Tag: ایف آئی اے

  • نیب آرڈیننس : ایف آئی اے کو قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کا اختیار مل گیا، نوٹیفکیشن جاری

    نیب آرڈیننس : ایف آئی اے کو قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کا اختیار مل گیا، نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد : ایف آئی اے کو قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کا اختیار مل گیا، قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کا اختیار ایف آئی اے ایکٹ انیس سو چوہتر کا حصہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاق کی ملکیتی سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی سے متعلق حکومت کے جاری نیب آرڈیننس کے بعد وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    جس کے تحت ایف آئی اے کو قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کااختیار مل گیا ، قبضہ مافیاکیخلاف کارروائی کااختیارایف آئی اےایکٹ 1974کاحصہ ہوگا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے قبضے میں ملوث فرد یا افراد کو شوکاز نوٹس جاری کرسکےگی اور کارروائی کےتحت ایف آئی اےمافیاارکان کیخلاف ایف آئی آردرج کرسکے گی ۔

    عدالتی کارروائی کےذریعے قبضہ مافیا کو سزا سمیت جرمانہ بھی کرایا جاسکے گا ، جاری نوٹیفکیشن کے بعد عملدرآمد کے لئے درکار اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • کالعدم تنظیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ چلانے والے افراد پکڑے گئے

    کالعدم تنظیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ چلانے والے افراد پکڑے گئے

    اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم راولپنڈی نے ایک کارروائی میں کالعدم تحریک لبیک کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ چلانے والے 3 ملزمان گرفتار کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں فیڈرل انویسٹگیشن ایجنسی نے تین افراد گرفتار کر لیے، ملزمان فیس بک اور ٹویٹر پر ٹی ایل پی کی جانب سے اشتعال انگیز مواد شیئر کر رہے تھے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا ڈیٹا قبضے میں لے لیا گیا ہے، اور ملزموں کے خلاف الیکٹرانک ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان نے ٹویٹر اور فیس بک پر مختلف اکاؤٹس بنا رکھے ہیں۔

    قومی سلامتی کمیٹی کا کالعدم جماعت کیساتھ مذاکرات کے دروازے بند نہ کرنے کا فیصلہ

    دوسری طرف آج بھی کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کی جانب سے جاری احتجاج کو ختم کرانے کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہوا، 2 گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

    اجلاس میں ایک طرف حکومت کی رٹ قائم رکھنے کا فیصلہ ہوا اور دوسری جانب فیصلہ ہوا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھا جائے گا، شیخ رشید نے بتایا کہ مذاکرات میں ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، امید ہے رات کو میں اور نورالحق قادری پھر ان سے مذاکرات کریں۔

    شیخ رشید نے بتایا کہ ٹی ایل پی کے واٹس ایپ گروپس انڈیا، ہانگ کانگ، جنوبی افریقا سے چل رہے ہیں، بعض واٹس ایپ گروپس جنوبی کوریا اور امریکا سے بھی چل رہے ہیں، ایف آئی اے کو اس سلسلے میں تحقیقات کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، انھوں نے بتایا کہ ٹی ایل پی کے سارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس باہر سے چل رہے ہیں۔

  • ثانیہ عاشق ہراسمنٹ اور دھمکیوں کے خلاف ایف آئی اے پہنچ گئیں

    ثانیہ عاشق ہراسمنٹ اور دھمکیوں کے خلاف ایف آئی اے پہنچ گئیں

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق ہراساں کیے جانے اور دھمکیوں کے خلاف ایف آئی اے آفس پہنچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق نے ایف آئی اے کو ہراساں کیے جانے اور دھمکیاں ملنے کے خلاف درخواست دے دی ہے۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں دی گئی درخواست میں ثانیہ عاشق نے کہا ہے کہ ان کے خلاف سوشل میڈیا پر نامعلوم افراد نے مہم چلا رکھی ہے۔

    درخواست کے متن کے مطابق ثانیہ عاشق نے کہا کہ ٹک ٹاک پر میری ویڈیوز بنا کر وائرل کی گئیں، سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک اکاؤنٹس بھی بنائے گئے ہیں جن میں میری تصاویر استعمال کی جا رہی ہیں۔

    انھوں نے درخواست میں لکھا کہ میرا نام منسوب کر کے میرے خلاف نازیبا ویڈیوز وائرل کی گئیں۔

    ثانیہ عاشق کا یہ بھی کہنا ہے کہ انھیں روزانہ مختلف نمبرز سے متعدد کالز اور میسیجز موصول ہو رہے ہیں۔ ن لیگی ایم پی اے نے ان کالز کا ریکارڈ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے اسکرین شاٹس بھی ایف آئی اے کو فراہم کر دیے ہیں۔

    درخواست موصول ہونے کے بعد فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی نے شکایت کے مطابق اس پر کارروائی شروع کر دی ہے۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی ثانیہ عاشق پاکستان کی تاریخ کی کم عمر ترین رکن اسمبلی تھیں، جب 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات میں انھوں نے نشست جیتی تھی، اس وقت ان کی عمر 25 سال تھی۔

  • ایران میں غیر قانونی تارکین وطن کو برائے تاوان اغوا کرنے والا گروہ گرفتار

    ایران میں غیر قانونی تارکین وطن کو برائے تاوان اغوا کرنے والا گروہ گرفتار

    اسلام آباد: ایران میں غیر قانونی تارکین وطن کو برائے تاوان اغوا کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اسلام آباد کی ایک بڑی کارروائی میں ایران میں موجود غیر قانونی تارکین وطن کو برائے تاوان اغوا کرنے والے گروہ کے ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔

    ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار احمد چوہان نے بتایا کہ ایران میں موجود انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے تین پاکستانی نوجوانوں کو بغیر تاوان کی ادائیگی کے بازیاب کرا لیا گیا۔

    یہ گروہ بھتے کے لیے پاکستان سے لوگوں کو ایران لے جا کر ان پر بہیمانہ تشدد کر کے، اس کی ویڈیو ان کے گھر والوں کو بھجوا دیتے تھے، اور ان کی رہائی کے بدلے تاوان کا مطالبہ کرتے تھے۔

    ایک کیس میں مغوی کے والد نے ایف آئی اے سے رجوع کر لیا، جن کی درخواست پر انسداد انسانی اسمگلرز سیل کے ڈپٹی ڈائریکٹر سکندر حیات اور سب انسپکٹر زبیر کمال نے فوراً کارروائی شروع کی۔

    انسانی اسمگلرز سے بازیاب کرائے گئے افراد

    ایف آئی اے نے پاکستان میں تاج نامی سہولت کار کو گرفتار کر کے، اس سے اہم معلومات حاصل کیں، یہ معلومات فوری طور پر ایرانی حکام سے شیئر کی گئیں۔

    ایف آئی اے کے مطابق ایرانی حکام نے اغوا کاروں کے قبضے سے چاروں افراد کو بازیاب کرا لیا، اور تفتان سرحد پر ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا۔

    حکام کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایرانی حکام کو تفتیش میں حاصل مزید اہم معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔

  • حوالہ ہنڈی کے ذریعے امریکی ڈالر افغانستان پہنچانے والے 8 افراد گرفتار

    حوالہ ہنڈی کے ذریعے امریکی ڈالر افغانستان پہنچانے والے 8 افراد گرفتار

    کراچی: حوالہ ہنڈی کے ذریعے امریکی ڈالر افغانستان پہنچانے والے 8 افراد گرفتار کر لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے کراچی کے علاقوں گلشن اقبال اور صدر میں چھاپے مار کر آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا، ترجمان ایف آئی اے سندھ کا کہنا ہے کہ ملزمان امریکی ڈالر افغانستان پہنچایا کرتے تھے۔

    ترجمان کے مطابق حوالہ ہنڈی کاروبار میں ملوث بیسٹ وے ایکسچینج کمپنی کے دفتر میں ایف آئی اے کارروائی میں موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر دستاویزات قبضے میں لے لی گئی ہیں۔

    کمپنی کے آٹھ افراد کو پولیس نے گرفتار کیا ہے، جن میں کمپنی کے ڈائریکٹر محمد یاسین، منیجر محمد عدنان، کاؤنٹر اسٹاف محمد معراج، اسامہ، جونیئر افسر فہد لمادا، محمد اطہر محبوب، کیس کیریئر سیف الدین اور ثناءاللہ شامل ہیں۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان لائسنس کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار اور سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

    ملزمان بلوچستان کے شہریوں کو غیر قانونی طور پر (بغیر رسید اور انٹری) امریکی ڈالر فراہم کر رہے تھے، موقع واردات پر موجود گرفتار 2 افراد سیف الدین اور ثناء اللہ دونوں کوئٹہ کے رہائشی ہیں، اور امریکی ڈالر افغانستان پہنچایا کرتے تھے۔

    ملزمان سے مجموعی طور پر پاکستانی کرنسی 76 لاکھ روپے، غیر ملکی کرنسی مساوی 30 لاکھ پاکستانی روپے، اور 36394 امریکی ڈالر ضبط کیے گئے ہیں۔

    ملزمان افغانستان کی سیاسی صورت حال کا فائدہ اٹھا کر ڈالر کی غیر قانونی منتقلی سے پاکستانی روپے کی قدر کو نقصان پہنچا رہے تھے، ایف آئی اے نے ملزمان محمد یاسین، اور سی ای او ارجمند فاروق و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔

  • ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث ایک ملزم گرفتار ، مقدمہ درج

    ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث ایک ملزم گرفتار ، مقدمہ درج

    راولپنڈی: ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کے کارروبار میں ملوث ایک کو ملزم گرفتار کرلیا اور شواہد پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے مال پلازہ صدر راولپنڈی کینٹ میں حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے نے ملکی و غیر ملکی کرنسی سمیت نیو سٹی ٹریول اینڈ ٹورز سے گزشتہ نو ماہ کا ریکارڈ، کمپوٹرز اور موبائل فون قبضہ میں لے لئے۔

    کارروائی کے نتیجہ کے بعد نیوسٹی ٹریول اینڈ ٹورز کے مالکان محمد سلمان خان وغیرہ کے خلاف کرنسی کی غیر قانونی خریدوفروخت و حوالہ ہنڈی میں ملوث ہونے کے شواہد پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہے ،ملزمان کروڑوں روپے کی مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور حوالہ ہنڈی میں ملوث نکلے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف کرنسی ایکسچینج کمپنیوں اور بینکوں کے ساتھ بھی کرنسی کے لین دین میں ملوث پائے گئے، جس کے بعد بینک افسران اور کرنسی ڈیلروں کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔

  • ملزم کے کرپٹو کرنسی اکاؤنٹ چھپانے میں مدد، ایف آئی اے اہلکار گرفتار

    ملزم کے کرپٹو کرنسی اکاؤنٹ چھپانے میں مدد، ایف آئی اے اہلکار گرفتار

    اسلام آباد: دہشت گردی کے الزام میں گرفتار ملزم کے کرپٹو کرنسی اکاؤنٹ چھپانے میں مدد کرنے پر 2 ایف آئی اے اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار ملزم حافظ اصغر کو دوران ریمانڈ غیر قانونی سہولت فراہم کرنے پر ایف آئی اے اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔

    ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی نے محکمے کے اندر کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنا رکھی ہے، اس لیے معاملے کا علم ہوتے ہی انھوں نے اس کا نوٹس لے لیا، اور ایف آئی اے اہل کاروں کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل احتشام اور فرمان ایاز نے دوران حراست، دہشت گردی کے ملزم حافظ اصغر کے کرپٹو کرنسی اکاؤنٹ کو ایف آئی اے کی تفتیش میں چھپانے میں مدد فراہم کی تھی۔

    ملزمان نے مبینہ طور پر دوران ڈیوٹی ملزم کو انٹرنیٹ اور لیپ ٹاپ کی سہولت فراہم کی، اور اس طرح بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسی چھپانے کی کوشش میں اسے اعانت پہنچائی گئی۔

    گرفتار ملزم نے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بٹ کوائنز اور دیگر کرپٹو کرنسی کے اکاؤنٹ کے پاس وَرڈ تبدیل کیے، تاہم انسداد دہشت گردی ونگ نے ثبوتوں کو ضائع کرنے اور کرپٹو کرنسی کو منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے ملازمین کے خلاف اینٹی کرپشن کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزم گرفتار

    ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزم گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے کی ڈیفنس فیز 2ایکسٹینشن میں کارروائی کی اور کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ڈائریکٹر ایف آئی اے عامرفاروقی نے بتایا کہ چھاپہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی جانب سے مارا گیا، کارروائی کے دوران 6 کروڑ سے زائد مالیت کی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔

    عامرفاروقی کا کہنا تھا کہ برآمد کرنسی میں ڈھائی لاکھ ڈالر اور دیگر غیرملکی کرنسی شامل ہیں ، گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی دفتر میں منیجر ہے۔

    گذشتہ ماہ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے حوالہ ہنڈی کےغیرقانونی کاروبار میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا، ملزمان لائسنس کی آڑمیں حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے۔

  • کراچی ایئر پورٹ پر اٹلی سے پہنچنے والے دہرے قتل کے 3 ملزمان گرفتار

    کراچی ایئر پورٹ پر اٹلی سے پہنچنے والے دہرے قتل کے 3 ملزمان گرفتار

    کراچی: جناح ایئرپورٹ پر اٹلی سے پہنچنے والے دہرے قتل کے 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دہرے قتل کی واردات میں ملوث تین ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    ملزمان اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھے، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے زین شیخ کے مطابق ابرار حسین، شپرہ اقبال اور رزاق ناصر اٹلی سے استنبول کے راستے سے کراچی پہنچے تھے۔

    ایف آئی اے کے مطابق اسٹاپ لسٹ میں ناموں کی موجودگی پر امیگریشن حکام نے تینوں ملزمان کو حراست میں لیا۔

    ملزمان کے خلاف بنی گالہ تھانے اور اسلام آباد انڈسٹریل ایریا تھانے میں مقدمات درج ہیں، ایف آئی آرز کے مطابق مذکورہ ملزمان ارشد اور راشد نامی پراپرٹی ڈیلرز کے قتل میں ملوث ہیں۔

    وزارت داخلہ نے ملزمان کے نام امیگریشن اسٹاپ لسٹ میں شامل کیے تھے، ملزمان کو حراست میں لیے جانے پر ایف آئی اے حکام نے متعلقہ پولیس اسٹیشنز کو مطلع کر دیا۔

    ملزمان کو آج کراچی پہنچنے والی اسلام آباد پولیس ٹیم کے حوالے کیا جائے گا۔

  • ایف آئی اے کا   3 ماہ میں جعلی دستاویزپر سفر کرنیوالے 79 افراد کیخلاف مقدمہ درج

    ایف آئی اے کا 3 ماہ میں جعلی دستاویزپر سفر کرنیوالے 79 افراد کیخلاف مقدمہ درج

    پشاور : خیبر پختوںخواہ کے دارلحکومت پشاور میں ایف آئی اے نے 3ماہ میں جعلی دستاویزپر سفر کرنیوالے 79افراد کیخلاف اور ہنڈی حوالہ میں ملوث56افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختوںخواہ کے دارلحکومت میں جعلی دستاویز،ہنڈی حوالہ،منی لانڈرنگ میں ملوث افرادکیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، 3ماہ میں جعلی دستاویزپر سفر کرنیوالے 79افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

    ڈائریکٹر ایف آئی اے ناصر ستی نے بتایا کہ 8 افراد کو افغانستان ڈیپورٹ کیا گیا جبکہ جعلی دستاویز بنانیوالے 2ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، گرفتار افراد سے جعلی مہریں،جعلی افغان تذکرہ، جعلی پیدائشی سرٹیفکیٹ ، جعلی میرج سرٹیفکیٹ،جعلی افغان میڈیکل سرٹیفکیٹ سمیت دیگر اشیا بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

    ناصر ستی کا کہنا تھا کہ جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ پر سفر کرنیوالے 36افراد پر مقدمات درج جبکہ ہنڈی حوالہ میں ملوث 56افراد کیخلاف مقدمات درج ہوئے اور ہنڈی حوالہ میں ملوث 69 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ ہنڈی حوالہ میں استعمال 10کروڑ سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔