Tag: ایف اے ٹی ایف

  • گرے لسٹ کا معاملہ ،پاکستان اورایف اے ٹی ایف میں باضابطہ مذاکرات کا آج سے آغاز

    گرے لسٹ کا معاملہ ،پاکستان اورایف اے ٹی ایف میں باضابطہ مذاکرات کا آج سے آغاز

    پیرس : پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا آغاز آج سے پیرس میں ہوگا، جس میں پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کا معاملہ زیر بحث آئے گا، ایف اے ٹی ایف کا اجلاس اٹھارہ اکتوبرتک جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا سالانہ اجلاس پیرس میں جاری ہے، پاکستان کا وفد اجلاس میں شرکت کیلئے پیرس پہنچ گیا ہے ، وفدکی سربراہی وزیربرائےاقتصادی امور حماد اظہر کررہے ہیں۔

    پاکستان اورایف اےٹی ایف کےدرمیان باضابطہ مذاکرات کا آغاز آج سےپیرس میں ہوگا ، اجلاس میں ایف اےٹی ایف ایکشن پرعملدرآمد کےحوالےسےپیش کردہ نئی نیشنل رسک اسیسمنٹ کاجائزہ لیاجائے گا اور پاکستان کےگرے لسٹ سےنکلنےکامعاملہ بھی زیربحث آئےگا۔

    مذاکرات سے قبل پاکستان کی ٹیکنیکل ٹیم نے اتوارکوایف اےٹی ایف کے غیر رسمی اجلاس میں شرکت کی۔

    مزید پڑھیں : پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں اپنا جواب جمع کروا دیا ہے، حماد اظہر

    پاکستان نے اقوام متحدہ کے ادارے کے تعاون سے نئی نیشنل رسک اسیسمنٹ اسٹڈی مکمل کرکےڈیڑھ سو صفحات کی رپورٹ فیٹف کو بھجوائی تھی، اس رپورٹ میں تین اہم پہلووں کے حوالے سے رسک اسیسمنٹ کی گئی ہے، سرفہرست ٹیررازم اور ٹیررازم فنانسنگ کے خطرات کا تعین کیا گیا ہے۔

    ایف اے ٹی ایف کا اجلاس اٹھارہ اکتوبرتک جاری رہے گا۔

    یاد رہے ستمبر میں پاکستان ایف اے ٹی ایف میں ایکشن پلان پرعملدرآمد کے لئے مذاکرات بینکاک میں ہوئے تھے ، جس کے بعد وزیر برائےاقتصادی امور حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ایف اےٹی ایف کے اجلاس میں اپنا جواب جمع کروادیاہے ، ایف اےٹی ایف حکام کو بریفنگ پہلے سے بہت موثررہی ہے ، ایف اے ٹی ایف تکنیکی وفد پاکستان کی بریفنگ پر رپورٹ مرتب کرےگا۔

    اس سے قبل ایشیا پیسیفک گروپ کے اجلاس میں بھارت کی پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش اور پاکستان مخالف پروپگینڈا مہم ناکام ہوگئیں تھیں، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ذیلی ایشیا پیسیفک گروپ کا آسٹریلیا میں اجلاس ہوا تھا۔

  • ایف اے ٹی ایف کے ابتدائی اجلاس کا آغاز 13 اکتوبر سے ہوگا

    ایف اے ٹی ایف کے ابتدائی اجلاس کا آغاز 13 اکتوبر سے ہوگا

    اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا ابتدائی اجلاس 13 سے 18 اکتوبر تک پیرس میں ہوگا، وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویژن حماد اظہر اجلاس میں شرکت کے لیے آج روانہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس کے لیے پاکستان نے اپنی دستاویزات پیش کردی ہیں، وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویژن حماد اظہر اجلاس میں شرکت کے لیے آج روانہ ہوں گے۔

    ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان سے منی لانڈرنگ سے متعلق مزید سوالات پوچھے گئے تھے، پاکستان پیرس اجلاس میں جواب پیش کرے گا۔

    اپنے جواب میں پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اور تخریب کاروں کی معاونت کرنے والے اکاؤنٹس اور اثاثوں کے بارے میں تفصیلات کی وضاحت کی جائے گی، حماد اظہر پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    خیال رہے کہ ایف اے ٹی ایف کا گزشتہ اجلاس ستمبر میں ہوا تھا جس میں پاکستان نے مؤثر انداز میں اپنا کیس پیش کیا، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ پر پاکستان کے بارے میں حتمی فیصلہ رواں اجلاس میں ہوگا۔

    گزشتہ اجلاس میں پاکستان نے مختلف معاملات پر پیش رفت سے متعلق ذیلی گروپ کو آگاہ کیا تھا جبکہ پاکستان نے اقدامات پر مبنی رپورٹ بھی جمع کروائی تھی۔

    گزشتہ اجلاس میں پاکستان اورایف اے ٹی ایف حکام میں براہ راست مذاکرات بنکاک میں ہوئے تھے، بات چیت کے ایجنڈے میں سرفہرست دہشت گردی اور ٹیررازم فنانسنگ کے خطرات شامل تھے۔

    مذاکرات کے نتیجے میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے یا بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا جانا تھا جو اب رواں اجلاس میں سامنے آئے گا۔

  • بھارت کی ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی مخالفت ڈھکی چھپی نہیں، شاہ محمود قریشی

    بھارت کی ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی مخالفت ڈھکی چھپی نہیں، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کی ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی مخالفت ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ایشیا پیسفک گروپ اجلاس میں پاکستانی اقدامات پراظہاراطمینان کیا گیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ، عمران خان ملاقات میں ایف اے ٹی ایف پرتعاون مانگا ہے، توقع ہے پاکستان کا مؤقف سمجھ کر ہمارے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جو اقدامات کیے انہیں ہماری معاونت کرنی چاہیے۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی ایف اےٹی ایف میں پاکستان کی مخالفت ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

    پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں اپنا جواب جمع کروا دیا ہے، حماد اظہر

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنا جواب ایف اے ٹی ایف کوجمع کرا دیا تھا، ایف اے ٹی ایف ٹیکنیکل ٹیم کے ساتھ بات چیت کی اور عالمی واچ ڈاگ کوتکنیکی پراگریس پربریف کیا گیا تھا، حکام کوبریفنگ پہلے سے بہت موثر رہی۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ 4 سے 5 ماہ میں مختلف اہداف کو حاصل کیا، ایف اے ٹی ایف تکنیکی وفد پاکستان کی بریفنگ پررپورٹ مرتب کرے گا۔

  • بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ کی جانب دھکیلنا چاہتا ہے، شاہ محمود قریشی

    بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ کی جانب دھکیلنا چاہتا ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ کی جانب دھکیلنا چاہتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی مخالفت کررہا ہے، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی ہدایات پر عمل کے لیے کوششیں کیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امید ہے آئندہ اجلاس میں پاکستان ایف اے ٹی ایف کو مطمئن کرلے گا، ایشیا پیسیفک گروپ میں بھی بھارتی رویے کا جائزہ لیا گیا۔

    وزیر خارجہ کے مطابق ایشیا پیسیفک گروپ کو پاکستان کی پیش رفت پر اطمینان ہے، عمران خان ٹرمپ ملاقات میں بھی ایف اے ٹی ایف پر تعاون مانگا گیا تھا.

    مزید پڑھیں: پاکستان نے بھارتی وزیردفاع کا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس پربیان مسترد کردیا

    انہوں نے کہا کہ امید ہے ایف اے ٹی ایف پاکستان کے نکتہ نظر کو سمجھے گا، ہمارے اقدامات پر سمجھتا ہوں امریکا کو پاکستان کی معاونت کرنی چاہئے۔

    واضح رہے کہ آج پاکستان نے بھارتی وزیردفاع کا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس پربیان مسترد کرتے ہوئے حقائق کےمنافی قرار دیا اور کہا بھارت ایف اے ٹی ایف کو پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت ایف اےٹی ایف کوپاکستان کےخلاف استعمال کر رہا ہے اور ایف اےٹی ایف کی پروسیڈنگزپراثراندازہورہاہے جبکہ ایشیا پیسفک گروپ میں معاون چیئرمین شپ کا غلط استعمال کررہاہے۔

    یاد رہے بھارتی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا تھا پاکستان کسی بھی وقت بلیک لسٹ ہوجائے گا۔

  • پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات 8 ستمبر سے شروع ہوں گے

    پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات 8 ستمبر سے شروع ہوں گے

    اسلام آباد: پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے درمیان مذاکرات آٹھ ستمبر سے شروع ہوں گے ، پاکستان اب تک کیے گئے اقدامات کی تفصیلات فراہم کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات کا دور آٹھ ستمبر سے بینکاک میں شروع ہوگا اور 13 ستمبر تک جاری رہے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ مذاکرات میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سےایکشن پلان پرعمل کاحتمی جواب طلب کیا ہے جس کا جوا ب دینے کے لیےپاکستانی ٹیم کی قیادت وفاقی وزیربرائےاقتصادی امورحماداظہرکریں گے۔

    بتایا جارہا ہے کہ وفاقی وزیربرائےاقتصادی امورحماداظہر کی قیادت میں بینکاک جانے والی ٹیم میں ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک، ایف بی آراوردیگرنمائندگان شامل ہوں گے۔

    بینکاک میں ہونے والے ان مذاکرات کےنتیجےمیں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے سے متعلق فیصلہ کیاجائےگا اور ساتھ ہی ساتھ ایشین پیسیفک گروپ میں پاکستان کانام توسیعی لسٹ میں شامل کرنےپربات ہوگی۔

    ا یشین پیسیفک گروپ کی توسیعی لسٹ سےنکلنےکے لیے پاکستان کو 125سوالوں کےجوابات دیناہو ں گے جن میں سے 10 سوالات منی لاندرنگ وٹیررفنانسنگ کی روک تھام سے متعلق ہوں گے۔

    اجلاس میں ٹیررفنانسنگ میں ملوث عناصرکوسزائیں دینےسےمتعلق تفصیلات بھی مانگی گئیں ہیں اورانویسٹی گیشن اور پراسیکیوشن کے نظام میں موجود خامیاں دورکرنےکے حوالے سے سوالوں کےجواب دیناہوں گے۔

    یاد رہے کہ رواں برس مئی میں پاکستانی وفد چین میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں شریک ہوا تھا جہاں منی لانڈرنگ اور ٹیررفنانسنگ پر بریفنگ دی تھی ۔پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دیے گئے 27 نکاتی ایکشن پلان پر اپنا جواب جمع کرایا تھا جس پر ایف اے ٹی ایف کے وفد نے منی لانڈرنگ کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

  • پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے سے متعلق بھارتی میڈیا نے غلط خبر چلائی، ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے سے متعلق بھارتی میڈیا نے غلط خبر چلائی، ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے سے متعلق بھارتی میڈیا نے غلط خبر چلائی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا کرکے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی غلط خبر چلائی۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی ویب سائٹ پر جاکر دیکھا جاسکتا ہے، ایف اے ٹی ایف سے ہماری ملاقات اکتوبر میں ہونی ہے۔

    ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ وزیر خارجہ ایک دن میں 4، 4 وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کررہے ہیں، کشمیر کی صورت حال پر پاکستان اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔

    مزید پڑھیں: ایشیا پیسیفک گروپ میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی بھارتی کوششیں ناکام

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی مختلف ممالک کے وزرائے اعظم سے گفتگو کررہے ہیں، سفارتی محاذ پر پاکستان کشمیر کا مقدمہ لڑ رہا ہے۔

    واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسیفک گروپ میں بھارت بھرپور کوششوں کے باوجود پاکستان کی درجہ بندی کم کرانے اور بلیک لسٹ کرانے میں ناکام رہا تھا۔

    اعلامیہ میں پاکستان کوبلیک لسٹ کرنے یا انہانسڈایکس پیڈائٹڈ فالو اپ کا ذکرہی نہیں ہے اور کہا گیا پاکستان سمیت پانچ ممالک کی میوچل ایویلیو ایشن رپورٹ اپنائی گئی ہے، ان ممالک میں چین اورفلپائن بھی شامل ہیں۔

    وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ ایشیاپیسیفک گروپ کسی کوبلیک لسٹ کرنےکامینڈیٹ نہیں رکھتا، بھارتی میڈیا کی اس حوالے سے رپورٹس بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہیں۔

  • پاکستان نے ایف اے ٹی ایف اعلامیے پر دیا گیا بھارتی بیان مسترد کر دیا

    پاکستان نے ایف اے ٹی ایف اعلامیے پر دیا گیا بھارتی بیان مسترد کر دیا

    اسلام آباد: پاکستان نے ایف اے ٹی ایف اعلامیے پر دیا گیا بھارتی بیان مسترد کر دیا، دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کا بیان ایک مخصوص سوچ کی عکاسی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کے عالمی نگراں ادارے کی جانب سے جاری اعلامیے پر پاکستان نے بھارت کا بیان غیر ضروری قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی بیان ایف اے ٹی ایف معاملے کو سیاسی رنگ دینے کا ثبوت ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے خدشات ایف اے ٹی ایف سے شیئر کیے ہیں، امید کرتے ہیں کہ ایف اے ٹی ایف اس سے واقف ہے، اور وہ بھارتی کوشش کو مسترد کرے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  ایف اے ٹی ایف کا کرپٹو کرنسی کے خلاف کارروائی کا آغاز

    واضح رہے کہ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی بلیک لسٹ سے بچنے کے لیے 3 اہم ممالک کا تعاون حاصل کر لیا ہے جن میں ترکی، چین اور ملائیشیا ہیں جس کے بعد پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کے امکانات معدوم ہو گئے ہیں۔

    تاہم فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے یا نہ ڈالنے سے متعلق حتمی اعلان اکتوبر میں کیا جائے گا، عالمی ادارے کے صدر نے گزشتہ روز کہا ہے کہ اکتوبر میں پاکستان کے بلیک لسٹ ہونے کا امکان موجود ہے۔

    دوسری طرف بھارت اس وقت ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک گروپ میں شریک ہے اور پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈلوانے کے لیے سرگرم ہے، بھارت کا مؤقف ہے کہ پاکستان منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے بین الاقوامی ضابطوں پر پوری طرح عمل کرنے میں ناکام ہو گیا ہے۔

  • ایف اے ٹی ایف کا کرپٹو کرنسی کے خلاف کارروائی کا آغاز

    ایف اے ٹی ایف کا کرپٹو کرنسی کے خلاف کارروائی کا آغاز

    لندن : بٹ کوائنز جیسی ڈیجیٹل کوائنز (کرپٹو کرنسی) کو منی لانڈرنگ جیسے غیر قانونی عمل کےلئے استعمال کیے جانے سے روکنے کےلئے منی لانڈرنگ کے عالمی نگراں ادارے نے اقدامات کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق 30 سال قبل منی لانڈرنگ کو روکنے کےلئے قائم ہونے والے ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے اپنے رکن ممالک کو بتایا کہ کرپٹو کرنسی پر نظر رکھی جائے تاکہ ڈیجیٹل کوائنز کو کیش کی منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہونے سے روکا جاسکے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے یہ اقدام عالمی قانون پر عمل در آمد کروانے والے اداروں کی کرپٹو کرنسی کو منی لانڈرنگ جیسے جرائم میں استعمال کیے جانے کے حوالے سے بڑھتی ہوئی تشویش کے پیش نظر سامنے آیا۔

    ایف اے ٹی ایف کے بیان میں کہا گیا کہ ممالک کرپٹو کرنسی سے متعلق اداروں، جیسے ایکسچینجز اور کسٹوڈینز کی نگرانی اور انہیں رجسٹر کریں گے، صارفین کا تفصیلی جائزہ لیں گے اور مشتبہ ٹرانزیکشنز کی اطلاع دیں گے۔

    ایف اے ٹی ایف کے صدر مارشل بلنگسلیا کے مطابق پوری دنیا کو اس کے خطرات کا سامنا ہے، قوموں کو فوری طور پر آگے بڑھنا ہوگا کیونکہ یہ بہت بڑا مسئلہ ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کا یہ اقدام عالمی سطح پر 300 ارب ڈالر کے کوائنز کی تجارت کرنے والی مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ہے۔دنیا بھر میں کرپٹو سے متعلق اداروں کی نمائندگی کرنے والے صنعتی ادارے گلوبل ڈیجیٹل فنانس نے ایف اے ٹی ایف کے قواعد کو قبول کیا۔

    ان کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیانا بیکر ٹیلر کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کی، کرپٹو کرنسی کے بھیجنے اور وصول کرنے والے شخص کی تفصیلات فراہم کرنے کی تجاویز پر عمل کرنا مشکل کام ہوگا مگر ہمیں یہ کرنا ہوگا۔

  • پاکستان کو اب ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ نہیں کیا جا سکتا: گورنر پنجاب

    پاکستان کو اب ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ نہیں کیا جا سکتا: گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان کو اب ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ نہیں کیا جا سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف میں اب پاکستان کو بلیک لسٹ کرنا ممکن نہیں ہے۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ایسا وزیر اعظم عمران خان کی بہترین سفارتی مہارت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔

    گورنر پنجاب نے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ ملایشیا نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے جس کا سہرا وزیر اعظم کی مثالی سفارت کاری کے سر ہے۔

    چوہدری سرور نے مزید کہا کہ ملایشیا کا ساتھ ہمارے دشمنوں کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارت ایف اے ٹی ایف کے تکنیکی فورم کو سیاست زدہ کر رہا ہے: دفتر خارجہ

    واضح رہے کہ پاکستان کو گزشتہ برس جون میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں اس وقت شامل کیا گیا تھا جب پاکستان اس عالمی ادارے کو دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق مطمئن نہ کر سکا تھا۔

    اس سے قبل پاکستان 2012 تا 2015 تک گرے لسٹ کا حصہ رہ چکا ہے۔

    گزشتہ سال پیرس میں منعقدہ اجلاس میں امریکا اور اس کے یورپی اتحادیوں نے پاکستان کا نام واچ لسٹ میں شامل کرنے کی قرارداد پیش کی تھی۔

  • ایف اے ٹی ایف ذیلی گروپ کا اے پی جی اجلا س کل سے شروع ہوگا

    ایف اے ٹی ایف ذیلی گروپ کا اے پی جی اجلا س کل سے شروع ہوگا

    بیجنگ : چین میں ایف اے ٹی ایف ذیلی گروپ کا اے پی جی اجلا س کل سے شروع ہوگا، اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستانی وفد چین روانہ ہوگیا ہے ، وفد اینٹی منی لانڈرنگ، ٹیررفنانسنگ پر اقدامات سےآگاہ کرے گا جبکہ چین کی جانب سےبھارتی پروپیگنڈےکی مخالفت کیے جانے کاامکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) ذیلی گروپ کا اے پی جی اجلا س کل سے شروع ہورہا ہے، چین کے شہر گوانگ میں ہونے والا اجلاس دو دن جاری رہےگا۔

    چین میں ہونے والے اجلاس میں پاکستانی ٹیم بھی شرکت کرے گی اور پاکستانی وفد اینٹی منی لانڈرنگ،ٹیرر فنانسنگ پر اقدامات سےآگاہ کرے اور اقدامات کے نتیجے میں ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

    اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستانی وفد چین روانہ ہوگیا ہے، پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگا کریں گے جس میں فنانشل مانٹرنگ یونٹ، ایف آئی اے، محکمہ کسٹمز، سیکورٹی اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان ،وزارت خزانہ اور وزارت داخلہ کے افسر شامل ہوں گے۔

    چین کی جانب سےبھارتی پروپیگنڈےکی مخالفت کیے جانے کاامکان ہے۔

    مزید پڑھیں : ایف اے ٹی ایف مذاکرات: پاکستان نے 27 نکاتی ایکشن پلان پرجواب تیارکرلیا

    دوسری جانب ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دیے گئے 27 نکاتی ایکشن پلان پر اپنا جواب تیار کرلیا ہے، پاکستان اس بارے میں ادارے کو اب تک کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرے گا۔

    ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ایف اے ٹی ایف سے ملاقات میں ایشیا پیسفک گروپ کا وفد بھی موجود ہوگا، پاکستان ایف اے ٹی ایف کو منی لانڈرنگ کی روک تھام کےلئے قائم نئے ڈائریکٹوریٹ کے بارے میں بھی بریفنگ دےگا، جسے ڈائیریکٹوریٹ آف کراس بارڈر کرنسی موومنٹ کانام دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ28 مارچ کو اسلام آباد میں ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک گروپ کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے، جس میں وفد نے منی لانڈرنگ روکنے کیلئے اقدامات جاری رکھنے پر زور دیا تھا، وفد نے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے اور کالعدم تنظیموں کے خلاف اقدامات جاری رکھنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    وفد نے منی لانڈرنگ روکنے کیلئے اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔