب چینل سے عدلیہ کے خلاف مہم چلائی گئی۔

    ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر پر عدلیہ مخالف 4 ٹرینڈز چلائے گئے، اور ان ٹرینڈز کے ذریعے عدلیہ کے خلاف توہین آمیز پروپیگنڈا مہم چلائی گئی، عدلیہ کے خلاف پروپیگنڈا مہم کے دوران ججز پر غلط الزامات عائد کیے گئے۔

    ایف آئی اے نے مذکورہ 55 اکاؤنٹس کو بند کرنے کی درخواست بھجوا دی ہے، اور عدلیہ مخالف مہم پر ٹوئٹر اور یوٹیوب کو مزید تفصیلات کے لیے بھی لکھ دیا ہے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انھیں یوٹیوب اور ٹوئٹر سے عدلیہ مخالف مہم میں ملوث اکاؤنٹس کی تفصیلات کا انتظار ہے۔ ایف آئی اے رپورٹ میں توہین آمیز ٹویٹس کے اسکرین شاٹس بھی موجود ہیں۔

  • ممنوعہ فنڈنگ کیس :  عمران خان کا  شامل تفتیش ہونے کیلئے ایف آئی اے کو خط

    ممنوعہ فنڈنگ کیس : عمران خان کا شامل تفتیش ہونے کیلئے ایف آئی اے کو خط

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شامل تفتیش ہونے کیلئے ایف آئی اے کو خط بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ میں زیرسماعت مقدمے میں ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہے۔

    تحقیقات میں معاونت کیلئےعمران خان نے ایف آئی اے کو خط بھجوادیا ہے ، ایف آئی اےکےتحقیقاتی افسرکومراسلہ عمران خان کے وکلا نے بھجوایا۔

    عمران خان نے خط میں تحریری بیان بھی ایف آئی اے کو ارسال کر دیا ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کوغلط طریقےسےمقدمےمیں شامل کیاگیا، عمران خان ایف آئی اےکی تحقیقات میں معاونت کیلئےتیارہیں۔

    خط میں کہنا تھا کہ عمران خان پربلا تحقیق ممنوعہ فنڈنگ کے الزام پرمبنی مقدمہ درج کیاگیا، عمران خان حقیقی آزادی مارچ کےدوران قاتلانہ حملےکانشانہ بنے، عمران خان کی طبی رپورٹس کومختلف عدالتوں میں پیش کیا جا چکا ہے۔

    وکلا کی جانب سے کہا گیا کہ تمام عدالتوں نےعمران خان کوذاتی حاضری سےاستثنیٰ دیا، عمران خان پہلے بھی تحقیقات کاحصہ بننےکیلئےخودکورضاکارانہ پیش کرچکےہیں اور ویڈیولنک یاسوالنامےکےذریعےتحقیقات کاحصہ بننےکی پیشکش کرچکےہیں۔

    خط کے متن میں کہا ہے کہ بدقسمتی سےایف آئی اےتحقیقات مکمل کرنےسےگریزاں دکھائی دےرہی ہے، لگتا ہے ایف آئی اےموجودہ حکومت کےدباؤمیں کام کررہی ہے، تحقیقات میں شامل کرنےکی صورت نہ بن پانےپرپھرمراسلہ بھیج رہےہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ آخری بار شامل تفتیش ہونے کی درخواست کر رہے ہیں، ایف آئی اے کو تین بار پہلے بھی شامل تفتیش ہونے کا لکھا، ویڈیو لنک پر دستیابی ظاہر کی، یہ بھی کہا ٹیم آکر تفتیش کر لے۔

    خیال رہے کیس میں عمران خان سمیت دیگر 9 ملزمان نامزد ہیں ، سیف اللہ نیازی،عامر کیانی ،سردار اظہر اور سید یونس درخواست ضمانت واپس لے چکے ہیں۔

  • ایف آئی اے کی عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے  بورڈ بنانے کیلئے درخواست

    ایف آئی اے کی عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے بورڈ بنانے کیلئے درخواست

    اسلام آباد : ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے بورڈ بنانے کیلئے درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے پمز یا پولی کلینک کا بورڈ بنانے کیلئے درخواست دائر کردی۔

    ایف آئی اے نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان کی ضمانت میں توسیع کرنےکی درخواست بینکنگ کورٹ میں زیرالتواہے، عبوری ضمانت کےبعدعمران خان رعایت کاغلط فائدہ اٹھارہے ہیں،عدالت میں پیش نہیں ہورہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان ایف آئی اے کے ساتھ تفتیش کے حوالے سے تعاون نہیں کررہے،عمران خان کو آرتھوپیڈک کا مسئلہ ہے لیکن میڈیکل رپورٹ کینسراسپتال کی جمع کرا رہے۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ شوکت خانم اسپتال کی سربراہی عمران خان کرتے ہیں، میڈیکل رپورٹ کو معتبر تسلیم نہیں کرسکتے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمران خان کا پمز یا پولی کلینک اسپتال سے طبی معائنہ کرانا چاہیے، پمز یا پولی کلینک میں کی گئی عمران خان کی طبی رپورٹس کو زیرغور لایاجاسکتاہے۔

    ایف آئی اے نے یہ بھی استدعا کہ عمران خان کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے اور عمران خان کی طبی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاجائے۔

  • سابق کمشنر کراچی افتخار شلوانی کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا

    سابق کمشنر کراچی افتخار شلوانی کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا

    کراچی: سابق کمشنر کراچی افتخار شلوانی کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے وفاقی سیکریٹری ہاؤسنگ اور سابق کمشنر کراچی افتخار شلوانی کو کراچی ایئر پورٹ پر روک لیا، افتخار شلوانی بیرون ملک سفر کرنے کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔

    ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ افتخار شلوانی کے پاس بیرون ملک سفر کے لیے این او سی نہیں تھا، اور وہ ترکش ایئر لائن کی پرواز سے اٹلی روانہ ہو رہے تھے۔

    این او سی نہ ہونے پر وفاقی سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس افتخار شلوانی کو آف لوڈ کر کے بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

  • انٹرپول یونان کی مدد سے پولیس کو مطلوب گرفتار ملزم پاکستان منتقل

    انٹرپول یونان کی مدد سے پولیس کو مطلوب گرفتار ملزم پاکستان منتقل

    کراچی: انٹرپول یونان کی مدد سے، پنجاب میں پولیس کو مطلوب ملزم خلیل خان کو گرفتار کر کے پاکستان منتقل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس کو مطلوب ملزم محمد خلیل خان کو ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے یونان سے اسلام آباد ایئر پورٹ منتقل کر دیا۔

    ملزم کے خلاف اقدام قتل کے تحت 2 مقدمات درج ہیں، متعلقہ پولیس کی درخواست پر ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول یونان کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔

  • جعلی پاسپورٹ پر برطانیہ جانے کی کوشش، 5 افغان مسافر گرفتار

    جعلی پاسپورٹ پر برطانیہ جانے کی کوشش، 5 افغان مسافر گرفتار

    کراچی: ایف آئی انے جعلی پاسپورٹس پر برطانیہ جانے کی کوشش کرنے والے 5 افغان مسافروں کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی میں جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے 5 افغان مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔

    ابراہیم، عثمان نقیب اللہ و دیگر پرواز نمبر EK637 سے برطانیہ جا رہے تھے، مسافروں کی جانب سے پیش کیے جانے والے افغان پاسپورٹ جعلی نکلے۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کر دیا گیا۔

    یاد رہے کہ 7 فروری کو بھی ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئر پورٹ پر جعلی سفری دستاویزات پر 2 افغان بھائیوں کو آف لوڈ کر دیا تھا، دونوں بھائی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 637 کے ذریعے دبئی براستہ برطانیہ جا رہے تھے۔

    کسی بھی افغانی کو پاکستانی ویزا جاری نہ کرنے کی ہدایت

    ایف آئی اے ایمیگریشن نے دونوں مسافروں سے جانچ پڑتال کی تو مسافر محمد آصف اور محمد حامد خان نے انکشاف کیا کہ 30 نومبر کو وہ اسلام آباد آئے تھے اور جعل سازی کے ذریعے NICOPS حاصل کیے تھے۔

  • ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والا مسافر گرفتار

    ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والا مسافر گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی جعلی ویزے پر اسپین جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزے پر اسپین جانے والے مسافرکو گرفتار کرلیا ہے۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق وحید احمد نامی مسافر پاکستانی پاسپورٹ پرایران سے کراچی پہنچاتھا، مسافر نے ویزے کےحصول کےلئے پانچ لاکھ روپےادا کئے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافرنے جعلی ویزہ ایرانی ایجنٹ سے حاصل کیا تھا۔

    حکام نے مسافر کو مزید تفتیش کے لئے متعلقہ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جعلی ویزے پر جرمنی جانے والا مسافر گرفتار

    واضح رہے کہ تین روز قبل ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے افغان مسافر کو آف لوڈ کر دیا تھا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق نور الحق نامی افغان مسافر پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کر رہا تھا،مسافر سیر کے غرض سے فلائٹ نمبر پی کے دو سو تیرہ سے دبئ جا رہا تھا۔ گرفتار ملزم سے پاکستانی شہریت کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات پر حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔

  • ایف آئی اے کی جانب سے جہانگیرترین اور علی ترین کو بڑا ریلیف مل گیا

    ایف آئی اے کی جانب سے جہانگیر ترین اور علی ترین کو  بڑا ریلیف مل گیا، جہانگیرترین کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کر دیا گیا۔

    لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی تفتیشی افسر نے عدالت میں رپورٹ پیش کی کہ انکوئری میں  منی لانڈرنگ  کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا تفتیش کے مطابق یہ انویسٹمنٹ کا کیس ہے جس کے لیے سول کورٹ کا فورم موجود ہے۔

    رپورٹ میں  مزید کہا کہ تمام تر ٹرانزیکشن ایس ای سی پی کے قانون کے مطابق ہوئی ہیں۔

    جہانگیر ترین اور علی ترین پر لگائےگئے الزمات  درست نہیں ملزمان نے تمام رقوم کی لین دین کے متعلق  دستاویزی ثبوت فراہم کیے گئے ہیں موجودہ کیس میں روپوں کو  ڈالرز میں تبدیل کرنے کی  ٹرانزیکشنز کے بھی کوئی شواہد نہیں ملے ۔

    جہانگیر ترین پر دو ارب سے زیادہ کی منی لانڈرنگ کے الزامات میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔