Tag: ایف سی اہلکار

  • چمن بارڈرپرایف سی اورمشتعل افراد میں تصادم، اہلکاروں سمیت دس زخمی

    چمن بارڈرپرایف سی اورمشتعل افراد میں تصادم، اہلکاروں سمیت دس زخمی

    چمن : پاک افغان چمن بارڈر پر اصلی سفری دستاویزات نہ دکھانے پر ایف سی اور مشتعل افراد میں تصادم کے نتیجے میں سات ایف سی اہلکار اور تین شہری زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں دو صحافی بھی شامل ہیں۔ صحافتی ذمہ دارایاں نبھاتے ہوئے اے آر وائی نیوز کے نمائندے اختر گلفام کان پر پتھر لگنے سے شدید زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق آج صبح چمن بارڈر کے باب دوستی گیٹ پر جب ایف سی اہلکاروں نے پاکستانی اور افغانی شہریوں سے اپنی اصلی سفری دستاویزات دکھانے کا مطالبہ کیا تو چمن بارڈر پر موجود بہت سے افراد کے پاس اپنی مکمل اصلی سفری دستاویزات نہیں تھیں جس کی وجہ سے ان کو چمن بارڈر کراس کرنے کی اجازت نہیں ملی۔

    اس موقع پروہاں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور انہوں نے ایف سی اہلکاروں پر پتھراؤ شروع کردیا، جواب میں ایف سی کی جانب سے بھی فائرنگ اورشیلنگ شروع کردی گئی اور کئی گنھٹے کی جھڑپ کے بعد ایف سی نے مشتعل افراد کو منتشر کردیا۔

    ایف سی حکام کے مطابق مشتعل افراد کے پتھراؤ سے سات ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے جن کو فوری طورپر اسپتال منتقل کردیا گیا، اس دوران دو صحافی بھی پتھر لگنے سے زخمی ہوئے جس میں سماء ٹی وی اور اے آر وائی نیوز کے رپورٹر شامل ہیں۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق ایف سی اہلکاروں کی فائرنگ سے تین شہری زخمی ہوئے ہیں جس میں ایک شہری کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ایف سی نے پتھراؤ کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

    ایف سی حکام کے مطابق چمن بارڈر ہر قسم کی آمدورفت کے لئے کھلا ہے تاہم پیدل فراد بھی اپنی مکمل اصلی سفری دستاویزات دکھانے کے پابند ہوں گے۔

    یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل چمن بارڈر پر آمدورفت کے حوالے سے پاکستانی اور افغان حکام کے درمیان ایک فیلگ مٹینگ میں دونوں طرف سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ چمن بارڈر کے راستے پاک افغان سرحد کو کراس کرنے والے افراد اپنی مکمل اصلی سفری دستاویزات دکھانے کے پابند ہوں گے۔

  • خیبرایجنسی میں پاکستانی بارڈرپوسٹ پردہشتگردوں کاحملہ‘2اہلکار زخمی

    خیبرایجنسی میں پاکستانی بارڈرپوسٹ پردہشتگردوں کاحملہ‘2اہلکار زخمی

    خیبرایجنسی : پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں پاکستانی بارڈرپوسٹ پردہشت گردوں کےحملےمیں دو اہلکارزخمی جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان میں وفاق کے زیرِانتظام قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں پاکستان کی بارڈر پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیاجس میں ایف سی کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کےمطابق پاکستانی بارڈر پوسٹ پر دہشت گردوں نے افغانستان سے حملہ کیا،فورسز کی جوابی کارروائی میں متعدد دہشت گرد مارےگئے ہیں۔

    خیال رہےکہ اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان نے افغانستان کے ساتھ ملنے والی اپنی سرحد غیرمعینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان کیاتھا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نےپیغام میں کہاکہ یہ بندش فوری طور پر نافذ العمل ہو گی اور اس کی وجہ سکیورٹی خدشات بتائی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں: آواران، بارودی سرنگ دھماکا، کیپٹن اور دو فوجی اہلکار شہید

    یاد رہےکہ گزشرتہ روز بلوچستان کے علاقے آواران میں فوجی قافلے کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا ہواتھاجس کے نتیجے میں ایک فوجی افسر سمیت تین سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے۔

    مزید پڑھیں:درگاہ لعل شہباز قلندر پر حملہ، 75 افراد شہید، 150 زخمی

    واضح رہےکہ گزشتہ شب درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ میں دھمال کے دوران خودکش حملے کے باعث 75 افراد شہید اور 150 کے قریب زخمی ہوگئےتھے،جاں بحق افراد میں 20 بچے،9خواتین،45 مرد اور ایک پولیس اہلکار شامل ہیں۔

  • جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ‘3اہلکارشہید

    جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ‘3اہلکارشہید

    وانا: جنوبی وزیرستان کےضلع وانا میں بارودی سرنگ کےدھماکے کےنتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 3اہلکار شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی جنوبی وزیرستان میں وانا کے علاقےزرملان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

    وانا کے علاقے زرملن میں سیکیورٹی فورسزنےدھماکے کےبعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا،اور جاں بحق اہلکاروں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔

    پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کےمطابق جنوبی وزیرستان کےعلاقے زرملان میں گزشتہ رات بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی ہونے والےتین ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔

    وزیراعظم نوازشریف کی جنوبی وزیرستان میں دھماکے کی مذمت

    وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے کی مذمت کرتےہوئےشہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدری کی ہے۔انہوں نےکہاکہ شہداکی بےمثال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہناہےکہ اللہ کی مددسے پاکستان نےدہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے،انہوں نےکہاکہ ہم دہشت گردی کےخلاف جنگ جیتیں گے،ان کی باقیات ختم کریں گے۔

    وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے جنوبی وزیرستان میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی اور دھماکے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کی شہادت پراظہار افسوس کیا۔

    وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے شہداکے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئےایف سی اہلکاروں کو قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    مزید پڑھیں:جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ،میجر شہید

    یاد رہےکہ گزشتہ سال نومبر میں جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کےافسر میجر عمران شہید جبکہ 6 اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔

    مزید پڑھیں:پاراچناردھماکا، جاں‌ بحق افراد کی تعداد 24 ہوگئی

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی کرم ایجنسی کے علاقے پارا چنار میں دھماکے کے نتیجے میں24افراد جاں بحق جبکہ 40سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

  • تربت میں ایف سی کی کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک

    تربت میں ایف سی کی کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک

    تربت: ایف سی اور حساس اداروں کی تربت میں کارروائی کے دوران تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    ترجمان ایف سی کے مطابق تربت کے علاقے خوشاب میں ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

    ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا جسے حساس اداروں نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

    کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے زیر استعمال چار ٹھکانے بھی مسمار کردیئے جبکہ سات مشتبہ افراد کو زیر حراست بھی لے لیا، زیر حراست افراد سے تفتیش جاری ہے ۔

  • کوئٹہ،سریاب روڈ پر دھماکہ،چار ایف سی اہلکار زخمی

    کوئٹہ،سریاب روڈ پر دھماکہ،چار ایف سی اہلکار زخمی

    کوئٹہ : سریاب روڈ پر ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیے گئے دھماکے کے نتجیے میں 4 ایف سی اہلکار سمیت 6 افراد شدید زخمی ہو گئے،ایک ایف سی اہلکار کی حالت نازک بتائی جا تی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سریاب روڈ پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی کو بم دھماکے سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے دھماکہ عین اس وقت کیا گیا جب فیڈرل کانسٹبلری کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی،دھماکے کے نتیجے میں چار ایف سی اہلکار شدید زخمی ہو گئے جب کہ دھماکے کی زد میں آکر 2 راہگیر بھی زخمی ہوئے ہیں،زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بم دھماکے میں زخمی ہونے والے 6 افراد میں 4 کا تعلق قانون نافذ کرنے والے ادارے ایف سی سے ہے،4 ایف سی جوانون میں  سے ایک ایف سی اہلکار کی حالت نہایت تشویشناک ہے،تمام زخمیوں کو ہر ممکن  طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شوہد اکھٹے کر لیے ہیں جن سے اندازہ ہو تا ہے کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول دیوائس کے ریعے کیا گیا تا ہم حتمی رائے تحقیقات کے مکمل ہونے کے بعد ہی دی جا سکے گی۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے محکمہ صحت کو زخمیوں کو ہر ممکن سہولت دینے  اور طبی امداد میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتنے کی ہدایت کی ہے ،انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم وار زون میں ہیں جہاں ایسے واقعات رونما ہونے کا خدشہ ہمیشہ رہتا ہے۔

     

  • قلات:ایف سی کےساتھ فائرنگ کاتبادلہ،9شرپسندہلاک

    قلات:ایف سی کےساتھ فائرنگ کاتبادلہ،9شرپسندہلاک

    قلات : ایف سی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں نو شرپسند ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

    ترجمان فرنٹیئر کور بلوچستان کے مطابق ضلع قلات کے علاقے مورگن ہربوئی میں حساس ادارے کی اطلاع پر ایف سی نے سرچ آپریشن شروع کیا۔

    اس دوران ایف سی اہلکاروں اور شرپسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے نتیجے میں چھ شرپسند ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

    کارروائی کے دوران فائرنگ سے ایف سی کے دو اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ شرپسند پی پی ایل پروجیکٹ اور ہربوئی میں واقع ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔شرپسندوں سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔