Tag: ایف آئی اے

  • حکومت کا ایف آئی اے کو طاقتور بنانے کیلئے ادارے کو اختیارات دینے کا فیصلہ

    حکومت کا ایف آئی اے کو طاقتور بنانے کیلئے ادارے کو اختیارات دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایف آئی اے کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے ایف آئی اے ایکٹ میں مزید ترامیم کی منظوری دے دی، ایف آئی اے ایکٹ میں ترمیم کی حتمی منظوری پارلیمنٹ سے لی جائے گی، ایف آئی اے مزید اختیارات ملنے کے بعد سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پر بھی کارروائی کر سکے گا۔

    جاری کردہ سمری کے مطابق تعزیرات پاکستان کی دفعہ 505 ایف آئی اے ایکٹ میں شامل نہیں اس لئے شق کو شامل کیا جائے اور ترمیم کے بعد سوشل میڈیا پر کسی قسم کی جعلی خبر اور افواہ پر کارروائی کا اختیار ایف آئی اے کو بھی ہو گا جبکہ پہلے یہ اختیار صرف پولیس کے پاس تھا۔

    سمری کے مطابق غلط خبریں ریاست کے اداروں کے اہلکاروں میں بغاوت کو جنم دے سکتی ہیں، نفرت انگیز مواد اداروں میں بغاوت پر اکسانے جیسے معاملات بہت زیادہ ہیں۔،

    سمری کے مطابق غلط خبریں کسی گروہ اور کمیونٹی کو ایک دوسرے کے خلاف بھڑکا سکتی ہیں، پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد قانون کے تحت 7 سال تک قید کی سزا ہو سکے گی۔

    سمری میں بتایا گیا ہے کہ ترمیم کےبعد سوشل میڈیا پر جعلی خبر، افواہ پر کارروائی کا اختیار ایف آئی اے کا بھی ہوگا، یاد رہے کے پہلے یہ اختیار  صرف پولیس کے پاس تھا۔

  • ایف آئی اے کی ٹیم  گرفتاری کیلئے پی ٹی آئی رہنما طارق شفیع کے گھر میں داخل

    ایف آئی اے کی ٹیم گرفتاری کیلئے پی ٹی آئی رہنما طارق شفیع کے گھر میں داخل

    کراچی: ایف آئی اے کی ٹیم گرفتاری کیلئے پی ٹی آئی رہنما طارق شفیع کے گھرمیں داخل ہوگئی ، طارق شفیع کے خلاف اسٹیٹ بینک سرکل میں چند روز قبل مقدمہ درج ہوا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بیرون ممالک سے رقوم کی غیرقانونی طور پر منتقلی کے معاملے پر ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل ٹیم پی ٹی آئی رہنما طارق شفیع کے گھر کے پہنچی۔

    ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ گھر میں داخل ہونے کیلئے وارنٹ لے کر آئے ہیں، جس کے بعد ٹیم گرفتاری کیلئے پی ٹی آئی رہنماطارق شفیع کے گھر میں داخل ہوگئی۔

    ٹیم کل دوپہرسے کے ڈی اے اسکیم ون میں طارق شفیع کے گھر کے باہرموجود تھی ، ملزم پر فنڈز کی اصل نوعیت، مقام اور ملکیت چھپانے کا الزام ہیں۔

    ایف آئی اے اہلکاروں نےدیوار کود کر اندر سے دروازہ کھولا ، ایف آئی اے کی ٹیم خاتون افسر اور لیڈیزسرچرز کے ہمراہ اندر گئی، طارق شفیع پی ٹی آئی سینٹرل فنانس بورڈکے ممبر ہیں۔

    ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق شفیع اور دیگر کے خلاف اسٹیٹ بینک سرکل میں چند روز قبل مقدمہ درج ہوا تھا، مقدمے میں پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔

    پی ٹی آئی رہنماؤں پر فنڈنگ ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کرنے سمیت دیگر الزامات لگائے گئے ہیں۔

    رات گئے بھی پی ٹی آئی رہنما طارق شفیع کی رہائش گاہ پر ایف آئی اے نے چھاپہ مارا تھا ، جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کو طارق شفیع کے گھر کے باہر تعینات کر دیا گیا تھا۔

  • سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج

    سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج

    لاہور : ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کے الزام میں سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ، ایف آئی اے لاہور نے منی لانڈرنگ کے الزام پر مونس الہٰی کیخلاف مقدمہ درج کیا۔

    مقدمے میں منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعات درج کی گئی ہیں ، اس کے علاوہ نواز بھٹی اور مظہراقبال کے خلاف بھی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا۔

    ایف آئی آر میں سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی ،بھانجے واجداحمد خان بھٹی ، رحیم یار شوگرملزکے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عمر شہریار اوت طارق جاوید کا نام بھی شامل ہیں۔

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کے کردار کا تعین بعد میں کیا جائے گا، نائب قاصد نوازبھٹی اور مظہر عباس نے مختلف بینکس میں اکاؤنٹس کھلوا رکھےتھے۔

    ایف آئی آر کے مطابق 2 مبینہ فرنٹ مین کے اکاؤنٹس میں 24 ارب کی ٹرانزکشن ہوئیں جبکہ سیکریٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کے بھانجے واجد احمد بھٹی بھی 9 فیصد کےشیئرہولڈرز ہیں۔

    یاد رہے چند روز قبل سابق وزیر اعظم عمران خان کے اتحادی چوہدری مونس الٰہی کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی جانب سے مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی جائیں گے۔

    مزید پڑھیں : ایف آئی اے کا مونس الہٰی کےخلاف تحقیقات کا فیصلہ

    ذرائع ایف آئی اے نے کہا تھا کہ مونس الٰہی نے بیرون ملک جائیدادیں بنائیں اور ہنڈی کے ذریعے رقم بیرون ملک منتقل کی۔

    بعد ازاں مونس الٰہی نے اپنے خلاف ایف آئی اے کی تحقیقات کے جواب میں اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔

    مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ نے اپنے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ خود پر لگے الزامات کی تفصیلات کا ابھی علم نہیں ہے لیکن اس طرح کےکیسز پہلی بار ہمارے خاندان پر نہیں بنے، ماضی میں بھی ہمارےخاندان کے خلاف انتقامی کارروائیاں ہوتی رہی ہیں۔

  • چینی بحران کی تحقیقات ، ایف آئی اے کے اہم انکشافات

    چینی بحران کی تحقیقات ، ایف آئی اے کے اہم انکشافات

    لاہور : ایف آئی اے نے چینی بحران کی تحقیقات میں انکشاف کیا کہ ترکی کی کمپنی نے مقامی ایجنٹ کمپنی کے ساتھ مل کر فراڈ کیا اور جعلی دستاویزات جمع کرائی ، جس کے باعث حکومت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی تحقیقات میں گزشتہ سال چینی بحران اور قیمتوں میں اچانک اضافہ سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے۔
    .
    ایف آئی اے نے بتایا کہ گزشتہ سال اپریل میں ٹریڈنگ کارپوریشن نے چینی کے لیے ٹینڈرزکھولے ، ترکی کی کمپنی نےسب سےکم بولی لگائی اورٹینڈرحاصل کیا ، ترکی کی کمپنی جیمنی گروپ نے447امریکی ڈالر فی میٹرک ٹن کی بولی لگائی۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ٹینڈر کے ذریعے 50ہزارمیٹرک ٹن چینی سپلائی کی جانی تھی ، سپلائرکی جانب سے گارنٹی کے طور پر جعلی دستاویزات جمع کرائی گئیں۔

    تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ سپلائر نے بینک آف پنجاب کےجعلی دستاویزات جمع کراکرفراڈکیا، کمپنی نےروس کی بھی گارنٹی جمع کرائی تھی، جس تاریخ کی روس کی گارنٹی جمع کرائی گئی وہاں عام تعطیل تھی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ جعلی دستاویز،گارنٹی سامنے آنے پر ٹریڈنگ کارپوریشن نے ٹینڈر منسوخ کیا تاہم ترکی کی کمپنی نے مقامی ایجنٹ کمپنی کے ساتھ مل کر فراڈ کیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن نے چینی کی برآمدات کے لیے دوبارہ ٹینڈرجاری کیے ، دوبارہ ٹینڈر جاری کرنے سے حکومت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ، دوسری بارٹینڈر میں526 امریکی ڈالر فی میٹرک ٹن کے ریٹ مقرر ہوئے۔

    ایف آئی اے نے مقامی کمپنی اور ترکی کی کمپنی کے خلاف مقدمات درج کیے اور کیس میں مقامی کمپنی کےنمائندے محمدعباس کو گرفتارکر لیا گیا۔

  • شوگر اسکینڈل کیس: ایف آئی اے کا ٹاپ ٹین شوگرمافیا کو شوکازنوٹس جاری

    شوگر اسکینڈل کیس: ایف آئی اے کا ٹاپ ٹین شوگرمافیا کو شوکازنوٹس جاری

    لاہور : ایف آئی اے نے سٹہ مافیا کے ٹاپ ٹین افراد کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، جس میں ملزمان کو 30 روز کے اندر منی لانڈرنگ میں ملوث نہ ہونے کا ثبوت دینے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق شوگر اسکینڈل کی تحقیقات میں مزید تیزی آگئی اور ایف آئی اے لاہور نے سٹہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کردیا، ذرائع نے بتایا ہے سٹہ مافیا کےٹاپ ٹین افراد کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

    ایف آئی اے کی جانب سے لاہور کے اسد پرویز بٹ اور شیخ ساجد، حاصل پور کے ندیم اشرف، فیصل آباد کے محمود علی،علی بھلی،آصف اقبال پراچہ، منظور  شہزاد اور ملتان کے محمد راشد کو نوٹس دئیے گئے۔

    شوکازنوٹس منی لانڈرنگ ایکٹ کی شق نائن کے تحت جاری کئے گئے ہیں، جس میں ایف آئی اے نے شوگرمافیاکوچینی کابحران پیداکرنے،ناجائزمنافع کے الزام  میں طلب کرتے ہوئے پراپرٹی، بینک، گاڑیوں اور متعلقہ دستاویزی ریکارڈ مانگا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو 30 روز کے اندر منی لانڈرنگ میں ملوث نہ ہونے کا ثبوت دینا ہوگا،ثبوت نہ دینے والے ملزمان کی تمام جائیداد ضبط کرلی جائے گی۔

  • سپریم کورٹ کا  ایف آئی اے کے53 ملازمین کو فوری فارغ کرنے کا حکم

    سپریم کورٹ کا ایف آئی اے کے53 ملازمین کو فوری فارغ کرنے کا حکم

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کے53 ملازمین کو فوری فارغ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاکو پندرہ دن میں رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ایف آئی اے میں بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

    عدالت نے کہا پبلک سروس کمیشن ٹیسٹ انٹرویو کے بغیر آنیوالے تمام ملازمین فارغ کریں، جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے سپریم کورٹ نے 2001   میں ملازمین بھرتی کیلئے3 ہدایات دی، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کےمطابق تعیناتیاں پبلک سروس کمیشن کےذریعےکی جائے ، ایف آئی اے رپورٹ نے تو سب کچھ سامنے رکھ دیا ہے۔

    وکیل ایف آئی اے نے بتایا کہ چار ملازمین فوت ہوچکے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ فیصلے پر اثراندازنہیں ہوسکتا ، چسپریم کورٹ فیصلے کے بعد ملازمین دوسری عدالتوں میں چلے گئے۔

    سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کے53 ملازمین کو فوری فارغ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاکو پندرہ دن میں رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کردی۔

  • شوگرمافیا کے گرد شکنجہ مزید سخت، 8  بڑے شوگر ملز مالکان کو طلبی کے نوٹسز جاری

    شوگرمافیا کے گرد شکنجہ مزید سخت، 8 بڑے شوگر ملز مالکان کو طلبی کے نوٹسز جاری

     اسلام آباد : ایف آئی اے نے شوگرمافیا کے گرد شکنجہ مزید سخت کرتے ہوئے  8 بڑے شوگرملز  مالکان  کو طلبی کے نوٹسز جاری کردیئے اور تما م ریکارڈ ساتھ لانے کا  بھی حکم دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے لاہور نے شوگر ملزانتظامیہ کو 31مارچ سے طلبی کے نوٹس جاری کردیئے، نوٹس میں شوگرملز کو یکم نومبر 2020 سے سٹہ مافیا کے ذریعے فروخت اسٹاک کا ریکارڈ اور ایف بی آر میں ڈکلیئرڈ شوگر فروخت کا ریکارڈ لانے کا حکم دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے شوگرملز کو تمام کارپوریٹ بینک اکاؤنٹس ، بےنامی اکاؤنٹس کی فہرست سمیت یکم نومبر 2020 سے تمام ٹی ٹیز کی تفصیل ہمراہ لانے کا حکم بھی دیا تاہم عدم حاضری اور عدم تعاون کی صورت میں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    ایف آئی اےذرائع کے مطابق چوہدری شوگر مل (مریم نواز) کو 31مارچ ، رمضان شوگرمل(حمزہ شہباز) کو 2اپریل ، جے ڈی ڈبلیو شوگر مل (جہانگیرترین) کو 2 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آروائی کےشوگر گروپ(مونس الہٰی) کو یکم اپریل ، المعیزشوگرمل(نعمان شمیم خان) کو 5اپریل ، مدینہ شوگرمل(میاں رشید،میاں حنیف ) کو 7اپریل ، حمزہ شوگر مل (میاں طیب) کو 8 اپریل اور تاندلیانوالا شو گر مل (ہمایوں اختر) کو 12 اپریل کو طلبی کا نوٹس جاری کیا۔

    گذشتہ روز ایف آئی اے نے مکمل چھان بین کے بعد چالیس شوگر سٹہ بازوں کو طلبی کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے انہیں مکمل دستاویزات کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

    شریف ، شمیم، کنجوانی گروپ کے اسلم بھلّی کو 30 مارچ کو مکمل دستاویزات کے ساتھ طلب کیا گیا جبکہ جے ڈی ڈبلیو کے ملک عباد کو بھی تیس مارچ کا بلاوا بھیجا۔

    ذرائع ایف آئی اے کے مطابق جےڈی ڈبلیو کے ملک ماجد ، مستنصر گوگی اور رمضان و العربیہ شوگر گروپ کو اکتیس مارچ کو طلب کیا جبکہ شیخ عامر ،چوہدری شوگر گروپ کو یکم اپریل ،آر وائی کے شوگر گروپ کے اسد بھایا کو دو اپریل کو ایف آئی اے لاہور میں طلب کیا گیا تھا۔

  • ایف آئی اے نے جہانگیرخان ترین اور علی خان ترین کو طلب کر لیا

    ایف آئی اے نے جہانگیرخان ترین اور علی خان ترین کو طلب کر لیا

    لاہور: ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو طلب کر لیا ہے

    تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ اور شوگر اسکینڈل کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، ایف آئی نے جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو طلب کر لیا ہے۔

    علی خان ترین کو 18ستمبر کو ایف آئی اے لاہور آفس میں طلب کیا گیا۔جہانگیرخان ترین کو 19ستمبر کو ایف آئی اے دفتر میں طلب کیا گیا ہے۔دونوں سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم منی لانڈرنگ،شوگر ملز فراڈ سے متعلق تحقیقات کرے گی۔

    یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں پیدا ہونے والے چینی بحران پر ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ملک میں چینی بحران کا سب سے زیادہ فائدہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین، وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی اور مونس الہیٰ کو ہوا تھا۔

    چینی بحران رپورٹ سامنے آنے کے بعد جہانگیر ترین نے اپنے اوپر لگے الزامات کو مسترد کر دیا تھا اور وفاقی وزیر خسرو بختیار کی وزارت بھی تبدیل کر دی گئی تھی۔

  • ایف آئی اے کا ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    ایف آئی اے کا ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومتی احکامات پر ایف آئی اے نے ڈالر ذخیرہ اوربلیک میں فروخت کرنےوالوں کیخلاف کارروائی کافیصلہ کرلیا جبکہ حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے  والوں کے خلاف بھی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کا ڈالرذخیرہ اوربلیک میں فروخت کرنےوالوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کرلیا اور کہاحوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے حکومتی احکامات کے بعد ایف آئی اے نے فوری ایکشن کیلئے چھے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، تمام ٹیموں کے سربراہان اسسٹنٹ ڈائریکٹرہوں گے۔

    اسٹنٹ ڈائریکٹرز ساجد امین ،طارق مسعود، اعجاز احمد ، ریاض خان، رانا حیدر ، رانا شہواظ ٹیموں کی سربراہی کریں گے، ہر ٹیم میں چار چار اہلکار بھی شامل ہوں گے، ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ پیش کریں گی۔

    مزید پڑھیں : ڈالر ملکی تاریخ کی بلند سطح 150 روپے پر پہنچ گیا

    خیال رہے دو روز میں ڈالر کی قیمت میں میں سات روپے کا اضافہ ہوا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرتاریخ کی بلند ترین سطح ایک سواکیاون روپے پر پہنچ گیا جبکہ انٹربینک میں ڈالرایک سوسینتالیس روپےستاسی پیسےکا ہوگیا۔

    دو روزمیں انٹربینک میں ڈالر چھ روپے اڑتالیس پیسے مہنگا ہوا۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے روپے کی قدر میں کمی کا نوٹس لیتے ہوئے زائد قیمت پر ڈالر بیچنے والی کمپنیز کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کیا تھا، اجلاس میں ای کامرس ایسوسی ایشن کاوفد بھی شریک ہوا، وفد نے یقین دہانی کروائی کہ زائد ریٹ پر کرنسی بیچنے والی کمپنیز کا ساتھ نہیں دیں گے۔

  • خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ساڑھے 3 ارب روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط

    خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ساڑھے 3 ارب روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط

    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ساڑھے 3 ارب روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن پر منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے ایف آئی اے نے اہم پیشرفت دکھاتے ہوئے فاؤنڈیشن کی جائیدادیں ضبط کرلی ہیں۔

    ضبط کی جانے والی جائیدادوں کی مالیت ساڑھے 3 ارب روپے ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ فاؤنڈیشن کی جائیدادیں بھتے کی رقوم سے بنائی گئیں۔

    خیال رہے کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نام پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف 3 ماہ قبل ہوا تھا۔

    ایف آئی اے کی تحقیقات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے 50 سے زائد رہنما غیر قانونی ٹرانزیکشنز میں ملوث تھے۔ ادارے کے نام پر اربوں روپے کی رقوم منی لانڈرنگ کے ذریعے لندن بھجوائی گئیں۔

    بعد ازاں ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے 726 افراد کی فہرست جاری کی تھی جن سے مجموعی طور پر ایک ارب روپے جمع کرنے ہیں۔

    جاری کی جانے والی فہرست میں میئر کراچی وسیم اختر کا نام بھی شامل تھا۔ وسیم اختر کے علاوہ دیگر افراد میں قمر منصور، اشفاق منگی اور تنویر الحق تھانوی سمیت اہم نام شامل تھے۔

    کے کے ایف پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ ضابطہ فوجداری کے تحت درج ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق منی لانڈرنگ کی تحقیقات مکمل ہوتے ہی ایم کیو ایم کے اہم رہنماؤں کی گرفتاری کی جائے گی۔