Tag: ایف بی آر افسران

  • ایف بی آر نے افسران کو نئی ہونڈا سٹی گاڑیاں تقسیم کرنا شروع کر دیں

    ایف بی آر نے افسران کو نئی ہونڈا سٹی گاڑیاں تقسیم کرنا شروع کر دیں

    کراچی : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے افسران کو ہونڈا سٹی گاڑیاں تقسیم کرنا شروع کر دیں ، گاڑیوں کی خریداری کا معاہدہ جنوری 2025 میں ہوا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے افسران میں نئی گاڑیوں کی تقسیم شروع کردی

    1010 ہنڈا سٹی گاڑیوں کی خریداری کا معاہدہ جنوری 2025 میں ہوا تھا ، جنوری 2025 میں 3 ارب روپے کی پیشگی ادائیگی سے گاڑیوں کی خریداری کا معاہدہ ہوا تھا۔

    تین ارب روپے کی پیشگی ادائیگی ،500 گاڑیوں کی مکمل ادائیگی کی گئی ، 510 ہنڈا سٹی کی جزوی قیمت ادا کی گئی تھی

    ہونڈا گاڑیوں میں نیویگیشن، ریورس کیمرہ، پریمیم انٹیریئر، اور 20 ہزار کلومیٹر مفت مینٹیننس شامل ہیں۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری روکنے کے لیے افسران کی نقل و حرکت بہتر بنانا مقصد ہے۔

    ایف بی آر نے تمام شعبوں سے گاڑیوں کی سپردگی کی تفصیلات طلب کر لیں اور ہیڈکوارٹر کراچی میں درجنوں گاڑیاں پہنچا دی گئیں۔

    یاد رہے عوام اور ارکانِ پارلیمنٹ نے سرکاری خزانے سے لگژری خریداری پر شدید تنقید کی جبکہ ٹوئٹر پر ‘بیوروکریٹک لگژری’ کے خلاف ہیش ٹیگز ٹرینڈ کرتے رہے

  • ریونیو شارٹ فال کے باوجود ایف بی آر افسران کیلئے  ایک ہزار 10 بڑی گاڑیاں بک کرالی گئیں

    ریونیو شارٹ فال کے باوجود ایف بی آر افسران کیلئے ایک ہزار 10 بڑی گاڑیاں بک کرالی گئیں

    اسلام آباد : ریونیو شارٹ فال کے باوجود فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے افسران کیلئے 1200 سی سی کی ایک ہزار 10 بڑی گاڑیاں بک کرالی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے افسران کیلئے 1200 سی سی کی ایک ہزار 10 بڑی گاڑیاں بک کرالیں۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کمپنی کے نام لیٹر آف انٹینٹ میں لکھا کہ گاڑیوں کیلئے 3 ارب روپے اپ فرنٹ ادا کیے جائیں اور گاڑیوں کی خریداری کیلئے باقی رقم اقساط میں ادا کی جائے گی۔

    دستاویز میں بتایا گیا بتایا گیا ایک ہزار 10 گاڑیوں کی ڈیلیوری رواں ماہ جنوری سےلیکر مئی تک یقینی بنائی جائے، جنوری میں 75، فروری میں 200 اور مارچ میں 225 گاڑیاں ، اپریل میں 250 اور مئی میں 260 گاڑیاں ڈیلیور کی جائیں گی۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کمپنی سے ایک ہزار10گاڑیاں اسپیشل فیچرز کے ساتھ بُک کرائی ہیں اور 386 ارب کے ریونیو شارٹ فال کے باوجود اربوں روپے گاڑیوں پر خرچ کیے جائیں گے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

  • ایف بی آر افسران نے کم تنخواہ کے خلاف احتجاج کا انوکھا طریقہ نکال لیا

    ایف بی آر افسران نے کم تنخواہ کے خلاف احتجاج کا انوکھا طریقہ نکال لیا

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے 117افسران نےتنخواہیں کم ہونے پر جون تک چھٹیوں کی درخواست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے افسران نے تنخواہیں کم ہونے پراحتجاج کا انوکھاطریقہ نکال لیا، ذرائع نے بتایا ہے کہ انکم ٹیکس کے 117افسران نے جون تک چھٹیوں کی درخواست دے دی۔

    انکم ٹیکس گریڈ 17 سے 19 کےافسران نے چیئرمین ایف بی آر کوخط لکھا ، جس میں کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے تنخواہ کم ہے اور ڈیوٹی پر آنے کے اخراجات نہیں، موجودہ تنخواہ میں گھریلو اخراجات پورے نہیں کیے جاسکتے۔

    افسران کا کہنا تھا کہ 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس اور تنخواہیں نہ بڑھائیں تو مزید سخت ردعمل ہوگا، وزیراعظم آفس، سپریم کورٹ اور کئی اداروں میں تنخواہیں 100 گنا زیادہ ہیں۔

    بجٹ سازی کے اہم عمل کے دوران ایف بی آر افسران کی ممکنہ غیر موجودگی ملکی معیشت پر سنگین اثرات مرتب کر سکتی ہے۔ ایف بی آر حکومت کے لیے ٹیکس اور ریونیو اکٹھا کرنے کا ذمہ دار ہے۔

    چیئرمین ایف بی آرعاصم نے کہا ہے کہ ٹیکس حکام کےتنخواہ کے معاملے پروزیر اعظم سےبات کروں گا، ٹیکس حکام کے پرفارمنس الاؤنس 2015 سے فریز ہیں۔

    یاد رہے اس سے قبل ایک عجیب و غریب درخواست میں فیڈرل بیورو آف ریونیو کے افسر نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے درمیان گھریلو اخراجات کو پورا کرنے کے لئے وزیر اعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کرپشن کی اجازت مانگی تھی۔

  • وزیراعظم عمران خان کو ایف بی آر افسران کی کارکردگی رپورٹ پیش

    وزیراعظم عمران خان کو ایف بی آر افسران کی کارکردگی رپورٹ پیش

    اسلام آباد : چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے بھیجی گئی افسران کی کارکردگی رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کردی گئی، رپورٹ میں ایف بی آر کے 10افسران کو ناقص کارکردگی پر سخت تنبیہ اور اظہار ناراضی کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل اور ایف بی آر افسران کی کارکردگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی، وزیر اعظم ڈلیوری یونٹ کو ایف بی آر افسران کی کارکردگی  رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔

    چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی گئی ، جس میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کے 68 افسران کے ڈیش بورڈ کی جانچ پڑتال کی گئی، ایف بی آر کے 10افسران کو ناقص کارکردگی پر سخت تنبیہ اور اظہار ناراضی کیا گیا۔

    ممبر کسٹمزپالیسی، ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس، چیف کلکٹر بلوچستان کو اظہار ناراضی کے لیٹر جاری کیے گئے جبکہ چیف کمشنر آئی آر کراچی ، چیف کلکٹراسلام آباد اور ڈی جی کسٹمزکراچی کو بھی تنبیہ کا لیٹر جاری کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق ناقص کارکردگی پرممبرکسٹمز آپرشن اور چیف کمشنرآئی آرفیصل آباد کو تنبیہ کا لیٹر ہوا جبکہ افسران کو شہریوں کی شکایات سے متعلق کارکرگی بہتر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مسائل کے تسلی بخش حل نہ ہونے پر سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

    وزیر اعظم آفس نے چیئرمین ایف بی آر کو 556حل شدہ شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم دیتے ہوئے کہا شہریوں کی شکایات کو دوبارہ میرٹ پر حل کیا جائے۔

    وزیر اعظم آفس نے کہا چیئرمین ایف بی آر شکایات کے حل کی رپورٹ جمع کرائے۔

    رپورٹ مین ممبرآئی ٹی ، چیف مینجمنٹ آئی آر اور چیف کمشنرآئی آرپنڈی، بہاولپور کی کارکردگی کوسراہا گیا۔