Tag: ایف سی آپریشن

  • ایف سی آپریشن، پسنی ریڈار حملے کا ایک ملزم ہلاک، 2ایف سی اہلکار شہید

    ایف سی آپریشن، پسنی ریڈار حملے کا ایک ملزم ہلاک، 2ایف سی اہلکار شہید

    گوادر: ایف سی نے گوادر کے قریب پسنی ریڈار حملے کے ایک ملزم کو ہلاک کر دیا۔ مقابلے میں دو ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔

    ایف سی نے گزشتہ شب پسنی ایوی ایشن کے ریڈار پر حملے میں ملوث شرپسندوں کےخلاف سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران گوادر کے قریب زرین بگ کے مقام پر شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    ترجمان ایف سی کے مطابق مقابلے میں ایک شرپسند ہلاک ہو۔ اور اس کے دو ساتھی پکڑے گئے جبکہ ملزمان سے خود کار اسلحہ برآمد ہوا۔

    ایف سی کے مطابق شرپسندوں کی فائرنگ سے دو اہلکار شہید ہو گئے۔

    ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق اب پسنی ریڈار فعال کردیا گیا ہے اور پروازوں کو سسٹم کے ذریعے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ پسنی ریڈار پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا، جس کی وجہ سے پسنی ریڈار کا کراچی مرکز سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ آواران کی تحصیل مشکے میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا گیا، سیکورٹی ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں چار حملہ آور مارے گئے۔

  • ژوب:ایف سی آپریشن، پی ٹی سی ایل کے 4 مغوی ملازمین بازیاب

    ژوب:ایف سی آپریشن، پی ٹی سی ایل کے 4 مغوی ملازمین بازیاب

    ژوب: ایف سی نے ژوب سے اغواء کیے جانے والے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے پانچ ملازمین کو بازیاب کرالیا ہے۔

    فرنٹیئر کانسٹیبلری نے خفیہ اطلاع ملنے پر پاک افغان سرحدی علاقے کانو کئی میں سرچ آپریشن کیا، ایف سی کے پہنچتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

    فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایف سی نے پی ٹی سی ایل کے اغوا کیے گئے پانچ ملازمین کو ژوب سے بازیاب کرا لیا تاہم دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    ترجمان ایف سی کے مطابق دہشت گردوں کی تلاش تاحال جاری ہے۔

    دہشت گردوں کے قبضے سے تین کلاشنکوف، ایک لا نچر، تین راکٹ لا نچر گو لے اور ہزاروں راونڈز گاڑی سمیت برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ترجمان نے شرپسندوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔