Tag: ایف سی بلوچستان

  • ایف سی بلوچستان کا کامیاب آپریشن ،21 گاڑیاں ضبط

    ایف سی بلوچستان کا کامیاب آپریشن ،21 گاڑیاں ضبط

    ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے دیگر اداروں کے ساتھ انسداد اسمگلنگ کیخلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 21 گاڑیاں ضبط کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے انسداد اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن میں 21 گاڑیوں کو ضبط کیا جسے اسمگلرز خفیہ راستوں کے ذریعے اسمگل شدہ اشیاء لے جارہے تھے۔

    ایف سی ترجمان کے مطابق ضبط شدہ اشیاء میں بیٹل نیٹس، ٹائرز، سگریٹس اور بھاری مقدار میں کپڑے کو قبضے میں لے کر کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا دوران آپریشن اسمگلرز کی جانب سے ایف سی کے جوانوں پر فائرنگ کی گئی اور قومی شاہراہ کو بلاک کیا گیا۔

    ایف سی کی جانب سے شرپسند عناصر کے خلاف جوابی کارروائی کی گئی اور قومی شاہراہ کو عام عوام کیلئے کھول دیا گیا۔

    ایف سی بلوچستان اور دیگر ادارے ایسے انتشاری ٹولے سے نبردآزما ہونے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور انسداد اسمگلنگ کی کارروائیاں جاری رہے گی۔

  • پاکستان سے افغانستان چینی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    پاکستان سے افغانستان چینی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    کوئٹہ : پاکستان سے افغانستان چینی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک گودام میں غیرقانونی ذخیرہ شدہ چینی کاایک بڑا ذخیرہ کامیابی سے قبضے میں لے لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نےنوکنڈی میں پاکستان سےافغانستان چینی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

    کارروائی کےدوران کلی غریب آباد،نوکنڈی میں ایک گودام میں غیرقانونی ذخیرہ شدہ چینی کاایک بڑاذخیرہ کامیابی سے قبضے میں لے لیا۔

    آپریشن کے نتیجے میں چینی کے 1,368 تھیلے ضبط کیے گئے، جن کاوزن تقریباً 70 ٹن اور قیمت موجودہ مارکیٹ ریٹ پر تقریباً 10 ملین روپے ہے، ضبط شدہ چینی افغانستان اسمگل کی جانی تھی۔

    چینی کےگودام کو سیل کرکےاسمگلروں کےخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی جبکہ ضبط شدہ چینی اور اس میں ملوث اسمگلروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • تین لاکھ لیٹر ایرانی ڈیزل پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    تین لاکھ لیٹر ایرانی ڈیزل پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کوئٹہ: ایف سی بلوچستان نے تین لاکھ لیٹر ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ،جوانوں نے خفیہ اطلاعات ملنے پر بروقت کاروائی عمل میں لائی۔

    تفصیلات کے مطابق ایف سی بلوچستان نارتھ کا اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاوٴن جاری ہے اور براستہ بلوچستان پنجاب کی جانب ایرانی ڈیزل سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادی گئی۔

    ایف سی کے جوانوں کی جانب سے ضبط شدہ غیر قانونی ڈیزل ضروری کاروائی کے بعد حکام کے حوالے 30 جنوری 2024 کو ایف سی بلوچستان نارتھ کی جانب سے بڑی کاروائی عمل میں لائی گئی۔

    ایف سی بلوچستان نے براستہ بلوچستان پنجاب کی جانب ایرانی ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا گیا، انسداد اسمگلنگ کی یہ کارروائی بلوچستان کے ضلع مسلم باغ میں قومی شاہراہوں N-50 پر کی گئی۔

    6 ٹرکوں پر مشتمل اسمگلرز نے تقریبا تین لاکھ لیٹر ایرانی ڈیزل پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش کی۔

    ایف سی بلوچستان نارتھ کے جوانوں نے خفیہ اطلاعات ملنے پر بروقت کاروائی عمل میں لائی، ایف سی کے جوانوں کی جانب سے ضبط شدہ غیر قانونی ڈیزل ضروری کارروائی کے بعد حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

  • دہشت گردوں کی فائرنگ، ایف سی بلوچستان کے ایک افسر سمیت 4اہلکار شہید

    دہشت گردوں کی فائرنگ، ایف سی بلوچستان کے ایک افسر سمیت 4اہلکار شہید

    کوئٹہ : دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی بلوچستان کےایک افسر سمیت 4اہلکار شہید ہوگئے ، جوانوں کو تربت اور ہوشاب میں کامبنگ آپریشن کے دوران نشانہ بنایاگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان کے جوانوں پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی ، دہشت گردوں کی فائرنگ سےایک افسر سمیت 4اہلکار شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جوانوں کوتربت اورہوشاب میں کامبنگ آپریشن کےدوران نشانہ بنایاگیا، شہدا میں کیپٹن عاقب ، سپاہی نادر، سپاہی عاطف الطاف اور سپاہی حفیظ اللہ شامل ہیں۔

    ترجمان کے مطابق کیپٹن عاقب شہید کاتعلق سرگودھا کے گاوں نوتھیان ، سپاہی نادر حسین کاتعلق صوابی کے گاوں یعقوبی ، سپاہی حفیظ اللہ مستونگ کے گاون کلی اسپاگ اور سپاہی عاطف الطاف کا تعلق باغ آزادکشمیر سے تھا۔

    مزید پڑھیں : شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں پر سرحد پار سے فائرنگ، 6 جوان شہید

    اس سے قبل شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر پاک فوج کے جوانوں پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی تھی ، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے تھے۔

    شہدا میں حوالدار خالد، سپاہی نوید، سپاہی بچل، سپاہی علی رضا، سپاہی ایم بابر اور سپاہی احسن شامل تھے۔

  • ایف سی بلوچستان کے تحت پہلی راشد جان شہید بادینی فٹبال چیمپئن شپ

    ایف سی بلوچستان کے تحت پہلی راشد جان شہید بادینی فٹبال چیمپئن شپ

    نوشکی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ پہلی راشد جان شہید بادینی فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل مقابلہ آج بلوچستان کے علاقے نوشکی میں کھیلا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ ضلع نوشکی میں پہلا راشد جان شہید بادینی فٹ بال چیمپئن شپ ٹورنامنٹ کھیلا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق نوشکی میں چیمپئن شپ کا آغاز ایف سی بلوچستان نے کیا۔

    فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں میچ میں یونس طیب کلب کلی مینگل نے یونس شہزاد کلب کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔


    یہ بھی پڑھیں:  اے 100پاک فوج آرٹلری کور کے راکٹ سسٹم میں شامل، آرمی چیف کی مبارکباد


    آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق 4 ہفتے تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں 86 ٹیموں نے حصہ لیا، میچ کو ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے دیکھا۔

    بلوچ نوجوانوں کے لیے صحت مند سرگرمیوں کے انعقاد پر عوام نے پاک فوج اور ایف سی کو خراج تحسین پیش کیا۔

  • کالعدم بی آر اے کا اہم کمانڈر ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل

    کالعدم بی آر اے کا اہم کمانڈر ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل

    کوئٹہ: ایف سی بلوچستان کو ایک بڑی کام یابی مل گئی، کالعدم بی آر اے کا اہم کمانڈر ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے سبزہ زار میں منعقدہ تقریب میں کالعدم تنظیم بلوچستان ریپبلکن آرمی کے اہم کمانڈر سمیت 70 سے زائد عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیے۔

    [bs-quote quote=”بزدل کمانڈر بھارت کی گود میں بیٹھ کر عیاشی کر رہے ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”عسکریت پسند کمانڈر”][/bs-quote]

    سینیٹر انوار الحق نے عسکریت پسندوں کے ہتھیار ڈالنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکے نوجوان واپس آئیں گلے لگائیں گے، امن بلوچستان کے تمام سیکورٹی اداروں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، کالعدم تنظیمیں لوگوں کو دست و گریباں کرا رہی ہیں۔

    سابق صوبائی وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت کلبھوشن کی صورت ثابت ہو چکی ہے، بڑی تعداد میں مزید فراری قومی دھارے میں شامل ہوں گے، بھٹکے ہوئے نوجوانوں کو ورغلایا گیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  بلوچستان: 265 عسکریت پسند ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل


    دریں اثنا سابق عسکریت پسند کمانڈر دران مری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ با عزت واپسی یقینی بنانے پر حکومت کا شکر گزار ہوں، ہم اب اپنے ملک کے دفاع کے لیے لڑیں گے، بزدل کمانڈر بھارت کی گود میں بیٹھ کر عیاشی کر رہے ہیں۔

    یاد رہے دو ماہ قبل بھی بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کے 265 عسکریت پسند ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے تھے، عسکریت پسندوں نے اس موقع پر قومی تعمیر و ترقی کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

  • ایف سی بلوچستان نے محرم میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    ایف سی بلوچستان نے محرم میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    کوئٹہ: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ ایف سی بلوچستان نے ایک بڑی کارروائی کے دوران دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایف سی نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے قمر دین کازیز میں دہشت گردوں کے خلاف کام یاب کارروائی کی۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ ایف سی کی کارروائی میں علاقے سے 21 بارودی سرنگیں بر آمد گئیں، ان بارودی سرنگوں کا مجموعی وزن 235 کلو گرام ہے۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان بارودی سرنگوں کو محرم کے جلوسوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

    بلوچستان میں تعینات فرنٹیئر کور کی اس کارروائی سے علاقہ محرم میں ایک بڑی تباہی سے بچ گیا، محرم کے جلوسوں میں بارودی سرنگیں پھٹنے کے نتیجے میں بڑی تباہی پھیل سکتی تھی۔


    یہ بھی پڑھیں:  پشاور: پولیس نے امن دشمنوں کا منصوبہ خاک میں ملا دیا


    واضح رہے کہ ماضی میں بھی بلوچستان کے علاقے ژوب سے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کیا جا چکا ہے، یہاں خود کش دھماکے بھی ہوچکے ہیں جب کہ ایف سی متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کرچکی ہے۔

  • ایف سی بلوچستان کی ڈیرہ بگٹی میں کارروائی‘ اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

    ایف سی بلوچستان کی ڈیرہ بگٹی میں کارروائی‘ اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

    کوئٹہ : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف سی بلوچستان نے آپریشن ردالفساد کے تحت ڈیرہ بگٹی میں آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں آپریشن دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کیا گیا جس کے دوران پکڑے جانے والے اسلحے میں بارودی مواد، بارودی سرنگیں، ڈیٹونیٹرز، آرپی جی راکٹ، اسلحہ اور گولیاں شامل ہیں۔


    ڈی جی خان میں پنجاب رینجرزکی کارروائی‘ 3 دہشت گرد ہلاک


    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 17 فروری کو ڈیرہ غازی خان میں پنجاب رینجرز اورایلیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گرد ہلاک کردیے جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 21 جنوری کو پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں رینجرز نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت سے تھا، ہلاک دہشت گرد اغوا اور فورسز پرحملوں میں ملوث تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایف سی بلوچستان  کی کارروائیاں ، 4 دہشت گرد ہلاک

    ایف سی بلوچستان کی کارروائیاں ، 4 دہشت گرد ہلاک

    سبی : ایف سی کی  بلوچستان میں کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر  بلوچستان کے شمال میں سبی کےپہاڑی علاقوں میں کارروائی کی، جس پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔

    فائرنگ کے تبادلے  میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

    فوجی ترجمان نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردمقامی افرادکوڈراتےاوردھمکیاں دیتے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کی ایک اور کارروائی میں بھی 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ  دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔


    مزید پڑھیں : گورنربلوچستان پرحملے کی کوشش ناکام‘ 2 دہشت گرد گرفتار


    یاد رہے دو روز قبل سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی پرحملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

    دہشت گردوں کی شناخت  محمد بشیر اور منور احمد  کے نام سے ہوئی ، جبکہ ان کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بلوچستان : کالعدم تنظیم کے 6کارندوں نے ہتھیار ڈال دیے

    بلوچستان : کالعدم تنظیم کے 6کارندوں نے ہتھیار ڈال دیے

    خاران : کالعدم تنظیم کے 6 افراد ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔

    ترجمان ایف سے کے مطابق ہتھیار ڈالنے والے تمام افراد کالعدم تنظیم کے سہولت کار تھے جنہوں نے بلوچستان کے علاقے خاران میں واقع قانون نافذ کرنے والے  ادارے کے کیمپ پہنچ کر اپنے ہتھیار اہلکاروں کے حوالے کیے اور قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔

    اس موقع پر عبدالقیوم عرف ذاکر،علی دوست عرف طور خان سمیت 6 ملزمان نے ملک سے وفاداری کا حلف بھی اٹھایا، بعدا زاں کیمپ پر موجود ایف سی افسران اور اہلکاروں کی جانب سے تمام افراد کو قومی دھارے میں شامل ہونے پر مبارک باد دی گئی۔

    مزید پڑھیں : بلوچستان سے افغان انٹیلی جنس کے 6 اہلکار گرفتار

     یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مئی میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کا اہم کمانڈر احمد نواز بھی ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوا تھا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دعویٰ کیا تھا کہ ملزم کالعدم بی ایل اے میں بھرتیاں اور دہشت گردوں کی تربیت کرواتا تھا۔ علاوہ ازیں احمد نواز بی ایل اے کے بلوچستان میں موجود کیمپس کی نگرانی بھی کرتا تھا۔

    سابق بی ایل اے کمانڈر نے قومی پرچم کو لہرایا اور قومی ترانہ بھی پڑھا۔ اس موقع پر ایف سی حکام کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔