Tag: ایف سولہ

  • ‘امریکی ایف سولہ طیارے یوکرین کے لئے کارآمد نہیں’

    ‘امریکی ایف سولہ طیارے یوکرین کے لئے کارآمد نہیں’

    یوکرین گزشتہ ماہ موسم گرما کے ناکام جوابی حملے کے بعد ایک اور حملے کے لیے فوری طور پر اپنی افواج کو تیار نہیں پائے گا، کیونکہ اس کے لئے اسے فضائی برتری کی ضرورت ہوگی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی فوج کے ریزرو ریئر ایڈمرل، ملٹری سائنسز کے امیدوار میخائل چیکماسوف نے پریس کانفرنس کے دوران اس بات کی نشاندہی کی۔

    روسی فوج کے ریزرو ریئر ایڈمرل، ملٹری سائنسز کے امیدوار کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ جرمن اخبار جو کچھ لکھتا ہے وہ کیف حکومت کے اکسانے پر بالکل ممکن ہے، یہ ایک قسم کی پی آر ہے تاکہ یوکرین امریکہ اور مغربی یورپ سے باقاعدہ سبسڈی حاصل کرسکے، اس سے زیادہ کچھ نہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ یوکرین کو فضا میں مغربی طیاروں سے کوئی فائدہ نہیں اور نہ ہی ہوگا۔ اس طرح انہوں نے جرمن اخبار ڈائی ویلٹ کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یوکرینی افواج کو اگر مغرب ایف سولہ جنگی طیارے فراہم کرتا ہے تو وہ ایک اور جارحانہ کوشش ہوگی جس سے یوکرین کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

    ایکواڈور میں خانہ جنگی، فوج طلب کرلی گئی

    اُنہوں نے کہا کہ فوجی سائنس کے بنیادی اصولوں کے مطابق ایک اور جوابی حملہ شاید ہی ممکن ہوسکے، انہوں نے واضح کیا کہ فضائی برتری حاصل کیے بغیر کوئی بھی حملہ عملی طور پر ناممکن ہے۔

  • ویڈیو: یوکرینی صدر زیلنسکی ایف 16 کے کاک پٹ میں جا بیٹھے

    ویڈیو: یوکرینی صدر زیلنسکی ایف 16 کے کاک پٹ میں جا بیٹھے

    نیدرلینڈز اور ڈنمارک نے یوکرین کو ایف 16 طیاروں کی فراہمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے دونوں ممالک کا دورہ کیا، ڈنمارک میں یوکرینی صدر ایف سولہ طیارے کے کاک پٹ میں بھی بیٹھے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیدرلینڈز اور ڈنمارک نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین کو F-16 جنگی طیارے دیں گے، یہ وہ اعلان ہے جس کا یوکرین کی جانب سے شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا، صدر زیلنسکی نے اس اعلان کو ملکی افواج کے لیے بہت حوصلہ افزا قرار دیا۔

    ڈنمارک کے دورے کے موقع پر صدر زیلنسکی ایف سولہ کے کاک پٹ میں بھی جا کر بیٹھے، اور اپنے ساتھ ڈینش وزیرِ اعظم میٹ فریڈرکسن کو بھی ساتھ بٹھا لیا۔

    لڑاکا طیاروں کا یہ وعدہ روسی افواج کی جانب سے یوکرین کے شمالی شہر چرنیہیو میں ایک تھیٹر پر میزائل حملے کے بعد سامنے آیا ہے، میزائل حملے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں ایک 6 سالہ بچی بھی شامل تھی، جب کہ تقریباً 150 زخمی ہو گئے تھے۔

    ڈنمارک کے وزیر اعظم نے کہا کہ امید ہے کہ 6 لڑاکا طیارے نئے سال کے آس پاس فراہم کیے جا سکیں گے، مزید 8 اگلے سال اور باقی پانچ 2025 میں فراہم کر دیے جائیں گے۔

  • امریکا کا ایف سولہ سے متعلق معلومات بھارت کو دینے سے صاف انکار

    امریکا کا ایف سولہ سے متعلق معلومات بھارت کو دینے سے صاف انکار

    اسلام آباد : عالمی سطح پر بھارت کو ایک بار پھر ذلت اوررسوائی کا سامنا کرنا پڑا ، امریکا نے ایف سولہ سے متعلق معلومات بھارت سے شئیرکرنے سے صاف انکارکردیا اور کہاایف سولہ طیارے پاکستان اورامریکا کا باہمی معاملہ ہے۔

    بھارتی میڈیا کے بھارت نے ستائیس فروری کوپاکستان کی جانب بھارتی جنگی طیارہ مگ ٹوئنٹی ون گرائے جانے کے بعدامریکا سے ایف سولہ طیارے سے متعلق معلومات شئیرکرنے کی درخواست کی تھی۔

    امریکی حکام نے بھارت کی درخواست مستردکردی اور کہا ایف سولہ طیارے پاکستان اورامریکا کا باہمی معاملہ ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل امریکی میگزین نے پاکستان کے تمام ایف سولہ طیارے گرانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا قرار دیتے ہوئے طیارہ موجود ہونے کی تصدیق کی تھی ۔

    مزید پڑھیں : امریکی جریدے نے پاکستانی ایف 16طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا قرار دے دیا

    امریکی میگزین کا کہنا تھا پاکستان کی دعوت پر امریکی حکام نے پاکستانی ایف سولہ طیاروں کی گنتی کی اور تمام طیارے موجود تھے، کوئی بھی پاکستانی ایف سولہ طیارہ غائب نہیں تھا، بھارتی حکومت نے عالمی برادری کےسامنے غلط بیانی کی۔

    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان پرایف سولہ طیاروں کے استعمال سے متعلق کوئی پابندی نہیں ہے۔

    واضح رہے 27 فروری کو پاکستانی شاہینوں نے دو بھارتی مگ 21 طیارے مار گرائے تھے اور بھارتی پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا تھا، بعد ازاں جذبہ خیر سگالی کے تحت گرفتار پائلٹ کو بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔

    جس کے بعد مودی سرکار، بھارتی فوج اور بھارتی میڈیا ڈھٹائی سے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کرتے رہے تھے۔

    بھارت نےڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے بھی ایف 16طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا تھا بھارتی طیارے گرانے کی کارروائی میں جے ایف17 تھنڈراستعمال کیا گیا۔

  • اگر بھارت نے ایف 16 گرایا تو ثبوت پیش کیوں نہیں کرتا: ڈی جی آئی ایس پی آر

    اگر بھارت نے ایف 16 گرایا تو ثبوت پیش کیوں نہیں کرتا: ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت نے ایف 16 گرایا تو ثبوت کیوں نہیں دیتا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی ایئر فورس کی ایک حالیہ پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بار بار بولنے سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پر اپنے رد عمل میں کہا کہ بھارتی ایئر فورس کہتی ہے کہ اس نے ایف 16 گرایا، اگر ایف سولہ گرایا تو اس کا ثبوت کیوں سامنے نہیں لاتے۔

    آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی نقصان پر پاکستان کی خاموشی کو نظر انداز نہ کیا جائے، پاکستان نے سچ پر بھی کبھی ڈھول نہیں بجائے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیارے مار گرائے، اور گرائے گئے بھارتی طیارے کا ملبہ دنیا نے زمین پر بکھرا دیکھا۔

    خیال رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ رد عمل بھارتی فضائیہ کی اس پریس کانفرنس پر آیا ہے جس میں ائیر وائس مارشل نے جھوٹا دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس ایف سولہ گرانے کے شواہد ہیں لیکن وہ شیئر نہیں کرنا چاہتے۔

    بھارتی حکومت اور فوج کی طرف سے اپنے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوششیں جاری ہیں لیکن ثبوت پیش نہیں کر سکتے، اگر ثبوت ہوتا تو سامنے لاتے۔

    یاد رہے کہ پانچ اپریل کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھارتی میزائلوں کی تصویر بھی پوسٹ کر کے بھارتی دعوؤں کی قلعی کھول دی تھی۔

    بھارتی ایئرفورس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے مگ 21 نے پاکستانی شاہینوں کا شکار بننے سے قبل ایف 16 مار گرایا تھا، آئی ایس پی آر نے بھارتی طیارے کے ملبے سے ملنے والے میزائلوں کے وہ ہیڈز دکھا دیے جو درست حالت میں تھے۔

  • سعودی ولی عہد کے طیارے کو ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر نے فضا میں سلامی دی

    سعودی ولی عہد کے طیارے کو ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر نے فضا میں سلامی دی

    راولپنڈی: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا طیارہ جیسے ہی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا اُسے جے ایف 17 تھنڈر اور ایف 16 طیاروں نے حصار میں لے کر سلامی دی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد جیسے ہی پاکستان کے دو روزہ دورے پر پاکستانی حدود میں داخل ہوئے، ان کے طیارے کو ایئر فورس کے مشاق طیاروں نے فضا میں سلامی دی۔

    ایئر فورس کے 6 طیاروں نے فضا میں شاہی طیارے کو حصار میں لیا، تین طیاروں نے دائیں، تین نے بائیں جانب سے طیارے کو حصار میں لیے رکھا۔

    نور خان ائیر بیس پر سعودی ولی عہد کا طیارہ اتر نے کے بعد شہزادہ محمد بن سلمان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  سعودی ولی عہد کو پاک فضائیہ کا شیر دل اسکواڈرن سلامی دے گا: ذرائع

    بعد ازاں وزیرِ اعظم عمران خان خود گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے معزز شاہی مہمان کو وزیرِ اعظم ہاؤس لے گئے، جہاں مہمانوں کے تعارف کے بعد ولی عہد نے پودا بھی لگایا۔

  • امداد روکنے سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں،طارق فاطمی

    امداد روکنے سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں،طارق فاطمی

    اسلام آباد : امورِ خارجہ کے مشیر طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ امداد روکنے سے پاکستان اورامریکا کے تعلقات متاثرہوسکتے ہیں،ایف سولہ معاہدے پرامریکا سے بات چیت جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں وزیر اعظم کےمعاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ ایف سولہ طیاروں کا معاملہ حل ہونے کی توقع ہے.

    وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھاکہ صدر باراک اوبامااور وزیر خارجہ جان کیری پاکستان کے دوست ہیں، امید ہے وہ سینٹ کو قائل کرلیں گے.

    ان کا کہنا تھا کہ امریکی سینٹ نے پاکستان کو امداد روکی نہیں بلکہ کچھ شرائط عائد کی ہیں.

    امورِ خارجہ کے مشیر طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں صرف پاکستان کے نہیں بلکہ امریکا اورپوری دنیا کے مفاد میں ہیں.

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کےمعاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایف سولہ طیارے فراہم کرنا امریکہ کی ذمداری ہے.