Tag: ایف آئی اے

  • ایف آئی اے امیگریشن کے سسٹم میں اچانک فنی خرابی، جناح ایئرپورٹ پر مسافر مشکل میں پڑ گئے

    ایف آئی اے امیگریشن کے سسٹم میں اچانک فنی خرابی، جناح ایئرپورٹ پر مسافر مشکل میں پڑ گئے

    کراچی: ایف آئی اے امیگریشن کے سسٹم میں اچانک فنی خرابی کی وجہ سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر مشکل میں پڑ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل ارائیول پر ایف آئی اے امیگریشن سسٹم میں اچانک فنی خرابی پیدا ہو گئی، جس کے باعث بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو امیگریشن کے عمل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    ذرائع کے مطابق علی الصبح 3 اور 4 بجے کے درمیان اچانک ایف آئی اے امیگریشن سسٹم فنی خرابی کے باعث ڈاؤن ہو گئے تھے، جس پر ایف آئی اے نے مینوئل طریقے سے مسافروں کی امیگریشن کا عمل مکمل کیا۔

    ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں، آئی ٹی کے عملے نے فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر فنی خرابی دور کی، ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے بعد سے سسٹم معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔

  • ایف آئی اے کا سائبر ونگ ختم کردیا گیا

    ایف آئی اے کا سائبر ونگ ختم کردیا گیا

    اسلام آباد : وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کا سائبر ونگ ختم کرکے نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی فعال کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سائبر ونگ ختم کردیا اور نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی فعال کر دی گئی۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے سائبر ونگ کا تمام عملہ اب این سی سی آئی اے کے ماتحت کام کرے گا اور سائبر ونگ کے مقدمے این سی سی آئی اے کو منتقل کر دیے گئے۔

    پولیس گریڈ بیس کے افسر وقار الدین سید کو ڈی جی نیشنل سائبرکرائم ایجنسی تعینات کر دیا گیا، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری ہو گیا ہے، وقارالدین سید ایف آئی اے میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

  • ایف آئی اے کو ملزم ارمغان سے جیل میں تفتیش کی اجازت مل گئی

    ایف آئی اے کو ملزم ارمغان سے جیل میں تفتیش کی اجازت مل گئی

    کراچی : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو تین اپریل تک ملزم ارمغان سے جیل میں تفتیش کی اجازت مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو مصطفی قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔

    عدالت نے ایف آئی اے کو تین اپریل تک ملزم سے جیل میں تفتیش کی اجازت دی اور ہدایت کی ایف آئی اے مقررہ وقت میں تفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے۔

    یاد رہے ایف آئی اے نے ملزم ارمغان سے تفتیش کی اجازت کےلیے کراچی کی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    واضح رہے وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ڈیفنس میں ارمغان کے گھر سرچ آپریشن کرتے ہوئے ایک قیمتی کار18 لیپ ٹاپس اور دیگر اہم دستاویزات کو تحویل میں لیا تھا، جس کے بعد ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کی گئیں۔

    ایف آئی اے ذرائع نے بتایا تھا کہ ٹیکنیکل ٹیم کو شواہد ملتے ہی سب سے پہلے ارمغان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی گرفتاری کی جائے گی اور باقاعدہ تفتیش کا آغاز کیا جائے گا۔

    ایف آئی اے ارمغان سے پہلے بھی ایک غیررسمی ملاقات کرچکی ہے، سرچ آپریشن کے بعد گھر سے برآمد سامان سے ایف آئی اے کو کیس میں مدد حاصل ہوگی۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ارمغان ایک نہایت ہی ہوشیار اور چالاک لڑکا ہے، جس نے ایسی صورتحال کے لیے پہلے سے تیاری کررکھی تھی۔

  • صحافی وحید مراد کو کالعدم تنظیم سے متعلق پوسٹوں پر گرفتار کیا گیا، ایف آئی اے کا انکشاف

    صحافی وحید مراد کو کالعدم تنظیم سے متعلق پوسٹوں پر گرفتار کیا گیا، ایف آئی اے کا انکشاف

    اسلام آباد: ایف آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے صحافی وحید مراد کو کالعدم تنظیم سے متعلق پوسٹوں پر گرفتار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات اسلام آباد میں اپنے گھر سے مشکوک انداز میں اٹھائے جانے والے صحافی وحید مراد کو آج اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کر دیا گیا ہے۔

    جج عباس شاہ نے استفسار کیا کہ صحافی وحید مراد کو کب گرفتار کیا گیا، ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ کل رات گرفتار کیا گیا، حکام نے کہا وحید مراد نے کالعدم تنظیم سے متعلق پوسٹس کی ہیں، ایکس اور فیس بک اکاؤنٹ کے حوالے سے تفتیش کرنی ہے، اس لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

    سیشن عدالت کے جج عباس شاہ نے صحافی وحید مراد کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، مراد کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔


    اسلام آباد سے لاپتہ صحافی وحید مراد کی بازیابی کی درخواست دائر


    واضح رہے کہ وحید مراد کی ساس عابدہ نواز کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے دائر کی، جس میں سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری دفاع، آئی جی اور ایس ایچ او کراچی کمپنی کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ رات دو بجے کالی وردی میں ملبوس افراد جی ایٹ ہمارے گھر آئے، دو پولیس کی گاڑیاں بھی ان کے ساتھ نظر آ رہی تھیں، کالی وردی میں ملبوس لوگ وحید مراد کو زبردستی اٹھا کر لے گئے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ہمارے گھر آئے افراد نے میرے ساتھ بھی بدتمیزی کی، کراچی کمپنی تھانے میں درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں ہوا۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وحید مراد کو فوری بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے، اور غیر قانونی طور پر اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

  • مصطفیٰ عامر قتل کیس :  ایف آئی اے بھی ارمغان کی کسٹڈی حاصل کرنے کی خواہاں

    مصطفیٰ عامر قتل کیس : ایف آئی اے بھی ارمغان کی کسٹڈی حاصل کرنے کی خواہاں

    کراچی : ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں ارمغان کی کسٹڈی کیلئے انسداددہشت گردی سے رجوع کرلیا، ملزم کو مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان سے منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کے معاملے پر ایف آئی اے نے انسداد دہشتگردی عدالت سے رابطہ کرلیا۔

    ایف آئی اے نے عدالت سے منی لانڈرنگ کیس میں ارمغان کی کسٹڈی کیلئے استدعا کی، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ ملزم کےریمانڈ دینےکا اختیار منتظم عدالت کےپاس ہے

    گذشتہ روز مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نامزد ملزم ارمغان پر حوالہ ہنڈی اور جعل سازی میں ملوث ہونے پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں کہا گیا تھا کہ ملزم حوالہ ہنڈی، کرپٹو کرنسی اور مختلف لین دین کےمعاملات میں ملوث ہے۔

    مزید پڑھیں : مصطفیٰ عامر قتل کیس : ارمغان جعلسازی سے ہر ماہ تین سے چارلاکھ ڈالر کماتا تھا 

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا تھا کہ ملزم جعلسازی سے ہر ماہ تین سے چارلاکھ ڈالر کماتا اور جعلسازی کے پیسے کرپٹو کرنسی میں تبدیل کرتا تھا، اس کے پاس موجود گاڑیاں کرپٹو کی رقم سے خریدی گئیں۔

    مقدمے میں کہنا تھا کہ ارمغان کے کال سینٹر سے امریکا کالزکی جاتی تھیں اور اہم معلومات لینے کے بعد امریکی شہریوں کے اکاؤنٹس سےپیسےنکال لیے جاتے تھے، فراڈ کےذریعے نکالی جانے والی رقم ملزم تک پہنچتی تھی، اُس نے پنے دو ملازمین کے نام پر بینک اکاؤنٹس کھلوائے تھے۔

    ایف آئی آر کے مطابق ملزم ارمغان کے پاس کروڑوں مالیت کی تین گاڑیاں موجود اور پانچ وہ فروخت کرچکا ہے جبکہ اس نے والد سے ملکر حوالہ ہنڈی کیلئے امریکا میں ایک کمپنی بھی بنائی تھی۔

  • کراچی ایئرپورٹ سے جعلی ویزے پر سفر کرنے والا گرفتار

    کراچی ایئرپورٹ سے جعلی ویزے پر سفر کرنے والا گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی ایئرپورٹ سے جعلی ویزے پر سفر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ سے جعلی ویزے پر سفر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، مسافر محمد اظہر پاکستانی پاسپورٹ پر ملاوی سفر کررہا تھا۔

    ایف آئی اے کے مطابق مسافر کے پاسپورٹ پر سینیگال اور انڈونیشیا کے ویزا اسٹیکرز جعلی تھے، مسافر ملاوی میں ورک، ریزیڈنٹ ویزہ حاصل کرنا چاہتا تھا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافر ملاوی میں سلیم نامی ایجنٹ سے رابطے میں تھا، ایجنٹ نے 10 ہزار ڈالر کے عوض ویزہ دلوانے کا وعدہ کیا تھا۔

  • ریاست مخالف مہم  اور حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنیوالا ملزم   بنی گالا سے  گرفتار

    ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنیوالا ملزم بنی گالا سے گرفتار

    اسلام آباد : ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنیوالے ملزم کو بنی گالا سے گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے ریاست مخالف مہم ،حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزم کی شناخت انس نواز کے نام سے ہوئی ،ایف آئی اے

    ترجمان نے بتایا کہ ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں بنی گالا سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈیٹا بیس تک غیرقانونی رسائی حاصل کی جبکہ شہریوں کے ذاتی پاسپورٹس ،اعلیٰ سرکاری شخصیات کی تصاویرشیئر کیں۔

    ملزم نے ایکس اکاؤنٹ سےحساس معلومات شیئرکرکے خوف و ہراس پھیلایا تاہم ملزم کیخلاف مقدمہ درج ،سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل شواہد پرتحقیقات جاری ہے۔

    ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنیوالے ملزم انس نواز کو عدالت میں پیش کیا گیا ، پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم سے تفتیش اور ریکوری کرنی ہے،ریمانڈ دیا جائے۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ملزم کا4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

  • شوہر کی گرفتاری کے بعد کچھ لوگوں نے مجھ سے فراڈ کرنے کی کوشش کی، نادیہ حسین

    شوہر کی گرفتاری کے بعد کچھ لوگوں نے مجھ سے فراڈ کرنے کی کوشش کی، نادیہ حسین

    کراچی: ماڈل نادیہ حسین نے ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کرا دیا، انھوں نے کہا کہ شوہر کی گرفتاری کے بعد کچھ لوگوں نے مجھ سے فراڈ کرنے کی کوشش کی، میرا مقصد انھیں سوشل میڈیا پر بے نقاب کرنا تھا، کسی کی دل آزاری ہرگز میرا مقصد نہیں تھا۔

    نادیہ حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ایف آئی اے حکام کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنانا چاہتی تھی، میں ایف آئی اے کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہوں، میرے ویڈیو بیان کا مطلب کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا، میں صرف یہ چاہتی تھی کہ اس جعلسازی کو سامنے لاؤں۔

    انھوں نے کہا خود کو ہائی رینک اہلکار بتاتے ہوئے جعلسازوں نے مجھے واٹس ایپ کال کی اور رشوت کے عوض میرے شوہر کو ریلیف کی بات کی، میں نے بس اسی سلسلے میں اپنا بیان دیا تھا، اس جعلساز نے جو میرے جذبات کے ساتھ کیا وہ میں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔

    نادیہ حسین نے کہا میں نے کال موصول ہونے کے بعد ایف آئی اے پورٹل پر شکایت درج کرائی تھی، لیکن میرے علم میں نہیں تھا کہ تحریری طور پر بھی شکایت درج کرانی تھی، ایف آئی اے سائبر کرائم میرے موبائل فون کی فرانزک کر رہا ہے، ابھی فرانزک مکمل نہیں کی گئی اور ایف آئی اے نے ابھی بھی میرا موبائل واپس نہیں کیا۔


    ریما خان کے کیس میں اہم پیش رفت


    انھوں نے مزید کہا کہ جب تک فارنزک مکمل نہیں کر لیتے میرا فون ان کے پاس رہے، مجھے مسئلہ نہیں ہے، ہمیں مل کر ویڈیو بنانی چاہیے تھی کہ ایسی صورت حال میں کوئی بھی ہو تو پریشان نہ ہو، مجھے بھی یقین نہیں تھا اس لیے میں نے کال ریکارڈ کی تھی، کسی کے ساتھ کوئی صورت حال پیش آئے تو فوری ایف آئی اے پورٹل پر شکایت کریں۔

    نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ لوگ جعلی کالز سے پریشان ہو جاتے ہیں، میں چاہتی ہوں جعلساز شخص کے خلاف مؤثر کارروائی ہو، ان جعلسازوں نے جو جال بچھا رکھا ہے اس میں لوگوں کو پھنساتے ہیں، جعلسازوں نے اپنی ساری کارروائی واٹس ایپ پر کی ہے، وہ صرف یہی کہتا تھا کہ واٹس ایپ پر کال کریں، اب مجھے نہیں معلوم واٹس ایپ پر رابطہ کیا تو وہ پکڑے کیسے جائیں گے۔

  • 3 کروڑ 50 لاکھ روپے کے ویزا فراڈ میں ملوث بدنام زمانہ اشتہاری گرفتار

    3 کروڑ 50 لاکھ روپے کے ویزا فراڈ میں ملوث بدنام زمانہ اشتہاری گرفتار

    ایف آئی اے لاہور زون نے کارروائی کرتے ہوئے 3 کروڑ 50 لاکھ روپے کے ویزا فراڈ میں ملوث بدنام زمانہ اشتہاری گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی شناخت عمر طارق کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزم سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث ہے، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں لاہور سے گرفتار کیا گیا۔

    ملزم سال 2024 سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھا، ملزم نے مختلف شہریوں سے کینیڈا بھجوانے کے نام پر 3 تین کروڑ 50 لاکھ روپے بٹورے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہاملزم بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/fia-arrests-fugitive-in-murder-case/

  • نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان سے تفتیش کے دوران مزید انکشافات سامنے آ گئے

    نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان سے تفتیش کے دوران مزید انکشافات سامنے آ گئے

    کراچی: اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان سے تفتیش کے دوران مزید انکشافات سامنے آ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان سے ایف آئی اے کی جانب سے تفتیش جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف کے فراڈ کا سلسلہ 2016 سے دسمبر 2023 تک چلتا رہا تھا۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 7 سال میں بینکنگ گروپ کو 1 ارب 20 کروڑ کا نقصان ہوا، یہ بات ناقابل یقین ہے کہ بورڈ اس فراڈ سے بے خبر تھا، پتہ چلانے کی کوشش کررہے ہیں کہ فراڈ میں اور کون لوث ہے، کیوں کہ عاطف خان کے علاوہ دیگر کئی افراد کا کردار بھی مشکوک ہے۔

    ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ فنانشل کرائم پر تحقیقات کا دائرہ مزید بڑھایا جا رہا ہے، عاطف تقریباً 7 سال سے کمپنی کے پیسوں سے ٹریڈنگ کر رہا تھا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے مطابق دسمبر 2023 کو اس کے بارے میں بورڈ کو بھی بتا دیا گیا تھا۔

    عاطف خان شوہر نادیہ حسین عاطف خان گرفتار

    عاطف خان نے دوسرے نجی بینک سے آر ایف پر 40 کروڑ لون بھی لیا تھا، جس کے عوض نجی بینک کو رسیو ایبل رپورٹ میں کلائنٹس کے نام دیے گئے، بینک کو دیے گئے ناموں میں 70 فی صد سے زائد جعلی تھے۔

    اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان عدالت میں پیش

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ این سی سی پی آئی اور اسٹاک ایکسچینج نے بھی بورڈ سے رابطہ کیا تھا، اور بورڈ کو بتایا گیا تھا کہ بروکریج ہاؤس کے پاس پیسے نہیں لیکن تجارت ہو رہی ہے، اس کے بعد ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے تحقیقات کے بعد 20 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا، اور عاطف خان کی جانب سے یہ بات بھی چھپا دی گئی تھی۔

    ایف آئی اے ذرائع نے کہا ہے کہ اس کیس پر ہر زاویے سے تحقیقات جاری ہے۔