Tag: ایف بی آر

  • موبائل کال پر 5 منٹ کے بعد 75 پیسے لگایا جانیوالا ٹیکس ختم کرنے کا معاملہ ، صارفین کیلئے اہم خبر

    موبائل کال پر 5 منٹ کے بعد 75 پیسے لگایا جانیوالا ٹیکس ختم کرنے کا معاملہ ، صارفین کیلئے اہم خبر

    کراچی : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سندھ ہائیکورٹ کے موبائل کال پر 5 منٹ کے بعد 75 پیسے لگائے جانیوالے ٹیکس کو ختم کرنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے موبائل کال پر 5 منٹ کے بعد 75 پیسے لگایا جانیوالا ٹیکس واپس لینے کے معاملے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کا 18 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، 5منٹ کی کال کے بعد 75 پیسے ایف ای ڈی قانون کےمطابق ہے۔

    ،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فنانس ایکٹ میں5 منٹ کی کال کےبعد75پیسےٹیکس کی منظوری دی گئی، سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ خلاف قانون اور حقائق کے منافی ہے، پارلیمنٹ سے منظور ہونیوالےبل کوہائیکورٹ غلط قرارنہیں دے سکتی۔

    یاد رہے جون 2021 میں وفاقی حکومت نےپانچ منٹ سے زیادہ چلنے والی موبائل فون کالز پر ٹیکس عائد کیا تھا، جس کے بعد مختلف کمپنیوں کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے ٹیکس ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • ٹیکس کلیکشن ملک کی سیکیورٹی کا مسئلہ بن چکا ہے: وزیر اعظم

    ٹیکس کلیکشن ملک کی سیکیورٹی کا مسئلہ بن چکا ہے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹیکس کلیکشن ملک کی سیکیورٹی کا مسئلہ بن چکا ہے، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم 2021 میں ایک بہت بڑی کامیابی ہے، میں ایف بی آر اور مشیر خزانہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں ایف بی آر ٹریک اینڈ ٹریس نظام کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا اب تک ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں جانے کی کوشش ہو رہی تھی، لگتا تھا یہ ہمارے دور میں نہیں ہو سکے گا، لیکن اب ملک میں ٹریک اینڈ ٹریس کا آغاز ہو چکا ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے سیمنٹ اور فرٹیلائزر پر بڑا مثبت اثر ہوگا، اس ملک میں ٹیکس کلچر کی بنیاد رکھنی ہوگی، ہماری حکومت میں ریکارڈٹ یکس کلیکشن ہوا، جو 6 ہزار ارب تک جائے گا، جس میں سے 3 ہزار ارب تو قرضوں میں جائے گا، اور ہم نے لوگوں کے لیے اسپتال اور اسکول بھی بنانے ہوں گے، جس کے لیے پیسے کی ضرورت پڑے گی۔

    انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیکس کلیکشن 8 ہزار ارب تک پہنچ جائے گی، اس میں ایف بی آر کا بڑا بنیادی کردار ہے، ٹیکس کلیکشن ملک کی سیکیورٹی کا مسئلہ بن چکا ہے، بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے پاس اتنا پیسہ نہیں کہ ملک چلائیں، دنیا بھر میں لوگ ملک چلانے کے لیے ٹیکس دیتے ہیں لیکن ہمارے ہاں ٹیکس کلچر بنا ہی نہیں تھا۔

    وزیر اعظم نے کہا لوگ سمجھتے تھے کہ ہم کیوں ٹیکس دیں، ہمارا پیسہ باہر جاتا ہے، باہر وزرا کو یاد دلایا جاتا ہے کہ آپ عوام کے ٹیکس کے پیسےخرچ کرتے ہیں، امریکی صدر بیرون ملک جاتا ہے تو سفارت خانے میں ٹھہرتا ہے، لیکن ہمارے ملک کے وزیر اعظم باہر جاتے تھے تو بڑے ہوٹلز میں رکتے تھے۔

    تقریب سے خطاب میں شوکت ترین نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے سے ٹیکس کلیکشن میں شفافیت آئے گی، تقریباً 20 لاکھ لوگ ہیں جو ٹیکس دیتے ہیں، جب کہ ہم نے ڈیڑھ کروڑ لوگوں کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے، ان کو ٹیکنالوجی کے ذریعے بتائیں گے کہ آپ کا کتنا ٹیکس بنتا ہے، ٹیکس نہیں دیں گے تو ہو سکتا ہے کوئی ایکشن ہو۔

    انھوں نے کہا ریٹیل سیکشن میں 18 ٹریلین کی سالانہ سیل ہے، چھوٹے تاجروں کو تنگ نہیں کیا جائے گا، فکس ٹیکس رکھا جائے گا، اس سسٹم سے شفافیت آئے گی اور ٹیکس چوری کا سدباب ہوگا۔

  • ایف بی آر میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کیلئے درخواستیں طلب

    ایف بی آر میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کیلئے درخواستیں طلب

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کا فیصلہ کرتے ہوئے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیا گیا ، فیصلہ ایف بی آر میں اصلاحات اور فعال کردار کے لیے کیا گیا۔

    سی ای او ایف بی آر کی تعیناتی کے لیے درخواستیں طلب کرلی گئی ہے ، ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں درخواستیں 30نومبر تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

    گریڈ 21یا اس سے زائد گریڈ میں ریٹائرافسران بھی عہدے کے اہل ہوں گے ، ارکان ایف بی آر ، چیف کمشنرز اور چیف کلکٹرز بھی نامزدگی کرسکتے ہیں۔

    یاد رہے ایف بی آر نے 15 اکتوبر تک 26 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے وصول کرلئے اور گوشواروں کے ساتھ 48.6 ارب روپے کا ٹیکس حاصل کیا۔

  • کیا ایف بی آر کی ویب سائٹ پر واقعی سائبر حملہ ہوا؟

    کیا ایف بی آر کی ویب سائٹ پر واقعی سائبر حملہ ہوا؟

    کراچی: ایف بی آر نے ویب سائٹ پر سائبر حملے کی تردید کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان ایف بی آر نے کہا ہے کہ سائبر حملے سے متعلق خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، ایف بی آر کے آئی ٹی نظام میں کسی قسم کا خلل نہیں پڑا ہے۔

    ترجمان اسد طاہر جپہ نے بتایا کہ معمول کی مرمت کے باعث ملک کے کچھ حصوں میں ویب پورٹل کی رسائی میں دشواری پیش آئی، ایف بی آر کا ویب پورٹل روانی سے چل رہا ہے۔

    واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے آئی ٹی نظام میں ایک بار پھر خلل آیا تھا، جس کے باعث ادارے کا سرور بیٹھ گیا تھا، اور آفیشل ویب سائٹ کا ایڈریس ڈالنے پر تکنیکی خرابی پر مشتمل ”ایرر”کا پیغام آ رہا تھا۔

    آئی ٹی نظام خلل ، ایف بی آر کا سرور بیٹھ گیا

    بتایا گیا تھا کہ سائبر حملے کے بعد سے ایف بی آر کی ویب سائٹ اور مین سرور میں تاحال خرابی دور نہیں ہو سکی ہے، جس کے باعث آن لائن ٹیکس جمع کرانے والے شہریوں اور کمپنیز کو شدید دشواری کا سامنا تھا۔

    یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ایف بی آر کی ویب سائٹ کریش ہوئی ہو، اس سے قبل 30 ستمبر کو ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کے رش کے باعث ادارے کا ٹیکس جمع کرنے والا سافٹ ویئر بیٹھ گیا تھا۔

  • آئی ٹی نظام  خلل ، ایف بی آر کا سرور بیٹھ گیا

    آئی ٹی نظام خلل ، ایف بی آر کا سرور بیٹھ گیا

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے آئی ٹی نظام میں ایک بار پھر خلل آ گیا ، جس کے باعث ادارے کا سرور بیٹھ گیا ، آفیشل ویب سائٹ کا ایڈریس ڈالنے پر”ایرر”کا پیغام آرہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا سرور بیٹھ گیا ، جس کے بعد ویب سائٹ نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے، ایف بی آر کی آفیشل ویب سائٹ کا ایڈریس ڈالنے پر ’’ایرر‘‘ کا پیغام آرہا ہے۔

    ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ٹی نظام میں خلل کے باعث سرور میں کچھ پرابلم آئی ہے اور اس کو ٹھیک کرنے کی کوشش جاری ہے۔

    حکام نے کہا کہ سائبر حملے کے بعد سے ایف بی آر کی ویب سائٹ اور مین سرور تاحال ٹھیک نہیں ہوسکے اور ویب سائٹ کی خرابی کے باعث شہریوں اور کمپنیوں کو آن لائن ٹیکس جمع کرانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    خیال رہے یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ایف بی آر کی ویب سائٹ کریش ہوئی ہو، اس سے قبل 30 ستمبر کو ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کے رش کے باعث فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کا ٹیکس جمع کرنے والاسافٹ ویئربیٹھ گیا تھا۔

    یاد رہے رواں سال اگست میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ڈیٹا بیس اور ویب سائٹ پر سائبر حملے ہوا تھا ، جس کے بعد ڈیٹا سینٹر کوبند کردیا گیا تھا۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ ایف بی آر کی ویب سائیٹ پرسائبر حملے کی وجہ سے سائیٹ کی ورچوئل انوارنمنٹ کو نقصان پہنچا ، ڈیٹا سینٹر کو مکمل طور بحال کرنے میں وقت لگے گا۔

  • ایف بی آر کو 4 ماہ میں 18 سو ارب سے زائد ٹیکس وصول

    ایف بی آر کو 4 ماہ میں 18 سو ارب سے زائد ٹیکس وصول

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 18 سو 41 ارب کے محصولات جمع کرلیے، یہ محصولات ہدف سے 233 ارب روپے زائد ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 18 سو 41 ارب کے محصولات جمع کیے، رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کا ایف بی آر محصولات کا ہدف 16 سو 8 ارب روپے تھا۔

    ایف بی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر نے ہدف سے 233 ارب روپے زائد محصولات حاصل کیے، ایف بی آر کے محصولات میں 36.6 فیصد کی گروتھ ہوئی۔

    اعلامیے کے مطابق گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 13 سو 47 ارب کے محصولات جمع کیے گئے تھے، عبوری اعداد و شمار کے مطابق ایف بی آر نے اکتوبر میں 440 ارب ٹیکس حاصل کیا۔

    اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں ایف بی آر نے 337 ارب کا ریونیو جمع کیا تھا، ایف بی آر نے رواں مالی سال 91 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کیے۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں 66 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے گئے تھے۔

  • جائیداد کی نئی قیمتیں مقرر کرنے کیلئے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

    جائیداد کی نئی قیمتیں مقرر کرنے کیلئے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد : ایف بی آر نے جائیداد کی نئی قیمتیں مقرر کرنے کیلئے ویلیو ایشن ریٹس پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ کرلیا تاکہ اسے مارکیٹ کی قیمت کے برابر لایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نےملک کے 18بڑے شہروں میں غیر منقولہ جائیدادوں کی قیمتوں کو موجود مارکیٹ ریٹ کے مطابق لانے کے لئے ویلیو ایشن ریٹس پر نظرثانی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    اس حوالے سے ایف بی آر کی جانب سے تمام چیف کمشنرز ریجنل ٹیکس آفسز کو مراسلہ ارسال کیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ پراپرٹی کے نظرثانی شدہ ویلیو ایشن ریٹس پر مبنی ٹیبلز تیار کرکے ایف بی آر کو بھجوائے جائیں تاکہ ویلیو ایشن میں پائی جانے والی ضابطگیوں کو دور کرکے پراپرٹی کے نظرثانی شدہ ویلیوایشن ریٹس جاری کیے جاسکے۔

    مراسلے میں کہا ہے کہ اگر موجودہ ویلیو ایشنز میں کسی قسم کا کوئی ابہام ہیں تو تو ان کی بھی نشاندہی کی جائے اور واضح کیا کہ اگر کوئی ایریا ایف بی آر ویلیوایشن ٹیبل میں شامل ہونے سے رہ گیا تو چیف کمشنر پر اس کی ذمہ داری ہوگی ۔

    ایف بی آر نے تمام ریجنل چیف کمشنرز سے 13 اکتوبر تک پراپرٹی ویلیو ایشن طلب کر لی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے قیمتوں کے جدول میں شرح کو بڑھانے کی حکمت عملی مرتب کرلی ہے تاکہ قیمتوں کو مارکیٹ میں رائج شرح کے قریب لایا جاسکے۔

  • ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کیلئے اہم خبر

    ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کیلئے اہم خبر

    کراچی : فیڈرل بورڈ آف ریونیو‌ (ایف بی آر) آخری تاریخ سے پہلے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی اپیل کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ٹیکس گوشواروں کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو‌ (ایف بی آر) نے آخری تاریخ سے پہلے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس گزارتاریخ میں توسیع سےفائدہ اٹھائیں۔

    ترجمان ایف بی آر اسد طاہر کا کہنا تھا کہ 15اکتوبر 2021 کاانتظار کئے بغیر گوشوارے جمع کرائیں، آخری دنوں میں سسٹم پر دباؤ کی مشکلات سے بچیں۔

    اسد طاہر نے کہا کہ آئی ٹی سسٹم کی استعداد میں بہتری لائی گئی ہے، آئرس سسٹم 24گھنٹے نہایت روانی سےچل رہا ہے، ٹیکس گزاروں کو سہولتیں دینے کیلئےکوشش کی جا رہی ہے۔

    ترجمان کے مطابق تاریخ میں توسیع کافیصلہ ٹیکس گزاروں کی مشکلات کےپیش نظر کیا، ٹیکس گوشواروں کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں ہوگی۔

  • آخری تاریخ، لاکھوں ٹیکس دہندگان گوشوارے جمع کرانے سے محروم

    آخری تاریخ، لاکھوں ٹیکس دہندگان گوشوارے جمع کرانے سے محروم

    کراچی: ایف بی آر کے ٹیکس سافٹ ویئر میں کوئی مسئلہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں ٹیکس دہندگان گوشوارے جمع کرانے سے محروم رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، جس کے باعث لاکھوں ٹیکس دہندگان گوشوارے جمع نہیں کرا سکے ہیں۔

    چھوٹے شہروں اور قصبات میں ٹیکس دفاتر نہ ہونے کی وجہ سے ٹیکس دہندگان آن لائن سسٹم بند ہونے کے باعث دستی درخواست جمع نہیں کرا سکتے۔

    ایف بی آر کا ٹیکس جمع کرنے والا سافٹ ویئر تاحال بند ہے، جب کہ ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔

    دوسری طرف کراچی چیمبر، کراچی ٹیکس بار، ایف پی سی سی آئی اور تاجر تنظیموں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی درخواست کر رکھی ہے۔

    ایف بی آر کا ٹیکس جمع کرنے والاسافٹ ویئر بیٹھ گیا ،تاریخ میں توسیع کا امکان

    ادھر رش بڑھ جانے کے سبب ایف بی آر کی ویب سائٹ چوک ہو چکی ہے، صدر ٹیکس بار ایسوسی ایشن ذیشان مرچنٹ کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے اعلیٰ افسران سمیت کوئی اہل کار بھی ویب سائٹ تک رسائی نہیں کر پا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ ایف بی آرنے ویڈیو لنک کانفرنس طلب کرلی ہے، جس میں ٹیکس جمع کرنےوالےسافٹ ویئر بیٹھنےکی شکایت کاجائزہ لیا جائے گا۔ تاجر تنظیمیں ٹیکس ریٹرن جمع کرنےکی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کر رہی ہیں، ویڈیو لنک کانفرنس میں ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے۔

  • ایف بی آر کا ٹیکس جمع کرنے والاسافٹ ویئر بیٹھ گیا ،تاریخ  میں توسیع  کا امکان

    ایف بی آر کا ٹیکس جمع کرنے والاسافٹ ویئر بیٹھ گیا ،تاریخ میں توسیع کا امکان

    کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کا ٹیکس جمع کرنے والا سافٹ ویئربیٹھ گیا ، سافٹ ویئر بیٹھنے کے باعث انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کاامکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کا ٹیکس جمع کرنےوالاسافٹ ویئربیٹھ گیا، جس کے باعث ٹیکس گوشورےجمع کرانےمیں مشکلات کا سامنا ہے ، ٹیکس ریٹرن جمع کرانےکی آج آخری تاریخ ہے.

    صدرٹیکس بارایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایف بی آرکوتاریخ میں توسیع کی درخواست کی تھی ، رش کےسبب ایف بی آرکی ویب سائٹ نہیں چل رہی.

    اس سلسلے میں ایف بی آرنےویڈیولنک کانفرنس طلب کرلی، جس میں ٹیکس جمع کرنےوالےسافٹ ویئربیٹھنےکی شکایت کاجائزہ لیاجائےگا۔

    تاجرتنظیمیں ٹیکس ریٹرن جمع کرنےکی تاریخ میں توسیع کامطالبہ کررہی ہیں ، ویڈیولنک کانفرنس میں ٹیکس گوشوارےجمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کاامکان ہے۔

    اس سے قبل ترجمان ایف بی آر کا کہنا تھا کہ انکم ٹیکس گوشوارےداخل کرنےکی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائےگی، افراد،ایسوسی ایشن آف پرسنز،کمپنیز کےلئے حتمی تاریخ 30ستمبر ہے۔

    ترجمان نے کہا تھا کہ 28ستمبرکوتقریباً1لاکھ 50 ہزار گوشوارے داخل کئے گئے ،یہ ایک دن میں داخل گوشواروں میں سب سےزیادہ ہیں، گزشتہ سال کی طرح ایف بی آرنےسسٹم کی استعدادکارمیں اضافہ کیاہے۔