Tag: ایف بی آئی ڈائریکٹر

  • امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش، ایف بی آئی ڈائریکٹر بھارت پہنچ گئے

    امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش، ایف بی آئی ڈائریکٹر بھارت پہنچ گئے

    امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش سامنے آنے کے بعد ایف بی آئی کے ڈائریکٹر بھارت پہنچ گئے ہیں۔

    تفصلات کے مطابق امریکی شہری اور سکھ رہنما کے قتل کی سازش بھانڈا پھوٹا تھا جس میں بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے تھے۔ اب معاملے کی پوچھ گوچھ کرنے ایف بی آئی ڈائریکٹر بھارت پہنچ گئے ہیں۔

    ایف بی آئی ڈائریکٹر نے نئی دہلی میں سی بی آئی ڈائریکٹر کے ساتھ قتل کی سازش کے معاملات اٹھائے ہیں۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایف بی آئی سربراہ کرسٹوفر رے 3 دن بھارت میں رہ کر تحقیقات اور ملاقاتیں کریں گے۔ کسی بھی ایف بی آئی سربراہ کا یہ 12 سال بعد بھارت کا دورہ ہے۔

    امریکی سیکیورٹی ادارے ایف بی آئی کے سربراہ سکھ رہنما کے قتل کی سازش کے حوالے سے بھارت کیخلاف تحقیقات کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکی عدالت سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے اہلکار پر فرد جرم عائد کرچکی ہے۔

  • ڈونلڈٹرمپ کےفون کالزکی نگرانی نہیں کی گئی‘ ایف بی آئی چیف

    ڈونلڈٹرمپ کےفون کالزکی نگرانی نہیں کی گئی‘ ایف بی آئی چیف

    واشنگٹن: امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کا کہناہےکہ صدارتی انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا فون ٹیپ نہیں کیاگیا۔انہوں نےٹرمپ کےالزامات کو مستردکردیا۔

    تفصیلات کےمطابق ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمزکومی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سابق امریکی صدر براک اوباما پرفون ٹیپ کےحوالے سےلگانے جانے والے الزامات کو مستردکرتے ہوئےکہاکہ اوبامانے ایسے کوئی احکامات نہیں دیے تھے۔

    امریکی تحقیقاتی ادارے کے ڈائریکٹر نےامریکی وزارتِ قانون سے کہا ہے کہ وہ ان الزامات کو مسترد کر دیں۔

    خیال رہےکہ اس سے قبل سابق ڈائریکٹر انٹیلی جنس جیمز کلیپر نے امریکی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہاتھا کہ انہیں کسی عدالتی حکم کا بھی معلوم نہیں جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی وائر ٹیپنگ کی اجازت دی گئی ہو۔

    مزید پڑھیں:ڈونلڈٹرمپ کا اوباماپرفون ٹیپ کرنے کاالزام

    یاد رہےکہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر براک اوباما پر الزام لگایاتھا کہ انہوں نے ان جیت سے ایک ماہ قبل ان کی فون کالز ٹیپ کی تھیں۔

    واضح رہےکہ اس سےقبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ریپبلکن سیاست دانوں کے خلاف احتجاج اور قومی راز افشا ہونے کے پیچھے سابق صدر براک اوباما کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔