Tag: ایف آئی اے

  • بھائی کے پاسپورٹ پر اسپین سے پاکستان پہنچنے والا مسافر گرفتار

    بھائی کے پاسپورٹ پر اسپین سے پاکستان پہنچنے والا مسافر گرفتار

    ایف آئی اے امیگریشن نے بھائی کے پاسپورٹ پر اسپین سے پاکستان پہنچنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بھائی کے پاسپورٹ پر اسپین سے سیالکوٹ پہنچنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کی تصویر اور پاسپورٹ پر لگی تصویر مختلف تھی، ملزم کا نام محمد سفیان ہے جبکہ وہ اپنے بھائی عبداللہ کے پاسپورٹ پر سفر کرکے سیالکوٹ پہنچا تھا۔

    ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزم غیر قانونی طریقے سے بارڈر پار کر کے یورپ گیا تھا، ملزم یورپ میں قانونی دستاویزات حاصل کرنے میں ناکام رہا جس کے بعد واپس پاکستان آنے کیلئے بھائی کا پاسپورٹ استعمال کیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا۔

  • ایف آئی اے نے 2 خطرناک اشتہاری ملزم کو یو اےای سے گرفتار کرلیا

    ایف آئی اے نے 2 خطرناک اشتہاری ملزم کو یو اےای سے گرفتار کرلیا

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) انٹرپول نے قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزمان کو یو اےای سے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کے دوران قتل کے مقدمے میں مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان کو یواےای سے گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان علی رضا اور محمد نادر کو یو اے ای سے گرفتار کر کے لاہور ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے، ملزمان کے خلاف 2023 میں سرگودھا اور ڈی جی خان میں  مقدمہ درج کیے گئے تھے، ملزم محمد نادر کے خلاف تھانہ کوٹ مبارک، ڈی جی خان میں مقدمہ ہے جبکہ ملزم علی رضا کے خلاف تھانہ بھگتا والا سرگودھا میں مقدمہ درج ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گئے تھے، ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کئے تھے۔

  • مالیاتی فراڈ اور جعلسازی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    مالیاتی فراڈ اور جعلسازی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے نے مالیاتی فراڈ اور فون سم سے رقم نکلوانے والے 2 جعلساز کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل بہاولپور نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان مالیاتی فراڈ اور جعلسازی میں ملوث ہے۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم علی رضا نے مختلف سم کارڈز کی رجسٹریشن حاصل کی، ملزم غیر قانونی سمز کا استعمال کر کے فراڈ کرتا تھا، ملزم نے فراڈ کی غرض سے بینک اکاؤنٹس کھول رکھے تھے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم علی رضا کو اکبر کالونی بہاولپور سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان سے سم ڈیوائسز، سم کارڈز، موبائل فون برآمد کیاگیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دوسری کارروائی میں ملزم محمد اکمل کو لودھراں سے گرفتار کیا گیا، ملزم کورئیر کمپنی میں ملازم ہے، ملزم بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراڈ ایجنٹ کو پہنچانے میں ملوث پایا گیا۔

  • لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کا بدنام زمانہ اشتہاری ملزم گرفتار

    لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کا بدنام زمانہ اشتہاری ملزم گرفتار

    ایف آئی اے گجرانوالہ زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کے بدنام زمانہ اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

      ایف آئی اے کے مطابق اشتہاری ملزم بشیر احمد کے خلاف 10 سے زائد مقدمات درج تھے، ملزم کے خلاف کمپوزٹ سرکل گجرات نے سال 2022 میں مقدمات درج کئے۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام ریڈ بک کے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہے، گرفتار ملزم نے متاثرین کو یورپ بھجوانے کے نام کروڑوں روپے ہتھیائے، ملزم نے 12 متاثرین سے فی کس 18 لاکھ روپے وصول کئے تھے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے گینگ کے دیگر ملزمان کی مدد سے متاثرین کو غیر قانونی طور پر نائیجریا اور لیبیا میں محصور رکھا، ملزم نے متاثرین کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی، کشتی حادثے میں متاثرہ شہریوں کی موت واقع ہوئی۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے حافظ آباد سے گرفتار کیا گیا ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • ڈالرز کی غیر قانونی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ

    ڈالرز کی غیر قانونی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ

    کراچی : ڈالرز کی غیرقانونی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا، ایف آئی اے نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 13500 امریکی ڈالر برامد کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے تیرہ ہزار پانچ سو امریکی ڈالر برآمد کرلیے۔

    حکام نے بتایا کہ ملزم غیر قانونی طور پر ڈالرز کی خرید و فروخت میں ملوث ہے اور فارن کرنسی بلیک مارکیٹ میں خرید و فروخت کرتا تھا۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کہا کہ کارروائی اسٹیٹ بینک سرکل کی جانب سے کی گئی، ملزم کو رنگ ہاتھوں گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت ساجد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں ڈالرز کی غیرقانونی خرید و فروخت میں ملوث 3 ملزم گرفتار

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے، ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا تاہم ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    کارروائی اسٹیٹ بینک سرکل کی جانب سے کی گئی، ملزم کو رنگ ہاتھوں گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت ساجد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

    یاد رہے چند ماہ قبل ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کارروائی کرتے ہوئے ڈالرز کی غیرقانونی خرید و فروخت میں ملوث تین ملزم دھر لیے تھے، گرفتار ہونے والوں میں بینک ملازم بھی شامل تھے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان سے پندرہ ہزار امریکی ڈالربرآمد ہوئے،ملزمان کا گروہ بغیررسیدوں کے امریکی ڈالروں کی خریدوفروخت میں ملوث تھا۔

  • بچی کی غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل کرنے والے 2 ملزمان   گرفتار

    بچی کی غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    اسلام آباد : بچی کی غیراخلاقی ویڈیوز وائرل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان بچی کو ہراساں اوربلیک میل کرنےمیں بھی ملوث تھے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل گلگت کی ضلع غذر میں کارروائی کرتے ہوئے بچی کی غیراخلاقی ویڈیوزوائرل کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان نے فیک اکاؤنٹس سےقابل اعتراض موادوائرل کیا اور ملزمان بچی کو ہراساں اوربلیک میل کرنےمیں بھی ملوث تھے۔

    ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کےزیر استعمال موبائل سےقابل اعتراض مواد برآمد کرلیا ہے اور ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئےچھاپےماررہے ہیں۔

  • آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث جعلی اے ایس آئی گرفتار

    آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث جعلی اے ایس آئی گرفتار

    اسلام آباد: ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی اے ایس آئی کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی اے ایس آئی کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ہے، ملزم خود کو ایف آئی اے اہلکار ظاہر کر کے جنسی ہراساں کرتا تھا۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم محمد جابر کو جناح گارڈن سے گرفتار کیا گیا، ملزم کے موبائل سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔

  • 13 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

    13 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

    اسلام آباد: ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے 13 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے قتل، اقدام قتل کے مقدمے میں 13 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کرلیا۔

      ایف آئی اے کے مطابق ملزم شاویز احمد کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا، ملزم گزشتہ 13 سال سے سیالکوٹ پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف سال 2011 میں تھانہ بیگوالا سیالکوٹ میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

  • ایف آئی اے کے لاپتا ریٹائرڈ افسر کا سراغ کیوں نہیں لگ سکا؟

    ایف آئی اے کے لاپتا ریٹائرڈ افسر کا سراغ کیوں نہیں لگ سکا؟

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کے ریٹائرڈ افسر کا سراغ لگانے کے لیے فوری جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج سندھ ہائی کورٹ میں ایف آئی اے ریٹائرڈ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت 10 سے زائد گمشدہ افراد کی بازیابی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پولیس کی جانب سے روایتی کارروائی پر اظہار برہمی کیا۔

    عدالت میں دی گئی درخواست کے مطابق سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمد جان کو اپریل میں غائب کیا گیا تھا، وکیل نے کہا کہ متعلقہ تھانہ ایف آئی آر درج کرنے سے بھی گریزاں ہے، عدالت نے ایف آئی اے ریٹائرڈ افسر کا سراغ لگانے کے لیے فوری جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

    ایس ایس پی نے ایک اور کیس میں عدالت کو بتایا کہ بوٹ بیسن سے گمشدہ حیدر از خود لاپتا ہو گیا ہے کسی ادارے نے حراست میں نہیں لیا، اس پر عدالت نے کہا اگر وہ خود لاپتا ہو گیا ہے تو تلاش کرنا بھی ریاست کی ذمہ داری ہے، ریاست اپنی ذمہ داری سے منہ نہیں موڑ سکتی۔

    عدالت نے ایک اور گم شدہ شہری کے کیس میں کہا کہ اسٹیریو ٹائپ رپورٹ کاپی پیسٹ کر کے عدالت میں جمع کرا دی جاتی ہے، جب گمشدہ افراد کی بازیابی کے لیے اقدامات ہی نہیں کیے گئے ہیں تو رپورٹ میں لکھنے کیا ضرورت ہے۔

    جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے استفسار کیا کہ گمشدہ شہری ارسلان کے اہلخانہ کو معاوضہ دینے کا کہا گیا تھا، کیا اہلخانہ کو معاوضہ ادا کر دیا گیا؟ سرکاری وکیل نے بتایا کہ ارسلان کی جبری گمشدگی کا تعین نہیں ہوا ہے۔ عدالت نے کہا جب معاوضہ نہیں دینا تو رپورٹ میں کیوں لکھا گیا؟

    عدالت نے دیگر گمشدہ افراد کی بازیابی کے لیے 3 ہفتوں میں رپورٹس طلب کر لیں، عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو مؤثر اقدامات کرنے کا بھی حکم دیا۔

  • گندم خریداری کرپشن کیس  : سابق جی ایم پاسکو گرفتار

    گندم خریداری کرپشن کیس : سابق جی ایم پاسکو گرفتار

    لاہور : ایف آئی اے گندم خریداری کرپشن کیس میں سابق جی ایم پاسکو ظہور احمد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاسکو گندم خریداری کرپشن کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ، سابق جی ایم پاسکو ظہوراحمد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ایف آئی اے نے ظہور احمدکوگندم خریداری پالیسی تبدیل کرنے پر گرفتارکیا، ترجمان نے بتایا کہ سابق جی ایم نےایم ڈی پاسکوکی گندم خریداری پالیسی فراڈکرکےتبدیل کی اور پالیسی میں کسانوں کے بجائے آڑھتیوں سے گندم خریدنےکالکھا گیا۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ سابق جی ایم نےڈسٹرکٹ افسران کوایم ڈی کےدستخط کےساتھ پالیسی لیٹرجاری کیا، ظہوراحمد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،سابق ایم ڈی پاسکو کو بھی شامل تفتیش کیاجائے گا۔

    یاد رہے مئی میں وزیراعظم شہبازشریف نے گندم خریداری کے معاملے میں غفلت برتنے پر پاسکو منیجنگ ڈائریکٹر اور جی ایم پروکیورمنٹ کو معطل کردیا تھا۔

    پاسکو افسران کو گندم خریداری میں ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایات پر عمل نہ کرنے پرمعطل کیا گیا تھا،۔

    خیال رہے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے گندم کی تقسیم میں ایک ارب روپے سے زائد کے غبن کے الزام میں پاسکو کے تین اہلکاروں کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ درج کیا تھا۔

    مقدمے میں جنرل منیجر فیلڈ ظہور رانجھا، زونل ہیڈ بورے والا راؤ اکرم اور زونل ہیڈ بہاولنگر جبران اقبال کے نام شامل ہیں۔