Tag: ایف آئی آر

  • پہلگام واقعہ: بھارتی پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر سے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب

    پہلگام واقعہ: بھارتی پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر سے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب

    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی بھارتی پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر نے بھی نریندر مودی کی حکومت کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا۔

    مقبوضہ کمشیر پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی حکومت اور میڈیا کا منفی اور جھوٹا پروپیگنڈا جاری ہے مگر مودی سرکار کا ہر قدم ان کے جھوٹ کو مزید بے نقاب کرتا جا رہا ہے۔

    بھارتی پولیس اسٹیشن میں پہلگام واقعہ کی دائر ایف آئی آر نے بھی مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا ہے اور اس ایف آئی آر نے اس حملے کو مشکوک بنا دیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ پہلگام جس جگہ واقعہ ہوا، اس سے مذکورہ پولیس اسٹیشن جس میں واقعہ کی ایف آئی آر درج کی گئی وہ 6 کلومیٹر دوری پر ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کے مطابق پہلگام حملہ 13:50 سے 14:20 تک جاری رہا۔ حیران کن طور پر صرف 10 منٹ میں 14:30 پر ایف آئی آر بھی درج ہو جاتی ہے۔

    صرف 10 منٹ میں ایف آئی آر کا درج ہونا پہلے سے بنے منصوبہ کا اشارہ دیتی ہے جبکہ ایف آئی آر میں پہلے سے ہی نامعلوم سرحد پار دہشتگرد بھی نامزد کر دیے گئے۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی ار میں لکھا ہے کہ مبینہ دہشتگردوں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جب کہ بھارت اور اس کا میڈیا اس واقعہ پر ٹارگٹ کلنگ کا جھوٹا راگ الاپتا رہا۔

    سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی آر میں ’’بیرونی آقاؤں کی ایما پر‘‘ جیسے الفاظ پہلے سے شامل کیے جاتے ہیں۔

     

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کے سامنے آنے سے مودی حکومت کا بھونڈا ڈرامہ بری طرح بے نقاب ہو چکا۔ ایف آئی آر میں جھوٹ پکڑے جانے کے بعد مودی کا پہلگام فالس فلیگ ڈراما مذاق بن چکا۔

  • پی ٹی آئی کے رکن ڈاکٹر شاہد کا قتل کس نے کروایا؟ کیس میں اہم موڑ

    پی ٹی آئی کے رکن ڈاکٹر شاہد کا قتل کس نے کروایا؟ کیس میں اہم موڑ

    لاہور میں پولیس نے پی ٹی آئی کے بانی رکن ڈاکٹر شاہد کے قتل کے الزام میں ان کے بیٹے عبدالقیوم کو حراست میں لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے مقامی پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد قتل کیس میں پولیس کی اہم پیش رفت سامنے آئی، عبدالقیوم کو آرگنائزڈ کرائم یونٹ اقبال ٹاؤن نے ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر حراست میں لیا، ملزم نے مبینہ طور پر کرائے کے قاتل سے اپنے والد کو قتل کرایا۔

    پولیس کے مطابق ڈاکٹر شاہد کے قتل کا مقدمہ ان کے دوسرے بیٹے تیمور کی مدعیت میں درج کیاگیا تھا، قتل کے وقت ڈاکٹر شاہد کے ساتھ بیٹا قیوم اور بھائی ساجد بھی تھے۔

    ایف آئی آر کے مطابق ڈاکٹر شاہد صدیق کو نماز جمعہ کے بعد گاڑی میں سوار ہوتے ہوئے اجرتی قاتل نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا، جبکہ اُس وقت بیٹا قیوم سامنے اپنی کار کے پاس موجود تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شاہد کے قتل کی وجہ جائیداد کا تنازعہ بتایا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ جوہر ٹاؤن میں اقرا میڈیکل کمپلیکس کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق ویلنشیا ٹاؤن کی خضرہ مسجد کے باہر نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد کھڑے تھے کہ نامعلوم شخص نے ان کے قریب آکر فائرنگ کردی، ڈاکٹر شاہد صدیق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے تھے۔

    مقتول پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما بھی تھے۔ نامعلوم حملہ آوروں نے ڈاکٹر شاہد صدیق کو 4 گولیاں ماریں تھی۔

  • پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر سمیت 45 سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ درج

    پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر سمیت 45 سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ درج

    حافظ آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر سمیت 45 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں کسان کنونش سے خطاب کرنے کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر سمیت 45 سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

     ایف آئی آر کے متن کے مطابق حماد اظہر پر تقریر کے دوران حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی کا الزام ہے، سابق ایم این اے شوکت بھٹی، ایم پی اے ضمیرالحسن اور ضلعی صدر عمران حیدر بھی نامزد ہیں۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنما علی عمار گجر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اشتہاری حماد اظہر و دیگر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو وہ گتھم گتھا ہوگئے۔

    واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور حماد اظہر نے گزشتہ رات کسان کنونش سے خطاب کیا تھا۔

  • بھارتی ریاست منی پور میں اجتماعی عصمت دری کا ایک اور واقعہ

    بھارتی ریاست منی پور میں اجتماعی عصمت دری کا ایک اور واقعہ

    امپھال: منی پور گزشتہ تین ماہ سے پُرتشدد نسلی فساد جاری ہے، اس دوران خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور گینگ ریپ کا دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 11 اگست کو ہزاروں خواتین نے منی پور کے  وادی میں ایک 37 سالہ خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی عصمت دری کے خلاف احتجاج کیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ متاثرہ خاتون نے 9 اگست کو ایف آئی آر درج کرائی جس میں اس نے  بتایا کہ وہ اس ہجوم سے بھاگ رہی تھی جس نے اس کا گھر جلا دیا تھا، تبھی کچھ لوگوں نے مجھے روکا اور میرے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔

     متاثرہ خاتون نے ایف آئی آر میں درج بیان میں مزید بتایا کہ میں نے اپنی اور اپنے خاندان کی عزت بچانے اور سماجی بائیکاٹ سے بچنے کے لیے اس واقعے کو پہلے ظاہر نہیں کیا۔

    رپورٹ کے مطابق منی پور میں ہونے والے اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کی، اب تک ویڈیو میں نظر آنے والے 9 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

    واضح رہے کہ  منی پور میں 3 مئی سے نسلی تشدد جاری ہے، میتئی برادری کے لوگ ریاست میں قبائلی حیثیت کا مطالبہ کر رہے تھے، جس کی وجہ سے کوکی اور میتی برادریوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں جاری ہیں۔

  • بھارت: زمین کا تنازعہ لڑکے کی جان لے گیا

    بھارت: زمین کا تنازعہ لڑکے کی جان لے گیا

    بھارت کی ریاست جھاڑکھنڈ میں ایک قبائلی شخص نے زمین کے تنازعے پرچچا کے بیٹے نے اپنے کزن کا سَر قلم کر دیا اور اس کے دوستوں نے اس کٹے ہوئے سَر کے ساتھ تصویر بنائی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ چند دن قبل کھنوتی ضلعے کے علاقے مُرہو میں پیش آیا، واقعے کی ایف آئی آر جمعے کو مقتول کے والد نے درج کرائی تھی جس کے بعد مرکزی ملزم اور اس کی بیوی سمیت چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر میں ایک 55 سالہ شخص نے بتایا کہ یکم دسمبر کو میرا بیٹا کانو مُنڈا اپنے گھر میں اکیلا تھا جبکہ ہم باقی والے کھیتوں میں کام کے لیے گئے ہوئے تھے، گھر واپس آنے پر گاؤں والوں نے بتایا کہ میرے بیٹے کومیرے بھتیجے ساگر مُنڈا نے دوستوں کے ساتھ مل کر اغواء کر لیا ہے۔

    والد کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے بیٹے کو ہر جگہ تلاش کر لیا لیکن ہمارا بیٹا نہیں ملا اس لیے اب ایف آئی آر درج کرانےآئے ہیں۔

    جس کے بعد اس کیس کی تفتیش کے لیے ایک پولیس ٹیم تشکیل دی گئی جس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    مقامی پولیس اسٹیسشن کے انچارج نے اس حوالے سے بتایا کہ مقتول کا دھڑ جنگل سے جبکہ اس کا سَر 15 کلومیٹرعلاقے سے ملا۔

    پولیس آفیسر کے مطابق ملزمان نے کٹے ہوئے سَر کے ساتھ تصویریں بھی بنائی، گرفتار افراد سے مقتول کے فون سمیت پانچ موبائل فونز، دو خون آلود تیز دھار ہتھیار، ایک کلہاڑا اور ایک اسپورٹس گاڑی قبضے میں لی گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق مقتول اور ملزم کی خاندانوں کے درمیان زمین کا ایک دیرینہ تنازع چلا آ رہا ہے جو اس قتل وجہ بنا۔

  • کرنٹ لگنے سے جاں بحق افراد کی ایف آئی آراب حکومت سندھ درج کرائے گی

    کرنٹ لگنے سے جاں بحق افراد کی ایف آئی آراب حکومت سندھ درج کرائے گی

    کراچی : کرنٹ لگنےسےجاں بحق افراد کی ایف آئی آراب حکومت سندھ درج کرائے گی، صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کہا کسی بھی وجہ سےدرج نہ ہونے والی ایف آئی آرہم درج کرائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے محکمہ قانون سندھ سے رابطہ کیا اور تمام ڈپٹی کمشنز کوسندھ حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کی ہدایت کردی کہ کےالیکٹرک، دیگرشہروں میں واپڈا، حیسکو،پیسکو کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔

    صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کہا کسی بھی وجہ سےدرج نہ ہونے والی ایف آئی آرہم درج کرائیں گے۔

    صوبائی وزیر توانائی سندھ امتیازشیخ نے چیئرمین پیمرا سے رابطہ کیا اور چئیرمین پیمرا کو خط بھی ارسال کردیا گیا ہے ، جس میں تحفظات سے آگاہ کیا گیا، چئیرمین پیمراآئندہ ہفتے وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی نمائندوں سےملاقات کریں گے۔

    امتیازشیخ نے کہا کہ سندھ گیس کی سب سے زیادہ پیدا کر رہا ہے ، لوڈ شیڈنگ بھی یہاں سب سے زیادہ ہے ، وزیر توانائی عمر ایوب گورنر ہاؤس میں بیٹھ کرلالی پاپ دیکر چلے جاتے ہیں۔

    خیال رہے  نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے اموات کا نوٹس لے لیا۔نیپرا نے اپیل کی ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین رابطہ کر کے ثبوت جمع کروائیں۔

    کراچی میں مون سون کی حالیہ بارشوں کے دوران کم از کم 12 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے تھے۔

  • کراچی: آن لائن ایف آئی آر درج کرانے کا سسٹم متعارف

    کراچی: آن لائن ایف آئی آر درج کرانے کا سسٹم متعارف

    کراچی: سندھ پولیس نے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے آن لائن ایف آئی اندراج کا سسٹم متعارف کرادیا۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پولیس مددگار 15 کے افسر کا کہنا تھا کہ ہمیں شہریوں کی جانب سے نقدی چھننے اور موٹر سائیکل چوری ہونے کی بے تحاشہ شکایات موصول ہوتی ہیں ۔

    اُن کا کہنا تھا کہ لوگوں کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ اگر وہ شکایت درج کروانے تھانے گئے تو انہیں مشکلات کا سامنا ہوگا، اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ پولیس مددگار پر جو کالز موصول ہورہی ہیں ان پر مقدمات درج کیے جائیں۔

    پولیس افسر کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے شکایات درج کیں ہم نے اُن سے رابطہ کیا اور انہیں ایف آئی آر کے اندراج کے حوالے سے قائل کیا جس کے بعد مثبت نتائج سامنے آئے اور 15 روز کے دوران 150 سے زائد وارداتوں کے مقدمات درج ہوئے۔

    اُن کا مزید کہنا تھاکہ اگر کوئی شہری نہیں آنا چاہتا تو وہ واٹس ایپ کے ذریعے اپنی شکایات بھیج دیتا ہے جس کے بعد انہیں ایف آئی آر کی کاپی بذریعہ ڈاک ارسال کردی جاتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نقیب قتل کیس میں‌ اہم پیش رفت: راؤانوار کے خلاف مقدمہ درج

    نقیب قتل کیس میں‌ اہم پیش رفت: راؤانوار کے خلاف مقدمہ درج

    کراچی: نقیب کیس میں‌ اہم پیش رفت ہوئی ہے. جعلی پولیس مقابلے میں‌ نوجوان کو قتل کرنے کے الزام میں‌راؤانوارکےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ محسود کو مبینہ پولیس مقابلے میں‌ نشانہ بنانے کے الزام میں‌ سابق ایس ایس پی ملیر راؤانوارکےخلاف مقدمہ سچل تھانےمیں درج کیا گیا.

    مقدمہ نقیب اللہ کےوالد کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمےمیں 365،302 ،309 اورانسداددہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں. مقدمےمیں راؤ انواراور8 دیگراہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے.

    یاد رہے کہ آج تحقیقاتی کمیٹی نے مقتول نقیب اللہ کے والد اور رشتہ داروں سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں راؤ انوار اور ان کی ٹیم کیخلاف نقیب اللہ کےقتل کی ایف آئی آر درج کرنےکےحوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔

    ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنااللہ عباسی نے بھی یہ بیان دیا تھا کہ نقیب اللہ کو بے گناہ مارا گیا، کسی کوماورائےعدالت قتل کی اجازت نہیں دیں گے، کچھ برے افسران کی وجہ سے پورے ڈیپارٹمنٹ کی بدنامی ہورہی ہے. نقیب اللہ محسود کے اہل خانہ کوانصاف ملے گا۔

    ثابت ہوگیا نقیب اللہ کو بے گناہ مارا گیا، اہل خانہ کوانصاف ملے گا، ثنااللہ عباسی

    یہ بھی یاد رہے کہ راؤانوارکے فرار ہونے کے راستے بند کر دیئے گئے، وزارت داخلہ نے تحریری احکامات ملنے پرسابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے.

    تجزیہ کار اورماہرین قانون مقدمے میں دہشت گردی کے دفعات کو شامل کیا جانا انتہائی اہم اقدام ہے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • اورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج

    اورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج

    کراچی : گزشتہ روز کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سات پولیس اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی۔ مختلف علاقوں سے خاتون سمیت سات مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لے لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں کے المناک قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقات کیلئے حرکت میں آگئے۔

    کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے شیریں جناح کالونی، نیلم کالونی اور ڈیفنس سے خاتون سمیت سات مشتبہ افرادکو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

    سات پولیس اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ ایس ایچ اوتھانہ پاکستان بازارکی مدعیت میں سی ٹی ڈی گارڈن ہیڈ کوارٹرمیں نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیاگیا۔

    ایف آئی آر میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق واردات کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

    اورنگی ٹاؤن میں جائےوقوعہ کےدورے کےبعد میڈیا سےبات کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز بلال اکبر نےکہا کہ پولیس کے بہادر جوان پولیو ورکرز کو بچاتےہوئےشہیدہوئے۔

    آئی جی سندھ اےڈی خواجہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس اہلکاروں پرحملہ کرنیوالےگروپ کی نشاندہی ہوگئی ہے۔

    آئی جی سندھ کاکہنا تھاکہ حملےمیں استعمال ہونیوالے اسلحے سے پہلےبھی وارداتیں کی جاچکی ہیں۔ علاوہ ازیں اورنگی ٹاؤن میں سات پولیس اہلکاروں کی شہادت کے واقعے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے گہرے دکھ اوررنج کا اظہار کیا ہے۔

     

  • بینظیر بھٹو کےقتل کی ایف آئی آر واپس نہیں لےسکتے،آصف زرداری

    بینظیر بھٹو کےقتل کی ایف آئی آر واپس نہیں لےسکتے،آصف زرداری

    نوڈیرو : پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کا کہنا ہے شہید بینظیر بھٹو کے قتل کی ایف آئی آر واپس نہیں لے سکتے چاہے کوئی کتنا ہی دباؤ ڈالے۔

    یہ بات انہوں نے نوڈیرو میں بینظیر بھٹو کی باسٹھویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری،بختاوراورآصفہ بھٹو اور پی پی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

      نوڈیرو ہاؤس میں بےنظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔ تقریب سے خطاب میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا بے نظیر بھٹو نے ڈرائنگ روم کی سیاست عوام کےہاتھوں میں دی۔

    انہوں نے کہا کہ شہید بےنظیربھٹوکےقتل میں ملوث کچھ ملزمان مارےگئے کچھ جیل میں ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ بےنظیر بھٹو نے خود کہا تھا کہ انہیں کچھ ہوا تو ذمے داری پرویز مشرف پر ہوگی۔

    اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری نوڈیرو ہاؤس سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے گڑھی خدا بخش پہنچے۔ بختاور بھٹو زرداری اور وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید بھی ساتھ موجود تھے۔

    آصف زرداری نے بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ سابق صدر مزار پر حاضری کے بعد واپس نوڈیرو ہاؤس چلے گئے جہاں قرآن خوانی کے بعد سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی۔