Tag: ایف بی آر

  • ایف بی آر کا ملک بھر کے 100 سے زائد بڑے  ریٹیلرز کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ

    ایف بی آر کا ملک بھر کے 100 سے زائد بڑے ریٹیلرز کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے ملک بھر کے 100 سے زائد بڑے ریٹیلرز کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے 10 اگست کی ڈیڈلائن دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے ملک بھر کے 100 سے زائد بڑے ریٹیلرز کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا۔

    ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پوائنٹ آف سیل سےغیر منسلک ریٹیلرز کا ان پٹ ٹیکس کلیم ضبط کرلیاجائے گا۔

    ایف بی آر نے پی او ایس سے منسلک ہونے کیلئے بڑے ریٹیلرز کو 10 اگست کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ 10اگست تک ریٹیلرزمنسلک نہ ہوئےتوان پٹ ٹیکس کلیم تصور نہیں ہوگا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ریٹیلرز کو 60 فیصدتک ان پٹ ٹیکس کلیم کرنےکی اجازت تھی اور بڑے ریٹیلرز کو جولائی 2021 سے منسلک ہونے کی ہدایت کی تھی۔

    ایف بی آر کے مطابق ریٹیلرز کے خلاف نوٹس جاری کرکےکارروائی کاآغازکیاجائےگا، پی اوایس سے غیر منسلک ریٹیلرز کی بڑی تعداد کراچی، لاہور، فیصل آباد کی ہے۔

  • ایف بی آر کی  بیکریوں،ریسٹورنٹ  اور دیگر اشیا پر 17 فیصد سیلز ٹیکس سے متعلق وضاحت

    ایف بی آر کی بیکریوں،ریسٹورنٹ اور دیگر اشیا پر 17 فیصد سیلز ٹیکس سے متعلق وضاحت

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے واضح کیا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء مہنگی ہوں گی ، بیکریوں، ریستورانوں، کیٹررز، میٹ شاپس پر17سیلزٹیکس ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے فنانس ترمیمی ایکٹ 2022 کے حوالے سے بیکریوں،ریسٹورنٹ اور دیگر اشیا پر 17 فیصد سیلز ٹیکس سے متعلق وضاحت کردی۔

    ایف بی آر کا کہنا تھا کہ فنانس ترمیمی ایکٹ دوہزار بائیس کے تحت سترہ فیصد سیلز ٹیکس کا اطلاق تمام بیکریوں، ریستورانوں، کیٹررز، میٹ شاپ پر ہوگا جبکہ تیار شدہ کھانوں، تیار گوشت اور اس کی مصنوعات پر بھی سترہ فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا ۔

    ایف بی آر کے مطابق نئےسیلز ٹیکس کا نفاذ 16جنوری سے تصور ہوگا، سولہ جنوری سے پہلے ان مصنوعات پر ساڑھے سات فیصد ٹیکس لاگو تھا۔

    ایف بی آر نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام ہوٹلوں، موٹلز ، گیسٹ ہاؤسز اور شادی ہالوں کی خدمات پر سولہ فیصد ٹیکس برقرار رہے گا۔۔

  • سی این جی صارفین کیلئے قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    سی این جی صارفین کیلئے قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : سی این جی پر سیلز ٹیکس کیلئے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ، جس میں ریجن ون کے لیے قیمت 134 روپے 57 پیسے اور ریجن ٹو کیلیے قیمت128 روپے گیارہ 11 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریوینو (ایف بی آر ) نے سی این جی پر سیلز ٹیکس کیلیے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے ہوگا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریجن ون کے لیے سی این جی کی صارف قیمت 134 روپے 57 پیسے اور ریجن ٹو کیلیے سی این جی کےصارف نئی قیمت128 روپے گیارہ 11 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

    ایف بی آر کے مطابق ریجن ون میں خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور پوٹھوہار جبکہ ریجن ٹو میں سندھ اور پنجاب کے دیگرعلاقے شامل ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ سال فیڈرل بیورو آف ریونیو نے سی این بی پر سیلز ٹیکس کی قیمت میں اضافہ کردیا جس کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بیورو آف ریونیو کی جانب ریجن ٹو کے لیے سی این جی پر سیلز ٹیکس کی قیمت میں 60 روپے 53 پیسے فی کلو اضافہ کیا تھا اور اضافے کے بعد ریجن ٹو کیلئے سی این جی پر سیلز ٹیکس کی قیمت 134 روپے 57 پیسے فی کلو مقرر کی گئی تھی۔

    اس سے قبل ریجن ٹو کیلئے سی این جی پر سیلز ٹیکس کی قیمت 74روپے 4پیسے فی کلو تھی، جبکہ ریجن ون کیلئے سی این جی پر سیلز ٹیکس کی قیمت میں 58 روپے 34 پیسے فی کلو اضافہ ہوا تھا۔

  • ایف بی آر نے ریئل اسٹیٹ ایجنٹس پر بڑی شرط عائد کردی

    ایف بی آر نے ریئل اسٹیٹ ایجنٹس پر بڑی شرط عائد کردی

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے ریئل سٹیٹ ایجنٹس کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی، جس کے بعد غیر رجسٹرڈ ایجنٹ سے کوئی سرکاری یا نجی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی بزنس نہیں کرسکے گی۔

    تفصیلات کے مطابق رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کیلئے ایف بی آر سے رجسٹریشن لازمی قرار دے دیا ، جس کے بعد کوئی سرکاری یا نجی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی غیر رجسٹرڈ ایجنٹ سے بزنس نہیں کرسکے گی۔

    اس حوالے سے ایف بی آر نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ غیرمنقولہ پراپرٹی کی ٹرانسفر یا رجسٹریشن بھی نہیں ہوسکےگی اور خلاف ورزی پرمنی لانڈرنگ اور ٹیررفنانسنگ کے قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔

    ایف بی آر نے تمام ہاؤسنگ اتھارٹیز اور کارپوریٹ ہاوٴسنگ سوسائٹیز پر شرط لاگو کردی ہے ، رہائشی یا کمرشل مقاصد کیلئے ڈیویلپمنٹ اسکیموں پر بھی اس کا اطلاق ہوگا۔

    نوٹیفکیشن میں تعمیرات اور پراپرٹی کی خرید و فروخت یا ملکیتی حقوق کی منتقلی بھی مشروط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کورجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔

    ایف بی آر کا کہنا تھا کہ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کونان فنانشل بزنس اینڈپروفیشن کے طور پر رجسٹرکرانا ہوگا۔

  • ملتان کا ‘امیر ترین  بھکاری’ ایف بی آر کے ریڈار پر آگیا

    ملتان کا ‘امیر ترین بھکاری’ ایف بی آر کے ریڈار پر آگیا

    اسلام آباد : ملتان کا مشہور شوکت بھکاری بچوں کی ایک کروڑ کی بیمہ پالیسی اور مہنگے اسکول میں بچوں کو پڑھانے پر ایف بی آر کے ریڈارپر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کا مشہورشوکت بھکاری ایف بی آر کے ریڈارپر آگیا، ایف بی آر نے بچوں کی ایک کروڑ کی بیمہ پالیسی پر جواب مانگ لیا۔

    بھکاری سے ملتان کے سب سے مہنگے اسکول میں بچوں کو پڑھانے پر وضاحت طلب کرتے ہوئے ساڑھے 17لاکھ روپے بینک اکاؤنٹ میں ہونے کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

    شوکت بھکاری نے بھیک مانگ کر رقم اکٹھی کی تھی اور انکم ٹیکس گوشوارے بھی جمع نہیں کرائے تھے اور ٹیکس سے بچنے کے لئے شوکت بھکاری روپوش ہوگیا۔

    ایف بی آر نے شوکت بھکاری کی تلاش کے لئے ٹیمیں بنا دیں اور شوکت بھکاری کو ہر حال میں تلاش کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

    سوشل میڈیا پرشوکت بھکاری کی ویڈیوز وائرل ہوئی ، جس میں شوکت بھکاری نے آمدن سے متعلق سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان دیے تھے
    جبکہ شوکت بھکاری کو 3 روز قبل ایف بی آر نے نوٹس دیا تھا۔

  • ہدف سے زائد ٹیکس وصولی،  وزیراعظم عمران خان کی ایف بی آر کو شاباش

    ہدف سے زائد ٹیکس وصولی، وزیراعظم عمران خان کی ایف بی آر کو شاباش

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ہدف سے زائد ٹیکس وصولی پر ایف بی آر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس اہداف اس بات کاثبوت ہیں معیشت مضبوط بنیادوں پراستوار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایف بی آر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ایف بی آرنے 4ہزار732ارب روپے کے ٹیکس محاصل کا ہدف حاصل کیا، جس کے بعد ٹیکس ریونیو4ہزار691ارب روپے کے ہدف سے تجاوزکرگیا، یہ ٹیکس ہدف گزشتہ سال کی نسبت 18فیصد زیادہ ہے، ٹیکس اہداف اس بات کاثبوت ہیں معیشت مضبوط بنیادوں پراستوار ہے۔

    یاد رہے مئی میں ایف بی آر نے پہلی بار4ہزارارب روپےکی وصولی کرکے تاریخ رقم کی تھی ، وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ایک سال میں4ہزارارب روپےکی وصولی پرایف بی آرکوسراہتاہوں، جولائی سے مئی تک ایف بی آرکی وصولی4ہزار143ارب روپے ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ایف بی آرکی وصولیوں میں رواں سال 18فیصداضافہ ہے، یہ موجودہ حکومت کی معیشت بحالی کیلئے کیے گئے اقدامات کی عکاس ہے۔

  • ایف بی آر پہلی بار4 ہزار ارب روپے کی وصولیوں میں کامیاب ، وزیراعظم کی تعریف

    ایف بی آر پہلی بار4 ہزار ارب روپے کی وصولیوں میں کامیاب ، وزیراعظم کی تعریف

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پہلی بار4 ہزار ارب روپے کی وصولی پر ایف بی آر کی تعریف کرتے ہوئے کہا یہ موجودہ حکومت کی معیشت بحالی کیلئےکیےگئےاقدامات کی عکاس ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے پہلی بار4ہزارارب روپےکی وصولی کرکے تاریخ رقم کردی، وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ایک سال میں4ہزارارب روپےکی وصولی پرایف بی آرکوسراہتاہوں، جولائی سےمئی تک ایف بی آرکی وصولی4ہزار143ارب روپےہے، ایف بی آرکی وصولیوں میں رواں سال 18فیصداضافہ ہے، یہ موجودہ حکومت کی معیشت بحالی کیلئے کیے گئے اقدامات کی عکاس ہے۔

    یاد رہے مارچ 2021 میں فیڈرل بورڈآف ریونیو نے رواں سال کے پہلے9 ماہ میں ریکارڈ ٹیکس وصولیاں کیں اور اس ‏کامیابی پر وزیراعظم نے ایف بی آر کی کارکردگی کو سراہا تھا۔

    ایف بی آر نے سال کےپہلے 9ماہ میں جولائی تا مارچ 3380 ارب روپےکا ٹیکس جمع کیا جو گزشتہ ‏سال کی نسبت ٹیکس وصولیوں میں10فی صداضافہ ہے، ایف بی آر نے مارچ میں ٹیکس وصولیاں41 فیصداضافے سے460 ارب تک پہنچ گئیں تھیں۔

  • ایف بی آر   کا  بڑا کریک ڈاؤن، 19 گاڑیاں قبضے میں لے لیں

    ایف بی آر کا بڑا کریک ڈاؤن، 19 گاڑیاں قبضے میں لے لیں

    کراچی : فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) بے نامی زون نے کراچی میں بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 19 گاڑیاں قبضے میں لے لیں، گاڑیاں کرپشن کے پیسے سے خریدی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) بے نامی زون نے بڑا کریک ڈاون کیا ، اس دوران 19 گاڑیاں قبضے میں لے لیں، جن میں 2بی ایم ڈبلیو ، 2 مرسٹیڈیز بینز ،سات ٹویوٹا، ایک کیڈی لاک سیمت 19 لگژری گاڑیاں شامل ہیں۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ بے نامی ٹرانزیکشن میں گاڑیوں کی خریداری کی گئی۔

    تحقیقات میں گاڑیاں کسی اور کے نام پر رجسٹرڈ کرانے کا انکشاف سامنے آیا ہے ، بے نامی ملازمین کے نام پر مہنگی گاڑیوں کی رجسٹریشن کرائی گئیں۔

    کراچی:ایف بی آر بے نامی زون نے قانون کے تحت 19 گاڑیاں ضبط کرلیں اور 19 گاڑیوں کے اصل مالکان کو 7 روز میں ایف بی آر سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    بے نامی زون کراچی کا کہنا ہے کہ 7 روز میں مالکان کے ظاہر نہ ہونے پر ایف بی آر قانون کے تحت ایکشن لے گا، انیس گاڑیوں کی مالیت 12 سے 15 کروڑ کے قریب ہے۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق اندازہ ہے کہ گاڑیاں ملازمین کے نام اور کرپشن کے پیسے سے خریدی گئی جبکہ گاڑیوں جن کے نام ہے ان کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے، ان شناختی کارڈ پر کوئی اکاونٹس اور ڈیٹا نہیں ہے۔

  • ایف بی آر کا عدم تعاون شوگر کرپشن کی تحقیقات میں بڑی رکاوٹ بن گیا

    ایف بی آر کا عدم تعاون شوگر کرپشن کی تحقیقات میں بڑی رکاوٹ بن گیا

    اسلام آباد : شوگرانکوائری میں ایف آئی اے کے متعدد خطوط کے باوجود ایف بی آر تفصیلات دینے سےگریزاں ہیں،جس کے باعث شوگر کرپشن تحقیقات مقررہ مدت میں مکمل نہ ہونے کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کا عدم تعاون شوگر کرپشن کی تحقیقات میں بڑی رکاوٹ بن گیا ، ایف آئی اے کے متعدد خطوط کے باوجود ایف بی آرتفصیلات دینے سےگریزاں ہیں۔

    ایف آئی اے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں ایف بی آر نمائندہ شامل کرنے کی درخواست کی تھی اور ایف بی آر سے شوگرملزکی جولائی 2014 سے مارچ 2020کی تفصیلات مانگی گئیں۔

    ایف بی آر ملز کی زیرورییٹڈسیلزویریفیکیشن کی تفصیلات اور ملز کی قابل ٹیکس آمدن کی تفصیلات دینے میں ناکام رہی، ایف بی آر عدم تعاون سے شوگر کرپشن تحقیقات مقررہ مدت میں مکمل نہ ہونے کا خدشہ ہے۔

    یاد رہے شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ پرایکشن کیلئے فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے گیارہ رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی ، گیارہ رکنی تحقیقاتی ٹیم جعلی طور پر چینی کی افغانستان برآمد کرنے سمیت منی لانڈرنگ کی بھی تحقیقات کرے گی۔

    خیال رہے وزیر اعظم نے شوگر کمیشن رپورٹ کی بنیاد پر ایف بی آر، نیب، ایس ای سی پی اور ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم بھی دیا جبکہ وزیر اعظم کی ہدایت پر مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے گورنراسٹیٹ بینک، مسابقتی کمیشن اور 3 صوبوں کو اس سلسلے میں خطوط لکھے ، جن کے ساتھ شوگر کمیشن رپورٹ بھی ارسال کی گئی۔

  • وفاق کے لیے ٹیکس جمع کرنے سے انکار، محکمہ ایکسائز سندھ نے ایف بی آر کو آگاہ کر دیا

    وفاق کے لیے ٹیکس جمع کرنے سے انکار، محکمہ ایکسائز سندھ نے ایف بی آر کو آگاہ کر دیا

    کراچی: محکمہ ایکسائز سندھ نے ایف بی آر کو خط لکھ کر صوبائی حکومت کی جانب سے وفاق کے لیے ٹیکس جمع نہ کرنے سے متعلق آگاہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے ایف بی آر کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس جمع کرنے سے انکار کے بعد محکمہ ایکسائز نے ایف بی آر کو خط لکھ دیا۔

    صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر خط ایف بی آر کے کراچی میں کمشنر کو ارسال کر دیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت گاڑیوں کی رجسٹریشن،ٹیکس اور ٹرانسفر پر ٹیکس ایف بی آر کے لیے جمع نہیں کرے گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے وفاق کے لیے ٹیکس جمع کرنے سے انکار کر دیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق نے ہمیں آئین کے تحت ٹیکس جمع کرنے کا اختیار دیا ہے،ہم اب وفاق کے لیے ٹیکس جمع نہیں کریں گے۔

    اس سے قبل رواں سال فروری میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ سے ایف بی آر نے کٹوتیاں کی ہیں،اگر فنڈز واپس نہیں دیے تو سندھ حکومت وفاق کے لیے ٹیکس جمع نہیں کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کے دفتر میں ود ہولڈنگ ٹیکس جمع کرنے کے لیے اپنا کاؤنٹر کھول لے۔