Tag: ایف آئی اے

  • افغان باشندوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا کا افسر گرفتار

    افغان باشندوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا کا افسر گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں اکیاون افغان باشندوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا کا افسر گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی شناختی کارڈ بنانے کے بڑھتے معاملات پر ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے اکیاون افغان باشندوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا کے افسر حسام حنیف کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ملزم نادرا میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھا، ملزم نے افغانیوں کے شناختی کارڈ بنانے کے لئے جعلی دستاویزات اور پتے استعمال کئے ۔

    ملزم حسام نے جعلی شناختی کارڈ بنانے کے لئے لاکھوں روپے وصول کیئے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کاریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔

  • ایف آئی اے کی کاروائی:  سی ڈی اے کے گیارہ افسران اور اہلکاروں گرفتار

    ایف آئی اے کی کاروائی: سی ڈی اے کے گیارہ افسران اور اہلکاروں گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے نے ریڈ میں سی ڈی اے کے گیارہ افسران اور اہلکاروں کو گرفتار کرکے تینتالس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    سی ڈی اے کے خلاف ایف آئی اے نے ایک بڑی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سی ڈی اے کےتینتالس افسران اور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    گرفتارشدگان میں ڈائریکٹر کیپٹن ریٹائرڈ شہباز احمد، اظہر خورشید ،ڈائریکٹر رضوان شمشاد ، رمضان جوئیہ ، ساجد شاہ اور نوید الحق ،ڈپٹی ڈائریکٹر عبداللطیف ، محمد عطااللہ اور اے ڈی عبدلجبار سمیت ایس آئی شاہد اقبال بھی شامل ہیں۔

    مقدمہ کچی آبادیوں اور سرکاری زمین کی قبضے کے معاملےپر درج کیا گیا گرفتار ہونے والوں میں چھ ڈائریکٹر ، دو ڈپٹی ڈائریکٹر ، ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر،شامل ہیں۔

  • امریکی سفارتخانے کے قریب کارروائی 3انسانی اسمگلر گرفتار

    امریکی سفارتخانے کے قریب کارروائی 3انسانی اسمگلر گرفتار

    اسلام آباد: ایف آئی اے نے امریکی سفارتخانےکےقریب کارروائی میں خاتون سمیت تین انسانی اسمگلر گرفتار کر لئے۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان جعلی دستاویزات پرطلبہ کو امریکا بھجواتے تھے ،گرفتارملزمان کےنام عدنان شاہد، دل آویزاور ندیم بھٹی بتائے جاتے ہیں،گرفتار ملزمان کا ساتھی کاشف فرار ہوگیا۔

    ملزمان فی طالب علم پچپن ہزار ڈالرز وصول کرتے تھے، ملزمان کیلی فورنیاکی جعلی کمپنی کےنام پردستاویزجمع کراتےتھے۔

  • ایف آئی اے اور نیب کی انکوائریز پر سخت کارروائی کی جائے، قائم علی شاہ

    ایف آئی اے اور نیب کی انکوائریز پر سخت کارروائی کی جائے، قائم علی شاہ

    کراچی : نیب اور ایف آئی اے نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو صوبے میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کی چالیس سے زائد انکوائریاں بھیجی ہیں ان کیسز کی انکوائری کیلئے دو رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت جاری کی ہے کہ ایف آئی اے اور نیب کی جانب سے محکمہ اینٹی کرپشن کو بھیجی جانیوالی انکوائریوں پر بلا تعطل سخت کاروائی کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی صدارت میں کرپشن کیسز کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں چیئرمین اینٹی کرپشن ممتاز علی شاہ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے 72 کرپشن کی ایف آئی آر درج کی ہیں جبکہ 209 انکوائریوں کو بھی کھولا گیا ہے جس کے باعث 72 مختلف محکموں کے افسران کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    ممتاز علی شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ کاروائیاں 2 ماہ کے دوران کی گئی ہے جب کہ مزید تحقیقات کا دائری وسیع کیا جارہا ہے۔

    انھوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا کہ نیب اورآیف آئی اے اینٹی کرپشن سندھ کو کرپشن کی انکوائری بھیجنا شروع کردی ہیں جس پر اینٹی کرپشن نے کیسز کی انکوائریوں کیلئے دو رکنی کمیٹی قائم کی ہے ۔

    بریفنگ کے دوران بتایا کہ نیب اور ایف آئی اے کی جانب سے بھیجی جانیوالی انکوائریوں میں کرپشن بدعنوانی زمینوں پر گھپلے کے مختلف کیسز شامل ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ اینٹی محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے محکمہ تعلیم، صحت ،بلدیات، آبپاشی سمیت ریونیو کے محکموں میں تحقیقات کی جارہی ہیں جن میں بوگس الاٹمنٹ اور کھاتوں کی تبدیلی کے کیسز شامل ہیں۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ یہ خوش آئند عمل ہے کہ وفاقی تحقیقاتی اداروں نے محکمہ اینٹی کرپشن پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے ایف آئی اے اور نیب کی جانب سے بھیجی جانیوالی انکوائریوں پر بلا تعطل سخت کاروائی کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے تمام ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کیا جائے اور موصول ہونیوالی شکایات پر فوری مقدمات درج کئے جائیں ۔

  • سوک سینٹر پر رینجرز اور ایف آئی اے کا چھاپہ، اہم ریکارڈ ضبط

    سوک سینٹر پر رینجرز اور ایف آئی اے کا چھاپہ، اہم ریکارڈ ضبط

    کراچی : رینجرز اور وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سوک سینٹر میں محکمہ لینڈ کے دفتر پر چھاپہ مارکر ہزاروں کی تعداد میں چائنہ کٹنگ اور غیر قانونی طریقوں سے لیز کی جانے والی زمینوں کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق یہ چھاپہ زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے حوالے سے مارا گیا۔ رینجرز اور ایف آئی اے نے سوک سینٹر میں تیسرے اور دسویں فلور پر واقع محکمہ لینڈ کے دفتر پر پہلے سے گرفتار محکمہ لینڈ کے افسرجمیل بلوچ کی نشاندہی پر چھاپہ مارا ۔

    ذرائع نے انکشاف کیا کہ وفاقی حکومت کے اداروں سے تعلق رکھنے والی 700 سے 800 ایکڑ زمین قابل اعتراض طریقے سے نجی افراد کو دی گئیں۔

    چھاپے کے دوران رینجرز نے ہزاروں کی تعداد میں زمینوں کی فائلیں تحویل میں لے لیں ، ذرائع کاکہنا ہے کہ رینجرز نے ذیادہ تر فائلیں چائنہ کٹنگ اور غیر قانونی طریقے سے زمینوں کو لیز کئے جانے کی فائلیں تحویل میں لیکر ٹرک کے ذریعے نامعلوم مقام پر منتقل کردی ہیں۔

    کارروائی کے دوران سادہ لباس ایف آئی اے کے افسران و اہلکار بھی رینجرز کے ہمراہ تھے ۔کارروائی ایک گھنٹے تک جاری رہی ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دس برس میں سرکاری زمین کی چائنا کٹنگ کا ریکارڈ بھی طلب کرنے کا فیصلہ گیاہے جبکہ ذمہ داران کے خلاف منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

  • ایف آئی اے کے اختیارات صرف سندھ کیلئےمخصوص نہیں، چوہدری نثار

    ایف آئی اے کے اختیارات صرف سندھ کیلئےمخصوص نہیں، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وزیرداخلہ نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ ایف آئی اےکودیئےگئےاختیارات سندھ کیلئےمخصوص نہیں۔

    ایف آئی اے کو تحفط پاکستان قانون کے تحت دیئےگئےحالیہ اختیارات پر وزیر اعلیٰ سندھ نے تحفظات کا اظہار کیا تو وزیر داخلہ نے قائم علی شاہ سے فون پر رابطہ کرلیا ۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ایف آئی کے اختیارات محض سندھ کیلئے مخصوص نہیں ایف آئی اے کواختیارات دینےکابنیادی مقصدان جرائم کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپناہےجو بین الاقوامی یابین الصوبائی ہیں اورجو تمام صوبوں کی پولیس کے دائرہ کارسے باہر ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ صوبائی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں اور کسی صوبے کو اس حوالے سے تحفظات نہیں ہونے چاہئیں۔

  • ایف آئی اے کو ملزمان کونوے روز تک رکھنے کا اختیار مل گیا

    ایف آئی اے کو ملزمان کونوے روز تک رکھنے کا اختیار مل گیا

    اسلام آباد : ایف آئی اے کو نوے روز تک ملزمان رکھنے کا اختیار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایف آئی اے کو نوے روز تک ملزمان رکھنے کا اختیار دے دیا اس سے قبل رینجرز، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس یہ اختیار موجود تھا۔

    اب ایف آئی اے کے قوانین میں ترمیم کرکے تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت کسی بھی ملزم کو نوے روز تک تحویل میں رکھنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کو بھی اب نوے روز تک ایف آئی اے اپنی تحویل میں رکھ سکے گی تاہم اس سے قبل ملزمان کو عدالت میں پیش کرنا لازمی ہوگا۔

  • ڈائریکٹرایف آئی اے  نے کے ایم سی میں کرپشن کی داستان کھول دی

    ڈائریکٹرایف آئی اے نے کے ایم سی میں کرپشن کی داستان کھول دی

    کراچی : ایف آئی اے کے ڈائریکٹرشاہد حیات نے کے ایم سی میں غضب کرپشن کی داستان کھول کررکھ دی ۔ کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کراچی کے شہریوں کے اربوں روپے چوری ہوئے۔

    انہوں نے بتایا کہ کے ایم سی کے گھوسٹ ملازمین عوام کے اربوں روپے ہڑپ کر گئے۔ ایف آئی اے نے ڈائریکٹر سمیت نو ملازم گرفتار کر لئے۔ایک افسرکی چونسٹھ سالہ ساس بھی گھربیٹھے تنخواہ لےرہی تھی۔

    فنڈزمیں خرد برد،اربوں کی کرپشن،گھوسٹ ملازمین کی کھوج لگا لی، ڈائریکٹر ایف آئی اے نےکے ایم سی میں لوٹ مارکا کچاچٹھاکھول ڈالا۔

    ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ کہتے ہیں کہ کے ایم سی کےبڑے کرپٹ افسران کے خلاف گھیرا تنگ کردیاہے ڈائریکٹر ایف آئی اے نےبد عنوانی کےالزام میں گرفتارملزم ڈپٹی ڈائریکٹرایڈمن ایجوکیشن سلیم خان کومیڈیا کےسامنے پیش کردیا۔

    گرفتار ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ کرپشن سے حاصل شدہ رقم بڑے افسران کو دی جاتی تھی، ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات نےپریس کانفرنس میں بتایا کہ کے ایم سی کےشعبہ تعلیم سے منسلک ساڑھے چارسوبینک اکاؤنٹ چیک کئےگئے ہیں۔

  • ترک خاتون اوّل کا نیکلس نادرا کے حوالے کردیا گیا

    ترک خاتون اوّل کا نیکلس نادرا کے حوالے کردیا گیا

    اسلام آباد/ ملتان : تُرک خاتون اول کا ہار وزرات داخلہ کے ماتحت ادارے نادرا کو مل گیا۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کےسیکرٹری نے ہار پہنچادیا۔

    تفصیلات کے مطابق تُرک خاتون اوّل کے قیمتی ہار کی حکومتی خزانےمیں واپسی ہوگئی۔ ہارملتان سے چلا اوربالاخر اسلام آباد  پہنچ گیا۔

    سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کےسیکرٹری مختلف دفتروں کے چکر لگانے کے بعد نادرا آفس پہنچے اورہار کی وصولی کرادی۔

    سابق وزیراعظم کےپی اے اس سےپہلےکیبنٹ ڈویژن،دفترخارجہ اورتوشہ خانے کے چکرلگاتے رہے۔ لیکن کسی نےیہ ہار قبول نہیں کیا۔

    ایف آئی اے نےسابق وزیراعظم کوہار جمع کرانے کانوٹس دیا تھا جس کےبعد انہوں نے ہار اسلام آباد بھجوانےمیں ہی خیریت سمجھی۔

    اس ہار کی کہانی دو ہزار دس کے سیلاب سے شروع ہوئی جب ترک خاتون اول نے متاثرہ علاقوں میں بچیوں کی شادی کیلئے ہار عطیہ کیا ،لیکن یہ ہار ہاریوں کو تو نہ ملا۔ البتہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کےگھرپہنچ گیا۔

    ایف آئی اے نے ہار واپس نہ کرنے کی صورت میں کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

  • ملازمین کا دورانِ تفتیش ایجوکیشن کنسلٹنسی فراہم کرنے کا انکشاف

    ملازمین کا دورانِ تفتیش ایجوکیشن کنسلٹنسی فراہم کرنے کا انکشاف

    اسلام آباد: ایف آئی اے کے زیرِ حراست ایگزیکٹ کے ملازمین نے انکشاف کیا ہے کہ روزانہ ایک طالبعلم کوایجوکیشن کنسلٹنسی گائیڈنس دیتے تھے۔

    پوچھ گچھ کیلئے اسلام آباد سےحراست میں لئےگئے ایگزیکٹ کے ملازمین نے بیان میں اعتراف کرلیا ہے کہ  روزانہ ایک طالبعلم کو کورسز کے بارے میں گائیڈ کرتے تھے۔

    ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کی پاکستان سے آپریٹ ہونے والی چھ ویب سائٹس کا سراغ  لگالیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق باقی ویب سائٹس مشرق وسطی اور سائپرس سے چلتی ہیں۔

    ایف آئی اے نے پاکستان سے آپریٹ ہونے والی ویب سائٹ کا ڈیٹا طلب کرلیا ہے، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ڈیٹا سے آن لائن ڈگریوں کی فروخت کاریکارڈ حاصل کیا جائے گا۔

    گزشتہ روز تفتیش کیلئے اٹھائے گئے ملازمین میں سے تیئس کے بیان ریکارڈ کرکے جانے کی اجازت دے دی جبکہ باقی افراد کے بیان آج قلمبند کے جائیں گے۔