Tag: ایف آئی اے

  • آؤٹ سورس تھل ایکسپریس کا ٹکٹنگ سسٹم ہیک، کیس ایف آئی اے کو بھیجا جائے گا

    آؤٹ سورس تھل ایکسپریس کا ٹکٹنگ سسٹم ہیک، کیس ایف آئی اے کو بھیجا جائے گا

    راولپنڈی: آؤٹ سورس تھل ایکسپریس کا ٹکٹنگ سسٹم ہیک ہونے کا کیس ایف آئی اے کو بھیجا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی آؤٹ سورس تھل ایکسپریس کا ٹکٹنگ سسٹم ہیک ہو گیا، مسافروں کو جاری ٹکٹس پر غیر اخلاقی، اور نازیبا الفاظ پرنٹ ہو گئے تھے۔

    تھل ایکسپریس کے آئی ٹی منیجر نے ڈی ایس ریلوے کو درخواست میں انکشاف کیا کہ ٹکٹنگ سسٹم ہیک کیا گیا تھا۔

    ایس پی ریلوے کا کہنا ہے کہ مقدمہ ریلوے پولیس کی جانب سے درج کیا گیا ہے، تاہم یہ سائبر کرائم ہے اس لیے معاملہ ایف آئی اے کو بھیجیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق تھل ایکسپریس کو آؤٹ سورس کرنے کا عمل 22 اپریل کو مکمل کیا گیا تھا، 30 ستمبر کو نجی کمپنی نے جب ٹکٹس جاری کیے تو اس پر نازیبا الفاظ پرنٹ ہو گئے۔

    آئی ٹی مینیجر کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

  • ٹک ٹاکر حریم شاہ ایف آئی اے کے سامنے سرنڈر کرنے کے لئے تیار

    ٹک ٹاکر حریم شاہ ایف آئی اے کے سامنے سرنڈر کرنے کے لئے تیار

    کراچی : ٹک ٹاکر حریم شاہ نے وطن واپسی اور ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکنے کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ٹک ٹاکر حریم شاہ کے وطن واپس آنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

    حریم شاہ نے وطن واپسی اور ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکنے کیلئے درخواست دائر کی۔

    جسٹس کے کے آغا نے کہا حریم شاہ نے اس سے پہلے سندھ ہائیکورٹ کے حکم نامے کا غلط استعمال کیا اور مواقع ضائع کیے، درخواست گزار چاہے تو وطن واپسی پر گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے رجوع کرسکتی ہے۔

    درخواست گزار کے وکیل نے کہا حریم شاہ ایف آئی اے کے سامنے سرنڈر کرنا چاہتی ہے، حریم شاہ کو تین اکتوبر کو پاکستان واپس آنا ہے، گرفتاری سے روکا جائے۔

    عدالت نے استفسار کیا کیا حریم شاہ کیخلاف مقدمہ درج ہوچکا ہے؟ وکیل نے کہا حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوا، ایف آئی اے نے انکوائری کیلئے طلب کیا ہے۔

    جس پر عدالت نے کہا جب مقدمہ درج ہی نہیں ہوا تو گرفتاری سے کیسے روک سکتے ہیں؟ وکیل نے کہا خدشہ ہے وطن واپسی پر ایف آئی اے حریم شاہ کو گرفتار کرلے گا۔

    جسٹس کے کے آغا کا کہنا تھا عدالت سے گیم کھیلنا بند کیا جائے، سندھ ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو پہلے بھی تحفظ دیا، درخواست گزار نے عدالتی حکم نامے کا غلط فائدہ لیا اور استعمال کیا۔

    عدالت نے ریمارسک دیے کہ یہ وہی لیڈی ہیں ناں جس نے رقم ظاہر کی تھی اور منی لانڈرنگ کا دعویٰ کیا تھا؟ ایف آئی اے کو تحقیقات سے نہیں روکا جاسکتا۔

  • ڈالر کی قیمت مستحکم رکھنے کے لیے حکومت کا ایف آئی اے کو اہم ٹاسک

    ڈالر کی قیمت مستحکم رکھنے کے لیے حکومت کا ایف آئی اے کو اہم ٹاسک

    کراچی: ڈالر کی قیمت مستحکم رکھنے کے لیے حکومت نے ایف آئی اے کو ٹاسک دیتے ہوئے مشتبہ منی چینجرز اور حوالہ ہنڈی کرنے والوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کی ہدایت کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کے چیف آف اسٹاف کے دستخط سے زونل دفاتر کو ایک مراسلہ جاری ہوا ہے، جس میں مشتبہ منی چینجرز اور حوالہ ہنڈی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ڈالر کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کا فیصلہ وفاقی وزیر خزانہ کی سربراہی میں اجلاس میں ہوا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں یومیہ بنیادوں پر اتار چڑھاؤ سے معیشت پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔

    مراسلے کے مطابق کریک ڈاؤن کی ہفتہ وار رپورٹ ڈائریکٹر ای سی ڈبلیو کو ارسال کی جائے گی، کارروائیوں کی آڑ میں ممکنہ کرپشن کی روک تھام کے لیے زونل ڈائریکٹرز نظر رکھیں گے۔

  • پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے سرگرم، 5 شہروں میں بڑی کارروائی

    پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے سرگرم، 5 شہروں میں بڑی کارروائی

    پشاور / لاہور: پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے سرگرم ہے، اس حوالے سے 5 شہروں میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ روکنے کے لیے بڑی کارروائی کی ہے، ملک میں 6 مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے 1 کروڑ روپے مالیت سے زائد کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان سے حوالہ ہنڈی کی 56 لاکھ روپے سے زائد رسیدیں برآمد کی گئیں، برآمد شدہ کرنسی میں سعودی ریال، اماراتی درہم اور دیگر کرنسیاں شامل ہیں۔

    کارروائیاں صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہروں پشاور، بنوں، مردان، کوہاٹ اور صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں کی گئیں، ایف آئی اے نے کاروبار میں ملوث 6 افراد کو بھی گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

  • جعلی ڈگری سے ملازمت حاصل کرنے والے پی آئی اے کے 3 ملازمین گرفتار

    جعلی ڈگری سے ملازمت حاصل کرنے والے پی آئی اے کے 3 ملازمین گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے جعلی ڈگری سے ملازمت حاصل کرنے والے پی آئی اے کے 3 ملازمین کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈگری استعمال کرنے پر پی آئی اے کے 3 ملازمین کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ہوئے ملزم زاہد رضا، منظور حسین اور وحید جمالی کو گرفتار کیا گیا ، ملزمان نے جعلی ڈگری سے پی آئی اے میں ملازمت حاصل کی۔

    ملزمان کے خلاف پریوینشن آف کرپشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا ، مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

  • پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات: 7 ممالک کو لکھے گئے خط کی کاپی منظر عام پر آگئی

    پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات: 7 ممالک کو لکھے گئے خط کی کاپی منظر عام پر آگئی

    اسلام آباد : پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی بیرون ملک تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کے 7 ممالک کو لکھے گئے خط کی کاپی منظر عام پر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کے 7 ممالک کو لکھے گئے خط کی کاپی منظر عام پر آگئی ہے۔

    ایف آئی اے کی جانب سے خط مجموعی طور پر 10 ایم ایل ایز یعنی میوچل لیگل اسسٹنس کیلئے لکھا گیا۔

    حکام نے بتایا کہ عالمی مدد کیلئے فائنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے ذریعے معلومات مانگی گئی ہیں۔

    ایف آئی اے مطابق آسٹریلیا اور کینیڈا کو وہاں قائم کمپنیوں کی معلومات کیلئے خط لکھاگیا، سنگاپور کو ناصرعزیز اور رومیتا شیٹھی کی معلومات کیلئے خط لکھا ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ کو ای پلینٹ ٹرسٹیز کی معلومات، متحدہ عرب امارات کوبرسٹول انجینئرنگ اور کیلیفورنیا بیسڈکارپوریشن کیلئےخط لکھاگیا ہے۔

    متحدہ عرب امارات کوہی ووٹن کرکٹ کلب اورابراج گروپ کیلئے جبکہ امریکا کو ٹیکساس بیسڈ کارپوریشن اور فرم کیلئے خط لکھا۔

  • ممنوعہ فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما کو 23 سوالوں پر مشتمل سوال نامہ  تھما دیا

    ممنوعہ فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما کو 23 سوالوں پر مشتمل سوال نامہ تھما دیا

    پشاور : ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان کو 23 سوالوں پر مشتمل سوال نامہ تھما دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق گورنر شاہ فرمان ایف آئی اے میں پیش ہوئے۔

    ذرائع ایف آئی اے نے بتایا کہ سابق گورنر کے پی شاہ فرمان کو 23 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ دے دیا گیا ہے۔

    جس میں شاہ فرمان سے ذریعہ آمدن کےساتھ تمام بینک اکاوئنٹ کی تفصیلات طلب کی گئیں ہیں۔

    سوالنامے میں کہا گیا کہ نجی بینک کے اکاوئنٹ کو پارٹی نے الیکشن کمیشن میں مسترد کیا، آپ اسے اپنا اکاؤنٹ تسلیم کرتے ہیں، اکاوئنٹ کھولنے کا مقصد کیا تھا۔

    سوالنامے میں پوچھا گیا ہے کہ کیا آپ نے اس اکاوئنٹ کو الیکشن کمیشن میں ظاہر کیا تھا؟ اکاؤنٹ کون چلاتا اور چیک پر کون دستخط کرتا تھا؟

    ایف آئی اے کی جانب سے شاہ فرمان سے ٹیکس گوشوارں کے حوالے سے تفصیلات بھی 22 اگست تک طلب کی گئی ہیں۔

    خیال رہے ایف آئی اے کی 3رکنی تحقیقاتی ٹیم ممنوعہ فنڈنگ کیس کی انکوئری کر رہی ہے ، ایف ائی اے نےپی ٹی آئی خیبرپختونخواکے 4 رہنماؤں کو18اگست کوطلب کیا تھا۔

    ذرائع نے بتایا کہ سابق قومی اسپیکراسدقیصراورسابق گورنر شاہ فرمان ، پی ٹی آئی صوبائی فنانس سیکریٹری محمدعمران اور فنانس کمیٹی رکن محسن داؤد کو بلایا گیا تھا۔

    ایف آئی اے کے مطابق نجی بینکوں میں 2 اکاؤنٹس سےمتعلق وضاحت کیلئے رہنماؤں کوطلب کیاگیا ، دونوں اکاؤنٹس سے 28لاکھ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی تھی۔

  • ممنوعہ فنڈنگ کیس : ایف آئی اے نے پی ٹی آئی  کے اہم رہنماؤں کو طلب کرلیا

    ممنوعہ فنڈنگ کیس : ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کو طلب کرلیا

    پشاور : ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) پشاور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کو ممنوعہ فنڈنگ ​​کیس میں تحقیقات کے لیے طلب کرلیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کی جانب سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق گورنر کے پی شاہ فرمان، پی ٹی آئی صوبائی فنانس سیکرٹری محمد عمران اور صوبائی ممبر فنانس محمد حسن داؤد کو طلب کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو 18 اگست کو طلب کیا ہے۔

    خیال رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے فیصلے کے بعد ایف آئی اے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ​​کیس کی تحقیقات کررہی ہے۔

    انٹیلی جنس ایجنسی نے چھ رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

    متعلقہ حکام نے ممنوعہ فنڈنگ ​​کیس میں پی ٹی آئی کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے خصوصی مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دی تھی۔

    مانیٹرنگ ٹیم لاہور، پشاور، کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ اور فیصل آباد میں زونل انکوائری ٹیم کے ساتھ رابطہ کرے گی۔

    زونل کمیٹیاں عمران خان کی زیر قیادت پی ٹی آئی کے اثاثوں کا ریکارڈ اکٹھا کریں گی جبکہ پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2002 کے تحت انکوائری کی جائے گی۔

  • ایف آئی اے کا عمران خان  کو خط : پارٹی کو ملنے والے فنڈز اور اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب

    ایف آئی اے کا عمران خان کو خط : پارٹی کو ملنے والے فنڈز اور اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب

    اسلام آباد : ایف آئی اے نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پارٹی کو ملنے والے فنڈز اور اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو خط لکھا ، جس میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نیشنل اور انٹرنیشنل رجسٹرتنظیموں کا1996سے ریکارڈ مہیا کریں۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ تمام پارٹی کے ملنے والے فنڈز اور اکاؤنٹس کا ریکارڈ مہیا کیاجائے اور غیر ملکی کرنسی کے اکاؤنٹس کی بھی تفصیلات دی جائیں۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف دو ہفتوں میں تمام پارٹی فنڈزکی آڈٹ رپورٹس اور پارٹی کو فنڈز دینے والے تمام بین الاقومی ڈونرز کی تفصیلات دیں۔

    خط میں پارٹی  کو چندہ دینے والوں  کی لسٹ بھی طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام جائیدادوں کی لسٹ جو پارٹی کو چندے کے طور پر ملی دیں۔

    ایف آئی اے کی جانب سے کہا گیا کہ تمام آفس ہولڈرز کے نام اور شہریت کی تفصیلات دیں، پارٹی کا یہ تمام ریکارڈ 1996 سے 2022 تک ہونا چاہیے۔

    خیال رہے ایف آئی اے کی جانب سے الیکشن کمیشن فیصلے کے بعد پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کی تحقیقات جاری ہے۔

  • پی ٹی آئی فنڈنگ کیس: اکاؤنٹس کی چھان بین کے لیے ایف آئی اے کی مزید ٹیمیں تشکیل

    پی ٹی آئی فنڈنگ کیس: اکاؤنٹس کی چھان بین کے لیے ایف آئی اے کی مزید ٹیمیں تشکیل

    اسلام آباد : ایف آئی اے نے پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں اکاؤنٹس کی چھان بین کے لیے مزید ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن فیصلے کے بعد تحقیقات کے معاملے پر اکاؤنٹس کی چھان بین کے لئے ایف آئی اے کی مزید ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

    وفاقی دارالحکومت میں تشکیل دی گئی ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹرآمنہ بیگ کوسونپ دی گئی جبکہ ٹیم میں اجمل صدیق سندھو، سردار اللہ بابر، اصغر علی بلوچ، ریحانہ کوثر اور ارباب عباسی شامل ہیں۔

    خیبرپختونخوا اور سندھ زون ون میں پانچ ، پانچ جبکہ پنجاب زون ون اور بلوچستان میں چار ، چار رکنی ٹیمیں تحقیقات کریں گی۔

    بلوچستان میں 4 رکنی ٹیم میں محمدعلی ابڑو،محمدراشد بھٹی،افروز احمد کلہواڑ،راجہ محمدامتیاز شامل ہیں۔

    کے پی کے میں تشکیل 5 رکنی ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر محمد آفتاب بٹ کریں گے اور دیگر میں افضل خان ،محمد طاہر ،عرفان اللہ اور صائمہ ندیم سب انسپکٹر شامل ہیں۔

    سندھ زون ون کی 5 رکنی ٹیم کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر رابعہ قریشی کریں گی اور ٹیم میں رؤف شیخ،سبین غوری،آفتاب وٹو،راحت خان شامل ہیں۔

    اسی طرح پنجاب زون ون ٹیم کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر میاں عامر اقبال کریں گے جبکہ محمد یوسف،شاہد علی اور عرفان خان ٹیم میں شامل ہوں گے۔