Tag: ایف آئی اے

  • سپریم کورٹ: شاہد مسعود کے دعوے پر کمیٹی کی تشکیل کا حکم نامہ جاری

    سپریم کورٹ: شاہد مسعود کے دعوے پر کمیٹی کی تشکیل کا حکم نامہ جاری

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کے دعوے سے متعلق کمیٹی کی تشکیل کا حکم جاری کردیا، کمیٹی کے سربراہ ڈی جی ایف آئی اے ہوں گے.

    تفصیلات کے مطابق اعلیٰ عدلیہ نے سینئر اینکر پرسن کے الزامات کے تحقیقات کے لیے کمیٹی کی تشکیل کا حکم دیا ہے، کمیٹی 30 دن میں رپورٹ پیش کرے گی.

    اس کمیٹی کی سربراہی ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کریں گے، کمیٹی میں جوائنٹ ڈائریکٹر آئی بی انورعلی اور اے آئی جی عصمت اللہ جونیجو بھی شامل ہوں‌ گے.

    سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق کمیٹی معاونت کے لیے اسٹیٹ بینک کے سینئرافسرکی خدمات لےسکتی ہے. ساتھ ہی ملزم عمران کےمبینہ اکاؤنٹس کی چھان بین کے لئے اسٹیٹ بینک سےمددلی جائے۔

    کمیٹی ڈاکٹرشاہدمسعود کا بیان بھی ریکارڈ کرے گی، کورٹ کے مطابق شاہد مسعود چاہیں تو اپنے دعوے کے پیش نظر ریکارڈ فراہم کرسکتے ہیں. حکم نامے کے مطابق کمیٹی شاہد مسعود کےدعوے پرانکوائری کے لیے ماہرافسرکی خدمات بھی لےسکتی ہے، کمیٹی الزامات کے درست یاغلط ہونے کا تعین کرکے حتمی رپورٹ دے گی.

    ڈی جی ایف آئی اےبشیرمیمن کی سربراہی میں‌ کام کرنے والے یہ کمیٹی 30 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہوگی۔

    شاہد مسعود کی پشت پناہی کرنے والی قوتیں انتشار پھیلانا چاہتی ہیں: رانا ثنا اللہ

    یاد رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں خصوصی بینچ نے زینب قتل کیس کے ازخود نوٹس کی سماعت کی تھی، جس کے بعد نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کا حکم دیا گیا تھا.

    سپریم کورٹ نےشاہد مسعود کےانکشافات پرنئی جےآئی ٹی تشکیل دے دی

    واضح رہے کہ آج وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں‌ کہا تھا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کی پشت پناہی کرنے والی قوتیں ملک میں‌ انتشار پھیلانا چاہتی ہیں، قصور واقعے کا رخ موڑنے کے لیے 37 اکاؤنٹس کی بات کی جارہی ہے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • راؤانوارکی دبئی فرارہونے کی کوشش ناکام

    راؤانوارکی دبئی فرارہونے کی کوشش ناکام

    اسلام آباد : ایف آئی اے نے نقیب اللہ محسود کے مبینہ مقابلے میں ملوث عہدے سے معطل ہونے والے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی دبئی فرارہونےکی کوشش ناکام بنادی۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان نقیب اللہ محسود کو ہلاک کرنے کے الزام میں معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی دبئی جانے کی کوشش ناکام بنادی۔

    ذرائع کے مطابق راؤانوار بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی جانے کی کوشش کررہے تھے، انہیں پروازای کے 615 سے آف لوڈ کردیا گیا۔


    کوئی بددیانتی نہیں،غلطی ہوسکتی ہے،صفائی کا موقع نہیں ملا، راؤ انوار


    خیال رہے کہ گزشتہ روزنقیب اللہ محسود کے مبینہ مقابلے میں عہدے سے معطل ہونے والے ایس ایس پی ملیر راؤ انوارکا کہنا تھا کہ مجھ سے غلطی ہوسکتی ہے لیکن صفائی کا موقع نہیں ملا اور نہ ہی مجھ پربھروسہ کیا گیا، میری اس میں کوئی بد دیانتی نہیں۔

    یاد رہے کہ تین روز قبل نقیب اللہ محسود کے مبینہ مقابلےمیں ہلاکت پر آجی سندھ نے ایس ایس پی ملیرراؤانوار کو عہدے سے فارغ کر دیا تھا، تحقیقاتی کمیٹی نے معطلی کی سفارش کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی: این ٹی ایس ٹیسٹ میں ناکام طلبہ کی درخواستیں مسترد

    کراچی: این ٹی ایس ٹیسٹ میں ناکام طلبہ کی درخواستیں مسترد

    کراچی: سپریم کورٹ نے این ٹی ایس ٹیسٹ میں ناکام طلبہ کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے این ٹی ایس ٹیسٹ میں ناکام طلبہ کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ایف آئی کو 3 ماہ میں انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ریمارکس دیے کہ 18 ہزار طالب علموں کو داخلہ ٹیسٹ میں یکساں موقع ملا جن میں سے صرف 12طالب علموں نے نتائج کو چیلنج کیا۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار دستاویزات ایف آئی اے کوجمع کرا سکتے ہیں، جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ عدالتوں کو بچوں کا مستقبل عزیز ہے۔

    جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیے کہ طلبہ سوچیں کہ دنیا یہاں ختم نہیں ہو گئی، عدالت نےوکیل سے سوال کیا کہ ایف آئی اے نے کیا تحقیقات کیں؟۔

    عدالت میں وکیل کی جانب سے جواب دیا گیا کہ ٹائپنگ کی غلطی کی وجہ سے ہرامیدوارکو2 اضافی نمبردیے گئے جبکہ امتحانی ٹیسٹ کی وجہ سے کسی طالب علم کا نقصان نہیں ہوا۔

    این ٹی ایس کے وکیل نے کہا کہ کامیاب طالب علموں کے داخلے ہو گئےہیں، کلاسز بھی جلد شروع ہو جائیں گی۔

    این ٹی ایس کے حامی اور مخالف طالب علموں کی جانب سے عدالت میں شور شرابا کیا گیا، عدالت نے طالب علموں اور والدین کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔

    جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیے کہ عدالت کو مچھلی بازار نہ بنائیں، زندگی میں نظم و ضبط لائیں۔

    درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ نیب سے تفتیش کرائی جائے جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ نیب فرانزک ادارہ نہیں ہے،ایف آئی اے انکوائری کرے گا۔

    جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیے کہ پرچہ آؤٹ ہونےکی انکوائری ضروری ہے، آئندہ ایسے کسی بھی حادثے سے بچنا ضروری ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • محمد عرفان نےای سی ایل سےنام نکالنےکےلیےعدالت میں درخواست دائرکردی

    محمد عرفان نےای سی ایل سےنام نکالنےکےلیےعدالت میں درخواست دائرکردی

    لاہور: کرکٹرمحمد عرفان نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کےطویل القامت فاسٹ باؤلرمحمد عرفان نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    محمد عرفان کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، پاکستان کرکٹ بورڈ، ایف آئی اے سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی سی بی نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ان کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کیا، حالانکہ انہوں نے کبھی ملکی مفاد اور نیک نامی کے خلاف کوئی کام کیا نہ ہی کبھی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث رہےمگر اس کے باوجود انہیں چھ ماہ تک معطل رکھا گیا۔

    محمد عرفان کا کہنا ہے کہ اب معطلی ختم ہو چکی ہے اور وہ قائداعظم ٹرافی بھی کھیل رہے ہیں، الزامات سے بری ہونے کے باوجود ان کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا۔

    انہوں نے درخواست میں کہا ہے کہ وہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب جانا چاہتے ہیں مگر نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے وہ باہر نہیں جا سکتے، لہذا عدالت وفاقی حکومت کو ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے احکامات جاری کرے۔


    اسپاٹ فکسنگ کیس: پی سی بی نے محمد عرفان کو معطل کردیا


    یاد رہے کہ رواں سال 14 مارچ کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں فاسٹ باؤلر محمد عرفان کو معطل کیا تھا، فاسٹ باؤلر نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے بکیز سے رابطوں کا اعتراف کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ کرنے والا ملزم گرفتار

    میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ کرنے والا ملزم گرفتار

    ملتان : پنجاب کے میڈیکل کالجزمیں داخلوں کے لیے ہونے والے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ کرنے والے ملزم کو ملتان ایئرپورٹ سے گرفتارکرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے پنجاب کے میڈیکل کالجزمیں داخلوں کے لیے ہونے والے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ کرنے والے ملزم راؤ بلال کو ملتان ایئرپورٹ سے گرفتارکرلیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم راؤ بلال نجی ایئرلائن کی پروازسے قطرفرارہونے کی کوشش کررہا تھا، ملزم کےسفری دستاویزات اورسامان قبضے میں لے لیا۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد لاہورمنتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کرنے والی ایف آئی ٹیم کے لیے ڈائریکٹرایف آئی اےڈاکٹرعثمان نے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔


    عدالت کا پنجاب کے میڈیکل کالجزکودوبارہ انٹری ٹیسٹ لینےکا حکم


    یاد رہے کہ گزشتہ روزلاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے میڈیکل کالجزمیں داخلوں کے لیے ہونے والے انٹری ٹیسٹ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ٹیسٹ کے نتائج مسترد کردیے تھے۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام 20 اگست کو منعقد کیے گئے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ ہونے پر تفتیشی ٹیم چیف سیکریٹری کی سربراہی میں تشکیل دی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری میں ملوث گروہ رنگے ہاتھوں گرفتار

    گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری میں ملوث گروہ رنگے ہاتھوں گرفتار

    نوشہرہ : نجی اسپتال میں ایف آئی اے ملتان نے کامیاب کارروائی کرکے غیر قانونی گردے کی فروخت اور ٹرانسپلانٹیشن میں ملوث دس ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے نجی اسپتال میں گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری میں ملوث ایک اور گروہ پکڑا گیا۔ ایف آئی اے ملتان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مزید دس ملزمان گرفتار کر لئے۔

    مذکورہ ملزمان کو گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، گردہ فروخت کرنے والے اور خریدنے والے شخص کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

    گرفتارملزمان میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا ڈاکٹرعبدالعزیر ڈاکٹرکامران ,حشمت اللّہ نرسنگ اسسٹنٹ،چار ٹیکنیشن سمیت ڈرائیورشاہد اقبال شامل ہیں۔


    مزید پڑھیں: لاہور، گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری کرنے والا گروہ گرفتار


    ایف آئی اے کے مطابق گردہ ڈونرمحمد بابرکا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے، جس مریض کےگردہ لگایا گیا اس کانام سمیع اللہ اوراس کا تعلق افغانستان سے ہے۔


    مزید پڑھیں: پنجاب میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں مختلف گروہ سرگرم


    ذرائع کے مطابق پچاس ہزار میں گردہ خرید کرسولہ لاکھ روپے میں آپریشن کیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ایس ای سی پی ریکارڈ میں تبدیلی ثابت، چیئرمین قصوروارقرار

    ایس ای سی پی ریکارڈ میں تبدیلی ثابت، چیئرمین قصوروارقرار

    اسلام آباد : ایف آئی اے نے چیئرمین ایس ای سی پی کے حوالے سے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ ظفرالحق حجازی نے ادارے کے ریکارڈ میں تبدیلی کی۔ ایف آئی اے نے چیئرمین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی، جس سے پاناما جےآئی ٹی کا ایس ای سی پی پر ریکارڈ ٹمپرنگ کا الزام درست ثابت ہوگیا، ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ظفرالحق حجازی نے ایس ای سی پی کےریکارڈ میں تبدیلی کی۔

    اٹھائیس صفحات پرمشتمل انکوائری رپورٹ میں شریف خاندان کی کمپنیوں سے متعلق ریکارڈ میں ردو بدل کی تصدیق کی گئی۔ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ ظفرالحق حجازی نے چوہدری شوگرملز کی انکوائری رپورٹ میں تبدیلی کرائی ان کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے۔

    تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ظفرحجازی نے ماتحت عملے کو ناجائز کام کرنے کے لیے غیرقانونی احکام دیئے اور دباؤ ڈالا، رپورٹ میں چیئرمین ایس ای سی پی کےخلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات چارسو چھیاسٹھ، چارسو اکہتراور انیس سو سینتالیس ایکٹ کے تحت فوجداری مقدمہ چلانے کی سفارش کی گئی ہے۔

    غیرقانونی احکام ماننے اورغفلت پر ڈائریکٹر ماہین فاطمہ اورافسرعلی عظیم اکرم کےخلاف بھی محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ پچیس جون دوہزارسولہ کو ہونے والے اےآروائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں اینکر ارشد شریف نے شریف خاندان سے متعلق منی لانڈرنگ کا انکشاف کیا تھا۔

    اس حوالے سے جےآئی ٹی نے بارہ جون کو ریکارڈ ٹمپرنگ کےسنگین الزامات کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جس پرسپریم کورٹ نے ایف آئی اے کوتحقیقات کاحکم دیا تھا۔

  • ای سی ایل کے باوجود سی ای او پی آئی اے آبائی وطن جانے کیلئے کوشاں

    ای سی ایل کے باوجود سی ای او پی آئی اے آبائی وطن جانے کیلئے کوشاں

    کراچی: پی آئی اے کے قائم مقام سی ای او نے اپنا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے باوجود آبائی وطن جانے کی کوششیں شروع کردیں، انتظامیہ نے سی ای او کی چھٹی کی اجازت پرعمل درآمد مؤخر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ پر موجود پی آئی اے کے قائم مقام سی ای او برنڈ ہلڈن برنڈ نے ایک با ر پھر آبائی وطن جانے کی کوششیں تیز کردیں، برنڈ ہلڈن برنڈ کی چھٹی کے لئے دی گئی درخواست کو مجاز اتھارٹیز نے جاری انکوئریز کی تکمیل تک موخر کر دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ای او کیخلاف مذکورہ انکوائریز ایئر لائن کے لئے لیز پر حاصل طیاروں اور ایئر بس 310 کی مبینہ فروخت کے حوالے سے جاری ہیں، انکوائریز ایف آئی اے کے علاوہ پی آئی اے کی دو رکنی ٹیم بھی کر رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی تحقیقات کے ضمن میں قائم مقام سی ای او کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا، مذکورہ الزامات کی تحقیقات کے حوالے سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی پریس کانفرنس بھی کر چکے ہیں۔

    copy-post-01

    ہلڈن برنٍڈ کی روانگی کے لئے ای سی ایل سے عارضی طور پر نام نکلوانے کے لئے سفارتی ذرائع بھی متحرک ہیں۔ ہلڈن برںڈ نے قومی ایئر لائن کی انکوائری کمیٹی کے سوالنامے کے جوابات بھی کچھ روز قبل دئیے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ مجاز اتھارٹیز کو قائم مقام سی او کی جانب سے یورپ کے ایک ایئرپورٹ پر آپریشن کے مجوزہ آغاز پر بھی تحفظات ہیں، اس کے علاوہ مذکورہ ایئر پورٹ پر قومی ایئر لائن کے مجوزہ آپریشن کے لئے پڑوسی ملک کی ایک کمپنی کی مبینہ دلچسپی بھی سامنے آئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق مذکورہ کمپنی کی انتظامیہ میں قائم مقام سی ای او کے قریبی عزیز کی موجودگی کے بھی شواہد سامنے آئے ہیں۔

  • ایف آئی اے کھلاڑیوں سے تحقیقات روک دے، نجم سیٹھی

    ایف آئی اے کھلاڑیوں سے تحقیقات روک دے، نجم سیٹھی

    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے بعد اب چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے بھی ایف آئی اے کی کھلاڑیوں سے تحقیقات پر اعتراض کردیا۔

    اطلاعات کے مطابق پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل ہونے والے پانچ کھلاڑیوں سے ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعترا ض کیا تھا ، اب چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کو بھی اس بات پر اعتراض ہے۔

    ایک بیان میں نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کی انکوائری ہمارے لیے مسئلہ بن سکتی ہے،آئی سی سی کارروائی پر اعتراض کرسکتا ہے،ایف آئی اے سے کہیں گے کہ کارروائی روک کر ہمیں کام کرنے دیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کے خلاف پی سی بی کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں جسے مکمل کرکے ایف آئی اے کو دیں گے۔


    یہ پڑھیں: سٹے باز نے 40 لاکھ روپے کی پیشکش کی، خالد لطیف، بیانات ریکارڈ


     خیال رہے کہ آج ہی لاہور میں پاکستانی کرکٹرز خالد لطیف اور محمد عرفان نے ایف آئی اے کے سامنے جرم تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور کہا ہے کہ بکیز نے رابطہ ضرور کیا لیکن ہم نے ان کی پیشکش ٹھکرا دی۔

    یہ بھی پڑھیں: اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کے نام ای سی ایل میں شامل

      خالد لطیف نے کہا کہ مجھے بکیز نے چالیس لاکھ روپے کی آفر کی جسے قبول نہ کیا جب کہ محمد عرفان نے کہا کہ بکیز نے آفرز ضرور دیں لیکن انہیں قبول نہیں کیا، والدہ کی طبیعت خراب تھی اس لیے بورڈ کو آگاہ کردیا۔

  • سٹے باز نے 40 لاکھ روپے کی پیشکش کی، خالد لطیف، بیانات ریکارڈ

    سٹے باز نے 40 لاکھ روپے کی پیشکش کی، خالد لطیف، بیانات ریکارڈ

    اسلام آباد: پاکستانی کرکٹرز خالد لطیف اور محمد عرفان نے ایف آئی اے کے سامنے جرم تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور کہا ہے کہ بکیز نے رابطہ ضرور کیا لیکن ہم نے ان کی پیشکش ٹھکرا دی۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے بابر خان نے بتایا کہ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کھلاڑیوں خالد لطیف اور محمد عرفان نے ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم کے روبرو پیش ہوکر اپنا بیان قلم بند کرادیا۔

    بیان میں دونوں کھلاڑیوں نے صحت جرم سے انکار کیا اور کہا کہ بکیز سے رابطے ضرور ہوئے تاہم بکیز کی آفرز انہوں نے اسی وقت مسترد کردیں، دونوں کھلاڑیوں نے ایک ہی جیسا بیان دیا اور وہی بیان دہرایا جو انہوں نے پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے دیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ خالد لطیف نے ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوکر بیکز سے رابطوں کا اعتراف کیا اور کہا کہ بکی نے 40 لاکھ روپے کی پیشکش کی لیکن آفر کو ٹھکرا دیا۔

    اسی طرح محمد عرفان نے بھی رابطوں کا اعتراف کیا اور کہا کہ والدہ بیمار تھیں جس کی وجہ سے بورڈ کو آگاہ نہ کرسکا۔

    مزید پڑھیں:اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پرتاحیات پابندی لگائی جائے‘ مصباح الحق

    ایف آئی اے نے دو مزید کرکٹرز شرجیل خان اور شاہ زیب حسن کو بیان کے لیے کل طلب کیا گیا ہے جب کہ  ناصر جمشید کو بھی نوٹس دیا ہے لیکن و ہ بیرون ملک ہونے کے سبب پیش نہ ہوسکے۔

    کل مزید دو کرکٹرز کے بیانات ریکارڈ ہونے کے بعد ان کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ کا ریکارڈ دیکھا جائے گا اور تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا جائےگا۔

    دریں اثنا آج ہی وزیر داخلہ کے حکم پر پانچ کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے گئے ہیں تاکہ وہ بیرون ملک فرار نہ ہوسکیں۔

    اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کے نام ای سی ایل میں شامل