Tag: ایف اے ٹی ایف کا اجلاس

  • ایف اے ٹی ایف کا اجلاس :   پاکستانی وفد شرکت کیلئے جرمنی روانہ

    ایف اے ٹی ایف کا اجلاس : پاکستانی وفد شرکت کیلئے جرمنی روانہ

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے خارجہ حناربانی کھر کی زیرقیادت پاکستانی وفد فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں شرکت کیلئے جرمنی روانہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائےخارجہ حناربانی کھر کی زیرقیادت پاکستانی وفد جرمنی روانہ ہوگیا ، پاکستانی وفد جرمنی میں ایف اے ٹی ایف اہم اجلاس میں شرکت کرے گا، وفد میں وزارت خارجہ، خزانہ اور دیگر متعلقہ سینئر حکام شامل ہیں۔

    فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس برلن میں 13 جون سے جاری ہے ، حناربانی کھر کی قیادت میں پاکستانی وفد آج برلن پہنچ جائے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ فیٹف اجلاس میں15اور 16 جون کو پاکستان کے معاملات پر بحث ہوگی اور 17 جون کو پلینری میں کئے گئے فیصلوں کا اعلان ہوگا۔

    یاد رہے پاکستان نےایف اےٹی ایف کےستائیس میں سے چھبیس نکات پرعمل درآمدیقینی بنالیا ہے ، جس کے بعد پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

    خیال رہے پچھلے دو سال سے پاکستان کو لا فیئر کا سامنا رہا ، بالخصوص ہندوستان کی لابی نےپاکستان کیلئےبہت سی مشکلات پیدا کیں ، ہندوستان نے پاکستان کو ہر حال میں بلیک لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش کی تاہم پاک فوج نے بھارت کی اس سازش کو ناکام بنایا۔

  • ایف اےٹی ایف کا اجلاس : پاکستان پر بلیک لسٹ کے تمام خدشات دور

    ایف اےٹی ایف کا اجلاس : پاکستان پر بلیک لسٹ کے تمام خدشات دور

    پیرس : ایف اےٹی ایف کے اجلاس میں رکن ممالک نے پاکستان کی کارکردگی کوقابل ستائش قرار دے دیا ، جس کے بعد پاکستان پر بلیک لسٹ کے تمام خدشات دور ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پیرس میں ایف اےٹی ایف کا اجلاس جاری ہے، پاکستان پر بلیک لسٹ کے تمام خدشات دور ہوگئے ، رکن ممالک نےپاکستان کی کارکردگی کوقابل ستائش قرار دے دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیل نہیں سکتا، پاکستان کوبلیک لسٹ سے بچنے کیلئےمطلوبہ حمایت حاصل ہے، گرے لسٹ سےمتعلق پاکستان کیلئےفی الحال ووٹنگ نہیں ہوگی، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ 2سال میں ختم ہوتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کو 27اہداف پر اکتوبر 2020تک عملدرآمدکرناہے، پاکستان نے27میں سے 14اہداف پرواضح پیشرفت کی، نیکٹا اور صوبائی سطح پرفلاحی تنظیموں کی چانچ پڑتال مکمل کی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف اسٹیٹ بینک،ایس ای سی پی،ایف بی آر ،ایف ایم یوسےخوش ہیں اور نیکٹا کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ پاکستان نےڈالرکی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئےمناسب قانونی سازی کی۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کو ترکی، چین اورملائیشیاسمیت دوست ممالک کی حمایت حاصل ہیں جبکہ سنگاپور، ہالینڈ، ہانگ کانگ، کینیڈا ،امریکا نے پاکستانی اقدامات کی تعریف کی اور فرانس، جاپان،سعودی عرب، برطانیہ نے بھی پاکستان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

    پاکستان بیشترسفارشات پرعملدرآمدمکمل کرچکاہے، 27 اہداف کے حصول پرکوششیں جاری رکھےگا۔

  • ایف اے ٹی ایف کا اجلاس ، بھارتی کوششیں ناکام ، پاکستان کیلئے بڑی خبر

    ایف اے ٹی ایف کا اجلاس ، بھارتی کوششیں ناکام ، پاکستان کیلئے بڑی خبر

    پیرس : پاکستان کے بلیک لسٹ ہونےکےامکانات کم ہوگئے ، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کااجلاس پیرس میں جاری ہے، آج بھی پاکستان کےاسٹیٹس کے بارے میں بات چیت کی جائے گی، پاکستانی وفد نےعملدرآمد رپورٹ بھی جمع کروادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس چین کی صدارت میں جاری ہے ، جس میں پاکستانی رپورٹ اور پاکستان کے اسٹیٹس پر مزید بات چیت کی جائے گی۔

    اجلاس میں پاکستان کے اینٹی منی لانڈرنگ اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ منی لانڈرنگ کے خاتمے سے متعلق رپورٹ اور پاکستان کے 29 اپریل کو دیئے گئے ایکشن پلان پرعملدرآمد زیر غورآئے گا، وزیراقتصادی امور حماداظہر کی سربراہی میں ٹیم اقدامات پر بریفنگ دے گی۔

    پاکستان نے آٹھ ماہ کے دوران ایف اے ٹی ایف کے اہداف پر بھرپور توجہ سے کام کیا ہے، جس کےنتیجے میں پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں جانے کے خدشات نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں۔

    پاکستانی وفد ستائیس اعتراضات سے متعلق عملدرآمد کی رپورٹ اتوار کو اجلاس میں جمع کراچکا ہے، جس پراجلاس میں غورکیا جائے گا، جس کے بعد پاکستان کے اسٹیٹس کا فیصلہ ہوسکے گا۔

    مزید پڑھیں : ایف اے ٹی ایف کا ایکش پلان پر پاکستان کے اقدامات پر اظہار اطمینان

    ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان کا وفد وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کی قیادت میں پیرس میں موجود ہے، پاکستان اور ایران ایف اے ٹی ایف کے ایجنڈے پر سرفہرست ہیں۔

    گذشتہ روز ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے اقدامات اور پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا اور چین، ترکی اور ملائیشیا نے ایف اے ٹی ایف کے ایکش پلان پر پاکستان کے اقدامات کو سراہا تھا جبکہ اجلاس سے متعلق حتمی رپورٹ 18 اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے ادارے کے تعاون سے نئی نیشنل رسک اسیسمنٹ اسٹڈی مکمل کر کے ڈیڑھ سو صفحات کی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو بھجوائی تھی، اس رپورٹ میں تین اہم پہلوؤں کے حوالے سے رسک اسیسمنٹ کی گئی ہے، جن میں سرِ فہرست ٹیررازم اور ٹیررازم فنانسنگ کے خطرات کا تعین ہے۔

    خیال رہے کہ پڑوسی ملک بھارت ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بدنام کرنے اور بلیک لسٹ کرنے کی کوششیں کر رہا ہے لیکن اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔