Tag: ایف بی آئی

  • ’زرعی زمینوں کو ہاؤسنگ سوسائٹیز میں تبدیل کرنے کا سلسلہ تشویشناک ہے‘

    ’زرعی زمینوں کو ہاؤسنگ سوسائٹیز میں تبدیل کرنے کا سلسلہ تشویشناک ہے‘

    وفاقی وزیراحسن اقبال نے ملک بھر میں زرعی زمینوں کی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں تیزی سے تبدیلی کو خطرناک قرار دیتے ہوئے اس پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق احسن اقبال کی زیر صدارت زرعی زمین کو رہائشی سوسائٹیز میں تبدیل کرنے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زرعی زمینوں کی تیزی سے کمی تشویشناک حد تک بڑھ گئی، زرعی زمینوں کو ہاؤسنگ سوسائٹیز میں تبدیل کرنے کا سلسلہ تشویشناک ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی شدید خطرے میں ہے درختوں کی کٹائی پر سخت قوانین کی ضرورت ہے ماحول بچانا سب کی ذمہ داری ہے، اربن پلاننگ کے بغیر پھیلتے شہروں میں  بنیادی سہولتوں کا فقدان ، بحران پیدا کر رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ زرعی زمین کے بےدریغ استعمال سے ہم اپنی خوراک کا مستقبل بیچ رہے ہیں، پاکستان میں ماحولیاتی توازن بگڑنے لگا  ہے ، ہاؤسنگ کی لالچ  زرعی زمین نگل رہی ہے۔

  • ایف بی آئی کے پاس ٹرمپ روس گٹھ جوڑ کا کوئی ثبوت نہ تھا، ڈرہم رپورٹ میں انکشاف

    ایف بی آئی کے پاس ٹرمپ روس گٹھ جوڑ کا کوئی ثبوت نہ تھا، ڈرہم رپورٹ میں انکشاف

    واشنگٹن: روس اور ڈونلڈ ٹرمپ کی 2016 کی صدارتی مہم کے درمیان تعلقات سے متعلق ایف بی آئی کی چھان بین کی ابتدا کے بارے میں تحقیقات بالآخر اختتام پذیر ہو گئی، پراسیکیوٹر جان ڈرہم نے اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے، جس کا بڑی شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق جان ڈرہم کی رپورٹ میں سابق امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف ایف بی آئی کی چھان بین پر کڑی تنقید کی گئی ہے، اور یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ایف بی آئی کے پاس ٹرمپ روس گٹھ جوڑ کا کوئی ثبوت نہ تھا۔

    ڈرہم رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی نے ٹرمپ کی 2016 میں جیت کو روس سے بغیر ٹھوس ثبوت کے جوڑ دیا تھا، جان ڈرہم نے ایف بی آئی پر الزام لگایا کہ وہ ’’خام، غیر تجزیہ شدہ اور غیر تصدیق شدہ انٹیلیجنس‘‘ پر کام کر رہی تھی۔

    واضح رہے کہ اٹارنی جنرل ولیم بار نے 2019 میں جان ڈرہم کو معاملے کی انکوائری کے لیے مقرر کیا تھا، امریکی میڈیا کے مطابق اس 306 صفحات پر مشتمل رپورٹ سے ٹرمپ کو انتخابی مہم میں فائدہ ملے گا۔

  • ٹرمپ کا انوکھا فیصلہ، ایف بی آئی کا اعلیٰ عہدے دار اپنی ریٹائرمنٹ سے ایک روز پہلے برطرف

    ٹرمپ کا انوکھا فیصلہ، ایف بی آئی کا اعلیٰ عہدے دار اپنی ریٹائرمنٹ سے ایک روز پہلے برطرف

    واشنگٹن: امریکا میں اعلیٰ عہدے داروں کی غیرمتوقع برطرفی کا سلسلہ جاری ہے۔ اب ایف بی آئی کے ایک اعلیٰ عہدے دار کو ریٹائرمنٹ سے فقط ایک روز قبل برطرف کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی اٹارنی جنرل فیڈرل نے بیورو آف انویسٹی گیشن کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر انڈریو میکاب کو برخاست کر دیا ۔ حیران کن طور پر یہ فیصلہ ان کی مدت ملازمت ختم ہونے سے فقط ایک روز قبل کیا گیا۔

    واضح رہے کہ میکاب 2016 میں امریکی صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت جیسے اہم کیس پرتفتیش کر رہے تھے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ان پر متعدد بار تنقید کی گئی۔

    امریکی صدر نے بھی اس برطرفی پر ٹیوٹ کیا اور اسے امریکی جمہوریت کے لیے ایک اہم دن قرار دیا۔ ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار اپنے بیانات اور ٹویٹس میں میکاب پر ڈیموکریٹس پارٹی کی طرف داری کرنے کا الزام لگا چکے ہیں۔


    ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو برطرف کرنے کا فیصلہ


    انڈریو میکاب پر خفیہ معلومات لیک کرنے اور تفتیش کاروں کو گمراہ کرنے کے الزامات ہیں۔  ان کی جانب سے تمام الزامات کی تردید کی گئی۔ یاد رہے کہ میکاب نے ڈھائی عشروں تک ایف بی آئی میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں۔

    واضح رہے کہ ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی کو گذشتہ سال مئی میں امریکی صدر نے برخاست کیا تھا۔ ابتدا میں ان پر ہیلری کلنٹن کی ای میلز کیس میں رعایت کا الزام عائد کیا گیا۔ البتہ بعد میں امریکی صدر نے تسلیم کیا کہ انھیں برطرف کرنے کا سبب بھی روسی مداخلت کی تفتیش کا ہی کیس تھا۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق ٹرمپ کے حالیہ اقدامات مزید طاقت اور اختیار حاصل کرنے کی کوشش ہیں، مگر اس کے باعث بیوروکریسی میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔


    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو نے طلاق کیلئے درخواست دے دی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔