Tag: ایف بی آر

  • نان فائلرز ہوشیار !  موبائل سمیں بلاک کرنے کی حتمی تاریخ آگئی

    نان فائلرز ہوشیار ! موبائل سمیں بلاک کرنے کی حتمی تاریخ آگئی

    اسلام آباد : نان فائلرز کے موبائل سم کارڈ بلاک کرنے اور بجلی و گیس کے کنکشن منقطع کرنے کی حتمی تاریخ آگئی، ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے جنوری کے دوسرے یا تیسرے ہفتے تک حکم جاری کردیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ٹیکس اکٹھا کرنے کے مجاز ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ’سخت اقدامات‘کے تحت ٹیکس گوشوارے داخل نہ کرنے والوں (نان فائلرز) کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ایف بی آر کے ترجمان آفاق قریشی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا ہے کہ ادارے نے نان فائلرز کے موبائل سم کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ایف بی آر جنوری کے دوسرے یا تیسرے ہفتے تک انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کرے گا۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ آرڈر کی تاریخ ابھی تک حتمی نہیں ہوئی اور اس کا انحصار ادارہ کی قانونی کارروائی کے مکمل ہونے اور ڈیفالٹرز کو نوٹس جاری ہونے پر کرتا ہے، جنوری کے دوسرے یا تیسرے ہفتے تک یہ آرڈر جاری کر دیا جائے گا۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی جانب سے نان فائلرزکو جاری کیے گئے نوٹسز کا جواب دینے کی آخری تاریخ اٹھائیس اور انتیس دسمبر دوہزارتیئس تھی، اب ایف بی آر ایک عام آرڈر جاری کرے گا، جس میں نائن فائلرز کے نام ہوں گے، جن کے بجلی اور گیس کے کنکشن منقطع کردیے جائیں گے، نان فائلرز کو نوٹس جاری ہونے کے بعد نام جاری کرنا قانونی تقاضا ہے۔۔

    ٹیکس نادہندگان کے قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ بلاک کرنے کی تجویز زیر غور ہونے سے متعلق سوال پر آفاق قریشی نے کہا قانون میں ایسی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

    واضح رہے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 114 بی کے مطابق ’جاری کیے گئے نوٹسز کے جواب میں ٹیکس ریٹرنز فائل نہ کرنے کی صورت میں ایف بی آر کو یوٹیلیٹی کنکشنز بشمول بجلی اور گیس کے کنکشنز منقطع کرنے اور موبائل سمز بلاک کرنے کا اختیار دیتا ہے۔

    گذشتہ برس 31 دسمبر کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ ایف بی آر نے دسمبر کے مہینے میں ایک کھرب روپے سے زیادہ محصولات جمع کیے، جب کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے اہداف کو بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے حال ہی میں ایک بیان میں کہا تھا کہ ایف بی آر کا اصلاحاتی ایجنڈا ٹریک پر ہے اور حکومت ادارے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے پر عزم ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مختلف تجاویز پیش کی گئیں ہیں، جن پر انہوں نے اتفاق کیا، جس کے بعد وزیر خزانہ کو اصلاحات لانے کی منظوری دے دی گئی۔

    دو ماہ قبل ایف بی آر نے 145 ڈسٹرکٹ ٹیکس افسران کے قیام کی منظوری دی، جو رواں سال جون تک 15 سے 20 لاکھ کے قریب نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے پر توجہ دیں۔

  • ملک بھر کے ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کی تیاری مکمل ،اسکیم تیار

    ملک بھر کے ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کی تیاری مکمل ،اسکیم تیار

    اسلام آباد : ملک بھر کے ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کیلئے اسکیم تیار کرلی گئی ، ٹیکس عائد کیے جانے سے تقریباً 300ارب سے زائد آمدن متوقع ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، کراچی،لاہور،پشاور اور کوئٹہ میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کی تیاری مکمل کرلی گئی۔

    ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ 5بڑے شہروں میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے سے 100 ارب روپے آمدن متوقع ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے 35 لاکھ ریٹیلرز پر ایف بی آر نے ٹیکس لگانے کیلئے اسکیم تیار کی ہے، پہلے مرحلےمیں اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومت کے ریٹیلرز پر ٹیکس لگے گا۔

    ملک بھر کےریٹیلرز پر ٹیکس عائد کیے جانے سے تقریباً 300ارب سے زائد آمدن متوقع ہے، دکان کے سائز اور سالانہ آمدن پر ٹیکس عائد کیا جائے گا، جو ماہانہ کی بنیاد پر اکٹھا ہوگا۔

    ایف بی آر کے مطابق اسکیم مکمل طور پر تیار ہے، حکومت کی جانب گرین سگنل ملنے پر لانچ کر دی جائے گی ، ریٹیلرز کی سالانہ آمدن پر تقریباً 10 فیصد سےزائد تک ایڈوانس ٹیکس عائدکیا جائے گا۔

    اسکیم کے تحت تمام شعبوں سے منسلک کاروباروں اور افراد پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

  • ایف بی آر نے  ایک ماہ میں ٹیکس وصولی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

    ایف بی آر نے ایک ماہ میں ٹیکس وصولی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

    اسلام آباد: ملکی تاریخ میں پہلی بار دسمبر میں ایک ہزار ارب روپے سے زائد ٹیکس جمع کرلیا گیا، پہلی ششماہی میں 4 ہزار 468 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دسمبر میں پہلی بار ایک ہزارارب سے زائد ٹیکس جمع کرلیا۔

    ایف بی آر ترجمان نے بتایا ہے کہ دسمبرمیں1ہزار21ارب روپےکےمحصولات جمع کیے گئے، 38 ارب کے ریفنڈز ایڈجسٹ کے بعد محصولات کی وصولی  984ارب رہی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پہلی ششماہی میں 4 ہزار 468 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ایک ہزار ارب زیادہ ٹیکس اکٹھا ہوا اور 177ارب روپے کے ریفنڈز کیے گئے۔

    ایف بی آر نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں230ارب کے ریفنڈز جاری کیے، درآمدات میں کمی کے دباؤ کے اثرات جذب کرنے کے لئے ڈومیسٹک ریونیو بڑھایا گیا۔

    پہلی ششماہی میں براہ راست ٹیکسوں کا حصہ بڑھ کر49 فیصد ہوچکا جبکہ دسمبرمیں براہ راست ٹیکسوں کا حصہ59 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

    پہلی ششماہی میں براہ راست ٹیکسوں کی مد میں 41فیصداضافہ ہوا اور 2سال میں ودہولڈنگ ٹیکس کاحصہ70سے کم کر کے55 سے  58 فیصدکردیا ہے۔

  • رواں مالی سال کے 6 ماہ میں ایف بی آر نے کتنا ٹیکس اکھٹا کیا؟

    رواں مالی سال کے 6 ماہ میں ایف بی آر نے کتنا ٹیکس اکھٹا کیا؟

    کراچی: رواں مالی سال کے 6 ماہ میں ایف بی آر نے 4.44 کھرب روپے کا ٹیکس جمع کر لیا۔

    ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے چھ ماہ میں ایف بی آر نے 4.44 کھرب روپے اکھٹے کر لیے ہیں، آئی ایم ایف نے ایف بی آر کو 4.425 کھرب روپے جمع کرنے کا ٹارگٹ دیا تھا، جو گزشتہ سال کے چھ ماہ کے مقابلے میں 1.15 کھرب (35 فی صد) زائد تھا۔

    ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس کی مد میں 730 ارب روپے اضافے کے ساتھ 2.13 کھرب روپے جمع ہوئے، سیلز ٹیکس کی مد میں 1.5 کھرب روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 265 ارب روپے جمع ہوئے، کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 540 ارب روپے اکھٹا ہوئے، جو ہدف سے 100 ارب روپے کم ہیں۔

    آخری دو دنوں میں 50 ارب روپے مزید جمع کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے، تمام ایف بی آر دفاتر اور بینکوں کو ٹیکس جمع کرنے کے لیے ہفتہ، اتوار کو دیر تک کھلے رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    پاکستانی کرنسی مسلسل ساتویں سال بھی گراوٹ کا شکار

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ایف بی آر کو رواں مالی سال 9.415 کھرب روپے کا ٹارگٹ دیا ہے، جسے ایف بی آر آسانی سے حاصل کر لے گا، جنوری 2024 سے 60 لاکھ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق ٹیکس نادہندگان کے ٹیکس ریٹرن نہ جمع کرانے پر فون، بجلی اور گیس کنکشن کاٹ دیے جائیں گے۔

  • پاکستان میں آن لائن کاروبار کا لائسنس حاصل کرنے کا طریقہ

    پاکستان میں آن لائن کاروبار کا لائسنس حاصل کرنے کا طریقہ

    اسلام آباد : دنیا بھر کی طرح اب پاکستان میں بھی لائسنس کے بغیر آن لائن کاروبار ممنوع ہے جس کیلئے لائسنس کا حصول لازمی قرار دے دیا گیا ہے جس کی تفصیل ایف بی آر  نے جاری کردی۔

    اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اپنی ویب سائٹ پر آن لائن کاروبار کرنے والوں (وینڈرز/انٹیگریٹڈ انٹرپرائزز) کے لیے لائسنس حاصل کرنے کا طریقہ کار جاری کیا ہے۔

    انکم ٹیکس رولز 2002 میں ترمیم کے لیے ایف بی آر کی جانب سے ایک ایس آر او (قانونی ریگولیٹری حکم نامہ) 1845(l)2023جاری کیا گیا ہے۔

    اس حکم نامے کے تحت ڈیجیٹل انیشیٹوز کے ممبر لائسنسنگ کمیٹی کا کنوینر بنانے کے لیے کسی ایسے افسر کا تقرر کریں گے جو ایڈیشنل کمشنر (بی پی ایس-19) سے نیچے نہ ہو۔

    FBR

    لائسنسنگ کمیٹی درخواستوں کا جائزہ لے گی اور لائسنس کی تجدید کے لیے ممبر ڈیجیٹل انیشیٹوز کو سفارشات پیش کرے گی۔

    لائسنسنگ کمیٹی کا کنوینر سسٹم کی مجموعی نگرانی اور سسٹم کے آپریشن کے دوران پیش آنے والے مسائل کو حل کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا ذمہ دار ہوگا۔

    درخواست موصول ہونے پر بورڈ اپنی نامزد کردہ کمیٹی کے ذریعے الیکٹرانک فسکل ڈیوائس کے برانڈ، ماڈل اور تفصیلات کی منظوری کا تعین کرے گا، جس کا مطلب ہے کہ ایک سیل ڈیٹا کنٹرولر اور کم از کم ایک پوائنٹ آف سیل پر مشتمل نظام ایک ساتھ منسلک ہوں گے۔

    کاروبار

    ایکریڈیٹیشن کے عمل کے دوران، سپلائر کو لائسنسنگ کمیٹی کو معلومات اور ڈیوائسز تک رسائی اور اس عمل کو انجام دینے کے لیے معقول طور پر درکار کوئی دوسری مدد فراہم کرنی ہوگی۔

    ایف بی آر نے مزید کہا کہ لائسنسنگ کمیٹی درخواست جمع کرانے کی تاریخ کے پندرہ دنوں کے اندر کسی بھی درخواست کو منظور یا مسترد کرے گی، اور قوانین کے تحت کسی بھی درخواست کی منظوری یا مسترد کرنے کی وجوہات بتائے گی۔

  • نان فائلرز ہوشیار ہوجائیں !  بڑی خبر آگئی

    نان فائلرز ہوشیار ہوجائیں ! بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سات لاکھ سے زائد نان فائلرزکونوٹس جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ٹیکس جمع نہ کرانے والوں کی موبائل فون سم بلاک کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے سات لاکھ سے زائد نان فائلرزکونوٹس جاری کردیئے گئے۔

    ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو نوٹس آئی ایم ایف کی گائیڈ لائن کے بعد جاری کیے گئے، نوٹسز بینکوں اوربجلی کےبلوں کے مطابق جانچ کرکے بھجوائےگئے ہیں۔

    ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں سے کہا گیاکہ وہ فوری طورپرگوشوارے جمع کروائیں۔

    نوٹس کے بعد ٹیکس جمع نہ کرانے والوں کی موبائل فون سم بلاک کی جائے گی اور دوسرے مرحلے میں ٹیکس نادہندگان کے بجلی کے کنکشن منقطع کر دیے جائیں گے۔

    ایف بی آرنے اس سال دس لاکھ سے زائد نئے افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا ہدف رکھا ہے۔

  • ایف بی آر  نے جعلی سیلز ٹیکس کا کروڑوں روپے کا فراڈ پکڑلیا

    ایف بی آر نے جعلی سیلز ٹیکس کا کروڑوں روپے کا فراڈ پکڑلیا

    کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے جعلی سیلز ٹیکس کا کروڑوں روپے کا فراڈ پکڑلیا، نجی کمپنی کا مالک جعلی فلائنگ انوائس ،مشکوک لین دین میں ملوث پایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے  کارروائی کرتے ہوئے جعلی سیلز ٹیکس کاکروڑوں روپے کا فراڈ پکڑلیا۔

    ایف بی آر حکام نے بتایا کہ نجی کمپنی کا مالک جعلی فلائنگ انوائس ،مشکوک لین دین میں ملوث پایا گیا، ملزم 2022 سے ایف بی آر میں درآمد کنندہ،برآمد کنندہ کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے اپریل 2022 سامان کی خرید و فروخت کے بغیر جعلی رسید دےکرٹیکس فراڈ کیا، ڈمی گھریلو خریداری میں13کروڑ 76لاکھ روپے سے زائد کا ٹیکس فراڈ کیا۔

    ،ایف بی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ فراڈ میں ملوث دیگردو ملزمان کے کاروبار کے دیئے گے ایڈریس بھی جعلی نکلے، خاتون سمیت تینوں ملزمان دھوکہ دہی سے کاروبار چلانے میں ملوث پائے گئے ہیں۔

    حکام نے مزید بتایا ہے کہ تینوں ملزمان نے ملی بھگت سے جعلی سیلز ٹیکس انوائسز کا استعمال کیا، سیلزٹیکس میں رجسٹرڈ افرادکے سپلائر ،خریداروں کی سیلز ٹیکس رجسٹریشنز کو معطل کر دیا گیا  ہے اور خاتون سمیت تینوں افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • ایف بی آر  کو بڑی کامیابی مل گئی

    ایف بی آر کو بڑی کامیابی مل گئی

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جولائی تانومبر3484ارب روپے کا ٹیکس جمع کرلیا، ٹیکس جمع کرنےکی شرح میں 38 فیصداضافہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان فیڈرل بورڈ آف ریونیو آفاق قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ فیڈرل بورڈآف ریونیو کو بڑی کامیابی ملی ہے، جولائی تا نومبر 3484 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرلیا ہے نومبر 2023 میں 736 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا، ٹیکس جمع کرنے کی شرح میں گزشتہ سال کی نسبت 38 فیصد اضافہ ہوا۔

  • ایف بی آر نے ملک بھر میں پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کردیے

    ایف بی آر نے ملک بھر میں پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کردیے

    کراچی: پی آئی اے کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، ایف بی آر نے ملک بھر میں پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کو مجموعی طور پر ساڑھے 4 ارب کی ادائیگی کرنی ہے۔ پی آئی اے نے فروری سے لے کر اب تک ریٹرن بھی فائل نہیں کیے ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے ملک بھر میں پی آئی اے کے اکاؤنٹس کو منجمد کردیا گیا ہے۔

    ٹریبونل کے آرڈر پر فوری طور پر 2 ارب 70 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔ ایف بی آر نے بتایا کہ ادائیگی نہ ہونے پر اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے ہیں۔

    اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس او نے بھی پی آئی اے کے جہازوں کو ایندھن بند کرنے کی دھمکی دیدی ہے، پی ایس او نے پی آئی اے سے 1.5 ارب روپے فوری ادائیگی مطالبہ کیا ہے۔

    پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایاسا کے آڈٹ کے دوران ایف بی آر، پی ایس او کے ایسے اقدامات بدقسمتی ہے، ایاسا آڈٹ کے بعد پی آئی اے پر یورپ میں پابندی ہٹ سکتی ہے۔

  • ایف بی آر کا  15 سے 20 لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ

    ایف بی آر کا 15 سے 20 لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف (ایف بی آر) نے پندرہ سے بیس لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانےکا فیصلہ کرتے ہوئے یک سوپینتالیس ڈسٹرکٹ ٹیکس دفاتر کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف (ایف بی آر) نے جون دوہزار چوبیس تک پندرہ سےبیس لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کو نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا۔

    اس سلسلے میں ایف بی آر کے لیے ملک بھر میں ایک سو پینتالیس ڈسٹرکٹ ٹیکس آفسز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کو مطلوبہ سطح تک بڑھانے میں مدد ملے گی۔

    ان لینڈ ریونیو کے ڈسٹرکٹ افسران مختلف محکموں اور اداروں سے ممکنہ ٹیکس دہندگان کے بارے میں تھرڈ پارٹی ڈیٹا حاصل اور استعمال کریں گے۔

    اس کے علاوہ نان فائلرز کے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس دوہزار ایک میں متعارف کرائے جانے والے سیکشن ایک سو چودہ بی کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    نئے سیکشن کے تحت نوٹس ملنے پر ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کے بجلی و گیس کے کنکشنز کاٹے جائیں گے اور موبائل سمز بلاک کی جائیں گی۔

    چیئرمین نادرا نے ایف بی آر کو ڈیٹا انٹگریشن کے ذریعے ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے میں مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔