Tag: ایف سی سینٹر

  • کوئٹہ میں ایف سی سینٹر پر حملہ،  جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ میں ایف سی سینٹر پر حملہ، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئلہ پھاٹک کے قریب پانچ خود کش حملہ آوروں نے ایف سی سینٹر پر حملے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا، فورسز کی جوابی فائرنگ سے پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ 4 جوان مقابلے میں زخمی بھی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں واقع چمن ہاؤسنگ اسکیم کے قریب ایف سی کے مددگار سینٹر پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے بعد تین دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

    سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیا اور جوابی فائرنگ میں 2 حملہ آوروں کو مار گرایا، پاک فوج کے دستے بھی صورتحال کو قابو کرنے کے لیے ایف سی کے مدد گار سینٹر پہنچے۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ چمن ہاؤسنگ سوسائٹی کے ساتھ واقع عسکری پمپ پر دھماکوں کی اطلاع موصول ہوئی، لگتاہےکل کےآپریشن سےفراردہشتگروں نے آج حملہ کیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ دھماکوں کی نوعیت، نقصان سےمتعلق کچھ کہنا قبل ازوقت ہے تاہم سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری اور ریسکیو عملے کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔

    آئی ایس پی آر اعلامیہ

    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی بڑی کاررائی ناکام بنا دی، دہشت گردوں نے ایف سی سینٹر پر حملے کی کوشش کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق خود کش حملہ آور دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی میں بیٹھ کر ایف سی سینٹر میں داخل ہونا چاہتے تھے تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کی اور پانچوں دہشت گردوں کو مار گرایا، مارے گئے خود کش حملہ آور بظاہر افغان شہری معلوم ہوتے ہیں۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے چار جوان زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی صورتحال کو کنٹرول کرلیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شبقدر میں ایف سی سینٹرپردہشتگردوں کاحملہ ناکام ‘2خودکش بمبارہلاک

    شبقدر میں ایف سی سینٹرپردہشتگردوں کاحملہ ناکام ‘2خودکش بمبارہلاک

    چارسدہ : خیبرپختونخواہ کےعلاقےشبقدر میں ایف سی سینٹر پردہشت گردوں کےحملے کو سیکورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئےدوخودکش بمباروں کو ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق چارسدہ کی تحصیل شبقدرمیں سیکورٹی فورسز نے ایف سینٹر پر دہشت گردوں کاحملہ پسپا کرتے ہوئے 2خودکش حملہ آوروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    ڈی پی او سہیل خالدکے مطابق دہشت گردوں کےساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہیدجبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

    مزید پڑھیں:چارسدہ میں فائرنگ، بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر جاں بحق

    خیال رہےکہ گزشتہ ہفتےخیبرپختونخواہ کےعلاقےشبقدر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر محمد جان ایڈوکیٹ جاں بحق جبکہ بھانجا زخمی ہوگیاتھا۔

    مزید پڑھیں:چارسدہ دھماکے: 7 افراد شہید،13زخمی، 3 خودکش حملہ آور ہلاک

    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع چارسدہ کے علاقے تنگی میں کچہری گیٹ کے قریب 2 دھماکے ہوئےتھےجس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 7 افراد جاں بحق ہوئےتھے۔

    مزید پڑھیں:مہمندایجنسی میں دہشتگردوں کاحملہ ناکام،4دہشتگردہلاک

    واضح رہےکہ گزشتہ سال نومبرمیں سیکیورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی میں ایف سی کیمپ پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیاتھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 4 خود کش حملہ آوروں نے فائرنگ کرتے ہوئے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔حملہ آوروں کو روکتے ہوئے ايف سی کے 2 اہلکارشہید ہوگئے تھے۔