Tag: ایف 16

  • ’’جے ایف 17 تھنڈر، میراج اور ایف 16‘‘ مویشی منڈیوں میں بھی پہنچ گئے (ویڈیو رپورٹ)

    ’’جے ایف 17 تھنڈر، میراج اور ایف 16‘‘ مویشی منڈیوں میں بھی پہنچ گئے (ویڈیو رپورٹ)

    بھارت پر پاکستان کی حالیہ شاندار فتح نے ہر پاکستانی میں جوش بھر دیا ہے اور لوگ جانوروں کے نام پاکستان کے جنگی جہازوں کی مناسب سے رکھ رہے ہیں۔

    عیدالاضحیٰ کی آمد میں صرف دو روز باقی رہ گئے ہیں اور لوگ سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی پیش کرنے کے لیے مویشی منڈی جا رہے ہیں تاکہ اپنی پسند کے جانور خرید سکیں۔

    یوں تو ملک بھر میں لگی سینکڑوں مویشی منڈیوں میں لاکھوں کی تعداد میں قربانی کے جانور فروخت کے لیے لائے گئے ہیں۔ لیکن ہم یہاں آپ کو چند ایسی مویشی منڈیوں کی سیر کرا رہے ہیں جہاں منفرد ناموں والے خوبصورت اور بھاری بھرکم جانور موجود ہیں۔

    سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر کی مویشی منڈی میں ہزاروں جانور فروخت کے لیے موجود ہیں، لیکن سب کی توجہ کا مرکز وہ تنومند بیل ہیں، جو بھارت کو دندان شکن جوان دینے والے پاکستانی طیاروں جے ایف 17 تھنڈر، میراج، ایف 16 طیاروں پر رکھے گئے ہیں۔

    لوگ دور دور سے جنگی طیاروں کے نام والے یہ خوبصورت اور صحت مند جانور دیکھنے آ رہے ہیں جو نام کی طرح بہادر اور طاقتور بھی ہیں اور کوئی عام شخص ان پر ہاتھ رکھنے کی جرات نہیں کرتا۔

    بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ جانوروں کے یہ نام حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کرنے کی کوشش ہے، جس طرح پاکستان کے جنگی طیارے اپنے وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت قربانی دینے کو تیار رہتے ہیں، اسی طرح ان جہازوں کے ناموں والے جانور بھی عیدالاضحیٰ پر اللہ کی راہ میں قربان ہونے کے لیے تیار ہیں۔

    سکھر کی طرح دادو کی مویشی منڈی میں بھی جے ایف 17 تھنڈر نامی بیل فروخت کے لیے لایا گیا ہے۔ نوشہرو فیروز میں قدر آور سلطان نامی بیل نے دھوم مچائی ہوئی ہے۔

    پنجاب کے شہر بہاولنگر کی مویشی منڈیوں میں ناز نخروں سے پلے چولستان نسل کے خوبصورت بیل موجود ہیں۔ جن کے نام شیرو، کالو، دلبر، چینا، بھورا ہیں۔

    چنیوٹ میں رستم چنیوٹ، لال بادشاہ، بلیک بیری اور سلطان کی دھوم ہے۔ ان بیلوں کی نسل نایاب تو ارکھ رکھاؤ بھی شاہانہ ہے۔

    خانیوال میں بھولو، راجا، بادشاہ، ڈولو، شہزادہ اور ہیرو نامی بیلوں کے شہر بھر میں چرچے ہیں اور لوگ دور دور سے انہیں دیکھنے آ رہے ہیں۔

    تاہم جانوروں کی قیمتوں میں گزشتہ سال کی نسبت دوگنے اضافے کی وجہ سے شہریوں کو اپنے من پسند جانور خریدنے کے سلسلے میں مشکل کا سامنا ہے۔

    جب کہ بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی بڑھنے کی وجہ سے جانوروں کی قیمتیں بڑھی ہیں۔ مالکان کے بقول انہوں نے اپنے نایاب نسل کے جانوروں کو عام چارے اور بھوسے کے ساتھ دیسی گھی، خشک میوہ جات، انڈے، دودھ، مکھن کھلا کر پالا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/video-report-family-that-has-been-sacrificing-50-bulls-every-year-for-16-years/

  • ویڈیو: یوکرینی صدر زیلنسکی ایف 16 کے کاک پٹ میں جا بیٹھے

    ویڈیو: یوکرینی صدر زیلنسکی ایف 16 کے کاک پٹ میں جا بیٹھے

    نیدرلینڈز اور ڈنمارک نے یوکرین کو ایف 16 طیاروں کی فراہمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے دونوں ممالک کا دورہ کیا، ڈنمارک میں یوکرینی صدر ایف سولہ طیارے کے کاک پٹ میں بھی بیٹھے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیدرلینڈز اور ڈنمارک نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین کو F-16 جنگی طیارے دیں گے، یہ وہ اعلان ہے جس کا یوکرین کی جانب سے شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا، صدر زیلنسکی نے اس اعلان کو ملکی افواج کے لیے بہت حوصلہ افزا قرار دیا۔

    ڈنمارک کے دورے کے موقع پر صدر زیلنسکی ایف سولہ کے کاک پٹ میں بھی جا کر بیٹھے، اور اپنے ساتھ ڈینش وزیرِ اعظم میٹ فریڈرکسن کو بھی ساتھ بٹھا لیا۔

    لڑاکا طیاروں کا یہ وعدہ روسی افواج کی جانب سے یوکرین کے شمالی شہر چرنیہیو میں ایک تھیٹر پر میزائل حملے کے بعد سامنے آیا ہے، میزائل حملے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں ایک 6 سالہ بچی بھی شامل تھی، جب کہ تقریباً 150 زخمی ہو گئے تھے۔

    ڈنمارک کے وزیر اعظم نے کہا کہ امید ہے کہ 6 لڑاکا طیارے نئے سال کے آس پاس فراہم کیے جا سکیں گے، مزید 8 اگلے سال اور باقی پانچ 2025 میں فراہم کر دیے جائیں گے۔

  • اگر بھارت نے ایف 16 گرایا تو ثبوت پیش کیوں نہیں کرتا: ڈی جی آئی ایس پی آر

    اگر بھارت نے ایف 16 گرایا تو ثبوت پیش کیوں نہیں کرتا: ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت نے ایف 16 گرایا تو ثبوت کیوں نہیں دیتا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی ایئر فورس کی ایک حالیہ پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بار بار بولنے سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پر اپنے رد عمل میں کہا کہ بھارتی ایئر فورس کہتی ہے کہ اس نے ایف 16 گرایا، اگر ایف سولہ گرایا تو اس کا ثبوت کیوں سامنے نہیں لاتے۔

    آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی نقصان پر پاکستان کی خاموشی کو نظر انداز نہ کیا جائے، پاکستان نے سچ پر بھی کبھی ڈھول نہیں بجائے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیارے مار گرائے، اور گرائے گئے بھارتی طیارے کا ملبہ دنیا نے زمین پر بکھرا دیکھا۔

    خیال رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ رد عمل بھارتی فضائیہ کی اس پریس کانفرنس پر آیا ہے جس میں ائیر وائس مارشل نے جھوٹا دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس ایف سولہ گرانے کے شواہد ہیں لیکن وہ شیئر نہیں کرنا چاہتے۔

    بھارتی حکومت اور فوج کی طرف سے اپنے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوششیں جاری ہیں لیکن ثبوت پیش نہیں کر سکتے، اگر ثبوت ہوتا تو سامنے لاتے۔

    یاد رہے کہ پانچ اپریل کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھارتی میزائلوں کی تصویر بھی پوسٹ کر کے بھارتی دعوؤں کی قلعی کھول دی تھی۔

    بھارتی ایئرفورس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے مگ 21 نے پاکستانی شاہینوں کا شکار بننے سے قبل ایف 16 مار گرایا تھا، آئی ایس پی آر نے بھارتی طیارے کے ملبے سے ملنے والے میزائلوں کے وہ ہیڈز دکھا دیے جو درست حالت میں تھے۔

  • ایف 16 طیارے سجانے کے لیے نہیں رکھے، کسی بھی ملک کے خلاف استعمال ہوسکتے ہیں، سفارتی ذرائع

    ایف 16 طیارے سجانے کے لیے نہیں رکھے، کسی بھی ملک کے خلاف استعمال ہوسکتے ہیں، سفارتی ذرائع

    اسلام آباد: سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان دفاع کے لیے کسی بھی ملک کے خلاف ایف 16 کا استعمال کرسکتا ہے، طیارے سجانے کے لیے نہیں خریدے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان نے 26 فروری کی صبح بھارتی طیاروں کو گرانے کے لیے ایف 16 طیاروں کا استعمال کیا۔ بھارتی افواج کے سربراہان یا حکومتی نمائندے اس بات کا ثبوت پیش نہیں کرسکے بلکہ وہ ایک چادر کا ٹکڑا ہی اٹھائے اپنی دعوے کا دہراتے نظر آئے۔

    بھارتی میڈیا کے چند چینلز نے ایف سولہ طیاروں کا ثبوت نہ ملنے پر نسوار کی پڑیاں تک دکھائیں تاکہ وہ عالمی دنیا اور اپنے عوام کو بے وقوف بنا سکیں مگر انہیں ہر پاکستان کے خلاف ناکام دراندازی کے بعد انہیں ہر موڑ پر ہی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    مزید پڑھیں: ایف 16 طیارے کا استعمال؟ بھارتی میڈیا نے نسوار کی تھیلی بطور ثبوت پیش کردی

    بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ اُس نے ایف سولہ طیارہ استعمال کرنے کے شواہد امریکا کو فراہم کردیے البتہ تین ہفتے گزر جانے کے باوجود جہازوں کے استعمال پر وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا سے معاہدے کے تحت پاکستان کسی بھی ملک کے خلاف ایف 16 طیارے استعمال کرسکتا ہے، اس ضمن میں کوئی خاص شرط یا پابندی نہیں ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی تجزیہ کار نے اپنی ہی فضائیہ کا پاکستانی ایف 16 گرانے کا دعویٰ رد کر دیا

    سفارتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نےایف16طیارےڈیکوریشن پیس کےلئےنہیں خریدے، امریکا نے 3 ہفتے بعد بھی ایف16 استعمال کے معاملے پرکوئی رابطہ نہیں کیا۔

  • بھارتی تجزیہ کار نے اپنی ہی فضائیہ کا پاکستانی ایف 16 گرانے کا دعویٰ رد کر دیا

    بھارتی تجزیہ کار نے اپنی ہی فضائیہ کا پاکستانی ایف 16 گرانے کا دعویٰ رد کر دیا

    کراچی: بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے اپنی ہی فضائیہ کے  پاکستانی ایف 16 گرانے کے بھارتی دعوے کو مضحکہ خیز قرار دے دیا.

    تفصیلات کے مطابق بھارت کو اپنے ہی ملک سے اپنے نفرت انگیز  پروپیگنڈے کی حمایت نہیں‌ مل سکی، پاکستانی جنگی جہاز گرانے کا دعویٰ‌ ہوا ہوگیا۔

    بھارتی نجی ٹی وی چینل کے جنگی جنون میں‌ مبتلا اینکر نے چند تصاویر دکھاتے ہوئے کہا کہ بھارتی فضائیہ جانتی ہے، یہ ایف 16 ہے، یہ بالکل وہی پارٹ ہے، جو  ایف سولہ میں ہوتا ہے، پاکستان کا جھوٹ کھل کر سامنے آگیا.

    اس ہرزہ سرائی کو  بھارتی دفاعی تجزیہ کار ہی نے رد کر دیا. تجزیہ کار نے کہا کہ میں تو کہوں گا کہ آپ کی بات پوری طرح درست نہیں، یہ پارٹ مگ ٹوئنٹی ون کا ہے،جو انجن آپ نے دکھایا کہ یہ جی ای ایف 100 ہے.

    مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: وزیر اعظم کا ترک صدر اور ولی عہد یو اے ای سے رابطہ

    بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے مزید کہا کہ پاکستان پلاٹینم وٹنی استعمال کرتا ہے، جو ڈائمنڈ شیپ کا ہوتا ہے، یہاں پر ایف 16 کا انجن ہو ہی نہیں سکتا.

    دفاعی تجزیہ کار نے مزید کہا کہ نہ ہی اس خول میں ایف 16 کا انجن فٹ ہوسکتا ہے، یہ دعویٰ جھوٹا ہے.