Tag: ایف آئی اے رپورٹ

  • افغان خواتین کوبیرون ملک بھجوانے کا معاملہ، رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال

    افغان خواتین کوبیرون ملک بھجوانے کا معاملہ، رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال

    اسلام آباد : جعلی دستاویزات پرافغان خواتین کوبیرون ملک بھجوانے کی کوشش اور انسانی اسمگلنگ میں کون کون ملوث ہے، ڈیل کہاں ہوئی؟ اس حوالے سے ایف آئی اے نےخصوصی رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی۔

    تفصیلات کے مطابق تین افغان خواتین کو بیرون ملک بھیجنے کے معاملہ پر ایف آئی اے نےاپنی رپورٹ وزارت داخلہ بھجوادی ہے۔ وزارت داخلہ کوبھیجی گئی ایف آئی اے کی رپورٹ کےمطابق کیس میں ملوث چار اہم ملزمان بیرون ملک فرارہوگئے ہیں۔

    دوملزمان ایف آئی اے کی آنکھوں میں دھول جھونک گئے،دونوں پی کے785کےذریعےپاکستان سےفرارہوئے رپورٹ کے مطابق اس کیس میں اب تک صرف تین افغان خواتین اوردو پی آئی اے افسران ہی گرفتار ہوپائےہیں، تینوں افغان خواتین کےپاس افغان پاسپورٹ تھے۔

    تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ تینوں افغان خواتین کے پاس جعلی برٹش پاسپورٹس بھی ہیں، رپورٹ کے مطابق خواتین کی بورڈنگ امجد حسین،سارہ انس اور مروہ کے نام سے ہوئی، خواتین کوبیرون ملک بھجوانے کےلیےایک فرد کےتین مختلف نام استعمال ہوئے۔

    افسرنعیم نے انکشاف کیا کہ بورڈنگ پاسز ٹاسک فورس افسرکی ہدایت پرجاری کئے گئے، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغان خواتین نےتفتیش میں بتایا کہ کلیئر کرنےکی ڈیل کابل میں ہوئی۔

    ساٹھ ہزار ڈالرمیں خواتین کو سوئیڈن یا برطانیہ فرارکرانے کی ڈیل ہوئی تھی، محمد اشرف عرف حاجی نے فی خاتون بیس ہزارڈالر وصول کیے کیس میں امیگریشن حکام کےکردارسے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

  • کراچی میں چائنا کٹنگ، ایف آئی اے رپورٹ میں بڑے بڑے نام افشا

    کراچی میں چائنا کٹنگ، ایف آئی اے رپورٹ میں بڑے بڑے نام افشا

    کراچی: ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی میں سوک سینٹر کی تیسری منزل سے زمینوں کا تمام جعلی ریکارڈ قبضے میں لیا، جو ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں کے استعمال میں تھا۔

    ایف آئی اے نے سندھ حکومت کو تحریری جواب میں بڑے بڑے نام افشا کر دیئے، کراچی کی زمینوں کی چائنا کٹنگ کے ایم سی، کے ڈی اے اور بورڈ آف رینویو افسران کی ملی بھگت سے ہوئی۔

    ایف آئی کے مطابق واٹر بورڈ کے سابق ایڈمنسٹریٹر منظور قادر کاکا زمنیوں پر قبضےمیں ملوث ہے، کے بی سی اے کےسابق ڈی جی سیف عباس، کے ڈی اے لینڈ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹرز نجم الزمان، عارف، شاکر لنگڑا، اقبال نواز، ڈی ایس پی جاوید ایم کیوایم رہنما محمدانور کے بھائی محمد احسن عرف چنوں ماموں بھی لینڈ مافیا اور چائنا کٹنگ کے دھندے میں شامل ہیں۔

    ایف آئی اے کے مطابق ، سیاسی کارکن، بزنس مین اور بلڈرز قبضہ مافیا میں شامل ہیں، نورالدین خمینی، محسن شیخانی، الیاس سہگل، حماد صدیقی، انجم جمیل صدیقی، ظفر فریدی اور نعیم یوسف زئی مافیا کا حصہ ہیں۔

    ایف آئی اے نے اپنے جواب میں واضح کیا ہے کہ سوک سینٹر کی تیسری منزل سے تمام جعلی اور بوگس ریکارڈ قبضے میں لیا، جو کے ڈی اے کے ریکارڈ کا حصہ نہیں، قبضے میں لیا گیا سوک سینٹر تھرڈ فلورکا ریکارڈ ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں کےاستعمال میں تھا۔ کے ڈی اے افسران کی نشاندہی پرجعلی و بوگس ریکارڈ قبضے میں لیا گیا اور تمام تر کارروائی کے ایم سی اور کے ڈی اے حکام سے تحریری روابط کے بعد کی گئی۔