Tag: ایف آر سی

  • نادرا سے ایف آر سی بنوانے کا آسان طریقہ

    نادرا سے ایف آر سی بنوانے کا آسان طریقہ

    اسلام آباد (30 جولائی 2025): اگر آپ نادرا سے اپنا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ یعنی ایف آر سی بنوانا چاہتے ہیں تو یہ تحریر آپ کیلیے ہے۔

    اس تحریر میں نادرا سینٹر جا کر ایف آر سی بنوانے کا تفصیلی، آسان اور مرحلہ وار طریقہ بیان کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

    نادرا معلومات اور خبریں- NADRA

    درخواست دینے کا اہل کون ہے؟

    فیملی میں سے کوئی ایک ممبر شریک حیات یا خونی رشتے دار دے سکتا ہے جبکہ لے پالک (گود لیے گئے) یا یتیم بچوں کے معاملے میں قانونی سرپرست درخواست دے سکتا ہے۔

    مطلوبہ دستاویزات اور تیاری:

    • 18 سال سے کم عمر کے بچے جن کا بے فارم بغیر تصویر کے بنا ہوا ہے انہیں تصویر لینے کیلیے ساتھ لانا ضروری ہے
    • جن بچوں کا بے فارم تصویر کے ساتھ ہے یا جن کے پاس جوینائل کارڈ ہے انہیں موقع پر موجود ہونے کی ضرورت نہیں
    • تمام تیاریاں مکمل کر کے والدین یا قانونی سرپرست کے ساتھ نادرا سینٹر جائیں

    ایف آر سی حاصل کرنے کے مراحل:

    • نادرا سینٹر میں استقبالیہ سے ٹوکن حاصل کریں اور اپنی باری کا انتظار کریں
    • جب آپ کی باری آئے تو کاؤنٹر پر جائیں، بائیو میٹرک تصدیق کے بعد نادرا کا نمائندہ آپ کی خاندانی تفصیلات کی تصدیق کرے گا اور ایف آر سی کی اقسام کی وضاحت کرے گا

    ایف آر سی کی اقسام

    • پیدائش کے لحاظ سے (By Birth)
    • شادی کے لحاظ سے (By Marriage)
    • گود لینے کے لحاظ سے (By Adoption) اور تمام (By All)

    مطلوبہ ایف آر سی قسم کا انتخاب کرنے کے بعد ڈیٹا انٹری کی جائے گی اور 18 سال سے کم عمر کے بچوں کی تصاویر لی جائیں گی جن کا بے فارم بغیر تصویر والا ہے۔

    درخواست دہندہ تمام خاندانی تفصیلات کا جائزہ لے گا۔ اگر کوئی اعتراض نہیں ہے تو درخواست دہندہ تصدیق کیلیے فارم پر دستخط کرے گا اور منظوری کیلیے انچارج آفس بھیجی جائے گی

    یہ بھی پڑھیں: نادرا سے بچے کا ب فارم بنوانے کا آسان طریقہ

    منظوری کے بعد فراہم کردہ موبائل نمبر پر ایک SMS نوٹیفکیشن موصول ہوگا۔ ایف آر سی فیس نادرا آفس یا آن لائن ادا کی جا سکتی ہے۔

    بائی آل کیٹیگری میں ایف آر سی کی فیس 2000 روپے جبکہ سنگل کیٹیگری جئ فیس 1000 روپے ہے۔ ادائیگی کے بعد اسی دن نادرا آفس سے ایف آر سی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

  • نادرا ایف آر سی بنوانے والوں کیلئے اہم خبر

    نادرا ایف آر سی بنوانے والوں کیلئے اہم خبر

    نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے ایف آر سی بنوانے والے خاندانوں کے لیے اہم خبر آگئی، عوام کیلئے نئی فیسوں کا اعلان کردیا گیا۔

    وفاقی ادارہ نادرا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی) جاری کرتا ہے اور شہریوں کے ریکارڈ کی تصدیق کے بعد اس دستاویز کے ذریعے خاندان کے افراد کے بارے میں تفصیلات فراہم کی جاتی ہیں۔

    پاکستانی شہری ایف آر سی حاصل کرنے کے لیے نادرا کو درج ذیل تین کیٹیگریز میں درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

    پیدائش کے لحاظ سے – جاری کردہ اس سرٹیفکیٹ میں آپ کے خاندان کی فہرست ہوگی جس میں آپ کے والدین اور بہن بھائیوں کی تفصیلات شامل ہونگی۔

    شادی کے حوالے سے – جاری کردہ سرٹیفکیٹ میں آپ کے خاندان کی فہرست ہوگی جس میں آپ کی شریک حیات اور بچوں کی تفصیلات شامل ہونگی۔

    قبولیت (ایڈاپشن) سے متعلق – جاری کردہ سرٹیفکیٹ آپ کے خاندان کے افراد سے متعلق ہو گا بشمول اس میں سرپرست کی تفصیلات ہونگی۔

    ایسا شخص جو نادرا میں رجسٹرڈ نہیں ہے اور اس کے پاس 13 ہندسوں کا شناختی نمبر نہیں ہے تو اس کا ڈیٹا ایف آر سی میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

    ایف آر سی کے لیے کہاں درخواست دی جائے

    پاکستانی شہری ایف آر سی کے لیے نادرا رجسٹریشن سینٹر پر جا کر یا پاک-آئیڈینٹیٹی کی ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔

    ستمبر 2024 سے ایف آر سی کے لیے مقررہ فیس

    سرکاری ویب سائٹ کے مطابق، ستمبر 2024 سے ایف آر سی کے اجرا کے لیے نارمل اور ایگزیکٹیو کیٹیگری میں نادرا کی فیس 1,000 روپے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔