Tag: ایف اے ٹی ایف اجلاس، بھارت کی پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی کوشش ناکام

  • ایف اے ٹی ایف اجلاس، بھارت کی پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی کوششیں پھر ناکام

    پیرس: بھارت کی پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی کوششیں پھر ناکام ہوگئیں، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو جون 2020 تک گرے لسٹ میں برقرار رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے پیرس میں اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، اجلاس میں پاکستان کی مختلف شعبوں میں پیشرفت کو سراہا گیا۔

    اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ایکشن پلان پر عملدرآمد میں 9 اضافی امور کا احاطہ کیا گیا، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو چند امور میں مزید کام کی ضرورت پر زور دیا۔

    ایف اے ٹی ایف کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنارہا ہے، پاکستان سے متعلق اب فیصلہ جون میں اجلاس میں کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پاکستان کو 15 ووٹ درکار

    ایف اے ٹی ایف اجلاس 16 سے 21 فروری تک جاری رہا، وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے اجلاس میں شرکت کی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل چینی وزارت خارجہ نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خلاف نمایاں اقدامات کیے ہیں جنہیں ایف اے ٹی ایف کے زیادہ تر ممبران نے سراہا تھا۔

    خیال رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو جون 2018 میں گرے لسٹ میں شامل کیا تھا۔

  • ایف اے ٹی ایف اجلاس، بھارت کی پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی کوشش ناکام

    ایف اے ٹی ایف اجلاس، بھارت کی پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی کوشش ناکام

    پیرس: فنانشل ایکشن ٹاس فورس (ایف اے ٹی ایف) اجلاس میں بھارت کی پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں بھارت کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بلیک لسٹ نہیں ہوگا اور نہ ہی اسے وارننگ ملے گی، بھارت نے بلیک لسٹ نہ کرنے پر پاکستان کو سخت وارننگ دلوانے کی کوششیں کیں۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان فروری 2020 تک گرے لسٹ میں ہی رہے گا، ایف اے ٹی ایف حکام نے پاکستان کو سفارشات کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں۔

    مزید پڑھیں: ایف اے ٹی ایف کا اجلاس ، بھارتی کوششیں ناکام ، پاکستان کیلئے بڑی خبر

    ایف اے ٹی ایف حکام نے کہا کہ پاکستان ایکشن پلان کی سفارشات پر جلد عملدرآمد یقینی بنائے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان وفد نے عملدرآمد رپورٹ جمع کروائی تھی، وزیراقتصادی امور حماداظہر کی سربراہی میں ٹیم نے اقدامات پر بریفنگ دی تھی۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے ادارے کے تعاون سے نئی نیشنل رسک اسیسمنٹ اسٹڈی مکمل کر کے ڈیڑھ سو صفحات کی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو بھجوائی تھی، اس رپورٹ میں تین اہم پہلوؤں کے حوالے سے رسک اسیسمنٹ کی گئی ہے، جن میں سرِ فہرست ٹیررازم اور ٹیررازم فنانسنگ کے خطرات کا تعین ہے۔