Tag: ایف سی چیک پوسٹ

  • مہمند اینجسی، ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام ،5 دہشتگرد ہلاک

    مہمند اینجسی، ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام ،5 دہشتگرد ہلاک

    مہمند ایجنسی کے علاقے غلنئی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کاحملہ ناکام بنادیا گیا، حملے میں پانچ دہشت گرد مارے گئے۔

    قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں دو دن بعد دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ہوا لیکن ایف سی اہلکاروں نے ناکام بنادیا، غلنئی کے قریب ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے رات کے اندھیرے میں حملہ کردیا ۔۔ ایف سی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا ۔

    ایف سی ذرائع کے مطابق اہلکاروں کی بھرپور جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد مارے گئے، جبکہ دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں گولا بارود بھی ملا ہے ۔

    اس حملے کے بعد ایف سی نے غلنئی سمیت گردونواح میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اٹھارہ فروری کو مہمند ایجنسی میں دہشتگر دوں کے حملے میں نو خاصہ دار شہید اورکئی زخمی ہوگئے تھے۔

  • الطاف حسین کی ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی مذمت

    الطاف حسین کی ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی مذمت

    لندن :متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لورالائی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مزمت کرتے ہوئے حملے میں اہلکاروں کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    الطاف حسین کا ایف سی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انتہا پسند عناصر نے پاکستان کیخلاف باقاعدہ جنگ چھیڑ رکھی ہے، ملک بھر میں سیکورٹی فورسز اور عوام کو مسلسل دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر اس طرح کی کاروائیوں کے ذریعے پاک فوج کی کاروائیوں کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، وقت آگیا ہے کہ پوری قوم متحد ہوجائے اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دے۔

    یاد رہے کہ لورالائی کے علاقے میختر میں چیچلو چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے رات گئے حملہ کرکے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے بعد سیکورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    جس  کے نتیجے میں سات سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ حملہ آور بھی زخمی ہوئے، چیک پوسٹ عملے کی حفاظت کے لئے نفری طلب کی گئی تو دہشتگردوں نے ان پر بھی حملہ کردیا۔

    فورسز کی شدید جوابی کارروائی کے نتیجے میں حملہ آور پسپا ہوکر زخمی حالت میں فرار ہوگئے، جن کی تلاش کے لئے ایف سی نے ڈی جی خان روڈ کو بند کرتے ہوئے علاقے میں ہیلی کاپٹر اور سرغ رساں کتوں کی مدد سے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔