Tag: ایف بی آر
-
ایف بی آرنے ٹیکس ایمینسٹی اسکیم کا ایس آراوجاری کردیا
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس ایمینسٹی اسکیم کا ایس آر او جاری کردیا ہے، اس اسکیم سے دوہزار آٹھ سے دوہزار بارہ تک انکم ٹیکس ادا نہ کرنے والے افراد فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ایف بی آر کے ایس آر او کے مطابق اس اسکیم کی سہولت حاصل کرنیوالے افراد جرمانے، ڈیفالٹ،آڈٹ سے مستثنیٰ ہونگے۔
جبکہ اسکیم سے استفادہ صرف این ٹی این نمبررکھنے والے افراد حاصل کرسکیں گے، ایف بی آر کے مطابق سال دویزار آٹھ سے دوہزار بارہ تک ٹیکس ادانہ کرنیوالے افراداسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
گزشتہ چار سالوں کے انکم ٹیکس میں ایمنسٹی کے لئے حصول کیلئے کم از کم اسی ہزار روپے بیس ہزارروپے سالانہ کے حساب سے ادا کرنا ہونگے۔ ٹیکس گزار ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کا دعویٰ بھی نہیں کرسکیں گے۔
ایسے ٹیکس گزار جو کہ ان تمام سالوں کے ٹیکس ریٹرنز جمع کرو اچکے ہیں وہ اس اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھاسکیں گے۔
-
ٹیکس ریٹرنزداخل کرانے کے رجحان میں اضافہ
وزیراعظم کے مراعاتی پیکیج اور ایف بی آر کی ٹیکس دہندگان کے لئے آگاہی اور سہولیات کی فراہمی سے متعلق بھرپورمہم کے نتیجے میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے .
رواں سال کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو 16 دسمبر 2013 تک 8 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے موصول ہوئے جبکہ گزشتہ سال کے اتنے ہی عرصے میں جمع کرائے گئے گوشواروں کی تعداد 7 لاکھ11 ہزار تھی ۔
ایف بی آر حکام کے مطابق رواں سال کے لئے جمع کرائے جانے والے ٹیکس گوشواروں کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے کیونکہ انکم ٹیکس گوشواروں کی ایک قابل ذکر تعداد ابھی اندراج کے مختلف مراحل میں ہے ۔
توقع کی جارہی ہے کہ جن ٹیکس دہندگان کو گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں توسیع کی گئی ہے وہ بھی ایک یا دو ہفتوں میں اپنے گوشوارے جمع کرادیں گے ، اسی طرح وہ کمپنیاں جنہوں نے اپنے کھاتے 30 جون 2013 تک بند کئے ہیں انہیں 31 دسمبر 2013 تک گوشوارے جمع کرانے ہیں۔
توقع ہے کہ 31 دسمبر 2013 تک ان کمپنیوں کے 25 ہزار گوشواروں سمیت ایک لاکھ 25 ہزار مزیدگوشوارے جمع ہوں گے ۔
-
ایف بی آر نے تاجروں کیلئے مراعاتی پیکج کے ایس آر اُوز جاری کردیئے
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے وزیراعظم کا تاجروں کیلئے اعلان کردہ مراعاتی پیکج اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کیلئے ضروری ایس آر اُوز جاری کردیئے۔
جمعے کو وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں ہونے والے ایک اجلاس میں معاشی اصلاحات کے نفاذ اوراہداف کے حصول کاجائزہ لیاگیا۔
چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ نے وزیرخزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئےبتایا کہ رواں سال اب تک آٹھ لاکھ چودہ ہزارنوسو اکیاسی ٹیکس گوشوارے داخل کرائے گئے۔
بیس دسمبرتک اکیانوے ارب پچاس کروڑ روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئیں ہیں جس میں پچیس فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔