Tag: ایف اے ٹی ایف

  • کورونا کے اثرات، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو مزید وقت دے دیا

    کورونا کے اثرات، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو مزید وقت دے دیا

    پیرس : فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے کورونا کی عالمی وبا کے پیش نظر پاکستان کاریویو مؤخر کرتے ہوئے مزید وقت دے دیا، عالمی واچ ڈاگ پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ اکتوبر میں لے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف کےنکات پرپاکستان کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے اجلاس بیجنگ میں رواں سال جون میں ہونا تھا۔تاہم عالمی واچ ڈاگ نے پاکستان کا ریویو مؤخرکردیا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کورواں ماہ ایف اےٹی ایف کےنکات پر عمل درآمدکی رپورٹ جمع کروانی تھی تاہم اب یہ رپورٹ اگست میں جمع کروانی ہوگی اور عالمی واچ ڈاگ پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ اکتوبرمیں لے گا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ جائزہ مؤخر کئے جانےکی وجہ کورونا کی عالمی وبااوراس کےاثرات ہیں۔

    یاد رہے فروری میں ٹاسک فورس نےنکات پرعمل درآمدکیلئےچارماہ کا وقت دیاتھا، پاکستان نے 27 میں سےچودہ نکات پرکام مکمل کیاتھا تاہم تیرہ پرابھی کام ہونا باقی تھا۔

    خیال رہے فروری میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اورٹیرر فنانسنگ کے خلاف کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا جبکہ مذاکرات کے دوران پاکستان نےایف اے ٹی ایف حکام کو گزشتہ ساڑھے چار ماہ کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ترکی، چین اورملائیشیاسمیت دوست ممالک کی حمایت حاصل ہیں جبکہ سنگاپور، ہالینڈ، ہانگ کانگ، کینیڈا ،امریکا نے پاکستانی اقدامات کی تعریف کی اور فرانس، جاپان،سعودی عرب، برطانیہ نے بھی پاکستان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

  • گرے لسٹ ، پاکستان  ایف اے ٹی ایف کے معیار پر اترنے کیلئے 2 پوائنٹس کی دوری پر

    گرے لسٹ ، پاکستان ایف اے ٹی ایف کے معیار پر اترنے کیلئے 2 پوائنٹس کی دوری پر

    واشنگٹن: پاکستانی خصوصی سفیرعلی جہانگیر صدیقی کا کہنا ہے کہ ایف اےٹی ایف کے معیار پر اترنے کیلئے 2 پوائنٹس رہ گئے ہیں، سی پیک توانائی سیکٹرمیں قطر2ارب ڈالرسرمایہ کاری کرچکاہے ، سی پیک میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں کارنیگی انڈومنٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی خصوصی سفیرعلی جہانگیر صدیقی نے کہا پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری آرہی ہے اور ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات مضبوط کرنے جارہی ہے۔

    علی جہانگیر صدیقی کا کہنا تھا کہ سی پیک سےتعمیری ڈھانچےمیں بھی جدیدتبدیلی آرہی ہے، سی پیک توانائی سیکٹرمیں قطر2ارب ڈالر سرمایہ کاری کرچکاہے،عالمی کمپنیاں پاکستان میں ٹیکس سےمستثنیٰ ہیں، سی پیک میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتےہیں۔

    پاکستانی خصوصی سفیر نے کہا پاکستان نےچین سےآزاد تجارتی معاہدہ کیا ہے اور پاکستان دنیاکی چوتھی بڑی آئی ٹی مارکیٹ بن چکاہے، ہم وسیع بنیادوں پراصلاحاتی پروگرام لے کر آرہے ہیں، امریکا کے سیکریٹری کامرس کادورہ پاکستان انتہائی مفید رہا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایف اےٹی ایف کےمعیارپراترنےکیلئے2پوائنٹس رہ گئےہیں، ایف اےٹی ایف سزاؤں کےمعاملےمیں تبدیلی چاہتی ہے ، سزادینےکامعاملہ عدالتوں کاہے،حکومت کیسےدخل دے سکتی ہے۔

    سرمایہ کاری کے حوالے سے علی جہانگیر صدیقی نے کہا حکومت پاکستان433اداروں کی نجکاری کرنے جارہی ہے۔

  • ایف اے ٹی ایف کے اعلان سے قبل چین کا پاکستان سے متعلق اہم بیان

    ایف اے ٹی ایف کے اعلان سے قبل چین کا پاکستان سے متعلق اہم بیان

    پیرس: چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے اکثر ارکان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے سے متعلق پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو تسلیم کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چینی وزارت خارجہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خلاف نمایاں اقدامات کیے ہیں جنہیں ایف اے ٹی ایف کے زیادہ تر ممبران نے سراہا ہے۔

    چینی وزارت خارجہ نے بیان میں مزید کہا کہ چین و دیگرممالک پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔


    چینی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بیان پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے یا نکالنے سے متعلق ایف اے ٹی ایف کے فیصلے سے چند گھنٹے قبل سامنے آیا ہے۔

    ایف اے ٹی ایف کی جانب سے 16 سے 21 فروری تک جاری رہنے والا اجلاس مکمل ہونے کے بعد ایک باضابطہ بیان آج جاری کیا جائے گا۔ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی وفاقی وزیر ریونیو حماد اظہر کر رہے ہیں۔

  • گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پاکستان کو 15 ووٹ درکار

    گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پاکستان کو 15 ووٹ درکار

    اسلام آباد: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایف اے ٹی ایف کے پانچ روزہ اجلاس کا آج دوسرا روز ہے، گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پاکستان کو 15 ووٹ درکار ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی قیادت میں پاکستانی وفد پیرس میں موجود ہے، وفد میں وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک، ایف ایم یو کے حکام شامل ہیں۔ اجلاس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے یا برقرار رکھنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

    فناننشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو جون 2018 میں گرے لسٹ میں شامل کیا تھا، جس کے بعد پاکستان نے دیے گئے ایکشن پلان پر عمل درآمد میں ٹھوس پیش رفت کی، اور منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ کے خطرات پر قابو پایا، اب گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پاکستان کو 15 ووٹ درکار ہیں، جس کے لیے پاکستان نے بھرپور سفارت کاری کی ہے۔

    مستقبل میں بھی پاکستان کا بھرپور ساتھ دیں گے: ترک صدر

    دوسری طرف پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کیے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے، پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی کوشش ناکام بنانے کے لیے درکار 3 ووٹ موجود ہیں۔ خیال رہے کہ پڑوسی ملک بھارت نے بھرپور کوششیں کی ہیں کہ پاکستان کو بلیک لسٹ کیا جائے لیکن وہ اپنی ان مذموم کوششوں میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

    پاکستان کے دورے کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا تھا، انھوں نے کہا تھا کہ پاکستان ترقی اور خوش حالی کے سفر کی جانب رواں دواں ہے، ماضی کی طرح مستقبل میں بھی پاکستان کا بھرپور ساتھ دیں گے، ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی بھرپور حمایت کا پختہ یقین دلاتے ہیں۔

  • پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رہے گا یا نہیں؟  فیصلہ چند دن میں متوقع

    پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رہے گا یا نہیں؟ فیصلہ چند دن میں متوقع

    فرانس :پاکستان کاوفد  ایف اے ٹی ایف اجلاس میں شرکت کے لئے پیرس روانہ ہوگیا،پانچ روزہ اجلاس میں پاکستان کانام گرےلسٹ سےنکالنےیا برقراررکھنے کا فیصلہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اےٹی ایف) کا اہم اجلاس کل سے پیرس میں شروع ہوگا ، اجلاس میں پاکستان کےگرےلسٹ میں ہونے کا معاملہ زیربحث آئےگا اور ایف اےٹی ایف کاورکنگ گروپ پاکستان کےبارےمیں اپنی سفارشات دےگا۔

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس 16سے21فروری تک جاری رہےگا۔

    پاکستانی وفد فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کےاجلاس میں شرکت کے لئے پیرس روانہ ہوگیا ہے، وفد کی سربراہی وفاقی وزیربرائےاقتصادی امورحماد اظہر کر رہے ہیں۔

    جنوری میں ہونےوالے بیجنگ اجلاس میں پاکستان نےعمل درآمدرپورٹ جمع کروائی تھی، ذرائع کےمطابق پاکستان تمام سفارشات پر خاطرخواہ پیش رفت کرچکاہے۔بیجنگ اجلاس میں پاکستان کی پیش رفت کااعتراف کیا گیاتھا۔

    مزید پڑھیں : ایف اے ٹی ایف کا 5 روزہ پلینری اجلاس 16 فروری سے پیرس میں ہوگا

    ایف اے ٹی ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کو ایکشن پلانز پر عمل درآمد کے لیے 31 مارچ تک مزید وقت دیا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کو عمل درآمد سے متعلق سہ ماہی رپورٹ 31 مارچ سے پہلے جمع کروانا ہوگی اور میوچیول ایولیو ایشن کا فروری میں ہونے والے اجلاس سے کوئی تعلق نہیں۔

    گزشتہ زور ترک صدرطیب اردوان کاکہناتھا کہ ایف اےٹی ایف سےمتعلق تمام تردباؤکےباوجودپاکستان کوبھرپورحمایت کایقین دلاتےہیں۔

    دوسری جانب سینیر سفارتی حکام کی اسلام آباد میں مختلف سفارتی مشنز کو بریفنگ دی جارہی ہے ، مقصد ایکشن پلان پرعمل درآمد کےبارے میں آگاہ کرناہے، بریفنگ بیشتر ان ممالک کے سفرا کودی گئی جو ایف اے ٹی ایف کاحصہ ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2دن میں 30 سے زائد سفرا کو بریفنگ دی گئی ہے، جن میں امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک کےسفرا شامل ہیں۔

    یاد رہے  بیجنگ اجلاس میں بھارت کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی مخالفت کی گئی تھی تاہم بیجنگ اجلاس میں امریکا اور یورپی یونین نے پاکستانی اقدامات کو سراہا تھا جبکہ پاکستان کو پہلے ہی چین، ترکی اور ملائشیا کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

  • ترک صدر نے واضح طور پر آج کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کیا، شاہ محمود قریشی

    ترک صدر نے واضح طور پر آج کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کیا، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے واضح طور پر آج پھر کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کا کشمیر سے متعلق واضح مؤقف رہا ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج توترک صدر نےکہا مقبوضہ کشمیر مسلم امہ کا مسئلہ ہے، ترک صدر نے کہا مقبوضہ کشمیر پاکستانیوں، ترکوں سمیت مسلمانوں کا مسئلہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق پاکستان نے واضح اقدامات کیے ہیں، حالیہ اجلاس میں پاکستان کے اقدامات کو سراہا گیا، آج ترک صدر نے واضح کہا ترکی پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، ایف اے ٹی ایف معاملے پر ترکی پاکستان کے ساتھ ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترک صدر کے آج کے اعلان نے پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل جیت لیے، ترک صدر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ ترکی بھی کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ترکی کے ساتھ ہمارے تعلقات خوشگوار رہے ہیں اور ہمیشہ اچھے رہے ہیں، ہم نے دوستی کو ایک بہترین اسٹریٹیجک پارٹنرشپ میں تبدیل کرنا ہے، آج مختلف قسم کے ایم اویوز پر دستخط کیےگئے، اہم معاہدے کیےگئے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسٹریٹیجک اکنامک فریم ورک کے معاہدے پر دونوں سربراہان نے دستخط کیے، اسٹریٹیجک اکنامک فریم ورک پر کام ایک سال سے جاری تھا، اسٹریٹیجک اکنامک فریم ورک کا آئیڈیا ایک سال پہلے ترکی میں پیش کیاگیا تھا۔

  • ایف اے ٹی ایف اجلاس: پاکستان گرے لسٹ میں رہے گا یا نہیں؟ فیصلہ عنقریب ہوگا

    ایف اے ٹی ایف اجلاس: پاکستان گرے لسٹ میں رہے گا یا نہیں؟ فیصلہ عنقریب ہوگا

    اسلام آباد: پاکستان، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں رہے گا یا نکل جائے گا، اس کا فیصلہ ایف اے ٹی ایف کے حالیہ اجلاس میں ہوگا جو 16 فروری سے شروع ہونے جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا 5 روزہ پلینری اجلاس 16 فروری سے پیرس میں ہوگا، پاکستان کے گرے لسٹ میں رہنے یا نکل جانے کا فیصلہ اسی اجلاس میں ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بیجنگ اجلاس میں بھارت کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی مخالفت کی گئی تھی تاہم بیجنگ اجلاس میں امریکا اور یورپی یونین نے پاکستانی اقدامات کو سراہا تھا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کو پہلے ہی چین، ترکی اور ملائشیا کی بھرپور حمایت حاصل ہے، سفارتی مہم کے نتیجے میں بھی کچھ ممالک سے حمایت ملنے کی قوی امید ہے۔

    ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو جون 2018 میں گرے لسٹ میں شامل کیا تھا، اس دوران پاکستان نے بیشتر نکات اور ایکشن پلانز پر عمل یقینی بنایا اور ٹھوس اقدامات کیے۔

    پاکستان کو ستمبر 2019 میں مزید بہتری کے لیے 31 دسمبر کا وقت دیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ رواں برس جنوری کے اواخر میں ایف اے ٹی ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات میں، پاکستان کو ایکشن پلانز پر عمل درآمد کے لیے 31 مارچ تک مزید وقت دیا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کو عمل درآمد سے متعلق سہ ماہی رپورٹ 31 مارچ سے پہلے جمع کروانا ہوگی اور میوچیول ایولیو ایشن کا فروری میں ہونے والے اجلاس سے کوئی تعلق نہیں۔

    رواں ماہ ہونے والا اجلاس 27 نکاتی ایکشن پلان پر عمل درآمد پر ہوگا جبکہ میوچیول ایولیو ایشن کا اجلاس اگست میں ہوگا۔

  • پاکستان نے ایف اے ٹی ایف اور ایشیا پیسفک گروپ کا بڑا مطالبہ پورا کر دیا

    پاکستان نے ایف اے ٹی ایف اور ایشیا پیسفک گروپ کا بڑا مطالبہ پورا کر دیا

    اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس اور ایشیا پیسفک گروپ کا بڑا مطالبہ پورا ہو گیا، پاکستان نے 6 شعبوں کے لیے نئے سیکٹر ریگولیٹرز کا تقرر مکمل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرایع نے خبر دی ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے سلسلے میں بڑی پیش رفت کی ہے، اہم شعبوں میں سیکٹر ریگولیٹرز کی تقرری کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق فنانشل مانٹیرنگ یونٹ کے نئے سیکٹر ریگولیٹرز کے لیے رولز کی تیاری بھی شروع کر دی گئی ہے، ذرایع نے بتایا کہ سیکٹر ریگولیٹرز کی تعیناتی رپورٹ ایف اے ٹی ایف سیکریٹریٹ کو ارسال کر دی گئی، اس رپورٹ پر پیرس میں 16 فروری سے شروع ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں غور کیا جائے گا۔

    ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو دو ماہ کا مزید وقت دے دیا

    ذرایع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عمل درآمد مؤثر بنانے کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں، منی لانڈرنگ اور ٹیرر ازم فناسنگ کی روک تھام سے متعلق اقدامات جاری ہیں، اس سلسلے میں ایف بی آر سونا، چاندی، پلاٹینیم، ہیرے جواہرات کے کاروبار کو بھی مانیٹر کرے گا۔

    سکیٹر ریگولیٹرز میں ایس ای سی پی کو چارٹرز اکاؤنٹس کا سپروائزی ریگولیٹر، وزارت قانون کو بار کونسلز وکلا، قانونی مشیروں، نوٹری پبلک کے لیے سیکٹر ریگولیٹر مقرر کیا گیا، قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کی جانچ پڑتال کے لیے بھی ریگولیٹری عمل شروع کر دیا گیا، ذرایع نے بتایا کہ اسکیموں کی سرمایہ کاری کی جانچ پڑتال کی ذمہ داری نجی بینک کے سپرد کی جائے گی۔

  • بڑی کامیابی ، پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے قریب پہنچ گیا

    بڑی کامیابی ، پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے قریب پہنچ گیا

    اسلام آباد : پاکستان کو سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی مل گئی اور ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے قریب پہنچ گیا اور چین، امریکا، برطانیہ، فرانس، جاپان اوردیگر ممالک کی حمایت حاصل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان بیجنگ میں مذکرات کا عمل مکمل ہوگیا اور پاکستان کےگرےلسٹ سےنکلنےکےامکانات روشن ہوگئےہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جوائنٹ ورکنگ گروپ پاکستان کے اقدامات اور رپورٹ کی روشنی میں نئی سفارشات تیار کرے گا اور سفارشات فروری کے پہلے ہفتے میں بھیجے گا جبکہ  پاکستان کے گرے لسٹ میں رہنے یا یا نہ رہنے پر ووٹنگ آئندہ ماہ پیرس اجلاس میں ہو گی۔

    ذرائع کے مطابق بیجنگ مذاکرات میں فیٹف سوالات پر جوابی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا، پاکستان کی رپورٹ پر فیٹف اجلاس میں اظہار اطمینان کیا، وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی سربراہی میں وفد نے پاکستان کی رپورٹ پر بریفنگ دی، جوائنٹ ورکنگ گروپ کے ساتھ مذاکرات میں گرے لسٹ سے نکلنے  یا نہ نکلنے کا تعین ہو گا۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کی بڑی کامیابی ، ایف اے ٹی ایف کا رپورٹ پر اظہارِ اطمینان

    ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات اور سزاؤں سے متعلق آگاہ کیا گیا، ٹیرر فنانسنگ کے حوالے سے کیس رجسٹریشن میں 451 فیصد اضافہ ہوا جبکہ دسمبر 2019ءتک ٹیرر فنانسنگ کے 827 کیس رجسٹرڈ ہوئے، ٹیرر فنانسنگ کے کیسز میں ملک بھر میں گیارہ سو گرفتاریاں ہوئیں اور ان کیسز میں 196 کو سزائیں سنائی جاچکی ہیں۔

    خیال رہے بیجنگ میں فائننشل ایکشن ٹاسک فورس کےاجلاس میں امریکا،چین،برطانیہ،فرانس،جاپان،نیوزی لینڈاور آسٹریلیا نے پاکستان کی سفارتی حمایت کردی ہے جبکہ پاکستان افغانستان میں امن کی بحالی کےلئےافغان طالبان اورامریکا کومذاکرات کی میزپرلایا،جس کے بعد امریکا پاکستان کی حمایت میں سرگرم ہوگیا ہے۔

    واضح رہے آئندہ ماہ پیرس میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کوگرے لسٹ سے نکلنے کے لئے بارہ ووٹ چاہئیں جبکہ بلیک لسٹ میں شمولیت سے بچنے کے لئےتین ووٹ درکارہیں۔

  • پاکستان کی بڑی کامیابی ، ایف اے ٹی ایف کا رپورٹ پر اظہارِ اطمینان

    پاکستان کی بڑی کامیابی ، ایف اے ٹی ایف کا رپورٹ پر اظہارِ اطمینان

    بیجنگ : فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اورٹیررفنانسنگ کے خلاف کئے گئے اقدامات پر اطمینان کااظہار کیا ہے، مذاکرات کل تک جاری رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اورایف اےٹی ایف کے درمیان بیجنگ میں مذاکرات جاری ہے، پاکستان نےایف اے ٹی ایف حکام کوگزشتہ ساڑھےچارماہ کی پیشرفت سےآگاہ کیا، ٹاسک فورس کووفاقی وزیراقتصادی امورحماداظہرنےبریفنگ دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر حماداظہر نے بریفنگ میں بتایا کہ کالعدم تنظیموں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں، منی لانڈرنگ روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ،ٹیررفنانسنگ کےحوالےسےکیس رجسٹریشن 451 فیصد اضافے کے ساتھ 827 ہوگئی، اس حوالے سے گرفتاریوں کی تعداد 1104 رہی، جو چھ سو ستتر فیصد زیادہ ہے۔

    پاکستان نےبتایاکہ ٹیررفنانسنگ کیسزمیں سزائیں دینے کے عمل میں 403 فیصد کے اضافہ ہوا جبکہ 196 سزائیں ہوئیں، ٹیرر فنانسنگ کے کیسز میں اکتیس کروڑ بیالیس لاکھ کی برآمدگی ہوئی اور خیبر پختونخوامیں 387 کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔

    ایف اے ٹی ایف حکام کا پاکستان کی رپورٹ پراظہاراطمینان کیا ، پاکستان اورایف اے ٹی ایف مذاکرات کل تک جاری رہیں گے۔

    یاد رہے پاکستان نظرثانی رپورٹ آٹھ جنوری کوایف اےٹی ایف کوبھجوا چکا ہے ، جس میں پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے اور اینٹی منی لانڈرنگ روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے سوالنامے کا تفصیلی جواب بھجوا دیا

    پاکستان کی رپورٹ سولہ فروری سے پیرس میں شروع ہونے والےاجلاس میں زیرغور لائی جائے گی اور پیرس اجلاس میں پاکستان کوگرے لسٹ سے نکالنے کیلئے ووٹنگ ہوگی۔

    خیال رہے کالعدم تنظیموں کومالی وسائل پرپابندی کےحوالےسےکئے جانے والے کامیاب اقدامات کےباعث پاکستان کوایف اے ٹی ایف کی گرےلسٹ میں رکھا گیا ہے، پاکستان گزشتہ اجلاسوں میں ایف اے ٹی ایف کوناجائزمالی ذرائع روکنےکےحوالے سےاپنی کامیابیوں سےآگاہ کرتا آیا ہے، اس بارامید کی جا رہی ہے کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال کر وائٹ لسٹ میں شامل کر سکتا ہے۔

    واضح رہے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ارکان کی تعداد 37 ہے جس میں امریکا، برطانیہ، چین، بھارت اور ترکی سمیت 25 ممالک، خیلج تعاون کونسل اور یورپی کمیشن شامل ہیں، تنظیم کی بنیادی ذمہ داریاں عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہیں۔