Tag: ایف اے ٹی ایف

  • ایف اے ٹی ایف میں  بھارت کی پاکستان کو پھر گرے لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش ناکام

    ایف اے ٹی ایف میں بھارت کی پاکستان کو پھر گرے لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش ناکام

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس اجلاس میں بھی پاکستان کیخلاف بھارت کی کوششیں ناکام ہو گئی، چین نے پاکستان کے حق میں واضح موقف اختیار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف) میں بھی ناکام اور پاکستان عالمی اعتماد کے ساتھ کامیاب ہوگیا۔

    ذرائع نے کہا کہ بھارتی وفد نے پاکستان کو پھر گرے لسٹ میں شامل کرنے کی بھرپور کوشش کی، اجلاس میں پاکستان کوگرے لسٹ میں رکھنے کی بجائے رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    ایف اے ٹی ایف فیصلے کے بعد بھارت اپنے مقاصد حاصل کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی، چین نے پاکستان کے حق میں واضح موقف اختیار کیا اور ریلیف کی حمایت کی جبکہ ترکیہ اور چاپان نے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کی۔

    بنیان مرصوص کے بعد بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپورکوششیں جاری ہے اور پاکستان کےخلاف پروپیگنڈا کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ پیش پیش رہی ، ’’را‘‘نے پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے نئی دہلی میں ایک ڈس انفو لیب قائم کی۔

    ڈس انفو لیب کا مقصد پاکستان کے حوالے سے بین الاقوامی دنیا کو گمراہ کرنا ہے، بھارتی وفود مختلف ممالک گئے اور ہر جگہ پاکستان کے خلاف زہرافشانی کی تاہم دنیا کے کسی بھی ملک نے بھارت کےبیانیے کو پذیرائی نہیں دی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارت اسرائیلی مددسےایف اے ٹی ایف کواستعمال کرنےکی بھرپورکوشش کررہاتھا، لیکن ایف اےٹی ایف کے رکن ممالک نے بھارت کے منفی پروپیگنڈے کو نظر انداز کیا، بھارت کی تمام تر سازشوں کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل نہ کرنا ایک بڑی کامیابی ہے۔

    آپریشن بنیان مرصوص کے بعد سے پاکستان کی سفارتی پوزیشن مسلسل مضبوط ہورہی ہے اور ہندوتوا ،صہیونی لابی کی مشترکہ کوششیں بھی پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کروانے میں ناکام رہی۔

  • بھارت کی پاکستان کو دوبارہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش بے نقاب

    بھارت کی پاکستان کو دوبارہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش بے نقاب

    آئی ایم ایف کے بعد بھارت کی پاکستان کو دوبارہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش بے نقاب ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کرنے کی سازش بےنقاب ہوگئی، بھارت نے عالمی برادری میں پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا۔

    تاہم پاکستان کو دوبارہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی۔

    پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر مالی امداد روکنے کی بھارتی کوششیں سیاسی دشمنی پر مبنی ہیں۔

    انڈیا نے پاکستان کے لئے منظور شدہ ورلڈ بینک کے 20 ارب ڈالر کے منصوبے کی بھی مخالفت کی، بھارت کی کوشش ہے کہ پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کیا جائے تاکہ وہ اپنے ترقیاتی منصوبے نہ چلا سکے۔

    انڈیا نے آئی ایم ایف کی امداد پر بھی اعتراض کر کے ثابت کیا کہ وہ پاکستان کی اقتصادی ترقی سے خائف ہے۔

    سیاسی تجزیہ کار کے مطابق بھارت کی طرف سے ایف اے ٹی ایف کو دیا جانے والا پاکستان مخالف ڈوزیئر محض الزامات پر مبنی ہے، بھارت خطے میں اپنی بالادستی قائم رکھنے کے لیے پاکستان کے خلاف بین الاقوامی سازشوں میں مصروف ہے۔

    بھارت دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ پاکستان کی مثبت عالمی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا سکے اور بھارت کی خواہش ہے کہ پاکستان پر پابندیاں لگیں تاکہ وہ اقتصادی اور سفارتی طور پر تنہا ہو جائے۔

  • غیرقانونی اقدامات : بھارت  ایف اے ٹی ایف کے ریڈار پر آگیا

    غیرقانونی اقدامات : بھارت ایف اے ٹی ایف کے ریڈار پر آگیا

    ایف اے ٹی ایف (فیٹف) نے ہندوستان میں غیر قانونی اور غیر انسانی کارروائیوں کی تفصیلی تفتیش کے لیے ٹیم بھیج دی، بھارت میں2009سے2018کےدوران 674.9 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق غیرقانونی اقدامات پر بھارت ایف اےٹی ایف کے ریڈار پر آگیا ، فیٹف نے ہندوستان میں غیر قانونی اور غیر انسانی کارروائیوں کی تفصیلی تفتیش کے لیے ٹیم بھیج دی۔

    پولیٹیکو رپورٹ میں کہا گیا کہ ہندوستان دہائیوں سےبین الاقوامی منی لانڈرنگ کے مرکزکے طورپرکام کرتارہاہے اور بھارت مختلف اشیاخصوصاً ہتھیاروں کی غیرقانونی تجارت کابھی دہائیوں سے مرکز ہے۔

    بھارت میں2009سے2018کےدوران 674.9 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوئی اور 2018کےبعدسےمنی لانڈرنگ کا عمل بی جے پی حکومت کی اہم شخصیات کی نگرانی میں مزیدتیزہوا۔

    دنیا کے معروف اخبار اور ویب سائٹ پولیٹیکو نے بھارت سے متعلق بڑے سوال اٹھا دیئے اور کہا کہ 2010میں ہندوستان میں منی لانڈرنگ مخالف اقدامات میں متعددکوتاہیوں کاانکشاف کیا گیا تھا، بھارت میں منی لانڈرنگ کاتخمینہ ملک کےجی ڈی پی کے5فیصد تک لگایا گیا ہے۔

    بھارت 2002 کے بعد سے اب تک دنیا کا سب سے بڑا ہتھیار درآمد کرنے والا ملک ہے ، ہندوستان عالمی ہتھیاروں کی 11 فیصد درآمد کرتا ہے ،روس، امریکا، یورپی یونین اور اسرائیل شامل ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ منی لانڈرنگ، ٹی ٹی پی جیسےبین الاقوامی دہشتگردی کی فنڈنگ کیساتھ روابط برقرار رکھنےکیلئےجانچ کی جائے گی ، ہندوستانی حکومت دہشت گرد تنظیموں آر ایس ایس، بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد کی سرپرستی کرتی ہے۔

    ہندوستانی رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو بھی پوری دنیا میں دہشتگردی کی مالی معاونت کیلئےاستعمال کیاجاتا ہے، رئیل اسٹیٹ سسٹم سےمنسلک منی لانڈرنگ کےعمل کوفیٹف کےذریعےمکمل جانچ پڑتال کی ضرورت ہے۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ ایف اےٹی ایف کوبھارت کی منی لانڈرنگ،دہشت گردی کی کارروائیوں کابغورجائزہ لیتے ہوئےعملی اقدامات لینےچاہئیں۔

  • ایف اے ٹی ایف  میں بھارت کے جرائم کی لمبی فہرست منظرعام پرآگئی

    ایف اے ٹی ایف میں بھارت کے جرائم کی لمبی فہرست منظرعام پرآگئی

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( فیٹف) میں ہندوستان کے جرائم کی لمبی فہرست منظرعام پرآگئی، جس کے بعد ہندوستان کوجلدہی فیٹف کی بلیک لسٹ میں بھی شامل کر دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف) نے غیرقانونی اورغیرانسانی کارروائیوں کی تفصیلی تفتیش کے لیے ٹیم بھارت بھیج دی۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ ہندوستان کو جلد ہی فیٹف کی بلیک لسٹ میں بھی شامل کردیا جائے گا، رپورٹ کےمطابق مودی بھارت میں پرتشدد انتہا پسند تنظیموں نے منظم نیٹ ورکس کےذریعے فنڈزاکٹھےکیے گئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ مودی سرکار دہشت گرد تنظیموں کومالی تعاون فراہم کررہا ہے، بھارت میں ریئل اسٹیٹ میں فراڈ، اسمگلنگ اورمنی لانڈرنگ کےتانے بانے دنیا بھرمیں ہونے والی دہشت گردی سےمل رہےہیں اور یہ ثابت ہوچکا ہے کہ دنیا بھرمیں دہشتگردی کےمتعدد واقعات میں ہندوستان کا ملوث ہے۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ ممبئی جوئےکا سب سے بڑا اڈا بن چکا ہے، منی لانڈرنگ، اسمگلنگ، منشیات فروشی، ہیومن ٹریفکنگ اورانفارمل اکنامک اکاؤنٹس میں بھارت سرفہرست ہے۔

    اس کے علاوہ ذخائر میں چارہزار دوسو ستاسی بلین ڈالر کی رقم غیر قانونی طورپرحاصل کی گئی، ۔سونےکی اسمگلنگ میں بھی ہندوستان سرفہرست ہے، بھارت کو فیٹف کے تمام سوالات کا جواب دینا ہوگا۔۔

  • ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت کا بھانڈا پھوڑ دیا

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت کا بھانڈا پھوڑ دیا

    بھارتی حکومت کے سول سوسائٹی کے حقوق غصب کرنے کے اقدامات کے حوالے سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی نئی رپورٹ منظر عام پر آگئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت انسانی حقوق کارکنوں کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے ایف اے ٹی ایف (فیٹف) سفارشات کا فائدہ اٹھارہی ہے۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کی نئی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد بھارت کے اندر سے بھی اس کیخلاف آوازیں اٹھنے لگیں۔

    انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق بھارتی حکومت ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر بنائے گئے قوانین کے تحت ناقدین پر دہشت گردی کے کیس بنا رہی ہے۔

    سربراہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی سفارشات ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر بھارتی حکام کو جوابدہ ٹھہرانا چاہیے۔ بھارت میں انسانی حقوق کے کارکنان دہشت گردی سے نمٹنے کے بہانے ہراساں کیے جانے، چھاپوں، تحقیقات اور قانونی مقدمات کے مسلسل خوف میں رہتے ہیں۔

    ایمنسٹی

    واضح رہے کہ عمر خالد نامی ایک طالب علم کارکن کو فروری 2020 میں یو اے پی اے کے تحت دو سال سے حراست میں رکھا گیا ہے۔ آنند تیلٹمبڈے نامی ایک اسکالر اور انسانی حقوق کے کارکن کو بھی جنوری 2020 میں یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

    پاکستان میں کلبھوشن یادیو کی گرفتاری بھی بھارت کی ریاست دہشت گردی زندہ مثال ہے، بھارت کلبھوشن یادیو جیسے کارندوں سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی کارروائیاں کرواتا ہے۔ اس سے پہلے منی پور کی ریاست میں بھارتی حکومت ناقدین کو خاموش کرنے اور اقلیتوں کو دبانے کیلئے ظالم قوانین کا استعمال کرتی رہی ہے۔

    حال ہی میں کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث نکلا، رپورٹ نے بھارتی حکومت کی دہشتگردانہ کارروائیوں کی پشت پناہی پر بھی مہر لگا دی ہے، یقیناً اس کاررروائی میں فنانشنل ٹرانزیکشنز ہوئی ہوں گی جو ٹیررازم کی زمرے پر پورا اترتی ہیں۔

    ایف اے ٹی ایف کو بھارت کی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی کارروائیوں کا بغور جائزہ لیتے ہوئے عملی اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

  • فیٹف: امریکا نے بھی پاکستان کی کوششیں تسلیم کر لیں

    فیٹف: امریکا نے بھی پاکستان کی کوششیں تسلیم کر لیں

    واشنگٹن: امریکا نے بھی فیٹف کے سلسلے میں پاکستان کی کوششیں تسلیم کر لی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر آنے پر امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کی کوششوں اور پیش رفت کو تسلیم کرتا ہے۔

    امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اینٹی منی لانڈرنگ اور کاؤنٹر فنانس ٹیررازم کے خلاف اقدامات جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

    وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف اہداف میں کمی کو پورا کیا، اور اس کے بعد ہی وہ گرے لسٹ سے باہر نکلا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا ہے، یہ پاکستان کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے، فیٹف نے کہا پاکستان نے اینٹی منی لانڈرنگ اور اینٹی ٹیرر فنانسنگ میں کامیاب اقدامات کیے۔

    فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا

    صدر فیٹف ٹی راجا کمار کا کہنا تھا کہ پاکستان اب مزید گرے لسٹ میں نہیں رہے گا، دہشت گرد تنظیموں تک کرپٹو کرنسی کی رسائی روکنا ہوگی اور اس کی اصلاحات کو مزید مؤثر بنانا ہوگا۔

    واضح رہے کہ فروری 2018 میں پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔

  • پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رہے گا یا نہیں ؟ اعلان 21 اکتوبر کو ہوگا’

    پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رہے گا یا نہیں ؟ اعلان 21 اکتوبر کو ہوگا’

    اسلام آباد : پاکستان کے رواں ہفتے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان ہے ، ایف اے ٹی ایف کے صدر ٹی راجا کمار 21 اکتوبر کو نیوز کانفرنس کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا اجلاس 20 اکتوبر سے پیرس میں ہوگا۔

    ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے پر غور کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان گرے لسٹ سےنکلنےکیلئےتمام اہداف پورےکرچکا ، ایف اےٹی ایف کےساتھ ہی اقوام متحدہ کے اہداف بھی حاصل کیے گئے۔

    وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے کالعدم کی گئی جماعتوں پر پابندی لگائی گئی، یو این لسٹ کے مطابق کالعدم جماعتوں اورعہدیداروں پر پابندی عائد کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کےخاتمےکےلیےجدید ترین قانون سازی کی گئی، ایف اے ٹی ایف کی شرط پر سونے ، زیورات اور پراپرٹی کے لین دین کو دستاویز بنایا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اےٹی ایف کےصدرٹی راجاکمار21اکتوبرکونیوزکانفرنس کریں گے، نیوز کانفرنس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کااعلان ہوسکتا ہے۔

  • ایف اے ٹی ایف کی ٹیم آج ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اور کاؤنٹر فنانس ٹیررزم ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کرے گی

    ایف اے ٹی ایف کی ٹیم آج ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اور کاؤنٹر فنانس ٹیررزم ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کرے گی

    اسلام آباد : ایف اے ٹی ایف کی ٹیم آج ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اور کاؤنٹر فنانس ٹیررزم ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کیخلاف اقدامات اور ایکشن پلان کا جائزہ لینے کے لئے ایف اے ٹی ایف کی ٹیم آج ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اور کاؤنٹر فنانس ٹیررزم ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کرے گی۔

    جہاں ایف اے ٹی ایف کی ٹیم  کو ایکشن پلان پرعملدرآمد پر بریفنگ دی جائے گی۔

    اس موقع پر ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں ہر قسم کے ملاقاتیوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : ایف اے ٹی ایف ٹیم کی پاکستان آمد

    دورے کے دوران ایف اے ٹی ایف جائزہ ٹیم ایکشن پلان سمیت مستقبل کیلئے قائم سیٹ اپ کا جائزہ لے گی۔

    جائزہ ٹیم کی مرتب رپورٹ پر پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ فیٹف ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے اے ایم ایل ڈائریکٹوریٹ سمیت پاکستان بھر میں سرکلز قائم کئے گئے تھے، مختلف شہروں کے اے ایم یل سرکلز ایکشن پلان پر اپنی رپورٹس ڈائریکٹوریٹ ارسال کرچکے ہیں جبکہ ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق متعلقہ محکموں کا ڈیٹا بھی ڈائریکٹوریٹ کے پاس موجود ہ

  • پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا، پی ٹی آئی رہنماؤں کا دعویٰ

    پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا، پی ٹی آئی رہنماؤں کا دعویٰ

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کوایف اےٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رلن میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس کا آخری دن ہے ، اجلاس میں پاکستان سمیت دیگر ممالک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

    تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو باہر نکالنے کا دعویٰ کردیا ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا مبارک پاکستان، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا، عمران خان کی خصوصی توجہ سےانکی ٹیم نےوہ کام کردکھایا جو پہلے کسی نے نہیں کیا، میں نےچنددن پہلےہی کہا تھا اب ارسطواس کا کریڈٹ لینے کی کوشش کرے گا، ان چوروں نے ہی ہمیں گرے لسٹ میں ڈلوایا تھا۔

    سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ گرے لسٹ سےنکلناپی ٹی آئی حکومت اور حماد اظہر کے سرایک اورسہرا، گزشتہ 2سال میں مضبوط معاشی پالیسی اور کورونا کیخلاف جنگ میں کامیابی ، اب فیٹف سے نکلنے کے بعدسوال یہ ہے عمران خان حکومت کیوں تبدیل ہوئی۔

    سابق وزیر شیریں مزاری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی ایک اور کامیابی کی کہانی، پاکستان ایف اے ٹی یف کی گرے لسٹ سے باہر، شکریہ عمران خان، سوال یہ ہے تمام ثبوت کےباوجودحکومت بدلنےکی سازش کیوں؟

    سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان حکومت کی کڑی محنت کے تحت پاکستان گرے لسٹ سے باہر ہوگیا، یقینی طور پر یہ ایک اچھی خبر ہے، ملک کو گرے لسٹ تک پہنچانے والے مہنگائی کا کریڈٹ نہیں لیتے، لیکن بے شرمی سے فیٹف کا کریڈٹ لینے کیلئے سامنے آجائیں گے، شکریہ۔

    رہنما پی ٹی آئی علی زیدی نے بھی پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال کروائٹ لسٹ میں ڈال ڈالنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گرے لسٹ میں پاکستان کو انہوں نے ڈالا تھا اور نکالا ہم نے ہے، حماد اظہر اورپوری قوم کو خاص مبارک باد دیتا ہوں۔

  • پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر آئے گا یا نہیں ؟ فیصلہ آج ہوگا

    پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر آئے گا یا نہیں ؟ فیصلہ آج ہوگا

    برلن : پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں برقراررکھنے یا نکالنے سے متعلق فیصلہ آج کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق برلن میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس کا آخری دن ہے ، سربراہ ایف اے ٹی ایف آج پریس کانفرنس میں گرے لسٹ سے نکالے گئے ممالک کا اعلان کریں گے۔

    اجلاس میں پاکستان سمیت دیگر ممالک کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا، پاکستانی وفدکی قیادت وزیرخزانہ کے بجائے وزیرمملکت حنا ربانی کھرکررہی ہیں، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہیں۔

    سابق حکومت نے فیٹف کے ستائیس میں سے چھبیس پوائنٹس پر عملدرآمد کر دکھایا تھا، بھارتی لابی نے پاکستان کیلئے بہت مشکلات پیداکیں لیکن پاک فوج نے بھارت کی سازش ناکام بنائی۔

    آرمی چیف کےحکم پرجی ایچ کیو میں میجر جنرل کی سربراہی میں اسپیشل سیل قائم کیاگیا، اس سیل نے مختلف محکموں، وزارتوں اور ایجنسیزکے درمیان کوآرڈینیشن میکنزم بناتے ہوئے ایک مکمل ایکشن پلان بنایا گیا۔.

    ایکشن پلان پر تمام محکموں، وزارتوں اور ایجنسیز سے عمل درآمد کرایا گیا، منی لانڈرنگ، ٹیرر فائننسنگ ،بھتہ خوری، اغوابرائے تاوان ، ٹارگٹ کلنگ پر قابو پایا گیا۔

    ان اقدامات کے نتیجے میں ایف اے ٹی ایف میں کامیابی حاصل ہوئی، دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے پرنمایاں پیشرفت ہوئی اور منی لانڈرنگ کے سدباب کیلئے سات میں سے چار پوائنٹس پرعمل درآمد ہوا۔

    دہشت گردوں کےسہولت کاروں کی مالی معاونت پرتحقیقات اورقانونی کارروائی کی گئی، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترامیم کی گئیں جبکہ اینٹی منی لانڈرنگ اورکاؤنٹرفائننسنگ آف ٹیرا رزم کی حوصلہ شکنی کی گئی۔

    فارن ایکسچینج ریگولیٹری ایکٹ میں ترامیم کی گئیں، حوالہ اور ہنڈی نیٹ ورکس کے خلاف مؤثراور فوری ایکشن ہوا اور ساتھ ہی باہمی قانونی معاونت کے ایکٹ میں بھی ضروری ترامیم کی گئیں۔