Tag: ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ

  • ‘پاکستان  جلد ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا’

    ‘پاکستان جلد ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا’

    اسلام آباد : وفاقی وزیرحماداظہر کا کہنا ہے کہ پاکستان جلدایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا ، بھارت نے فیٹف کو سیاسی فورم بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرحماداظہر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے فیٹف کو سیاسی فورم بنایا ، ہم جلدایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلیں گے۔

    آزاد کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے حماداظہر کا کہنا تھا کہ وراثت میں پارٹیاں لینے والے الیکشن نہیں جیت سکتے، آزادکشمیر کے لوگوں کو بڑا شعور ہے ، آزاد کشمیر میں بھی نئے پاکستان کا جھنڈا لہرائیں گے۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز کے ریٹس سے متعلق انھوں نے کہا کہ ہم نےیوٹیلٹی اسٹورز پرریکارڈ سبسڈی دی ہے، یوٹیلٹی اوراسٹور اورعام مارکیٹ کے ریٹس میں فرق بہت زیادہ ہے ، اس وجہ سےیوٹیلیٹی اسٹورز کے ریٹس کو بڑھا رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ آئندہ آنے والے وقت میں مہنگائی پر قابو پالیں گے، بھارت میں غربت کی شرح پاکستان سے زیادہ ہے۔

    خیال رہے امریکہ نے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیٹف کی شرائط پوری کرنےکی پاکستان کی کوششوں سے آگاہ ہیں،پاکستان نے فیٹف کی ستائیس میں سےچھبیس شرائط پوری کرلیں ہیں۔

  • بھارت کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ

    بھارت کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ

    اسلام آباد : چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ رحمان ملک نے بھارت کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا ایف اے ٹی ایف فوری طور پر بھارت کیخلاف ٹرر فنانسنگ و منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے پر اقدامات اٹھائے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ رحمان ملک نے صدرفنانشل ایکشن ٹاسک فورس کوخط لکھا ، جس میں صدرایف اےٹی ایف سے بھارت کوگرے لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔

    خط میں کہا گیا کہ امریکی بینکوں کی رپورٹ کےتحت بھارت کے44بینک منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، امریکی بینکوں نے ایف سی ای این کو بھارتی بینکوں کی تفصیلات دیدیں، فنانشل کرائمزانفورسمنٹ نیٹ ورک کو 44 بھارتی بینکوں کی تفصیلات دی گئیں، افسوس ایف اے ٹی ایف اب بھی بھارت کیخلاف کوئی اقدام اٹھانےسےگریزاں ہے۔

    سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کوصرف ایک مشتبہ ٹرانزکشن پر گرے لسٹ میں ڈال دیاگیاتھا، بھارت بلین ڈالر کے منی لانڈرنگ وٹررفنانسنگ میں ملوث پایاگیاہے، پھر بھی بھارت کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی۔

    خط میں کہا گیا کہ ایف اےٹی ایف فوری طورپربھارت کیخلاف اقدامات اٹھائے، بھارت اس وقت داعش کامرکزبن چکاہے ، جس کی پشت پناہی را کررہی ہے، اقوام متحدہ رپورٹ کےمطابق بھارت میں داعش تیزی سے پھیل رہی ہے، کیرالہ،کرناٹک میں داعش دہشت گردوں کی نمایاں تعداد موجودہے۔

    رحمان ملک کا کہنا تھا کہ رپورٹ کےمطابق بھارت میں القاعدہ خطےمیں حملوں کےمنصوبہ بنارہی ہے، بھارت خطے خصوصاً پاکستان،چین میں دہشت گردی کی منصوبہ سازی کررہاہے، بھارت دہشتگرد تنظیم آرایس ایس،داعش کےگٹھ جوڑسےپراکسی وارچاہتاہے۔

    خط میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کی رپورٹس کی بنیاد پر بھارت کو گرے لسٹ میں شامل کیا جائے،ایف اے ٹی ایف پاکستان کو گرے میں رکھنے کے لئے امتیازی سلوک برت رہے ہیں۔

  • پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال کر وائٹ لسٹ میں شامل کرنے کے قوی امکانات

    پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال کر وائٹ لسٹ میں شامل کرنے کے قوی امکانات

    اسلام آباد : ایف اے ٹی ایف کے پلانری اجلاس میں منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے حوالے سے قانون سازی اوربھرپورعزم کے باعث پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال کر وائٹ لسٹ میں شامل کرنے کے قوی امکانات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیرس میں ایف اے ٹی ایف کا پلانری اجلاس 21 سے 23 اکتوبر کو ہوگا ، ایف اے ٹی ایف کے سہہ روزہ اجلاس میں یہ فیصلہ ہو گا کہ پاکستان کو گرے لسٹ ہی میں رکھا جائے یا وائٹ لسٹ میں شامل کر لیا جائے، یعنی پاکستان کو ایک ایسا ملک قرار دے دیا جائے جہاں منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت نہیں ہوتی، بصورت دیگرایران اور شمالی کوریا کی طرح بلیک لسٹ میں شامل کر کے پاکستان پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔

    پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے حوالے سے قانون سازی اوربھرپورعزم کے باعث پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال کر وائٹ لسٹ میں شامل کرنے کے قوی امکانات ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان پر بلیک لسٹ ہونے کے تمام خدشات ختم ہوسکتے ہیں، پاکستان نے آئی سی آرجی کے 150 سوالات کا مفصل جواب دیا، پاکستان نے 27 میں سے 21 اہداف پربڑی پیش رفت کی ہے اور نیکٹا، اسٹیٹ بینک،ایس ای سی پی،ایف ایم یو نے تمام اہداف پورے کئے۔

    یاد رہے جون 2018 میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو اپنی گرے لسٹ میں شامل کیا اور اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھانے کے لیے پاکستان کو اکتوبر دو ہزارانیس تک وقت دیا گیا تھا ، جس میں بعد میں مزید چار ماہ توسیع کر دی گئی ۔

    پاکستان نے دی گئی اس مہلت میں ضروری قانون سازی اور اس پر عملدرآمد کے لیے ایک موثر نظام تیار کرنے کی یقین دہانی کرائی، فروری 2020 میں ایف اے ٹی ایف نے یہ تسلیم کیا کہ پاکستان نے ٹاسک فورس کی جانب سے دیے گئے ستائیس مطالبات میں سے چودہ پر عملدرآمد کرلیا ہے، تاہم مزید شعبوں میں پیش رفت نہ ہونے کی وجہ سے ایف اے ٹی ایف نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو گرے لسٹ ہی میں رکھا۔

  • پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے بڑا اقدام

    پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے بڑا اقدام

    لاہور : پنجاب حکومت نے غیر سرکاری تنظیموں، فلاحی اداروں، مدارس اور ٹرسٹ سمیت ہر قسم کے عطیات اکٹھا کرنے والے اداروں کی رجسٹریشن کا کام شروع کردیا گیا، غیررجسٹرڈ اداروں کو عطیات جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے پنجاب حکومت نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے عطیات اکٹھا کرنے والے فلاحی اداروں کی رجسٹریشن کا کام شروع کردیا ہے۔

    سول سیکرٹریٹ میں پنجاب چیرٹی کمیشن کا پہلا اجلاس چیف ایگزیکٹو آفیسرسلمان غنی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں رجسٹرڈ ہونے والی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے اب تک پنجاب چیئرٹی کمیشن میں رجسٹریشن کے لیے ایک سوبیس آرگنائزیشن نے درخوستں جمع کروائی ہیں۔

    اجلاس میں پنجاب چیئرٹی کمیشن کی ویب سائٹ پر مختلف آرگنائزیشن کی جانب سے کیے گئے سوالات پرغور کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عطیات جمع کرنے والی فلاحی تنظیموں کا رجسٹرڈ ہونا لازمی ہو گا، غیررجسٹرڈ اداروں کو عطیات جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    یاد رہے چند ماہ قبل محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم قرار دی گئی 79 جماعتوں اورتنظیموں کی فہرست جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی تھی کہ جماعتوں اور تنظیموں کو زکوۃ وعطیات نہ دی جائے۔