Tag: ایف ڈبلیو او

  • ایف ڈبلیو او کا قراقرم ہائی وے پر مشکل ترین کلیئرنس آپریشن

    ایف ڈبلیو او کا قراقرم ہائی وے پر مشکل ترین کلیئرنس آپریشن

    اسلام آباد : قراقرم ہائی وے پر پھنسے مسافروں اور سیاحوں کیلئے ایف ڈبلیواو نے کامیاب کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف ڈبلیو او نے قراقرم ہائی وے پر مشکل ترین کلیئرنس آپریشن ہوا، قراقرم ہائی وے پر پھنسے مسافروں اور سیاحوں کیلئے ایف ڈبلیواو نے کامیاب کلیئرنس آپریشن مکمل کیا۔

    بارشوں کےباعث قراقرم ہائی وےکے56،جگلوٹ اسکردوروڈکے19مقامات پرلینڈ سلائیڈنگ ہوئی ، قراقرم ہائی وے،جگلوٹ اسکردوروڈ،تنگش روڈپرٹریفک بری طرح متاثرہوئی، 200 سے زائد گاڑیاں پھنسی جن میں 1500 سے زائد افراد سوار تھے۔

    ایف ڈبلیواوریسکیوٹیموں نےمشینری کیساتھ متاثرہ مقامات پرپہنچ کرریسکیواور کلیئرنس آپریشن کیا، دن رات کام کرکےایف ڈبلیو او نےقراقرم ہائی وے کے 56 مقامات کومکمل صاف کرکےٹریفک کو بحال کردیا۔

    جگلوٹ اسکردوروڈکو بھی ایف ڈبلیو او کے 2یونٹس نےمسلسل کام کرکے ٹریفک کیلئے کھول دیا ، تنگش پر106میٹر سےبھی بڑے پتھر گرنے سے سڑک بند ہوگئی، بڑی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئیں۔

    تنگش روڈکی ایک جانب پہاڑ،دوسری جانب دریاہےراستہ کھولنے کا واحد طریقہ کنٹرول دھماکا تھا۔

    ایف ڈبلیواونے 3دن 87دھماکوں کی مددسےروڈکو3مئی کومکمل طورپرصاف کرکے ٹریفک کیلئے کھول دیا، ایف ڈبلیو او کی میڈیکل ٹیمیں بھی موجودتھیں اور پھنسے سیاحوں اور مسافروں کو طبی امدادفراہم کرنےمیں مصروف رہیں۔

    خواتین اوربچوں کی سہولت کیلئے ایف ڈبلیواوکاڈمبوڈاس کیمپ بھی کھول دیا گیا، سیاحوں،مسافروں نے ایف ڈبلیو او اور پاک آرمی کی انتھک محنت ،بے لوث خدمت کو سراہا۔

  • کراچی کے 3 بڑے نالوں کی صفائی کا کام مکمل

    کراچی کے 3 بڑے نالوں کی صفائی کا کام مکمل

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 3 بڑے نالوں کی صفائی کا کام 100 فیصد مکمل کرلیا گیا، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق تینوں بڑے نالوں پر تمام 42 چوک (بند) پوائنٹس کو کلیئرکر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر صوبائی دارالحکومت کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی کے پانچویں روز تینوں بڑے نالوں پر صفائی کا کام 100 فیصد مکمل کر لیا گیا۔

    صفائی کا کام تعمیراتی انجینیئرنگ کمپنی فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) نے کیا ہے۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق 3 بڑے نالوں پر تمام 42 چوک (بند) پوائنٹس کو کلیئرکر دیا گیا ہے، نالوں سے تقریباً 31 ہزار ٹن کچرا نکالا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کارساز، کے ڈی اے چورنگی، گورا قبرستان، مچھر کالونی اور ٹاور چوک سے پمپس کے ذریعے پانی نکال دیا گیا ہے جبکہ شارع فیصل، ائیرپورٹ، کلفٹن بلاک 8 اور گجر نالے پر کام جاری ہے۔

    ترجمان کے مطابق شہر میں صورتحال اور نظام زندگی عمومی طور پر نارمل ہے۔

    خیال رہے کہ ایف ڈبلیو او کو 8 اگست تک تینوں نالوں کی مکمل صفائی کا ٹاسک دیا گیا تھا اور وزیر اعظم کو روزانہ کی بنیاد پر کام کی پیش رفت سے آگاہ کیا جاتا رہا۔

    دوسری جانب انتظامیہ کے مطابق اب بھی کئی مقامات ایسے ہیں جہاں پر نالوں کی صفائی کا کام ایک مشکل ٹاسک بنا ہوا ہے، سولجر بازار میں رہائشی علاقے سے گزرنے والا نالہ کچرے سے بھرا ہوا ہے، گلیاں تنگ ہونے کے باعث ایف ڈبلیو او کی بھاری مشنیری کی وہاں تک رسائی ممکن نہیں۔