Tag: ایف آئی آر درج

  • ویرات کوہلی قانون کے شکنجے میں، ایف آئی آر درج

    ویرات کوہلی قانون کے شکنجے میں، ایف آئی آر درج

    حال ہی میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی قانون کی گرفت میں آ گئے ہیں اور ایف آئی آر بھی درج ہو گئی ہے۔

    ویرات کوہلی جو صرف بھارتی سپر اسٹار کرکٹر ہی نہیں بلکہ اچھے بزنس مین بھی ہیں اور انہوں نے اپنی دولت میں اضافے کے لیے کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

    ویرات کوہلی کا ایک مشہور ریسٹورنٹ One8 Commune بھی ہے جس کی وجہ سے کرکٹر مصیبت میں پھنس گئے ہیں کیونکہ ان کے اس ریسٹورنٹ کی بنگلور برانچ کے خلاف باقاعدہ طور پر پولیس نے ایف آئی اؔر درج کر لی ہے۔

    بھارتی میڈیا کےمطابق بنگلورو پولیس نے 29 مئی کو مذکورہ ریسٹورنٹ پر چھاپہ مارا تو وہاں تمباکو نوشی کے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو رہی تھی جب کہ ریسٹورنٹ میں کوٹپا ایکٹ کے تحت اسموکنگ زون بھی نہیں تھا۔

    پولیس نے اس خلاف ورزی پر ابتدائی طور پر رپورٹ درج کی۔ بعد ازاں جب یہ معاملہ عدالت پہنچا تو عدالتی حکام پر ریسٹورنٹ کے خلاف باضابطہ ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔اس ایف آئی آر میں ریسٹورنٹ کے منیجر اور عملے کو نامزد کیا ہے۔ تاہم حیران کن طور پر ریسٹورنٹ مالک ویرات کوہلی کا نام ایف آئی آر میں شامل نہیں ہے۔

    اس حوالے سے اب تک ویرات کوہلی اور ان کی ٹیم کی جانب سے کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب ویرات کوہلی اپنے اس ریسٹورنٹ کی وجہ سے تنازع کا شکار بنے ہوں۔گزشتہ سال جولائی میں بنگلورو کی اسی برانچ پر اہل علاقہ نے مقدمہ درج کرایا تھا جب کہ دسمبر میں آگ سے تحفظ کے قوانین کی خلاف ورزی پر بھی ہوٹل کو نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل 2023 میں ممبئی برانچ میں ایک شہری کو روایتی لباس پہنا ہونے کی وجہ سے ہوٹل میں داخل ہونے سے روکنے پر کرکٹ سپر اسٹار پر ملک بھر میں بڑی تنقید ہوئی تھی۔

  • میرے خلاف کمبل اور موٹر سائیکل چوری کی ایف آئی آر درج کی گئی، زرتاج گل

    میرے خلاف کمبل اور موٹر سائیکل چوری کی ایف آئی آر درج کی گئی، زرتاج گل

    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ میرے خلاف کمبل اور موٹر سائیکل چوری کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ اسلام آباد میں بینک لوٹنے نہیں بلکہ پاکستان کا مقدمہ لڑنے آئے تھے لیکن میرے خلاف کمبل اور موٹر سائیکل چوری کی ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

    زرتاج گل نے کہا کہ پروپیگنڈا کر کے ہماری پارٹی میں لڑائی کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ زرا پنجاب کو کھولیں پھر ہم بتاتے ہیں، کتنے لوگ نکلیں گے۔

    واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی زرتاج گل سمیت شبلی فراز، رؤف حسن اور دیگر کی 27 دسمبر تک راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

    زرتاج گل نے اپنے وکیل کی معرفت آج پشاور ہائیکورٹ میں چار مقدمات م یں راہداری اور حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

    پی ٹی آئی خاتون رہنما کے وکیل نے بتایا کہ 24 نومبر اسلام آباد احتجاج پر زرتاج گل کیخلاف 4 مقدمات درج کیے گئے۔ ان کے خلاف اور بھی مقدمات درج کیے گئے، جن کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

    https://urdu.arynews.tv/sharjeel-memon-on-pti-leader-ship/

  • ایم کیو ایم نے مولانا عبدالعزیز کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا

    ایم کیو ایم نے مولانا عبدالعزیز کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا

    کراچی: ایم کیوایم نے لال مسجد اسلام آباد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف اشتعال انگیزی اور قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔

    ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان ، سینیٹرز اور ایم این ایز نے کراچی کے عزیزآباد تھانے میں مولانا عبدالعزیز کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی۔

    ایف آئی آر عارف خان کی مدعیت میں درج کرائی گئی۔ ایم کیو ایم کے قائدین کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں الزامات عائد کئے گئے ہیں کہ مولانا عبدالعزیز نے ان کے رہنمائوں کو قتل کی دھمکیاں دیں اور ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی ،

    ایف آئی آرمیں انسداد دہشت گردی ،مذہبی منافرت سمیت دیگردفعات شامل ہیں ۔ ایم کیوایم نے مولانا عبدالعزیز کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • جے یوآئی ف کا وفاقی وزیرداخلہ سے مستعفی ہونے کامطالبہ

    جے یوآئی ف کا وفاقی وزیرداخلہ سے مستعفی ہونے کامطالبہ

    اسلام آباد: حکومت کی اتحادی جماعت جے یوآئی ف نے مولانافضل الرحمان حملے کی تحقیقات نہ ہونے پروفاقی وزیرداخلہ سے مستعفی ہونے کامطالبہ کردیا۔

     مولانافضل الرحمان پر خودکش حملےکی تحقیقات کاجائزہ لینے کیلئےجے یوآئی ف کی مجلس عاملہ کااجلاس ہوا،اجلاس کےبعدجے یوآئی ف کے رہنما حافظ حسین احمد نے حملے کی تحقیقات نہ ہونے پروفاقی وزیرداخلہ کوآڑے ہاتھوں لیا۔

    حافظ حسین احمد کاکہناتھاکسی کوچھینک آجائےتو چوہدری نثارطویل پریس کانفرنس کرڈالتے ہیں لیکن انہیں مولانافضل الرحمان پرحملے کی مذمت کرنے کی بھی توفیق نہیں ہوئی۔جے یوآئی کا چاررکنی وفد وزیراعظم سےملے گا اور پوچھے گاکہ حملے میں کون ملوث ہے۔

    ان کاکہناتھا جے یوآئی اپناسفر جاری رکھی گی،حافظ حسین احمد نےمولانافضل الرحمان کووفاق کی جانب سےسیکیورٹی فراہم نہ کرنے کابھی شکوہ کیا۔

  • نہ جانے کونساگناہ کیاہے جو حملے کیے جارہے ہیں، فضل الرحمان

    نہ جانے کونساگناہ کیاہے جو حملے کیے جارہے ہیں، فضل الرحمان

    اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کاکہناہے نہ جانے کونساگناہ کیاہے جو حملے کیے جارہے ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان سے پرویز رشید اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی،وزیراطلاعات پرویزرشیدکاکہناتھا سیاست دانوں اور عوام پر حملوں کے متحمل نہیں ہوسکتے،مولانا فضل الرحمان نے کہاماضی میں کیے گئے حملوں کی تحقیقات سے آگاہ نہیں کیا گیانہ جانے حملے کیوں کیے جارہے ہیں۔

    مولانافضل الرحمان کاکہناتھا کچھ لوگ ملک کوانارکی کی طرف لے جاناچاہتے ہیں اورہم سے ہماری تہذیب چھینناچاہتے ہیں، مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کوئٹہ حملے کو آپریشن کا ردعمل قرار دیا،مشیرخارجہ اور وزیراطلاعات کاکہناتھاپاک فوج دہشت گردوں کیخلاف برسرپیکار ہےکامیابی مقدرہوگی۔

  • فضل الرحمان پر حملہ پا کستان پر حملہ ہے، رحمان ملک

    فضل الرحمان پر حملہ پا کستان پر حملہ ہے، رحمان ملک

    کراچی: پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کہتے ہیں مولانا فضل الرحمان پر حملہ کسی طوفان کا اشارہ ہوسکتا ہے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سب کچھ عالمی ایجنڈے کے تحت ہورہا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ مو لانا فضل الرحمان پر ہو نیوالا حملہ پا کستان پر حملہ ہے، جو کسی بڑے طوفان کا اشارہ ہوسکتا ہے، اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جو سازشیں ہورہی ہیں وہ عالمی ایجنڈے کے تحت ہورہی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت کارویہ خطےمیں کشیدگی بڑھانےکاسبب بن رہاہے اور کشمیری حق خودارادیت کے لیے اپنے مؤقف کونہیں بھولے ہیں۔

  • مولانافضل الرحمان پرخودکش حملے کی ایف آئی آر درج

    مولانافضل الرحمان پرخودکش حملے کی ایف آئی آر درج

    کوئٹہ:  مولانا فضل الرحمان پرخود کش حملے کی ایف آئی آر پولیس کی مدعیت میں درج کرلی گئی ہے۔

    کوئٹہ میں گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان پرخود کش حملے کی ایف آئی آر سٹی تھانے میں پولیس کی مدعیت میں درج کرلی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت ایس ایچ او تھانہ سٹی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی ہے۔

    گزشتہ روز مولانا فضل الرحمٰن خود کش حملے میں بال بال بچ گئے تھے ، حملے میں جے یو آئی کے دو کارکن شہید اور تیئس زخمی ہوگئے تھے، مولانا فضل الرحمان کوئٹہ میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کر کے جلسہ گاہ سے باہر آئے ہی تھے کہ ایک نوجوان نے ان کی گاڑی کے سامنے آنے کی کوشش کی، سیکورٹی رضا کاروں نے مشکوک نوجوان کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

    دھماکہ میں مولانا فضل الرحمان کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی ، بم پروف گاڑی کی وجہ سے فضل الرحمان اور ان کے ساتھی محفوظ رہے۔

    کالعدم جند اللہ نے حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔

  • چوہدری اسلم کی شہادت: طالبان کے خلاف پہلی ایف آئی درج

    چوہدری اسلم کی شہادت: طالبان کے خلاف پہلی ایف آئی درج

       کراچی کے علاقے پی آئی بی میں ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے اسکواڈ پر خودکش حملے کا مقدمہ انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا تفتیشی اداروں نے مبینہ حملہ آور نعیم اللہ کے دوبھائیوں سمیت12سےزائد مشتبہ افراد کوحراست میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    ایف آئی آر میں تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ مولوی فضل اللہ اور ترجمان شاہد اللہ شاہد کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے اور یہ کسی بھی جرم میں طالبان کے خلاف درج ہونے والی پہلی ایف آئی آر ہے۔

     چوہدری اسلم خان پر خودکش حملہ میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے پولیس اور حساس ادارے سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں ہفتے کے روز بھی کئی افراد کے بیانات قلبند کئے گئے اور جائے وقوعہ پر تفتیشی ٹیموں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔

     پولیس حکام کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والی پک اپ کے ٹکڑے اور دیگر واقعاتی شواہد فارنزک لیب بھیج دیئے ہیں جمعرات کے روز جائے وقوعہ سے ملنے والےانسانی اعضا میں مبینہ حملہ آور کا ہاتھ بھی موجود تھا جس کے فنگر پرنٹس کی مدد سے تفتیش میں مدد مل رہی ہے۔
     
    تفتیشی ذرائع کے مطابق مبینہ حملہ خودکش حملہ آورنعیم اللہ اورنگی ٹاون قصبہ موڑ کا رہائشی جبکہ اس کا آبائی تعلق مہمند ایجنسی سے تھا ملزم نے افغانستان سے عسکری تربیت حاصل کی تھی دوسری جانب جائے وقوعہ کے قریب سے ملنے والی ٹیکسی کے ڈرائیور کو بھی پولیس نے شامل تفتیش کرلیا ہے۔