Tag: ایف نائن پارک

  • ایف نائن پارک میں خاتون سے زیادتی میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا لیا گیا

    ایف نائن پارک میں خاتون سے زیادتی میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا لیا گیا

    اسلام آباد : اسلام آباد پولیس نے جیو فینسنگ کے ذریعے ایف نائن پارک کیس کے ملزمان کا سراغ لگا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں گن پوائنٹ پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔

    اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ایف نائن پارک زیادتی کیس میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا لیا گیا، ملزمان کو جیو فینسنگ سے تلاش کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ حساس معاملہ ہے اس لئے قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔

    یاد رہے اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، متاثرہ لڑکی نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا تھا کہ دوست کے ساتھ پارک آئی تھی دو افراد نے گن پوائنٹ پر روکا اور مجھے جنگل میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

    متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ درندہ صفت ملزمان نے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بھی اس بارے میں بتایا تو تمہیں جان سے مار دیں گے، میں نے اُن سے ہاتھ جوڑ کر زیادتی نہ کرنے التجا کی تو انہوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور ٹانگ پر پستول کا بٹ مارا۔

    بعد ازاں لڑکی کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ ہوا جس کی میڈیکل رپورٹ میں جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے تھے، جس کے بعد متاثرہ لڑکی کی مدد سے ایک ملزم کا خاکہ تیار کیا گیا تھا۔

  • ایف نائن پارک کیس میں اہم پیش رفت، درندہ صفت ملزم کا خاکہ تیار

    ایف نائن پارک کیس میں اہم پیش رفت، درندہ صفت ملزم کا خاکہ تیار

    وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف نائن پارک میں لڑکی کو اسلحے کے زور پر اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے دلخراش واقعے پر پیش رفت ہوئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کی مدد سے ایک ملزم کا خاکہ تیار کرلیا گیا ہے، جسے ایف نائن پارک کے اطراف سے حاصل کی گئی فوٹیج سے میچ کیا جارہا ہے۔

    لڑکی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کیا جاچکا ہے، متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ وہ ملزمان کو سامنے آنے پر شناخت کرسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، متاثرہ لڑکی نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا کہ دوست کے ساتھ پارک آئی تھی دو افراد نے گن پوائنٹ پر روکا اور مجھے جنگل میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

    یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی

    متاثرہ لڑکی نے پولیس کو دئیے ابتدائی بیان میں بتایا کہ درندہ صفت ملزمان نے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بھی اس بارے میں بتایا تو تمہیں جان سے مار دیں گے، میں نے اُن سے ہاتھ جوڑ کر زیادتی نہ کرنے التجا کی تو انہوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور ٹانگ پر پستول کا بٹ مارا۔

    لڑکی کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ ہوا جس کی میڈیکل رپورٹ میں جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں، واقعے کے بعد پولیس نے پارک انتظامیہ کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے۔

  • پی ٹی آئی کو ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت مل گئی

    پی ٹی آئی کو ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت مل گئی

    اسلام آباد: چوہدری نثارنےآسمان پرکئےگئےوعدےکی لاج رکھ لی، تحریک انصاف کوایف نائن پارک میں جلسےکی اجازت دےدی۔

    چوہدری نثارنےاسلام آباد انتظامیہ کو چوبیس اپریل کوتحریک انصاف کویوم تاسیس کے موقع پرجلسے کی اجازت سے آگاہ کردیا ۔

    ضلعی انتظامیہ کوہدایت کی گئی کہ تحریک انصاف سےاس بات کی ضمانت لی جائے کہ جلسےکےشرکاء مقررہ وقت کےبعدپرامن طورپرمنتشر ہوجائیں گے۔

    گزشتہ روزاسلام آبادانتظامیہ نے آسمان پرکئے گئےعہد و پیمان پرظالم سماج کاکردارادا کرتے ہوئے جلسے کی اجازت چوہدری نثارکی وطن واپسی سےمشروط کرڈالی۔

  • جلسہ ہر حال میں ایف نائن پارک میں ہی ہوگا، عمران خان

    جلسہ ہر حال میں ایف نائن پارک میں ہی ہوگا، عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جلسہ ہر حال میں ایف نائن پارک میں ہی ہوگا۔

    لندن روانگی سے قبل بنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چوبیس اپریل کو ہونے والے جلسے کے منتظمین بھی شریک ہوئے۔

    عمران خان کا کہنا تھا جلسہ ہر حال میں اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں ہوگاواپسی سے پہلے جلسے کے انتظامات یقینی بنائےجائیں۔

    اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ لندن روانہ ہورہاہوں ٹیکس آڈٹ میں مشہور دو کمپنیوں کےفرانزک ایکسپرٹ سےملاقات کرونگا۔

  • پانامہ لیکس: ایف آئی اے سے تحقیقات کروانے کیلئے تیارہیں، چودھری نثار

    پانامہ لیکس: ایف آئی اے سے تحقیقات کروانے کیلئے تیارہیں، چودھری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات ایف آئی اے سے کروانے کیلئے تیارہیں۔ تفتیشی افسر کا نام عمران خان دیں.

    چوہدری نثار کا کہناتھا کہ اپوزیشن کے مطالبے پر ایف آئی اے سے تحقیقات کرانے کی پیشکش کی ہے،عمران خان تفتیش کیلئے ایف آئی اے کا افسر نامزد کریں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ڈی چوک اور ایف نائن پارک کو جلسے جلوسوں کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

    چودھری نثار نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر قومی اسمبلی میں شور شرابہ کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ اعتزاز احسن نے اللہ رسول کے ساتھ اپنی لیڈر کا نام لیا اور پھر سرے محل کی اونر شپ قبول کر لی۔

    چودھری نثار علی خان نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر واضح کیا ہے کہ 24 اپریل کو اسلام آباد میں مادر پدر آزادی کے نام پر کسی جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

    ڈی چوک اور ایف نائن پارک میں کوئی جلسہ یا سیاسی اجتماع نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ کوئی سیاسی جماعت جب بھی چاہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو سیل کر دے۔

    اس کیخلاف کوئی بھی قانونی کارروائی کرنا پڑی تو ہم کریں گے اور حکومتی رٹ کو قائم کریں گے۔

    انہوں نے پیپلز پارٹی کے سینیٹراعتزاز احسن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس میں پیپلز پارٹی کے 2سینیٹرز کے نام بھی ہیں اعتزاز احسن ان کی تحقیقات کرنے کے حوالے سے کوئی بات کیوں نہیں کرتے ؟

    اعتزاز احسن پاناما لیکس پر صرف نواز شریف کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ انہیں اپنی پارٹی کے وہ لوگ کیوں نظر آتے جن کے نام پر34آف شور کمپنیاں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دل چاہتا ہے کہ سارے حقائق قوم کے سامنے رکھوں لیکن وزیر اعظم کی جانب سے منع کرنے پر خاموش ہوں۔

    چوہدری نثار کا کہناتھا کہ آف شور کمپنیوں کے معاملے کو حل کرناہے تو اسے میڈیا ٹرائل نہیں بننا چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ مے فیئرفلیٹس پربات کرنے سے پہلے سرے محل پربات ہونی چاہیئے۔ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا حکومت اوراپوزیشن کی قیادت سمیت سب کا احتساب ہونا چاہئیے.