Tag: ایف آئی اے

  • ایف آئی اے میں ناتجربہ کار افسران کو اہم کیسز سوپنے کا انکشاف، بڑا فیصلہ کرلیا گیا

    اسلام آباد : :ایف آئی اے میں ناتجربہ کار افسران کواہم کیسز سوپنے کا انکشاف سامنے آیا ، موٹروے افسران بھی کئی کیسز کی تفتیش کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے میں ناتجربہ کار افسران کو اہم کیسز سوپنے جانے کا انکشاف ہوا ، جس کے بعد تفتیش کا تجربہ نہ رکھنے والے افسران سے تمام کیسز واپس لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    ،زرائع ایف آئی اے نے بتایا کہ ڈی جی ایف آئی اے آفس کا ریجنل، زونل دفاتر کے نام ہنگامی مراسلہ جاری کردیا ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موٹروے افسران بھی کئی کیسز کی تفتیش کر رہے ہیں، موٹروے پولیس کوئی تفتیشی ادارہ نہیں، موٹروے پولیس افسران کو تفتیش کا تجربہ نہیں ہے۔

    مراسلےمیں تمام محکموں سے ڈیپوٹیشن پر آئے تمام افسران کی تفصیلات بھی مانگ لی گئیں اور کہا ہے کہ موٹروے پولیس افسران کو تفتیش کا تجربہ نہیں ہے، تفتیش متاثر ہوئی۔

  • ایف آئی اے کا جہانگیر ترین اور علی ترین کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ

    لاہور : ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اورعلی ترین کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 173 سی آرپی سی تیار کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق جہانگیرترین اورعلی ترین کیخلاف مقدمہ داخل دفتر کرنے کی رپورٹ تیار کرلی گئی۔

    ایف آئی اے کی جانب سے 173 سی آرپی سی تیار کی گئی ہے ، جس میں کہا ہے کہ کمپنیوں سے تفتیش میں کوئی غیر قانونی ٹرانزیکشن سامنے نہیں آئی۔

    ایف آئی اے کی رپورٹ میں اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ رقم کی ٹرانزیکشن جے ڈی ڈبلیو اورجے کےایف ایس ایل کے درمیان ہوئی ، ٹرانزیکش2013کی سالانہ ریٹرن میں بھی واضح ہے۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین فیملی پر اوپن مارکیٹ سے ڈالر خریدنے کا الزام تھا، جہانگیر ترین فیملی کی جانب سے دستاویزات فراہم کی گئیں، اس میں اوپن مارکیٹ سے ڈالر بینک کے ذریعے قانونی طریقے سے لیے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق ڈالر خریدنے کا ریکارڈ بھی سالانہ ریٹرن میں موجود ہے، جہانگیر اورعلی ترین پر دھوکا دہی اور جعلسازی ثابت نہیں ہوتی، جہانگیر اور علی ترین کی کمپنی کے درمیان 2013 کی ٹرانزیکشن کا ریکارڈ ہے۔

    ایف آئی اے نے کہا کہ ایس ای سی پی نے ٹرانزیکشن پر کوئی اعتراض نہیں لگایا اور نہ جہانگیراورعلی ترین کی کمپنیوں کیخلاف کوئی شکایت درج ہوئی، 173 کے تحت جہانگیر ترین سمیت 5افراد پر ایف آئی آرداخل دفتر کی جائے۔

  • کراچی: قرض دیے جانے والے 85 کروڑ روپے کی ریکوری

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے قرض کی مد میں دیے جانے والے نجی بینک کے 85 کروڑ روپے کی کامیاب ریکوری کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے نجی بینک کے 85 کروڑ روپے کی کامیاب ریکوری کرلی۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مبینہ قرض دہندگان نے ستمبر میں رقم کی واپسی کے لیے معاہدہ کیا تھا۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ نجی بینک کی جانب سے رقم قرض کی مد میں دی گئی تھی۔

  • منی لانڈرنگ کیس:  ایف آئی اے کی سلیمان شہباز سے تفتیش  ، سوالنامہ دے دیا گیا

    منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے کی سلیمان شہباز سے تفتیش ، سوالنامہ دے دیا گیا

    اسلام آباد : رمضان شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف کے صاجزادے سلیمان شہباز ایف آئی اے میں پیش ہوئے ، ابتدائی تفتیش کے بعد انھیں سوالنامہ دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے صاجزادے سلیمان شہباز اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کرکے ایف آئی اے کے سامنےشامل تفتیش ہوگئے۔

    سلیمان شہباز تھانہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور میں رمضان شوگر ملز کے بے نامی اکاؤنٹس کے حوالے سے درج کیے گئے ایک مقدمہ میں پیش ہوئے۔

    ابتدائی تفتیش کے بعد ایک سوالنامہ سلیمان شہباز کو دیا گیا ہے، ایف آئی اے ترجمان نے کہا کہ سلیمان شہباز نے جواب کے لئے کچھ وقت مانگا ہے۔

    سلیمان شہباز خودساختہ جلاوطنی کے بعد پاکستان پہنچے تھے، جس کے بعد سلیمان شہباز عدالت میں اپنے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کے ہمراہ پیش ہوئے، عدالت نے سلیمان شہباز کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کر لی تھی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر سلیمان شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا آج چار سال دو ماہ بعد پاکستان واپس آیا ہوں، ہم نے اپنے آپ کو عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے، پچھلے چار سال میں جو کھیل تماشا عمران خان نے ملک اور میری فیملی کے ساتھ کیا وہ ساری دنیا نے دیکھا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی۔

    سماعت کے بعد عدالت نے سلیمان شہباز کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر سلیمان شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج چار سال دو ماہ بعد پاکستان واپس آیا ہوں، ہم نے اپنے آپ کو عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے، پچھلے چار سال میں جو کھیل تماشا عمران خان نے ملک اور میری فیملی کے ساتھ کیا وہ ساری دنیا نے دیکھا۔

  • سائفر اور  آڈیو لیکس پر ایف آئی اے کا عمران خان کو طلبی کا نوٹس معطل

    سائفر اور آڈیو لیکس پر ایف آئی اے کا عمران خان کو طلبی کا نوٹس معطل

    لاہور : لاہور ہاٸی کورٹ نے ساٸفر آڈیو لیک پر ایف آٸی اے کی جانب سے عمران خان کی طلبی کا نوٹس معطل کر دیا اور ریمارکس دیئے یہ ایک حساس معاملہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کی سائفراور آڈیو لیکس کیخلاف کی درخواست پرسماعت ہوئی، جسٹس اسجد جاوید گھرال نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔

    عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے دلاٸل دیے کہ ایف آٸی اے نے سیاسی بنیادوں پر یہ انکواٸری شروع کی جس کا مقصد ساکھ کو نقصان پہچانا ہے۔

    وکیل سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ ساٸفر ایک خفیہ او حساس سفارتی دستاویز ہوتی ہے، عدالت نے ریمارکس دیے کہ وزیراعظم ہاوس سے آڈیو لیک ہونا حساس معاملہ اس پر ذمہ داروں کے خلاف کیا کارواٸی ہوٸی۔

    عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ایف آٸی اے نے نیٹ سے اٹھا کر ایک آڈیو کی انکواٸری شروع کر دی جس کے متعلق تصدیق نہیں ہوٸی کہ وہ اصلی بھی ہے یا نہیں ۔

    وکیل سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ایف آٸی اے کو استعمال کر رہی ہے، ملک بھر میں مقدمات درج کرے کے بعد ان پر قاتلانہ حملہ بھی ہوا، عمران خان کو ڈاکٹروں نے بیڈ ریسٹ کی ہدایت کی ہے مگر ایف آٸی اے انھیں طلب کر رہا ہے ۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ کیا فرانزک کے بغیر کسی آڈیو پر انکواٸری شروع ہو سکتی ہے اور کیا مزید لوگوں سے بھی پوچھ گچھ ہو گی یا صرف تین چار لوگوں سے ہی اس معاملے پر تفتیش کی جاٸے گی ۔

    عدالت نے قرار دیا کہ درخواست میں جو نکات اٹھاٸے گٸے ہیں وہ قابل غور اور تصفیہ طلب ہیں۔

    عدالت نے عمران خان کی طلبی کے ایف آٸی اے کا نوٹس معطل کرتے ہوٸے تاحکم ثانی اس پر عمل درآمد روک دیا اور ایف آٸی اے سے 19 دسمبر کو تفصیلی جواب طلب کر لیا ۔

    بعد ازاں سلمان صفدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایف آٸی اے کی کاررواٸی پر ہاٸی کورٹ نے حکم امتناعی جاری کر دیا ہے، لہذا اس معاملے پر اب عمران خان کو طلب نہیں کیا جا سکتا۔

  • سائفرمعاملہ :  ایف آئی اے نے عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا

    سائفرمعاملہ : ایف آئی اے نے عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا

    اسلام آباد : ایف آئی اے نے سائفرمعاملے پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو 6 دسمبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سائفر معاملے پر ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کودوبارہ طلب کرلیا ، ایف آئی اے آفیسر طلبی کا سمن لیکر زمان پارک پہنچا۔

    ایف آئی اے نے زمان پارک استقبالیہ پر نوٹس کی تعمیل کروائی ، عمران خان کو 6دسمبر کو اسلام آباد طلب کیا گیا ہے۔

    سائفرکیس ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کے حکم پر تحقیقات کا آغازکردیا ہے، تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اےلاہور کےاعلیٰ افسران شامل ہیں۔

    اس سے قبل بھی ایف آئی اے نے عمران خان کوطلبی کےنوٹس جاری کئےتھے، عمران خان کو 7 نومبر اورشاہ محمود قریشی کو3 نومبر کو طلب کیا گیا تھا۔

    تاہم عمران خان وزیر آباد حملے میں زخمی ہونے کے باعث ایف آئی اے پیش نہیں ہوئے تھے، اسی لئے ایف آئی اے نے دوبارہ طلبی کے لیے سمن جاری کر دئیے۔

  • کراچی سے  حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

    کراچی سے حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

    کراچی : ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کا بڑانیٹ ورک پکڑلیا اور بڑی تعداد میں غیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے نے صدر میں مال کے قریب چھاپہ مارا اور حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم الیکٹرونک ڈیوائسزکی اسمگلنگ میں ملوث ہے، ملزم الیکٹرونک ڈایوائسز کی اسمگلنگ میں حکومت کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچارہا تھا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم سے بڑی تعداد میں غیرملکی کرنسی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    یاد رہے ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کرنیوالے نیٹ ورک کو گرفتار کیا تھا، ملزمان کراچی،لاہور اور کوئٹہ میں حوالہ ہنڈی کا کاروبار چلا رہے تھے۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار 7 ملزمان مون لائٹ ٹریڈنگ کمپنی کے ملازم ہیں، بزنس فنانس سینٹر میں کمپنی کی آڑ میں کاروبار کیا جارہا تھا جبکہ درآمد برآمد کی آڑ میں کراچی لاہور کوئٹہ میں ملگ گیرکاروبار جاری تھا۔

  • بابر اعوان کا آئی جی پنجاب کی گرفتاری کا مطالبہ

    بابر اعوان کا آئی جی پنجاب کی گرفتاری کا مطالبہ

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے قانونی مشیر  بابر  اعوان نے آئی جی پنجاب کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔

    عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا ریاست میں پہلی بار ایسا واقع ہوا ہے، تین چھوٹے چھوٹے بچوں کے والد معظم کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا، پی ٹی ائی کا موقف درست یا غلط ہو سکتا ہے مگر معظم کی ماں کو کون جواب دہ ہے۔

    بابر اعوان نے کہا کہ آئی جی پنجاب تنخواہ لے رہا ہے سرکاری گھر میں رہ رہا ہے، آئی جی پنجاب اپنی ڈیوٹی دے، قاتل گرفتار کریں مقدمہ درج کرے۔

    انہوں نے کہا کہ لوگ مشورے دے رہے ہیں کہ 5 ہزار بندے مار دو، ایف آئی اے کے گواہ، تفتیش کرنے والے کس کے دور میں مارے گئے؟۔

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں لیڈر جلوس نکالے تو مجرم، قاتلانہ حملہ ہو تو مجرم یہ آگ کا کھیل مت کھیلیں۔

    عمران خان کے وکیل کا مزید کہنا تھا کیا ہمیں کوئی شوق ہے کہ پولیس ہمارے گھروں پر آئے، اعظم سواتی کی بیٹی کو کیا بھیجا گیا، پوتیاں ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ ایف آئی اے چند گھنٹوں میں کہتی ہے کہ ویڈیوجعلی ہے، ایف آئی اے آگ کا کھیل مت کھیلے۔

  • پولیس  کا شیخ رشید کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے  کو نفری دینے سے انکار

    پولیس کا شیخ رشید کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کو نفری دینے سے انکار

    راولپنڈی : پولیس نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی گرفتاری کیلئےایف آئی اے کو روزنامچے میں اندراج اورنفری دینےسے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کی نفری راولپنڈی پہنچ گئی۔

    تھانہ وارث خان پولیس نے شیخ رشید کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کو روزنامچے میں اندراج سے انکار کردیا۔

    راولپنڈی پولیس نے شیخ رشید کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کو نفری دینے سے انکار کردیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اےاہلکاروں کی تعداد 2 سوسےزائدہے،2بسوں میں سوار ہیں، پولیس کے انکار کے بعد ایف آئی اے اہلکار واپس لوٹ گئے لیکن 15 سے 20 ایف آئی اے اہلکار متروکہ وقف املاک میں تاحال موجود ہے۔

    خیال رہے متروکہ وقف املاک بورڈ نے ایف آئی اے ، رینجرز سےمددکیلئے خط تحریر کیا تھا۔

    متروکہ وقف املاک بورڈ نے شیخ رشید ، لال حویلی واگزارکرانے کیلئے مدد طلب کی تھی۔

    شیخ راشدشفیق کا کہنا ہے کہ لال حویلی کا معاملہ زیر سماعت ہے، بغیر نوٹس کوئی کارروائی غیر قانونی ہوگی۔

  • سینیٹر اعظم سواتی کو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا: بیٹی فرحانہ سواتی

    سینیٹر اعظم سواتی کو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا: بیٹی فرحانہ سواتی

    اسلام آباد: سینیٹر اعظم سواتی کی بیٹی فرحانہ سواتی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے والد کو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فرحانہ سواتی نے کہا ہے کہ ان کے والد اعظم سواتی کو اسلام آباد سے ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا، رات گئے گھر سے اعظم سواتی کو ایف آئی اے نے حراست میں لیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کو متنازع ٹوئٹ کرنے پر ایف آئی اے کے سائبر کرایم سیل نے حراست میں لیا ہے۔ بیٹی فرحانہ سواتی نے والد کی گرفتاری پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی آواز کو ان ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جا سکتا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی ایف آئی اے کو کسی کیس میں مطلوب نہیں ہیں، نہ وہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شامل ہیں۔

    اعظم سواتی کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے وکیل علی بخاری ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر کی عدالت میں پہنچ گئے، اعظم سواتی کی جانب سے علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے تو جج نے استفسار کیا کہ آپ کیوں پیش ہو رہے ہیں؟

    وکیل علی بخاری نے کہا اعظم سواتی کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا ہے، مجسٹریٹ عمر شبیر چھٹی پر ہیں یہاں پیش کیا جائے گا، جج نے وکیل کو ہدایت کی کہ ابھی تک پیش نہیں کیا گیا، جب اعظم سواتی پیش ہوئے تو آپ کو آگاہ کر دیں گے۔