Tag: ایف اےٹی ایف

  • ایف اےٹی ایف کا اجلاس : پاکستان پر بلیک لسٹ کے تمام خدشات دور

    ایف اےٹی ایف کا اجلاس : پاکستان پر بلیک لسٹ کے تمام خدشات دور

    پیرس : ایف اےٹی ایف کے اجلاس میں رکن ممالک نے پاکستان کی کارکردگی کوقابل ستائش قرار دے دیا ، جس کے بعد پاکستان پر بلیک لسٹ کے تمام خدشات دور ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پیرس میں ایف اےٹی ایف کا اجلاس جاری ہے، پاکستان پر بلیک لسٹ کے تمام خدشات دور ہوگئے ، رکن ممالک نےپاکستان کی کارکردگی کوقابل ستائش قرار دے دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیل نہیں سکتا، پاکستان کوبلیک لسٹ سے بچنے کیلئےمطلوبہ حمایت حاصل ہے، گرے لسٹ سےمتعلق پاکستان کیلئےفی الحال ووٹنگ نہیں ہوگی، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ 2سال میں ختم ہوتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کو 27اہداف پر اکتوبر 2020تک عملدرآمدکرناہے، پاکستان نے27میں سے 14اہداف پرواضح پیشرفت کی، نیکٹا اور صوبائی سطح پرفلاحی تنظیموں کی چانچ پڑتال مکمل کی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف اسٹیٹ بینک،ایس ای سی پی،ایف بی آر ،ایف ایم یوسےخوش ہیں اور نیکٹا کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ پاکستان نےڈالرکی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئےمناسب قانونی سازی کی۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کو ترکی، چین اورملائیشیاسمیت دوست ممالک کی حمایت حاصل ہیں جبکہ سنگاپور، ہالینڈ، ہانگ کانگ، کینیڈا ،امریکا نے پاکستانی اقدامات کی تعریف کی اور فرانس، جاپان،سعودی عرب، برطانیہ نے بھی پاکستان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

    پاکستان بیشترسفارشات پرعملدرآمدمکمل کرچکاہے، 27 اہداف کے حصول پرکوششیں جاری رکھےگا۔

  • ترکی ایف اےٹی ایف کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، شاہ محمود قریشی

    ترکی ایف اےٹی ایف کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ترکی ایف اےٹی ایف کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، ترکی کو ایف اے ٹی ایف سے متعلق تمام میٹنگز پر باخبر رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات مثالی اور تاریخی ہیں، پاکستان اور ترکی نے ہر فورم پر ایک دوسرے کاساتھ دیا۔

    انہوں نے کہا کہ ترک صدر کے دورہ پاکستان پر ماحول میں گرم جوشی ہے، ترک صدر کے دورہ پاکستان سے نئے دور کا آغاز ہوگا، ترکی کے ساتھ نئی انڈراسٹیڈنگ اور فریم ورک کے ساتھ چلیں گے، تعلقات میں نئی سمت اختیار کریں گے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترک صدر نے مسئلہ کشمیر پر بڑا واضح مؤقف اختیار کیا، ترک صدر نے ہمارے مؤقف کو سمجھا اور مکمل حمایت کی، رجب طیب اردگان اقوام متحدہ کے ان لیڈر میں سے ہیں جنہوں نے اپنی تقریر میں کشمیر کا ذکر کیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے تعلقات کو اکنامک ڈپلومیسی سے مضبوط کرنا چاہتے ہیں، پاکستان میں ترک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں، ترکی کے تاجر پاکستان کی سرمایہ کار پالیسی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

    وزیر خارجہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ترکی ایف اےٹی ایف کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، ترکی کو ایف اے ٹی ایف سے متعلق تمام میٹنگز پر باخبر رکھا ہے۔

  • پاکستان گرے لسٹ سے کیوں نہ نکل سکا؟ وزیراعظم  نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    پاکستان گرے لسٹ سے کیوں نہ نکل سکا؟ وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ایف اےٹی ایف معاملے پراہم اجلاس طلب کرلیا ، جس میں ایف اے ٹی ایف اجلاس میں شریک ٹیم وزیراعظم کو بریفنگ دے گی، پاکستان کا نام فروری دو ہزاربیس تک گرے لسٹ میں ہی ر ہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فناشنل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نہ نکلنے پر اجلاس اہم طلب کرلیا ہے، اجلاس میں ایف اے ٹی ایف اجلاس میں شریک ٹیم وزیراعظم کو بریفنگ دے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کوایف اےٹی ایف کےحالیہ اجلاس میں پیشرفت پرآگاہ کیا جائے گا، اب تک کن شرائط پر عمل ہوچکا ؟ کن پرمزید کام باقی ہے،بریفنگ دی جائے گی جبکہ ایف اے ٹی ایف شرائط پر عملدرآمد کیلئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوگا۔

    دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے معاشی ٹیم کا بھی اہم اجلاس طلب کرلیا ہے ، اجلاس میں عبدالرزاق داؤد اور حماد اظہر, چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی، چیئرمین سرمایہ کاری شریک ہوں گے۔

    وزیر اعظم کو ملک کی مجموعی معاشی صورتحال اور سرمایہ کاری سمیت معیشت میں بہتری پر بریفنگ دی جائے گی اور ٹیکس محصولات پرکامیابیوں سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : ایف اے ٹی ایف : بھارت کی تمام سازشیں ناکام، پاکستان بلیک لسٹ ہونے سے بچ گیا

    یاد رہے 18 اکتوبر کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا تھا جس میں بھارت کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی کوشش ناکام ہوگئی تھی۔

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف ) کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی کارکردگی بہتر کی ہے، فی الحال پاکستان کا نام فروری دو ہزاربیس تک گرے لسٹ میں ہی ر ہے گا۔

    بعد ازاں وفاقی وزیر برائے معاشی امور حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تمام اہداف مکمل کرنے کا ہدف ہے، پاکستان 2020 میں ایف اے ٹی ایف کی گرے سے وائٹ لسٹ میں آجائے گا۔

  • ایف اےٹی ایف کی گرے لسٹ ،  پاکستان کی قسمت کا فیصلہ آئندہ ماہ  ہوگا

    ایف اےٹی ایف کی گرے لسٹ ، پاکستان کی قسمت کا فیصلہ آئندہ ماہ ہوگا

    اسلام آباد : وزرات خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ذیلی گروپ کے سامنے مؤثر انداز میں اپنا کیس پیش کیا ہے، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ پر پاکستان کے بارے میں حتمی فیصلہ آئندہ ماہ کے اجلاس میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیربرائےاقتصادی امورحماداظہرکی قیادت میں پاکستانی وفد نے ایف اےٹی ایف کے ذیلی گروپ اےپی جی سے اجلاس میں ملاقات کی۔اجلاس دوروزتک جاری رہا۔

    اجلاس میں پاکستان نے مختلف معاملات پر پیش رفت سے متعلق گروپ کو آگاہ کیا جبکہ پاکستان نے اقدامات پرمبنی رپورٹ بھی جمع کروائی۔

    وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا پاکستانی حکام نے اپنا کیس انتہائی مؤثراندازمیں پیش کیا ہے، تمام معاملات پر پاکستان کی جانب سے لئے گئے اقدامات موثرانداز میں بریفنگ دی گئی۔

    وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے طریقہ کار کے مطابق ایشیا پیسفک گروپ اب پاکستان کی کارکردگی پر مبنی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پیش کرے گا، اجلاس اکتوبرتیرہ سےاٹھارہ تک پیرس میں ہوگا۔

    ایف اے ٹی ایف منی لانڈرنگ اور دہشت گردی فنانسنگ کے خلاف دس پوائنٹس پر پاکستان کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کرےگا، جس کے بعد فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ کے معاملے پر پاکستان کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔