Tag: ایف سی سرچ آپریشن

  • بلوچستان:  ایف سی سرچ آپریشن، 5دہشتگرد گرفتار

    بلوچستان: ایف سی سرچ آپریشن، 5دہشتگرد گرفتار

    لسبیلہ : ایف سی نے سرچ آپریشن کے دوران بلوچستان کے علاقے لسبیلہ سے پانچ دہشتگرد گرفتار کرلئے ہیں۔

    ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ہے، جو قومی تنصیبات کو نقصان پہنچانے سمیت فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

    ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے ،جن میں رائفلز ، مشین گنیں اور واکی ٹاکی سیٹ سمیت بھاری مقدار میں رونڈز شامل ہیں۔

    گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات کیلئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

  • کوئٹہ:دہشتگردوں کیخلاف کارروائی،1ایف سی اہلکارشہید، 2دہشتگرد ہلاک

    کوئٹہ:دہشتگردوں کیخلاف کارروائی،1ایف سی اہلکارشہید، 2دہشتگرد ہلاک

    کوئٹہ : حساس اداروں اور ایف سی کی گاہی خان چوک پر آپریشن کے دوران فائرنگ کےتبادلےمیں ایک ایف سی اہلکارشہید جبکہ کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کےمطابق آپریشن کےدوران دو ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار دہشت گرد کو نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا۔

    آپریشن سریاب روڈ پر گاہی خان چوک کے قریب خفیہ اطلاع پرکیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقےکا سرچ آپریشن شروع کیا تو اسی دوران دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔

    سیکیورٹی فورسز نے گرفتار دہشت گردکےقبضے سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔

  • واشک: ایف سی سرچ آپریشن، 15شرپسند ہلاک

    واشک: ایف سی سرچ آپریشن، 15شرپسند ہلاک

    واشک: بلوچستان کے ضلع واشک میں ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پندرہ شرپسند ہلاک ہوگئے، مقابلے میں ایف سی کا ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

    فرنٹیئر کور بلوچستان کے ترجمان کے مطابق ضلع خاران سے ملحقہ واشک میں ایف سی اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن شروع کیا، اس دوران شرپسندوں نے ایف سی پر فائرنگ شروع کردی۔

    فائرنگ کے تبادلے میں پندرہ شر پسند مارے گئے، جن میں کالعدم علیحدگی پسند تنظیم کے تین اہم کمانڈر ز شامل ہیں، فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

    ترجمان ایف سی کے مطابق سرچ آپریشن تاحال جاری ہے اور علاقے میں ایف سی کی مزید نفری بھی طلب کرلی گئی ہے، شرپسندوں کے قبضے سے ایک بنکر میں چھپایا گیا بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔