Tag: ایف بی آر

  • راحت فتح کی انکم ٹیکس کا نوٹس موصول ہونے کی تردید

    راحت فتح کی انکم ٹیکس کا نوٹس موصول ہونے کی تردید

    لاہور: معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے ایف بی آر کی جانب سے کسی بھی قسم کے نوٹس موصول ہونے کی سختی سے تردید کی ہے۔

    ایف بی آر کی جانب سے ممتاز گلوکار راحت فتح علی خان کو ٹیکس ادائیگی کا نوٹس جاری ہونے کی خبریں نشر ہونے پر راحت فتح علی خان کی ٹیم نے ایف بی آر حکام سے لاہور میں ملاقات کی۔

    راحت فتح علی خان کی ٹیم نے ایف بی آر حکام نے ملاقات میں نوٹس کے حوالے سے وضاحت طلب کی تو ایف بی آر حکام نے بھی نوٹس سے لاعلمی کا اظہار کردیا۔


    آمدنی کے ذرائع کیوں چھپائے، ایف بی آر کا راحت فتح علی خان کونوٹس


    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سلمان احمد نے کہا کہ راحت فتح علی خان انکم ٹیکس گوشوارے باقاعدگی سے جمع کرواتے ہیں، ایف بی آر سے کسی قسم کو نوٹس موصول نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ من گھڑت پراپیگنڈہ کرکے ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

  • آمدنی کے ذرائع کیوں چھپائے، ایف بی آر کا راحت فتح علی خان کونوٹس

    آمدنی کے ذرائع کیوں چھپائے، ایف بی آر کا راحت فتح علی خان کونوٹس

    اسلام آباد: ایف بی آرنے انکم ٹیکس گوشواروں میں آمدن کے ذرائع چھپانے پر گلوکار راحت فتح علی خان کو نوٹس جاری کردیا۔

    ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو نوٹس جاری کیاہے، جس میں دو ہزار تیرہ کے انکم ٹیکس گوشواروں میں آمدن کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

    ایف بی آر حکام کے مطابق راحت فتح علی نے بیرون ملک پرفارمنس سے کروڑوں روپے کمائے، جن کا گوشواروں میں کوئی ذکر نہیں کیاگیا،نوٹس میں راحت فتح علی خان سے معاوضے کی مکمل تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

    ایف بی آرذرائع کا کہنا ہےکہ گلوکار راحت فتح علی خان نے بھارت میں گائے گئے گانوں کا معاوضہ بھی گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا ہے۔ریجنل ٹیکس آفس ون نے گلوکار راحت فتح علی خان کو سکیشن ایک سوبائیس پانچ اے کے تحت نوٹس بھیج کر تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

    ایف بی آر نے ڈیفنس میں واقع راحت فتح علی خان کی رہائشگاہ پر نوٹس بھیج دیاہے، ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کو بھیجے گئے نوٹس میں بیرون ملک سے ملنے والے معاوضہ کی مکمل تفصیلات مانگی ہیں۔
    راحت فتح علی خان کے ترجمان نے ایف بی آر کا نوٹس ملنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے انکم ٹیکس کے حوالے سے کوئی نوٹس نہیں ملا۔

  • ایان علی کے ٹیکس اورذریعہ معاش جاننے کی عرضی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر

    ایان علی کے ٹیکس اورذریعہ معاش جاننے کی عرضی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر

    اسلام آباد: ایان علی کاذریعہ معاش کیا ہے اورڈالرگرل کتناٹیکس دیتی ہیں اس سے ایف بی آر لاعلم نکلا ہے ادارے نے ایان علی کا ذریہ معاش کھوجنےکی عرضی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرکردی۔

    درخواست میں ٹیکس جمع کرنےوالے ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایان علی ذریعہ معاش کھوجنے کی استدعا کردی ،ساتھ ہی ٹیکس معلومات اکٹھی کرنے کا ذمہ بھی عدالت کوسونپ دیا۔

    چوبیس صفحات پرمشتمل اپیل ایف بی آرکے ظہوراحمد مغل نے دائر کی،ایف بی آر نے ایان علی پرعائد کسٹم عدالت کاجرمانہ بھی کالعدم قراردینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ نے ماڈل گرل ایان علی کی ای سی ایل میں دوبارہ نام شامل کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

  • بجٹ 16-2015: ترسیلات زر پر10فیصدٹیکس لگائےجانےکاامکان

    بجٹ 16-2015: ترسیلات زر پر10فیصدٹیکس لگائےجانےکاامکان

    اسلام آباد: حکومت آئندہ مالی سال کےبجٹ میں ترسیلات زرپربھی ٹیکس لگانے کاارادہ رکھتی ہے۔بجٹ میں دس فیصدتک ودہولڈنگ ٹیکس لگائے جانےپرغورکیاجارہاہے۔

    حکومت آئندہ مالی سال سےترسیلات زر پردس فیصدٹیکس لگانےکاارادہ رکھتی ہے، ذرائع کےمطابق ٹیکس کےمراعاتی نظام کوختم کرنے کے مرحلہ وارسلسلےکےتحت یہ اقدامات لئےجانےکاامکان ہے۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق ایف بی آرکےتحت جاری کئے گئےایک تہائی ایس آراوز آئندہ بجٹ میں ختم کئےجائیں گے۔ آئی ایم ایف نے اپنے قرض پروگرام میں ایس آراوز کےخاتمے کیلئے شرط عائدکر رکھی ہے۔

  • آئندہ بجٹ: زیرو ریٹیڈ سیکٹرز پرسیلز ٹیکس میں اضافے کا امکان

    آئندہ بجٹ: زیرو ریٹیڈ سیکٹرز پرسیلز ٹیکس میں اضافے کا امکان

    اسلام آباد: حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں زیرو ریٹیڈ شعبہ جات پر سیلز ٹیکس میں اضافے کا عندیہ دے دیا۔

    زرائع کے مطابق پانچ زیرو ریٹیڈ برآمدی سیکٹرز پر سیلز ٹیکس میں تین فیصد تک اضافہ کئے جانے کا خدشہ ہے، ان سیکٹرز میں ٹیکسٹائل، گارمینٹس، چمڑے کی مصنوعات اور کھیل کا ساز وسامان شامل ہے ۔

    ان شعبہ جات سے وابستہ افراد کا کہنا ہےکہ حکومت کے اس اقدام سےبرامدات میں کمی متوقع ہے۔

    زیرو ریٹیڈ سیکٹرز کے مطابق تمام شعبے مقامی فروخت پر سیلز ٹیکس کی ادائیگیاں پہلے ہی کر رہےہیں۔

  • سونے اور چاندی پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دیدی گئی

    سونے اور چاندی پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دیدی گئی

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے زیورات میں استعمال ہونے والے سونے اور چاندی پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دے دی ہے۔

     تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے زیورات میں استعمال ہونے والے سونے اور چاندی پر سیلز ٹیکس کو رواں مالی سال کے بجٹ سے پہلی والی سطح پر کر دیا ہے۔

    ایف بی آر کےترمیمی ایس آر او کے مطابق زیورات میں استعمال ہونے والی سونے اور چاندی پر سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جائے۔

    زیورات کی قیمت میں سے سونے اور چاندی کی قیمت منہا کرنے کے بعد جو رقم بچے گی اس پر سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

    قابل ٹیکس رقم ان میں استعمال ہونے والے سونے اور چاندی کی مالیت کی کم از کم دس فیصد کے برابر ہونی چاہیے۔

  • مسافروں پرعائد ایڈوانس ٹیکس کی وصولی کا طریقہ کارجاری

    مسافروں پرعائد ایڈوانس ٹیکس کی وصولی کا طریقہ کارجاری

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایئرلائنز، ٹریول ایجنٹس اورعام مسافروں پرعائد ایڈوانس ٹیکس کی وصولی کا طریقہ کار جاری کردیا۔

    ایف بی آر کے مطابق ایڈوانس ٹیکس سے غیرملکی سفارتکار اورپاکستان میں تعینات سفارتکار مستثنیٰ ہوں گے، براہ راست ایئر ٹکٹ جاری کرنے والی ایئرلائنز،ٹریول ایجنسیوں کو ایئرٹکٹ پرٹیکس کی کٹوتی کرکےایک ماہ کے اندر اندر قومی خزانے میں جمع کرانا ہوگا۔

    ایڈوانس ٹیکس کے حوالے سے ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پرودہولڈنگ ٹیکس اسٹیٹمنٹس جمع کرانا ہوں گی، دستاویزمیں بتایا گیا کہ کسی کمپنی یا دوسرے ذرائع سے ایئرٹکٹس کے اجرا پرایئرلائنز کوادا کردہ ایڈوانس ٹیکس کی رقم بھی قومی خزانے میں جمع کرانا ہوگی۔