Tag: :ایف سی کی کارروائی

  • آپریشن ردالفساد ، بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی ، 2 دہشت گرد ہلاک

    آپریشن ردالفساد ، بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی ، 2 دہشت گرد ہلاک

    قلات : آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی نے قلات،خاران میواند میں مشتبہ ٹھکانوں پرکارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ بارود برآمد ہوا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیابیاں جاری ہے، آپریشن رد الفساد کےتحت ایف سی بلوچستان نے قلات،خاران اورمائی وند میں مشتبہ ٹھکانوں پر کارروائی کی، آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ گولہ بارود برآمدہوا، ہتھیاروں میں سب مشین گنیں،گرنیڈ،مائنز،آر پی جی سیون راکٹ شامل ہیں جبکہ مواصلاتی آلات بھی برآمد کئے گئے۔

    یاد رہے چند روز قبل سیکورٹی فورسز نے لورالائی میں ایف سی کے تربیتی مرکز کے رہائشی علاقے پر حملے کی کوشش نا کام بنا دی تھی، جس میں 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ 4 اہل کار شہید ہو گئے تھے۔

    مزید پڑھیں : لورالائی: ایف سی ٹریننگ سینٹر پر حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک

    شہید ہونے والے جوانوں میں صوبیدار میجر منور، حولدار اقبال، حولدار بلال اور سپاہی نقشب شامل ہیں۔

    اس سے قبل ستمبر میں سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا  تھا، جس کے نتیجے میں لشکر جھنگوی اور  داعش کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے تھے ۔

    واضح رہے کہ ماضی میں بلوچستان  میں کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کیا جا چکا ہے جب کہ ایف سی متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کرچکی ہے۔

  • ایف سی کی کوہلو میں کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک

    ایف سی کی کوہلو میں کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ: فرنٹیئر کور نے بلوچستان کے شہر کوہلو میں کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گرد ہلاک کردیے، کارروائی میں ایک دہشت گرد زخمی ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کارروائی کوہلو میں دہشت گردوں کی موجودگی کی انٹیلی جنس اطلاع پر کی گئی، اطلاع ملتے ہی ایف سی نے علاقے کو گھیر لیا تھا۔

    ایف سی حکام کا کہنا ہے کہ کوہلو کارروائی میں مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق بلوچستان کی ایک کالعدم تنظیم کے ساتھ ہے، ہلاک دہشت گرد بارودی سرنگ نصب کرنے میں ملوث تھے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں جاری آپریشن رد الفساد کے تحت بلوچستان کے علاقے کوہلو میں بھی سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں ہوتی رہی ہیں۔

    آپریشن ردالفساد : جنوبی وزیرستان اور کوہلو میں کارروائیاں، اسلحہ برآمد،3گرفتار


    گزشتہ ماہ کے آغاز میں سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کوہلو میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ، بارود، راکٹ اور مارٹر گولے برآمد کیے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں،مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی، افغان باشندوں سمیت متعدد گرفتار

    بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی، افغان باشندوں سمیت متعدد گرفتار

    راولپنڈی : پاک فوج کے آپریشن خوشحال بلوچستان کے تحت صوبے بھر میں کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز نے غیرقانونی طورپر مقیم افغان باشندوں سمیت متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے موصولہ تفصیلات کے مطابق خوشحال پاکستان پروگرام کے تحت ایف سی اہلکاروں کے بلوچستان میں جاری آپریشنز میں تیزی آگئی ہے۔

    چھاپہ مار کارروائیاں سوئی، مسلم باغ، بارکھان، لورا لائی اور مستونگ میں کی گئیں، جس کے دوران ان علاقوں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں سمیت متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ گولیاں، دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے، آپریشنز کے دوران دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔


    مزید پڑھیں: ایف سی بلوچستان کی کارروائیاں ، 4 دہشت گرد ہلاک


    یاد رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے شمال میں سبی کے پہاڑی علاقوں میں ایف سی نے کارروائی کر کے مقابلے کے دوران چاردہشت گروں کو ہلاک کردیا تھا۔

    ہلاک دہشت گرد مقامی افراد کو ڈراتےاوردھمکیاں دیتے تھے۔ جبکہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

     

  • ژوب میں ایف سی کی کارروائی بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    ژوب میں ایف سی کی کارروائی بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    ژوب: ایف سی اور حساس اداروں کی گُل کچھ کے علاقے میں کارروائی بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع موصول ہونے پر ایف سی اور حساس اداروں نے جنوبی وزیرستان کے علاقے گُل کچھ میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں دہشت گردی غرض سے جمع کیا گیا اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

    مزید پڑھیں : ژوب سے دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگیں برآمد، پشین سے افغانی گرفتار

    ایف سی حکام کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحے میں 6 ایس ایم جیز، 8 پستول، 17 دستی بم، چودہ میگزین سمیت سینکڑوں گولیاں اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا ہے۔

     

  • بلوچستان ایف سی کی بڑی کارروائی،  بڑی تعداد میں گولہ بارود برآمد

    بلوچستان ایف سی کی بڑی کارروائی، بڑی تعداد میں گولہ بارود برآمد

    دالبدین: ایف سی بلوچستان نے کارروائی کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کرکے قبضے میں لے لیا۔

    ترجمان ایف سی کے مطابق بلوچستان کے علاقے دالبدین میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شرپسندوں کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا۔

    دوران آپریشن زیر زمین بڑی تعداد میں چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیاگیا ہے، برآمد کیے گئے اسلحے میں تیرہ بم ، ایس ایم جیز اور دو سو چالیس سے زیادہ گولیاں شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہورہی ہے: ناصر جنجوعہ

     ایف سی حکام کے مطابق چھپایا گیا اسلحہ سیکورٹی فورسز پر حملوں اور دیگر دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کے لئے ذخیرہ کیا گیا تھا، ایف سی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی امن کے خلاف سازش کو نا کام بنادیا ہے۔

    دوسری جانب بلوچستان میں علیحدگی پسند کمانڈرز کی جانب سے ہتھیار ڈالنے اور قومی دھارے میں شامل ہونے کا سلسلہ جاری ہے، کچھ روز قبل بلوچستان کے علاقے خاران میں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے اہم کمانڈر احمد نواز نے ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

    قبل ازیں جشن آزادی کے موقع پر سات سو علیحدگی پسند دہشت گردوں نے کوئٹہ پولیس لائن میں منعقدہ تقریب کے دوران ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

  • کوئٹہ:ایف سی کی کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ وبارود برآمد

    کوئٹہ:ایف سی کی کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ وبارود برآمد

    کوئٹہ: ایف سی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعدادمیں اسلحہ اورگولہ بارودبرآمدکرلیا۔

    ایف سی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی اور بھاری اسلحہ، گولہ بارود اوردھماکہ خیزموادبرآمد کرلیا۔

    صوبائی وزیرِداخلہ سرفرازبگٹی کاکہنا ہے کہ ایف سی نے دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی، بلوچستان کے کسی حصے میں ملٹری آپریشن نہیں ہورہا۔

    ڈی جی ایف سی طاہر محمود نے بلوچستان کےعوام سے دہشت گردوں کیخلاف تعاون کی اپیل کی ہے،  ڈی جی ایف سی اور وزیرِداخلہ نےکہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور جلد ہی بلوچستان میں امن وامان قائم ہوگا۔