Tag: ایف بی آئی

  • امریکی صدارتی انتخابات میں دہشتگردی کا خطرہ

    امریکی صدارتی انتخابات میں دہشتگردی کا خطرہ

    واشنگٹن : ایف بی آئی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ الیکشن سے ایک روز قبل القاعدہ کی جانب سے امریکہ میں ممکنہ دہشت گردی کی اطلاعات ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی انتخابات میں تین روز رھ گئے ہیں اور صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ہلیری کلنٹن کی جانب سے امریکی ریاستوں میں ریلیاں کی جاری ہیں۔

    دونوں صدارتی امیداوروں کی ٹیم اب ووٹروں کو اپنی جانب راغب کرنے کے بجائے زیادہ سے زیادہ اپنے حامی ووٹروں کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب دے رہی ہیں۔

    مزید پڑھیں:ہلیری صدربنیں توامریکہ آئینی بحران سےدوچارہوسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ

    امریکی حالیہ سروے کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کی ایک وجہ ہلیری کا ای میل اسکینڈل اور ایف بی آئی کی جانب سے اس کی دوبارہ تحقیقات ہے۔

    خیال رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ارلی ووٹنگ کےتحت تین کروڑ 30 لاکھ افراد پہلے ہی حق رائے دہی استعمال کرچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں:اوباما کی تقریرکےدوران ٹرمپ کےحمایتی کی نعرے بازی

    دوسری جانب ایف بی آئی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے پاس جو اطلاعات ہیں اس کے مطابق الیکشن سے ایک روز قبل نیویارک، ٹیکساس اور ورجینیا کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

    سیکورٹی حکام کا کہناہے کہ انسداد دہشت گردی کے تفتیشی افسران ان اطلاعات کا جائزہ لے رہے ہیں۔اس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کرکام کر رہے ہیں اور تمام انٹیلیجنس رپورٹس شیئر کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ نیو ہیمپشائر میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئےڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ ’’اگر ہلیری کلنٹن صدر منتخب ہوتی ہیں تو وہ دہشت گردی کے لیے دروازے کھول دیں گی‘‘۔

  • پوکیمون گو ذاتی معلومات افشا کرسکتا ہے

    پوکیمون گو ذاتی معلومات افشا کرسکتا ہے

    کیا آپ نے ’پوکیمون گو‘ گیم کھیلا ہے؟ پاکستان میں یہ گیم محدود پیمانوں پر دستیاب ہے تاہم دنیا بھر میں اس کے بخار، اس کے باعث ہونے والے مختلف حادثات و دلچسپ واقعات کے بارے میں آپ نے ضرور پڑھا یا سنا ہوگا۔

    لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پوکیمون گو گیم سے آپ کو کیا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے؟

    ماہرین کے مطابق پوکیمون گو گیم ایک سیکیورٹی رسک اور آپ کی ذاتی معلومات کے لیے ایک خطرہ ہے۔

    pokemon-1

    جب کوئی شخص پوکیمون گو گیم کھیلتا ہے تو وہ گوگل اکاؤنٹ کے ذریعہ اپنی تمام معلومات، بشمول گھر کے پتے کے مرکزی انٹرنیٹ سسٹم میں ڈال دیتا ہے۔ یہ کوئی اتنی بڑی بات نہیں کیوںکہ سوشل میڈیا پر کوئی بھی اکاؤنٹ بنانے سے پہلے یہ تمام معلومات ضروری ہوتی ہیں۔

    لیکن اگر آپ پوکیمون گو کھیل رہے ہیں تو کسی بھی انٹرنیٹ کے ماہر کے لیے یہ جاننا نہایت آسان ہے کہ آپ اس وقت کہاں موجود ہیں۔ وہ نہ صرف آپ کے موجودہ مقام سے واقف ہوسکتا ہے بلکہ آپ کے آس پاس موجود مقامات کو بھی باآسانی دیکھ سکتا ہے۔

    پوکیمون گو کھیلنا حرام قرار *

    پوکیمون تلاش کرنے والے بارودی سرنگوں سے محتاط رہیں *

    پوکیمون گو کی پرائیوسی پالیسی میں ایک شق موجود ہے جسے شاید اب تک کم ہی لوگوں نے پڑھا ہے۔ اس کے مطابق پوکیمون گو کی انتظامیہ حکومتی اور سیکیورٹی اداروں کی معاونت کے لیے ہر وقت تیار ہے اور وہ آپ یا آپ سے متعلقہ افراد کی تمام معلومات حکومتی اداروں، قانون نافذ کرنے والے ادارے یا کسی ’پرائیوٹ پارٹی‘ کو دے سکتی ہے۔ یہاں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ ’یہ پرائیوٹ پارٹی‘ کون ہوسکتی ہے۔

    policy

    پالیسی میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ وہ پوکیمون گو کھیلنے والے کسی بھی شخص کی حرکات کو غیر قانونی یا غیر اخلاقی سمجھے گی تو وہ متعلقہ حکام کو اس کی اطلاع دے گی۔

    اس سے قبل فیس بک، ایپل اور گوگل امریکی قانون نافذ کرنے والوں اداروں کو یقین دہانی کروا چکے ہیں کہ وہ ان کی اپیل پر اپنے صارفین کا 80 فیصد ڈیٹا ان کے حوالے کر سکتی ہیں۔ اس کے برعکس پوکیمون گو کے خالق جان ہینک نے اپنے صارفین کی تمام معلومات دینے کا وعدہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ پوکیمون گو گیم جاپانی کمپنی ننٹینڈو کی جانب سے بنایا گیا ہے اور اس کے خالق جان ہینک ہیں۔

    pokeman-2

    جان ایک اور ویب سائٹ ’کی ہول‘ کا بھی حصہ ہیں جسے کھولتے ہی آپ گوگل اسٹریٹ ویو تک رسائی حاصل کرلیں گے۔

    بعض ذرائع کے مطابق جان ہینک کو اپنی مختلف کمپنیاں قائم کرنے کے لیے امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کی مالی معاونت بھی حاصل ہے۔

    اس سے قبل بھی کئی بار یہ بات سامنے آچکی ہے کہ سی آئی اے فیس بک اور مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعہ دنیا بھر کے لوگوں کی نگرانی کر رہی ہے اور ان کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کر رہی ہے۔ اس بات کاا نکشاف وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے بھی کیا تھا۔

    cia

    ان تمام چیزوں کو دیکھتے ہوئے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ شاید یہ گیم سی آئی اے کی ہی ایما پر بنایا گیا ہے تاکہ وہ دنیا کے ہر شخص کی معلومات کم وقت اور زیادہ درست طریقہ سے حاصل کرسکیں۔ ماہرین کے مطابق پوکیمون گو گیم دنیا کے کسی بھی حصہ میں بیٹھے کسی بھی شخص کی تمام درست معلومات چند سیکنڈز میں کسی انٹرنیٹ ماہر کے حوالے کرسکتا ہے۔

  • واشنگٹن : ایف بی آئی کی ہیلری کلنٹن سے ای میلز کے بارے میں پوچھ گچھ

    واشنگٹن : ایف بی آئی کی ہیلری کلنٹن سے ای میلز کے بارے میں پوچھ گچھ

    واشنگٹن : ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار اورسابق سکریٹری خارجہ ہیلری کلنٹن سے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی ذاتی ای میلز کے حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی.

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار سے ان کے دور کے بارے میں سوالات کیے جب وہ سیکرٹری خارجہ کے عہدے فائز تھیں.

    ہیلری کنٹن کے ترجمان کےمطابق سابق سیکریٹری خارجہ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار نے رضاکارانہ طور پر ایف بی آئی کو انٹرویو دیا.

    یاد رہےایف بی آئی ہیلری کلنٹن اور اُن کے ساتھیوں سے سیکریٹری خارجہ کے دور میں ذاتی ای میل ایڈریس کے ذریعے حساس معلومات کے تبادلے کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے.

    ہیلری کلنٹن کے مطابق انہوں نے حساس معلومات کے لیے ذاتی ای میلز استعمال نہیں کیا،انہوں نے ذاتی ای میل ایڈریس کا استعمال اپنی سہولت کے لیے کیا کیونکہ مختلف ٹیلی فونز اور ٹیبلٹ کے بجائے بلیک بیری کا استعمال زیادہ آسان تھا.

    یاد رہے کہ امریکی محکمۂ خارجہ کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں ہیلری کلنٹن سمیت دوسرے سیکریٹری خارجہ پر ای میلز کی سکیورٹی کے ناقص نظام کا الزام عائد کیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ ہیلری کلنٹن امریکہ میں صدارتی دوڑ میں ڈیموکریٹک جماعت کی ممکنہ اُمیدوار ہیں اور صدارتی اُمیدوار کے لیے اُن کی باقاعدہ نامزدگی کا اعلان جولائی کے آخر میں ہوگا.

  • حملہ آور کے دہشت گرد تنظیم سے رابطوں کا ثبوت نہیں ملا،ایف بی آئی

    حملہ آور کے دہشت گرد تنظیم سے رابطوں کا ثبوت نہیں ملا،ایف بی آئی

    واشنگٹن: امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے کہا ہے کہ اورلینڈو فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور کے کسی بھی دہشت گرد تنظیم سے رابطوں کے شواہد نہیں ملے، ممکن ہے یہ قدم حملہ آور نے شہرت پانے کے لیے اٹھایا ہو۔

    امریکی صدر باراک اوباما کو دی گئی بریفنگ میں فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ واقعہ دہشت گردی ہے یا نہیں اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں تاہم اب تک کی تحقیقات میں حملہ آور کے کسی دہشت گرد تنظیم سے روابط کے ثبوت نہیں ملے۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق ڈائریکٹر ایف بی آئی نے مزید بتایا کہ حملے کی منصوبہ بندی کسی اور ملک میں ہونے کے بھی شواہد نہیں ملے تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکی شہر اورلینڈو میں اتوار کو ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے واقعہ میں 50 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے تھے،امریکی صدر باراک اوبامہ سمیت دنیا بھر کے رہنماؤں نے  واقعہ پر اظہار مذمت کیا ہے۔

  • آئی ایس آئی چیف جنرل رضوان کی پینٹاگون میں سیکورٹی سربراہان سے ملاقاتیں

    آئی ایس آئی چیف جنرل رضوان کی پینٹاگون میں سیکورٹی سربراہان سے ملاقاتیں

    واشنگٹن : آئی ایس آئی چیف لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر کی دورہ امریکا میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے،  ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اخترنے پینٹاگون میں سی آئی اے، ایف بی آئی اور ہوم لینڈ سیکورٹی کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں، امریکی حکام نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

    ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اخترنے امریکا کے دورے کے دوران پینٹاگون میں سی آئی اے، ایف بی آئی اورہوم لینڈ سیکورٹی کے سربراہان سےملاقات کی۔

    امریکی حکام نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف پاکستانی فوج اور انٹیلی جنس اداروں کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔

    آئی ایس آئی چیف جنرل رضوان اختر نے پینٹاگون میں سیکورٹی سربراہان کو افغانستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کی معلومات پیش کر دیں، ملاقات میں افغانستان سے نیٹو فورسز کے انخلاء اوربھارت کی خفیہ سرگرمیوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

    آئی ایس آئی سربراہ نے پینٹاگون میں سی آئی اے اور ایف بی آئی سربراہان سے ملاقات کی نیٹو کے انخلاء کے بعد بھارت کی خفیہ سرگرمیوں کی روک تھام ایجنڈے میں سرفہرست رہی اور آعلیٰ سطح کے تعاون کےباوجودامریکاپرعدم اعتماد کی وجوہات پربھی گفتگو ہوئی۔

    آئی ایس آئی چیف نے امریکی حکام کو افغانستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی فہرست پیش کی اورافغانستان میں موجودہ بھارتی قونصل خانوں کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد بھی پیش کیے ۔