Tag: ایف بی آر

  • نیب نے ایف بی آر کو 128 ملین روپے مالیت کی جائیدادیں واپس دلا دیں

    نیب نے ایف بی آر کو 128 ملین روپے مالیت کی جائیدادیں واپس دلا دیں

    کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو 128 ملین روپے مالیت کی جائیدادیں واپس دلا دیں۔

    نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ نیب کراچی نے کرپشن کے خلاف کامیاب کارروائی کے نتیجے میں جائیدادوں کا قبضہ واپس دلایا، یہ جائیدادیں سابق سینئر آڈیٹر سیلز ٹیکس کراچی کی طرف سے ضبط کی گئی تھیں۔

    اعلامیے میں بتایا گیا کہ سابق سینئر آڈیٹر سیلز ٹیکس کے خلاف ظاہر شدہ آمدن سے بڑھ کر اثاثے بنانے کا الزام تھا، نیب کراچی نے تحقیقات کے بعد ریفرنس دائر کیا، احتساب عدالت نے ملزم کے خلاف کارروائی کر کے اسے قصوروار قرار دیا۔

    عدالت نے ملزم کو 1 کروڑ 42 لاکھ 41 ہزار روپے جرمانہ اور جائیداد ضبط کی سزا بھی سنائی۔ ملزم نے سزا کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی جو خارج کر دی گئی۔

    اعلامیے کے مطابق نیب نے 3 ضبط شدہ جائیدادوں کا قبضہ حاصل کر کے ایف بی آر کراچی کے حوالے کی۔

    اکتوبر 2024 میں نیب نے بتایا تھا کہ اس نے 6 ماہ میں 4 کھرب روپے سے زائد برآمد کیے جو ریکارڈ ہے۔

    اسلام آباد میں نیب کی 24ویں سالانہ ڈی جیز کانفرنس کے اختتام کے موقع پر چیئرمین نیب نے بتایا تھا کہ مالیاتی اسکینڈلز کے متاثرین کو جلد ریلیف کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ نیب کراچی اور سکھر نے 1.8 ملین ایکڑ رقبے پر اراضی واگزار کراکر 2.5 کھرب روپے بچائے جب کہ نیب نے اب تک6.1 کھرب روپے کی بالواسطہ اور بلاواسطہ وصولیاں کی ہیں۔

    بریفنگ کے مطابق نیب خیبرپختونخوا نے 194,937 ملین روپے کی بلواسطہ وصولیاں کیں، نیب لاہور نے 31,038 متاثرین کو 23786.158 ملین روپے واپس دلائے۔

    نیب 724 تحقیقات اور 217 تفتیش کےمقدمات پر کام کر رہا ہے اور نیب کے زیرسماعت ریفرنسز کی تعداد 821 ہے۔ جنوری سے اب تک 16429 شکایات کو نمٹایا گیا۔ نیب مقدمات میں ملوث 50 اشتہاری اور78 مفرور ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

  • ایف بی آر کے گودام سے کروڑوں روپے کے ضبط سگریٹ چوری

    ایف بی آر کے گودام سے کروڑوں روپے کے ضبط سگریٹ چوری

    فیصل آباد: سدھوپورہ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (آیف بی آر)کے گودام سے کروڑوں روپے کے ضبط سگریٹ چوری ہوگئی۔

    ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے سدھوپورہ میں ایف بی آر کے گودام سے کروڑوں روپے کے ضبط سگریٹ چوری ہوگئی، سگریپ چوری میں ڈیوٹی پر تعینات کانسٹیبل آصف، رمضان ملوث پائے گئے ہیں۔

    ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ سگریٹ چوری ہونے کے بعد دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے، دونوں اہلکار ایک ماہ سے رکشے پر سگریٹ کے کارٹن لے جا رہے تھے۔

    ایف بی آر ذرائع نے مزید بتایا کہ سی سی ٹی وی کے باوجود اعلیٰ افسران نے چیکنگ نہیں کی، سگریٹ چوری میں اعلیٰ افسران کے ملوث ہونے کی بھی انکوائری جاری ہے۔

  • رواں سال کتنے پاکستانیوں نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    رواں سال کتنے پاکستانیوں نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    اسلام آباد : رواں سال کتنے پاکستانیوں نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے؟ اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے رواں سال کے ٹیکس گوشواروں کی تازہ تفصیلات جاری کردی گئیں۔

    حکام نے بتایا کہ 6 نومبرتک 52 لاکھ 15 ہزار سے زائد ٹیکس گوشوارے موصول ہوئے،گزشتہ سال اسی مدت 29لاکھ 59 ہزار ٹیکس گوشوارے موصول ہوئے تھے جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے رواں سال گوشواروں میں 76فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا تھا کہ مالی سال 2024کیلئے 20 لاکھ 51 ہزار 962 افراد نےنل ریٹرن فائل کی جبکہ گزشتہ سال 6نومبر تک 10 لاکھ 36 ہزار 998 نل ریٹرن فائل کی تھی اور گزشتہ سال مجموعی طور پر 36 لاکھ 92 ہزار سےزائد نل ریٹرن فائل ہوئی تھیں۔

    حکام نے کہا کہ گوشواروں کیساتھ 6 نومبر تک ٹیکس ادائیگی 132 ارب سے زائد ہوئی، گزشتہ سال کےاسی عرصے ٹیکس ادائیگی 77 ارب 13 کروڑ روپے تھی۔

    ایف بی آر نے مزید بتایا کہ یکم جولائی سے 6 نومبر تک 6 لاکھ 60 ہزار نئے ریٹرن فائلرز کا اندراج ہوا جبکہ گزشتہ سال یکم جولائی سے6 نومبر تک 13 لاکھ 46 ہزار نئے ریٹرن فائل ہوئے تھے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

  • آئی ایم ایف کی جانب سے اہداف نظرثانی مسترد کرنیکی خبر بےبنیاد ہے، ایف بی آر

    آئی ایم ایف کی جانب سے اہداف نظرثانی مسترد کرنیکی خبر بےبنیاد ہے، ایف بی آر

    اسلام آباد: ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی جانب سے اہداف نظرثانی درخواست مسترد کیے جانے کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے اہداف نظرثانی مسترد کرنے کی خبر بےبنیاد ہے، اہداف نظرثانی سے متعلق آئی ایم ایف سے کوئی ملاقات نہیں کی گئی۔

    ایف بی آر نے بتایا کہ نہ ہی اہداف میں نظرثانی کا موضوع کبھی ایجنڈے پر رہا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ اہداف پر نظرثانی پر بات نہیں کی گئی۔

    ایف بی آر نے ویب سائٹ پر جاری پریس ریلیز میں بتایا کہ افسوس کی بات ہے الیکٹرانک میڈیا کے کچھ چینلز نے یکسر ایک من گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹی خبر نشر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے اہداف میں نظر ثانی کے لیے ایف بی آر کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

    ایف بی آر نے کہا کہ اس بات کی سختی سے تردید کی جاتی ہے کہ اس موضوع پر آئی ایم ایف کے ساتھ کوئی ملاقات کی گئی ہے۔ یہ بات بھی ایک حقیقت ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کسی بھی اجلاس، چاہے وہ ورچوئل ہو یا دیگر، یہ موضوع ایجنڈے کا حصہ نہیں رہا ہے۔

    لہذا، ایف بی آر نہ صرف اس خبر کو مسترد کرتا ہے بلکہ قومی ذرائع ابلاغ سے درخواست کرتا ہے کہ وہ ایسی جھوٹی خبروں سے گریز کرے جو ہمارے قومی مفادات پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔

  • انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے ہوجائیں ہوشیار! ایف بی آر نے اہم فیصلہ کرلیا

    انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے ہوجائیں ہوشیار! ایف بی آر نے اہم فیصلہ کرلیا

    لاہور : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشواروں کی چھان بین کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ایسے افراد کے گوشواروں کی چھان بین ہوگی جن کی آمدن و اخراجات کا ڈیٹا میچنگ نہیں، ایسے ٹیکس گزاروں کی جانب سے صفرٹیکس دیا گیا۔

    ذرائع ایف بی آر کا کہنا تھا کہ فہرست میں شامل بیشتر افرادجائیداد ،گاڑیوں اور شاہانہ رہن سہن کے مالک ہیں۔

    خیال رہے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا ہے ، ایف بی آر نے اکتیس اکتوبر رات بارہ بجے تک گوشوارے جمع کرانے کا وقت دیا تھا۔

    ایف بی آر حکام نے بتایا پچاس لاکھ دس ہزار سے زائد گوشوارے جمع ہوچکے اور سوا ارب سےزائد کی رقم جمع ہوئی۔

    گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو نان فائلر یا لیٹ فائلرقراردیا جائے گا جبکہ ان کے گاڑی اور پراپرٹی خریدنے پر دگنا ٹیکس لگے گا۔

    گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے بیرون ملک جانےپرپابندی ہوگی ساتھ ہی موبائل فون سم بلاک،بجلی اور گیس کنکشن منقطع کئے جائیں گے ۔

    ایف بی آر کو اکتوبرمیں ٹیکس ریونیومیں تقریباً سو ارب کے شارٹ فال کا سامنا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے اکتوبر میں آٹھ سو اسی ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا جبکہ ہدف نو سو اسی ارب روپےمقررتھا، جس کے بعد رواں مالی سال ٹیکس شارٹ فال ایک سو اکیانوےارب روپے تک پہنچ جائے گا۔

  • ایف بی آر کا 32 ارب کے سیلز ٹیکس ریفنڈ کرنے کا فیصلہ

    ایف بی آر کا 32 ارب کے سیلز ٹیکس ریفنڈ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ ایکسپورٹرز کو یکم نومبر کو تقریباً 32 ارب کے سیلز ٹیکس ریفنڈ جاری کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یکم نومبر کو سیلز ٹیکس ریفنڈ کا عمل ہوگا، ایکسپورٹرز کو تقریباً 32 ارب ریفنڈ ہونگے، ریفنڈ سیلز ٹیکس کے ان ریفنڈ پیمنٹ آرڈرز پر جاری کیے جائیں گے، ریفنڈ کےلیے 30 ستمبر تک فاسٹر سسٹم میں پراسس کیا جاچکا ہے۔

    اس سے قبل چیئرمین ایف بی آر کی ہدایت پر ایڈوانس اسٹاک رجسٹر سسٹم لانچ کردیا گیا ہے، نئے سسٹم سے شفافیت، انکم ٹیکس اور سیلزٹیکس قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

    ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ایڈمنسٹریشن میں بہتری اور محصولات میں اضافے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرایا گیا۔ جدید ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر سے ایف بی آر افسران کو رجسٹرڈ افراد کے ڈیٹا تک رسائی ہو گی۔

    انفارمیشن سینٹر 2.0 میں جدید مینجمنٹ انفارمیشن، رپورٹنگ سسٹم کے طور پر کام کرے گا، ٹیکس افسران تفصیلی ڈیٹا کا درست تخمینہ لگا کر ٹیکس چوری کو کم کر سکیں گے۔ نئے سسٹم سے ٹیکس کے معاملات کی جامع نگرانی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

    اسٹاک رجسٹر سسٹم کی بدولت قوانین پر عملدرآمد، کمپلائنس رپورٹس میں آسانی ہو گی، نئے سسٹم سے ڈیٹا کی تیزترین دستیابی ممکن ہو سکے گی۔

    ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یہ اقدام محصولات جمع کرنے کی کوششوں میں اہم پیشرفت کی حیثیت رکھتا ہے مرکزی، شفاف ڈیٹا ایکو سسٹم کے ذریعے ٹیکس قوانین کی پیروی یقینی بنائی جاسکے گی۔

  • ریونیو شارٹ فال ختم کرنے  اور 60 ارب اضافی حاصل کرنے کیلئے آرڈیننس  لانے کی تیاریاں

    ریونیو شارٹ فال ختم کرنے اور 60 ارب اضافی حاصل کرنے کیلئے آرڈیننس لانے کی تیاریاں

    اسلام آباد : ریونیو شارٹ فال ختم کرنے اور 60 ارب اضافی حاصل کرنے کیلئے آرڈیننس لانے کی تیاریاں جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جولائی تا اکتوبر ٹیکس آمدن مقررہ ہدف سے کم رہنے اور اکتوبرمیں بھی 80 ارب روپے کے شارٹ فال کا خدشہ
    ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ٹیکس آمدن کےہدف سے کم ہونے پر آئی ایم ایف کو تشویش ہے، اکتوبر کیلئے ایف بی آر کا خالص ہدف 980 ارب روپے ہے جبکہ اکتوبر میں 980کےبجائے 900 ارب جمع ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی سہ کا92 ارب روپے کا شارٹ فال بھی اپنی جگہ موجود ہے اور اکتوبر کے90ارب سےمجموعی شارٹ فال 170ارب تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

    ریونیو شارٹ فال ختم کرنے اور 60 ارب اضافی حاصل کرنے کیلئےآرڈیننس لانے کی تیاریاں کی جارہی ہے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ ایف بی آر انفورسمنٹ کے ذریعے کلیکشن کو بہتر بنایا جائے گا،ریونیو شارٹ فال پر آئی ایم ایف نے بھی ایف بی آر سے رپورٹ طلب کی ہے۔

    اکتوبر 2023 میں 707 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا تھا، گزشتہ مالی سال کی نسبت 183 ارب روپے زیادہ ٹیکس جمع ہو رہا ہے۔

  • گزشتہ سال کی نسبت انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تعداد میں ساڑھے 23 لاکھ کا اضافہ

    گزشتہ سال کی نسبت انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تعداد میں ساڑھے 23 لاکھ کا اضافہ

    اسلام آباد : رواں سال انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تعداد میں ساڑھے 23 لاکھ کا اضافہ ہوا، 18 لاکھ 53 ہزار 601 افراد نے 2024 کیلئے ریٹرن فائل کئے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تعداد میں ساڑھے 23 لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اب تک 48 لاکھ 78 ہزار 870 سے زائد افراد ریٹرن جمع کرا چکے ہیں، 18 لاکھ 53 ہزار 601 افراد نے 2024 کیلئے ریٹرن فائل کی۔

    گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران ٹوٹل 25 لاکھ 29 ہزار ریٹرن فائل ہوئے تھے جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 8 لاکھ 97 ہزار ریٹرن بھی فائل ہوئے تھے۔

    سال 2024 کے گوشوارے جمع کرانے کیلئے تاریخ میں توسیع کا فیصلہ 31 اکتوبرکو ہوسکتا ہے ، تاریخ میں توسیع نہ ہونے پر انفرادی طور پر ریٹرن فائل کرنے کیلئے درخواست دی جا سکتی ہے۔

    یاد رہے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر تک توسیع کی تھی۔

    اس حوالے سے ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع بینک تعطیلات کی وجہ سے کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ ایف بی آر کو 30 ستمبر 2024 تک تقریباً 36 لاکھ 60 ہزار انکم ٹیکس گوشوارے موصول ہوئے تھے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران موصول ہونے والے گوشواروں 19 لاکھ 50 ہزار کے مقابلے میں تقریباً 88 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ برس 62 لاکھ 40 ہزار ریٹرن فائل کیے گئے تھے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

  • ٹیکس چور کمپنیوں اور افراد کی فہرستوں کی تیاری مکمل

    ٹیکس چور کمپنیوں اور افراد کی فہرستوں کی تیاری مکمل

    اسلام آباد : ٹیکس چور کمپنیوں اور افراد کی فہرستوں کی تیاری مکمل کرلی گئی ، اب ٹیکس گوشوارے داخل نہ کروانا اور ٹیکس چھپانا ممکن نہیں رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں آپریشن تیز کر دیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ٹیکس چور کمپنیوں اور افراد کی فہرستوں کی تیاری مکمل ہے ، تمام متعلقہ کمشنرز ٹیکس بے ضابطگیوں پر نوٹسز جاری کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف بی آر تاریخ میں پہلی بار ایف آئی آر درج گرفتاری ہوئیں ، اب ٹیکس گوشوارے داخل نہ کروانا اور ٹیکس چھپانا ممکن نہیں رہے گا۔

    ذرائع نے کہا کہ پنجاب میں لاکھوں افراد کا رہن سہن بتاتا ہے کہ ٹیکس نہیں دیتے ، ٹیکس نہ دینے سے ہم ڈیفالٹ کے قریب پہنچے ہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ آئندہ نان ٹیکس پیئر کیلئے کاروبار کرنا،گاڑی ،گھر لیناممکن نہیں ہوگا ، ٹیکس درست ادائیگی میں قوم و ملک کی بقا ہے۔

    اعظم مارکیٹ ،انار کلی ،ہال روڈ ،سوتر منڈی ،اکبری منڈی ودیگر جگہ کے افراد کو انتباہ جاری کردیا ہے ، اداروں کے سی ایف او اور مالکان سے پوچھ گچھ ہوگی۔

  • سیلز ٹیکس کی مد میں اربوں روپے فراڈ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

    سیلز ٹیکس کی مد میں اربوں روپے فراڈ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس کی مد میں اربوں روپے کے فراڈ میں ملوث5 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے سیلز ٹیکس فراڈ کرنے والوں کیخلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

    ایف بی آر کے ماتحت ادارے انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن کے ریجنل ڈائریکٹوریٹس نے ملک بھر میں پانچ کمپنیوں کے چیف فنانشل آفیسرز سمیت ٹیکس فراڈ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ڈائریکٹوریٹس آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشنز ان لینڈ ریونیو حیدرآباد، فیصل آباد نے کارروائیاں کرکے ملزمان کو گرفتار کروایا، مذکورہ 5 ملزمان سیلز ٹیکس کی مد میں اربوں روپے کے فراڈ میں ملوث بتائے جارہے ہیں۔

    ایف بی آر حکام کے مطابق یہ گرفتاریاں ملک بھر میں سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث منظم مافیا اور ان کے بینیفیشریز کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران کی گئی ہیں اور ایف بی آر کے نافذ کردہ ٹیکس قوانین کی تعمیل کو بڑھانے کے اقدامات کا حصہ ہیں۔

    یاد رہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور ڈائریکٹر جنرل انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن ان لینڈ ریونیو عقیل صدیقی کی جانب سے دس اکتوبر 2024 کو مشترکہ پریس کانفرنس میں جعلی اور فلائنگ انوائسز سے فائدہ اٹھانے والے کاروباری اداروں اور ان میں ملوث چیف فنانشل آفیسرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا۔