Tag: ایف بی آر

  • ایف بی آر کی نئی حکمت عملی ، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی

    ایف بی آر کی نئی حکمت عملی ، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والے ریٹیلرز اور ریئل اسٹیٹ ٹیکس دہندگان کے آڈٹ کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیکس چوروں کیخلاف فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کی نئی حکمت عملی سامنے آگئی، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والے ریٹیلرز اور ریئل اسٹیٹ ٹیکس دہندگان کے آڈٹ کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    ایف بی آر نے انتباہ جاری کیا ہے کہ ریٹیلرز انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس میں غلطیوں سے اجتناب کریں، ریٹیلرز کے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے گوشواروں کا آڈٹ کیا جائے گا۔

    ذرائع ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ریٹیلرز کے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے آڈٹ کا فیصلہ متعلقہ آر ٹی او میں کیا جائے گا۔

    ذرائع نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ میں ٹیکس چوری کےخلاف بھی حکمت عملی بنا لی گئی،رئیل اسٹیٹ کے ٹیکس دہندگان کے آڈٹ بھی کیے جائیں گے اور ٹیکس دہندگان کے گوشواروں کےآڈٹ متعلقہ آر ٹی او کریں گے۔

    ذرائع ایف بی آر کے مطابق ٹیکس آڈٹ کےلیےقرعہ اندازی نہیں کی جائے گی، قرعہ اندازی کےبجائےمتعلقہ آر ٹی اوز صوابدیدی اختیارات کے تحت چناؤ کر سکیں گے۔

  • پاکستان کا سب سے بڑا منی لانڈرنگ اور انڈرانواسنگ اسکینڈل بے نقاب

    پاکستان کا سب سے بڑا منی لانڈرنگ اور انڈرانواسنگ اسکینڈل بے نقاب

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے ملکی تاریخ کی بڑی منی لانڈرنگ اور انڈرانواسنگ کے کیس میں پشاور کی دو کمپنیوں کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ کی بڑی منی لانڈرنگ اور انڈرانواسنگ کے کیس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کی جانب سے پشاور کی دو کمپنیوں کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔

    ایف آئی آر میں سینتالیس ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا بھی انکشاف ہوا ہے، رقم کی منتقلی کو ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ قرار دیا گیا۔

    انڈرانواسنگ کے ذریعے قومی خزانے کو پچیس ارب روپے تک نقصان پہنچا، منی لانڈرنگ اورانڈرانواسنگ سولر پینل کی آڑ میں کی گئی۔

    ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کا انکشاف کسٹم حکام نے اپنی رپورٹ میں کیا تھا، ایف بی آر کے آڈٹ حکام کی جانب سے تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔

    ایف آئی آر میں مون لائٹ ٹریڈرز،برائٹ اسٹار نامی کمپنی اور ان کے مالکان کو نامزد کیا گیا ہے، کمپنیوں کی جانب سے منی لانڈرنگ دوہزارسترہ سے دو ہزار بائیس تک کی گئی، رپورٹ نگران وزیراعظم کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔

     

  • بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

    بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی بنانے والے بے نامی دار اب ایف بی آر کی گرفت میں ہوں گے، تمام ایسوسی ایشن آف پرسنز اور سنگل اونر کمپنیز میں چھپے بے نامی دار ظاہر کرنا ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بے نامی داروں کے خلاف ایکشن کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے اور ایسوسی ایشن آف پرسنز کے بورڈ میں بے نامی داروں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

    اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں ایسوسی ایشن آف پرسنز کے تمام ڈائریکٹرز کی تمام تفصیلات دینا ہوں گی، ایف بی آر نے سیکشن 83 بی، 83 سی، 83 ڈی اور 83 ای میں ترامیم کر دیں۔

    ایسوسی ایشن آف پرسنز تمام بورڈ آف ڈائریکٹرز کے گزشتہ 10 سال کا مکمل ریکارڈ رکھنے کے پابند ہوں گی، ایسوسی ایشن آف پرسنز تمام بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نام، ولدیت اور شناختی کارڈ دینے کے پابند کر دیے گئے ہیں۔ اے او پیز تمام بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تاریخ پیدائش اور شہریت سے متعلق معلومات دینے کے بھی پابند ہوں گی۔

    اے او پیز تمام بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رہائشی اور دفاتر کے پتے ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے۔ اے او پیز تمام بورڈ آف ڈائریکٹرز کی کمپنی میں شیئرز کی ملکیت کی شرح سے آگاہ کرنے کے پابند قرار دیے گئے ہیں۔ اے او پیز تمام سمندر پار بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تفصیلات بھی دینا ہوں گی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق اے او پیز کو ظاہر کرنا ہوگا کہ تمام بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلوں میں کتنا کنٹرول رکھتے ہیں۔ ایسوسی ایشن آف پرسنز میں اگر بورڈ آف ڈائریکٹرز رشتہ دار ہیں تو اس کی تفصیلات بھی دینا ہوں گی۔

  • محکمہ کسٹمز میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ، اعلیٰ افسران کے تبادلے

    محکمہ کسٹمز میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ، اعلیٰ افسران کے تبادلے

    کراچی : ملک میں اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن کے آغاز کے بعد محکمہ کسٹمز میں بڑے پیمانے پر تبادلے کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیدرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کی جانب سے محکمہ کسٹمز میں بڑےپیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی، جس میں 21 گریڈ کے 6 افسران، 20 گریڈ کے 36 افسران اور گریڈ19کے افسران کے تبادلے کردیئے گئے۔

    ایف بی آرنے کسٹمز افسران کے تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے ہیں ، ایف بی آر نے تمام BS-19 (OPS) افسران کو ہٹا کر BS-20 افسران کو آپریشنل کلکٹریٹس کے کلکٹر تعینات کر دیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ محمد صادق (PCS/BS-21) کو ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف IPR (انفورسمنٹ)، اسلام آباد سے چیف کلکٹر آف کسٹمز ایکسپورٹ، کسٹم ہاؤس، کراچی کے عہدے پر تبدیل کر دیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق سیما رضا بخاری (PCS/BS-21) کو ڈی جی ، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ان پٹ آؤٹ پٹ کوفیشینٹ آرگنائزیشن، کراچی سے چیف کلکٹر آف کسٹمز (نارتھ)، کسٹم ہاؤس، اسلام آباد میں تبدیل کر دیا گیا۔

    محمد عمران خان مہمند (PCS/BS-21) کو چیف کلکٹر آف کسٹمز (نارتھ) کسٹم ہاؤس اسلام آباد سے ڈی جی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ریفارمز اینڈ آٹومیشن (کسٹمز) اسلام آباد کے دفتر میں تبدیل کر دیا گیا۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ محمد سلیم (PCS/BS-21) کا تبادلہ چیف کلکٹر آف کسٹمز خیبر پختونخوا، کسٹم ہاؤس، پشاور سے ڈی جی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن، کراچی میں کیا گیا۔

    اس کے علاوہ صائمہ شہزاد (PCS/BS-21) کو ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن- ایف بی آر ، لاہور سے ڈائریکٹر جنرل، کسٹمز اکیڈمی آف پاکستان (CAP)، کراچی (لاہور میں تعینات) کے عہدے پر تبدیل کر دیا گیا۔

    عرفان الرحمٰن خان (PCS/BS-21) کو کلکٹر، کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ، کوئٹہ سے ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ان پٹ آؤٹ پٹ کو فیشینٹ آرگنائزیشن، کراچی (اسلام آباد میں تعینات) کے دفتر میں تبدیل کر دیا گیا۔

    اسمگلنگ روٹ والے شہر پشاور اور کوئٹہ کے بھی افسران تبدیل کئے گئے، چیف کلکٹر کے پی کے پشاور اور کلکٹر کسٹمز کوئٹہ کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

  • مالی بحران کی شکار  پی آئی اے  کے لئے اچھی خبر آگئی

    مالی بحران کی شکار پی آئی اے کے لئے اچھی خبر آگئی

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نے پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس بحال کردیے، بینک اکاؤنٹس منجمدہونے سے پی آئی اے کو شدید مالی مشکلات کا سامنا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے تمام بینک اکاؤنٹس کھول دیے ، جس کے بعد پی آئی اے کے تمام بینک اکاؤنٹ بحال ہوگئے ہیں۔

    فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر پی آئی اےبینک اکاؤنٹس منجمد کیے گئےتھے ، بینک اکاؤنٹس منجمدہونے سے پی آئی اے کو شدید مالی مشکلات کا سامنا تھا۔

    پی آئی اے ملازمین کو اگست کی تنخواہیں جاری کرنے میں تاخیر ہوئی ہے تاہم ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس بحال کردیے۔

    خیال رہے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) سنگین مالی بحران کی شکار ہے ، ذرائع نے بتایا تھا کہ فنڈز نہ ہونےکی وجہ سے فلائٹ آپریشن بند ہونے کا خدشہ ہے اور اندورون و بیرون ملک جانے والی 30 سے زائد پروازیں معطل ہونے کا امکان ہے،

    ذرائع نے کہا تھا کہ رقم فوری طور پر مہیا نہ ہونے سے 15 طیارے گراؤنڈ کرناپڑیں گے، پی ائی اے کو فلائٹ آپریشن جاری رکھنے کیلئے فنڈز کی فوری اشد ضرورت ہے اور نگران حکومت نے پی آئی اے کو فنڈ دینے سے انکار کردیا ہے۔

  • قومی خزانے کو 11 ارب نقصان پہنچانے والے اسکینڈل میں 4 ملزمان گرفتار

    قومی خزانے کو 11 ارب نقصان پہنچانے والے اسکینڈل میں 4 ملزمان گرفتار

    کراچی: ایف بی آر نے جعلی سیلز ٹیکس انوائسز بنانے والے گروہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے قومی خزانے کو 11 ارب نقصان پہنچانے والے اسکینڈل میں 4 ملزمان گرفتار کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بیورو آف ریونیو نے جعلی سیلز ٹیکس انوائس بنانے والے 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن پر قومی خزانے کو گیارہ ارب روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

    ایف بی آر کے مطابق ایک ملزم کو اسپیشل جج کسٹم کے تحت درج مقدمے میں فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا، جو مختلف ڈمی فرموں کے جعلی سیلز ٹیکس آن لائن جمع کرا رہا تھا، اسکینڈل کا دوسرا ملزم پرال کال سینٹر اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، پرال سینٹر کا سرکاری ملازم گروہ کو تکنیکی معاونت فراہم کر رہا تھا۔

    ملزم کے سرکاری کمپیوٹر سے ایک ارب 60 کروڑ کا جعلی آؤٹ پٹ ٹیکس ڈیٹا برآمد ہوا، جعلی سیلز ٹیکس مافیا کے ایجنٹ اور بروکر کا تعلق کراچی سے ہے۔

  • ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کے خلاف ملک گیر آپریشن کا فیصلہ 

    ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کے خلاف ملک گیر آپریشن کا فیصلہ 

    لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کے خلاف ملک گیر آپریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آپریشن کے لیے پہلے مرحلے میں لاہور کراچی سمیت بڑے شہروں کے 11 ہزار  افراد کی فہرست تیار کرلی۔

    ذرائع ایف بی آر کے مطابق اس فہرست میں کراچی، لاہور، فیصل آباد، پنڈی اور ملتان کے صنعتکار، مل مالکان، بڑے تاجر  پراپرٹی ڈیلرز اور ہول سیلر شامل ہیں۔

    ذرائع ایف بی آر کا بتانا ہے کہ فہرست میں شامل لوگوں ٹیکس دہندگان کے گرد گھیرا تنگ کر کے انہیں پکڑا بھی جائے گا، نوٹس جاری کرنے سے پہلے تمام قانونی کارروائی پوری کرلی ہے۔

    ایف بی آر  ذرائع نے بتایا کہ ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہے، ٹیکس نوٹس پر  ایک ہفتے میں دستاویزات پیش کرنا ہونگی۔

  • ایف بی آر کی جعلی رسیدوں  اور جعلی فلائنگ انوائسز میں ملوث افراد کیخلاف ایکشن کی تیاری

    ایف بی آر کی جعلی رسیدوں اور جعلی فلائنگ انوائسز میں ملوث افراد کیخلاف ایکشن کی تیاری

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) جعلی سیلز ٹیکس رسیدوں یا فلائنگ انوائسز کی روک تھام کے لیے متحرک ہوگئی،جعلی، مشکوک رجسٹریشن یا فیک انوائسز میں ملوث افراد کی رجسٹریشن فوری معطل ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے بے نامی اور جعلی کاروبار کرنے والے نیٹ ورک پکڑنے کیلئے نئے ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    جعلی، مشکوک رجسٹریشن یا فیک انوائسز میں ملوث افراد کی رجسٹریشن فوری معطل ہوگی، ایف بی آر نے کہا کہ متعلقہ فرد یا کمپنی کو بلیک لسٹ قرار دینے کیلئے فوری کارروائی ہوگی، بینیفشل اونر کا پتہ لگا کر ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ جعلی رسیدوں کی وجہ سے حکومت کو ریونیو کی مد میں نقصان کا سامنا ہے، جعلی رسیدوں سے غیر قانونی ریفنڈز کے مسائل بھی پیدا ہورہے ہیں۔

    جعلی انوائسز پر قابو پانے کیلئے ان لینڈ ریونیو کا ہر کمشنر 2 افسر مقرر کرے گا، متعلقہ افسران جعلی انوائسز اور بوگس فرمز کی نشاندہی کریں گے، افسران کو سیلز ٹیکس، ایف ای ڈی سمیت تمام متعلقہ ریکارڈ تک رسائی دی جائے گی۔

    ایف بی آر کے مطابق کمرشل امپورٹرز،ڈسٹری بیوٹرز، پیٹرولیم مصنوعات کے ڈیلرز کے کیسز ترجیح ہوگی۔

  • ایف بی آر نے پی آئی اے کے 26 اکاؤنٹس منجمد کر دیے

    ایف بی آر نے پی آئی اے کے 26 اکاؤنٹس منجمد کر دیے

    کراچی: فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نے عدم ادائیگی پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے 26 اکاؤنٹس منجمد کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے عدم ادائیگی پر قومی ایئرلائن کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اس کے چھبیس اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 8 ارب روپے ادا کرنے ہیں، قومی ایئر لائن نے اگست میں 2 ارب روپے ادائیگی کا وعدہ کیا تھا۔

    ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے الگ اکاؤنٹ کھول کر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی رقم کا غلط استعمال کیا، جس پر قومی ایئر لائن کی سینئر قیادت کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔

  • ایف بی آر کی ملکی تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ محصولات کی وصولی

    ایف بی آر کی ملکی تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ محصولات کی وصولی

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ محصولات اکٹھا کرلیا۔

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جون میں  اب تک جمع ہونے والے محصولات سے متعلق بیان جارری کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایف بی آر نے 26 جون تک محصولات مد میں 7000 ارب اکٹھا کر لیا۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید بتایا کہ 30 جون تک اس میں مزید اضافہ ہوگا۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بہت سی ترمیم کی ہے، حکومت نے بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 9 ہزار 200 سے بڑھا کر 9 ہزار 415 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

     پنشن ادائیگی 761 ارب سے بڑھا کر 801 ارب کردی گئی ہے اس کے علاوہ فنانس بل میں مزید ترمیم کے تحت 215 ارب کے نئے ٹیکس عائدکیےگئے ہیں۔