Tag: ایف سی

  • کوئٹہ میں سرچ آپریشن، 31 مشتبہ افراد گرفتار

    کوئٹہ میں سرچ آپریشن، 31 مشتبہ افراد گرفتار

    کوئٹہ: آپریشن ردالفساد کے تحت فرنٹیئر کورپس (ایف سی) بلوچستان اور پولیس نے کوئٹہ میں سرچ آپریشن کے دوران 31 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن رد الفساد ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے۔

    آپریشن کے تحت حالیہ کارروائی صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کی گئی جہاں ایف سی بلوچستان اور پولیس نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا۔

    کوئٹہ کے علاقوں کچلاک، سریاب، ہزار گنجی اور نواں کلی میں رات گئے کیے جانے والے سرچ آپریشن کے دوران 31 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری بھی شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے ایس ایم جی، پستول اور غیر قانونی گاڑیاں بھی برآمد ہوئیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن جشن آزادی کی تقریبات کو درپیش خطرات کو ناکام بنانے کے لیے کیا گیا۔


  • چمن: آئی جی ایف سی کی افغان جارحیت سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات

    چمن: آئی جی ایف سی کی افغان جارحیت سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات

    کوئٹہ: فرنٹیئر کورپس (ایف سی) کے انسپکٹر جنرل میجر جنرل ندیم انجم نے صوبہ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن کا دورہ کیا۔ انہوں نے افغان جارحیت سے متاثرہ خاندانوں میں چیک تقسیم کیے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم نے افغان جارحیت سے متاثرہ چمن کا دورہ کیا۔

    انہوں نے افغان فوج کی گولہ باری سے شہید ہونے والے افراد کے لواحقین اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور امدادی چیک تقسیم کیے۔

    اس موقع پر آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم کا کہنا تھا کہ میں خود والد ہوں، آپ کی قربانی کی قدر کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے بچوں کی تعلیم اور نوکری کے لیے بھی ساتھ دیں گے۔

    مزید پڑھیں: افغان فورسز کی گولہ باری و فائرنگ، 10 شہری شہید

    آئی جی ایف سی کا کہنا تھا کہ سول آبادی کے نقصان پر ہم نے بھر پور جواب دیا ہے۔

    یاد رہے کہ 5 مئی کو صوبہ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں افغان سرزمین سے گھروں پر گولہ باری اور فائرنگ کی گئی جس میں 10 شہری شہید جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 45 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کچھ لوگ مذہب کاغلط استعمال کرکےملک میں افراتفری چاہتےہیں‘ وزیرداخلہ

    کچھ لوگ مذہب کاغلط استعمال کرکےملک میں افراتفری چاہتےہیں‘ وزیرداخلہ

    لورالائی :وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہناہےکہ کچھ لوگ ہیں جو بلوچستان اور پاکستان میں امن نہیں چاہتے۔

    تفصیلات کےمطابق بلوچستان کے علاقےلورالائی میں ایف سی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ یہ عام وردی نہیں اس یونیفارم کی آن بان میں شہیدوں کا خون شامل ہے۔

    چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ کچھ لوگ نہیں چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے خوش و خرم زندگی گزاریں۔انہوں نےکہاکہ خوشی ہے کہ ایف سی اپنی ذمے داری سے بڑھ کر کردار ادا کررہی ہے۔

    وفاقی وزیرداخلہ کا کہناتھاکہ بلوچستان کے عوام نے بڑے مسائل دیکھے ہیں اور بہت قربانیاں دی ہیں،انہوں نےکہاکہ جب سے منصب سنبھالاہے ہمیشہ کہاکہ یہ آپ کے لوگ ہیں ان سے محبت سے پیش آئیں۔


    مزید پڑھیں:خطرہ سرحدوں کے ساتھ اندر چھپے دشمن سے بھی ہے، چوہدری نثار


    چوہدری نثار علی خان نےکہاکہ سول فورسز پاک فوج کے ساتھ سرحد پر دشمن کا مقابلہ کرتی ہیں،سول فورسز اندرون ملک پولیس کے ساتھ کردار ادا کررہی ہیں، ایف سی اس اچھے کام کو جاری رکھے۔

    واضح رہےکہ وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہناتھاکہ ترقی بلوچستان اور پاکستان کو آواز دے رہی ہے اور حکومت نے 2سال میں عام بجٹ کے علاوہ بھی سیکیورٹی پر 70 ارب روپے خرچ کیے ہیں۔

  • چمن: آئی جی ایف سی کا پاک افغان سرحد کا دورہ

    چمن: آئی جی ایف سی کا پاک افغان سرحد کا دورہ

    کوئٹہ: آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم نے چمن کا دورہ کیا۔ آئی جی ایف سی کو پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم چمن پہنچے تو آئی جی ایف سی کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر ندیم، کمانڈنٹ چمن اسکاؤٹس نے ان کا استقبال کیا۔

    آئی جی ایف سی کو پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آئی جی ایف سی سرحد کا دورہ اور قبائلیوں کے ساتھ جرگہ کریں گے۔

    یاد رہے کہ چمن میں پاک افغان سرحد آج پانچویں روز بھی بند اور باب دوستی سیل ہے۔ راستے سے تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔ پاک افغان سرحد سمیت شہر بھر میں سیکیورٹی بھی ہائی الرٹ ہے۔

  • بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا، 4 دہشت گرد ہلاک

    بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا، 4 دہشت گرد ہلاک

    ڈیرہ بگٹی: ایف سی اور حساس اداروں نے پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

    پاک فوج کے تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایف سی اور حساس اداروں کو دہشت گردوں کی موجودگی کے حوالے سے اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد ڈیرہ بگٹی کے علاقے پسنی میں مشترکہ کارروائی کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے اہلکاروں کی موجودگی کو محسوس کرتے ہوئے اُن پر فائرنگ کی جس کے جواب میں فورسز نے جوابی فائرنگ بھی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیاہے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو دہشت گردی کے مختلف واقعات فورسز پر حملوں اور سرکاری  املاک پر حملوں میں ملوث تھے، فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے 4 ٹھکانے بھی مسمار کردیے ہیں۔

    پاک فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے، جن میں 13 مائینز، 13 آئی ای ڈیز، 80 کریکر، 20 کلوگرام بارود، 20 راکٹ مواصلاتی آلات اور دیگر مواد شامل ہے۔

  • کاہان، ایف سی کی کارروائی میں بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    کاہان، ایف سی کی کارروائی میں بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    کاہان: ایف سی اور حساس ادارے نے کوہلو کے علاقے کاہان میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود، میزائل اور راکٹ لانچر برآمد کر لیے ہیں۔

    پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آئی جی ایف سی ندیم انجم کی زیر نگرانی کیے گئے آپریشن کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، میزائل، راکٹ لانچر، 14 فیوز، 70 آر پی جی گولے اور میزائل لانچر برآمد کر لیے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی ایف سی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی کاہان کے علاقے پیشی میں کی گئی جس کے دوران مندرجہ بالا اسلحہ کے علاوہ 12 راکٹ فیوز، مارٹم فیوز، 5 بنڈل ڈیٹو نیٹنگ کارڈ ، ہزاروں راؤنڈ اور دیگر تخریبی مواد بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والا بھاری مقدار اسلحہ اور گولہ بارود صوبے کے امن کو تباہ کرنے کے لیے کسی بڑی کارروائی میں استعمال ہونا تھا جسے بر وقت قبضے میں لے کر صوبے کو بڑی تباہی سے بچالیا گیا ہے۔

    واضح رہے صوبہ بلوچستان کئی برسوں سے دہشت گردوں کی زد پر تھا اور بھارتی خفیہ ایجنسی کے حاضر افسر کی گرفتاری بھی اسی صوبے سے عمل میں آئی تھی، تاہم آپریشن ضربِ عضب کے باعث دہشت گردوں پر قابو پاکر صوبے میں امن قائم کردیا گیا ہے۔

  • پنجگور: کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے اسلحہ برآمد

    پنجگور: کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے اسلحہ برآمد

    کوئٹہ: بلوچستان کے شہر پنجگور کے پہاڑی علاقے سے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔

    ترجمان ایف سی کے مطابق گچک کے پہاڑی سلسلے میں حساس ادارے کی معاونت سے کارروائی کی گئی۔ ٹارگٹڈ آپریشن میں کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے اسلحہ کا ذخیرہ برآمد ہوا۔

    ترجمان ایف سی کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ اسلحے میں 3 ایس ایم جیز، 1 آر پی جی سیون، 6 راکٹس اور 3 فیوز شامل ہیں۔

    اس سے چند روز قبل بلوچستان ہی کے ضلع سبی میں ایف سی اور حساس ادارے نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تھی۔ کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کی 3 کمین گاہیں مسمار کردی گئیں۔

    دہشت گردوں کے قبضے سے راکٹ لانچر، دیسی ساختہ بم، بارودی سرنگیں اور بارود بھی برآمد کیا گیا تھا۔

  • مہمندایجنسی میں دہشتگردوں کاحملہ ناکام،4دہشتگردہلاک

    مہمندایجنسی میں دہشتگردوں کاحملہ ناکام،4دہشتگردہلاک

    مہمند ایجنسی : سیکیورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی میں ایف سی کیمپ پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر غلنئی میں واقع مہمند رائفلز کیمپ پر صبح 6 بجکر 20 منٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر ٹوئٹ کی کہ ’سیکیورٹی فورسز نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمند ایجنسی کے غلنئی کیمپ میں حملہ کرنے والے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا‘۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 4 خود کش حملہ آوروں نے فائرنگ کرتے ہوئے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی۔حملہ آوروں کو روکتے ہوئے ايف سی کے 2 اہلکار بھی جاں بحق ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس حملے میں ایف سی کے 14 اہلکار زخمی بھی ہوئے جبکہ چاروں خود کش حملہ آوروں کوہلاک کردیاگیا۔

  • کوئٹہ :فائرنگ سےشہید ہونےوالےایف سی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

    کوئٹہ :فائرنگ سےشہید ہونےوالےایف سی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

    کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سےشہید ایف سی اہلکاروں کی نماز جنازہ اد اکردی گئی۔

    تفصیلات کےمطابق گزشتہ شب بلوچستان میں دارالحکومت کوئٹہ کےوسطٰی علاقے فاطمہ جناح روڈ پردہشت گردوں کی فائرنگ سے شہیدایف سی اہلکاروں کی نمازجنازہ اداکردی گئی۔

    کوئٹہ میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ میں آئی جی ایف سی،آئی جی پولیس سمیت دیگرافراد نےبڑی تعدادمیں شرکت کی۔نماز جنازہ کی ادائیگی کےبعداہلکاروں کی میتیں آبائی علاقےمنتقل کردی گئیں۔

    مزید پڑھیں:کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ، 4 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ شب فائرنگ سےڈیوٹی پرتعینات ایف سی کے تین اہلکار سمیت ٹریفک پولیس کااہلکارشہیدجبکہ راہگیر زخمی ہوگیاتھا،دہشت گرد واردات کے بعد پیدل ہی فرار ہوگئے۔

    کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعے کامقدمہ ایس ایچ او تھانہ سٹی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔

    واضح رہے کہ صوبہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کررکھی ہے۔

  • حکومت کی جانب سے انعامات کی برسات، پولیس اہلکار خوشی میں محو رقص

    حکومت کی جانب سے انعامات کی برسات، پولیس اہلکار خوشی میں محو رقص

    اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پنجاب پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جس کے بعد پولیس اہلکار خوشی سے جھوم اٹھے اور فرط مسرت سے رقص کرنے لگے۔

    وزیر داخلہ چوہدری نثار نے آج پولیس دربار میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی۔ دوران خطاب انہوں نے اسلام آباد پولیس، پنجاب پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) اہلکاروں کی بہترین کارکردگی پر انہیں شاباشی دی۔

    انہوں نے پولیس کی تنخواہوں، مراعات اور ریٹائرمنٹ کی مدت میں اضافے کا اعلان بھی کیا۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کو میڈلز دینے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے اور تعریفی اسناد کے ساتھ بہترین کارکردگی پیش کرنے والے اہلکاروں کو 50 ہزار روپے بھی دیے جائیں گے۔

    انعامات کی اس برسات سے پولیس اہلکار خوشی سے جھوم اٹھے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص شروع کردیا۔

    تاہم اسلام آباد پولیس کی خوشی اس وقت مایوسی میں بدل گئی جب انہیں پتہ چلا کہ اعلان کردہ تمام انعامات پنجاب پولیس اور ایف سی کے لیے ہیں اور انہیں صرف شاباشی پر ٹرخا دیا گیا ہے۔