Tag: ایف آئی اے

  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا افسر ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا افسر ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار

    پشاور: ایف آئی اے سائبر کرائم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا افسر ظاہر کرنے والے نوسرباز کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے فراڈ میں ملوث نوسرباز کو گرفتار کرلیا، ملزم جبار علی شاہ خود کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا افسر ظاہر کرکے لوگوں کو لوٹتا تھا۔

    ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم نے متاثرین کو جعلی اسکیم کے تحت گھر، 60 لاکھ روپے، 10 تولے سونے کا جھانسہ دیا تھا، ملزم متاثرین سے اصل شناختی کارڈ لے کر جعلی دستاویزات تیار کرتا تھا۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم نے شہریوں کو ایک کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا ہے، ملزم دھوکہ دہی کے بعد متاثرین کی غیر اخلاقی ویڈیوز ریکارڈ کر کے بلیک میل بھی کرتا تھا۔

  • ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے نے کراچی ائیرپورٹ سے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔

    ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان وزٹ ویزے پر سنیگال جا رہے تھے۔

      ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی شناخت محمد عدیل اور مجاہد علی کے نام سے ہوئی ملزمان کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا ملزمان کے پاسپورٹ پر یونان اور پاکستان آمد کی جعلی مہریں لگی ہوئی تھی۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو بعد ازاں مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

  • ایف آئی اے لاہور کی ٹیکس ریفنڈز کیس کی تحقیقات میں پیش رفت

    ایف آئی اے لاہور کی ٹیکس ریفنڈز کیس کی تحقیقات میں پیش رفت

    اسلام آباد: ایف آئی اے نے ممبر آپریشن ایف بی آر میر بادشاہ وزیر کو ٹیکس ریفنڈز کیس میں ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کے ٹیکس ریفنڈز اسکینڈل میں ایف آئی اے لاہور کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے میر بادشاہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

    ایف آئی اے لاہور نے میر بادشاہ سے ایل ٹی او لاہور کی جانب سے 5 سال میں ریفنڈز کی ادائیگی کا ریکارڈ بھی طلب کر رکھا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ممبر ایف بی آر ذاتی طور پر ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے جمعہ کو پیش نہیں ہوئے، میر بادشاہ خان نے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل ایف آئی اے میں اپنا تحریری جواب جمع کرایا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے فوکل پرسن ایف بی آر کو ایف بی آر ممبر (آپریشنز) سمیت طلب کیے گئے اہلکاروں کی حاضری آئندہ تاریخ پر یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

  • بھیک منگوانے کیلئے شہریوں کو سعودی عرب بھجوانے والے 4 ایجنٹ گرفتار

    بھیک منگوانے کیلئے شہریوں کو سعودی عرب بھجوانے والے 4 ایجنٹ گرفتار

    ایف آئی اے نے بھیک منگوانے کیلئے شہریوں کو سعودی عرب بھجوانے والے 4 ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے ملتان کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے بھیک منگوانے کیلئے شہریوں کو سعودی عرب بھجوانے والے 4 ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان کو ملتان کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں صادق حسین، محمد اعجاز، غلام نازک اور غلام یاسین شامل ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کو پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا، ملزمان بھیک مانگنے کیلئے شہریوں کو سعودی عرب بھجواتے تھے۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھیک سے حاصل رقم میں ملزمان اپنا حصہ وصول کرتے تھے، سعودی عرب بھیک مانگنے کیلئے جانے والے 9 مسافروں کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔

  • قتل کرکے بیرون ملک فرار ہونے والا اشتہاری ملزم عمان سے گرفتار

    قتل کرکے بیرون ملک فرار ہونے والا اشتہاری ملزم عمان سے گرفتار

    ایف آئی اے انٹرپول نے قتل کرکے بیرون ملک فرار ہونے والے اشتہاری ملزم کو عمان سے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک فرار ہونے والے اشتہاری ملزم کو عمان سے گرفتار کرلیا، ملزم کو عمان سے گرفتار کر کے کراچی ائیرپورٹ منتقل کردیا گیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کاظم علی پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف تھانہ صدر سیالکوٹ میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

    ایف آئی اے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کو ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔

  • ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی، یواے ای سے 9 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی، یواے ای سے 9 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے یو اے ای سے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے یو اے سی سے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔

    ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں عرفان اصغر، فرحان نزاکت، ثمر عباس، نجیب اللہ، صدام حسین شامل ہیں جبکہ دیگر گرفتار ملزمان میں محمد رفیق، محمدثاقب، محمد عثمان اور طارق محمود شامل ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمے درج تھے، ملزم طارق محمود گزشتہ 14 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم محمد رفیق کے خلاف سال 2011 میں مقدمہ درج ہوا تھا،  ملزم نجیب اللہ 2014، ملزم صدام حسین سال 2018 میں قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔

    ترجمان کے مطابق دیگر گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات سال 2020  سے 2023 کے دوران درج کئے گئے، سیالکوٹ پولیس کو 3، ڈی جی خان پولیس کو 2 ملزمان مطلوب تھے جبکہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، پاکپتن اور بھکر پولیس کو 1،1 ملزم مطلوب تھا۔

    ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ملزمان کو یواے ای سے پاکستان منتقل کرنے کے لئے ٹیم روانہ ہوگئی ہے۔

  • ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی اسمگلرز گرفتار

    ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی اسمگلرز گرفتار

    فیصل آباد: ایف آئی اے نے پیپلز کالونی سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم ذیشان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی سے نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم ذیشان کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم ذیشان نے ٹریول ایجنسی کا دفتر بنا رکھا تھا، ملزم شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجتا تھا، ملزم بیرون ملک بھیجنے کیلئے لاکھوں روپے وصول کرتا تھا۔

    دوسری جانب ایف آئی اے نے لاہور اور نارووال میں کارروائی کرتے ہوئے 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کی شناخت عمران علی اور رحمان علی کے ناموں سے ہوئی۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان شہریوں کو غیرقانونی طور پر بیرون ملک بھجواتے تھے، گرفتار ملزمان نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر شہریوں سے کروڑوں روپے لیے۔

    ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ ملزم رحمان علی نے شہریوں سے کینیڈا بھجوانے کیلئے 1 کروڑ 18 لاکھ روپے لیے، ملزم عمران علی نے شہری کو ملائشیا کا ورک ویزہ فراہم کرنے کیلئے 15 لاکھ روپے لیے۔

  • جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافر آف لوڈ

    جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافر آف لوڈ

    سیالکوٹ: ایف آئی اے نے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 3 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی 3 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

      ایف آئی اے کے مطابق ملزمان فلائٹ نمبر PK179 کے ذریعے آزر بائیجان جا رہے تھے ملزمان کی شناخت ذیشان قیصر، ابوبکر اور نوید سرور کے نام سے ہوئی، ملزم ذیشان قیصر کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا ملزم کی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے البانیہ کا جعلی ویزہ برآمد ہوا۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے احسن علی نامی ایجنٹ سے 25 لاکھ کے عوض آذر بائیجان اور البانیہ کا جعلی ویزہ حاصل کیا ملزم ابوبکر یعقوب نے بھی مذکورہ ایجنٹ احسن علی بٹ سے 15 لاکھ روپے کے عوض اٹلی کا جعلی ورک ویزہ حاصل کیا جبکہ ملزم نوید سرور مذکورہ ملزمان کے ساتھ سب ایجنٹ کے طور پر سفر کر رہا ہے ملزم نوید سرور نے مذکورہ بالا ملزمان کے آذربائیجان کے لیے ٹکٹ بک کیے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو بعد ازاں مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ایجنٹ کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سعودی عرب میں بھیک مانگنے میں ملوث 4 مسافر گرفتار

    سعودی عرب میں بھیک مانگنے میں ملوث 4 مسافر گرفتار

    ایف آئی اے نے بیرون ملک سے آنے والے 4 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے بھیک مانگنے میں ملوث 2 خواتین سمیت 4 مسافر گرفتار کرلئے۔

      ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان بین الاقوامی پرواز سے سعودی عرب سے پاکستان پہنچے تھے، گرفتار ملزمان میں محمد اقبال، محمد بلال اور 2 خواتین شامل ہیں، ملزمان چند ماہ قبل عمرے کے نام پر سعودی عرب گئے تھے ۔

    حکام نے بتایا کہ ملزمان سعودی عرب میں بھیک مانگنے میں ملوث تھے، ملزمان کا تعلق خانیوال اور ملتان سے ہےم جبکہ دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ سعودی عرب بھیک مانگتے رہے۔

    ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ملزمان کو مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور منتقل کر دیا گیا۔

  • غیرقانونی پاسپورٹ بنانے میں ملوث افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار

    غیرقانونی پاسپورٹ بنانے میں ملوث افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار

    کراچی : غیرقانونی پاسپورٹ بنانے میں ملوث افغان شہری سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے پاسپورٹ آفس صدر میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی پاسپورٹ بنانےمیں ملوث افغان شہری سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزمان میں ایجنٹ اور سہولت کار بھی شامل ہیں۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان میں مجیب اللہ، حماد احمد، محمد انیس اور غلام عباس شامل ہیں ، ملزم مجیب اللہ نےپاکستانی پاسپورٹ حاصل کرنےکی کوشش کی۔

    ترجمان نے بتایا کہ ملزم مجیب اللہ کا اصل نام زرداد اور تعلق افغانستان سے ہے، ملزم چند ماہ قبل غیرقانونی طریقے سے بارڈر پار کر کے پاکستان پہنچا تھا۔

    ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم والدہ کے علاج کیلئے پاکستان آیا تھا، ملزم نےجعلسازی سےمجیب اللہ کے نام سے پاکستانی شناختی کارڈبھی حاصل کیا، ملزم کے قبضے سےامیراں بی بی کے نام سے شناختی کارڈ کی کاپی بھی برآمد ہوئی۔

    ترجمان کے مطابق دیگر ملزمان سے پاسپورٹ فیس کے چالان، شناختی کارڈز کی کاپیاں، امیراں بی بی کا اصل شناختی کارڈ اور اے ٹی ایم ڈیتھ سرٹیفکیٹس بھی برآمد ہوئے۔