Tag: ایف سی کی گاڑی

  • کوئٹہ: ایف سی کی گاڑی کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام

    کوئٹہ: ایف سی کی گاڑی کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام

    کوئٹہ:ایف سی کی گاڑی کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی، جوائنٹ روڈ پر سڑک کنارے رکھا بم پوری طرح پھٹ نہ سکا، گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

    پولیس کے مطابق آج صبح پونے آٹھ بجے کے قریب ایف سی کی گاڑی اپنے معمول کی گشت پر تھی، جونہی گاڑی بینظیر فلائی اوور سے جوائنٹ روڈ پر اتری قریب ایک تھیلی میں پڑا ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ سے پھٹ گیا۔

    دو سے ڈھائی کلو گرام وزنی دیسی ساختہ بم اگر مکمل طور پر پھٹتا تو بڑا نقصان ہوسکتا تھا، واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

  • کوئٹہ میں دھماکہ ، ایف سی اہلکار سمیت3 افراد جاں بحق

    کوئٹہ میں دھماکہ ، ایف سی اہلکار سمیت3 افراد جاں بحق

    کوئٹہ: ایف سی کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے میں ایک اہلکار سمیت تین افرادجاں بحق جبکہ چوبیس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے فاروق اعظم چوک پر دھماکہ صبح سویرے اس وقت ہوا، جب روزانہ دیہاڑی کرنے والے مزدور کام کے انتظار بیٹھے تھے اور ایف سی کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی، جونہی ایف سی کی گاڑی پہنچی تو وہاں پہلے سے کھڑی کار میں نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور افراتفری مچ گئی۔

    دھماکے کے نتیجے میں ایک رکشہ اور ایف سی کی گاڑی سمیت تین گاڑیاں تباہ ہوگئیں جبکہ قریب کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

    واقعہ کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

    سی سی پی او کوئٹہ نے دھماکے میں ایف سی اہلکار سمیت  تین افراد کے جاں بحق اور چوبیس زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تباہ شدہ گاڑیوں کے ملبا ہٹا لیا گیا۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق چالیس کلو گرام وزنی ریموٹ کنٹرول بم گاڑی کی ڈگی میں نصب تھا، پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ کو زخمیوں کی بہتر علاج معالجے کی ہدایت کی ہے